تازہ ترین

کووِڈ کا مقابلہ کرنے کیلئے مضبوط نظام موجود:پولے | کولگام اور شوپیان میںصحت ڈھانچے کا جائزہ لیا

 شوپیان+کولگام//کولگام//کشمیرصوبے میں کووِڈ- 19کی وجہ سے پیدا ہونے والی کسی بھی ممکنہ صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے مضبوط نظام موجود ہے۔اس بات اکااظہار صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے کولگام اور شوپیان اضلاع کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے کورونا کے متاثرین کے لیے کے گئے انتظامات اور آکسیجن پلانٹ کا بھی جائزہ لیا۔کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے اگرچہ ملک بھر میں آکسیجن کی قلت پائی جا رہی ہے، وہیں ہرضلع میں ضلع انتظامیہ نے مختلف ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ قائم کر وائے ہیں۔کورونا کے پیش نظر ضلع ہسپتال شوپیان کی نئی عمارت کو کووِڈ ہسپتال میں تبدیل کیا گیا ہے، یہاں کچھ روز قبل ہی کووِڈ مثبت مریضوں کے لئے 1000 لیٹر فی منٹ (ایل پی ایم) آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا گیا تھا، اسی آکسیجن پلانٹ کا سنیچروارکو ڈویژنل کمشنر کشمیر نے مزید جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے شعبہ صحت کے ملازمین پر زور

لووڈ منڈا میں 24گھنٹے ٹیسٹ سہولیات دستیاب رکھی جائیں: مسعودی

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان جنوبی کشمیر جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے سنیچروار دوسرے روز بھی جنوبی کشمیر کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اور متاثرین کوبہم پہنچائے جارہے علاج و معالجہ کے علاوہ آکسیجن اور دیگر ضروری ادویات کی سپلائی کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے  لورمنڈا جاکر وادی میں داخل ہونے والوں کی ٹیسٹنگ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر زبردست تشویش اور حیرانگی کا اظہار کیا کہ صرف صبح9بجے سے لیکر شام 6بجے تک ٹیسٹنگ ہوتی ہے جبکہ باقی اوقات باہر سے بلا روک ٹوک لوگ وادی میں داخل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9بجے سے لیکر6بجے تک ٹیسٹنگ کی بھی حد مقرر کی گئی ہے اور صرف 6800 ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔مسعودی نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ ایک طرف انتظامیہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بلند بانگ دعوے کررہی ہے جبکہ زمینی سطح پر انتہائی غیر سنجیدگی اور لاپرواہی سے کام لیا جارہا ہے

پلوامہ میں حرکت قب بند ہونے سے 16سالہ طالبہ فوت

سری نگر//یواین آئی// ضلع پلوامہ کے کوئل علاقے میں ہفتے کے روز ایک 16سالہ طالبہ کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا ضلع پلوامہ کے کوئل گاؤں میں ہفتے کے روز ایک سولہ سالہ طالبہ نے سینے میں شدید درد کی شکایت کی جس پر اس کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی طالبہ کی شناخت مصباح مقبول کے بطور ہوئی۔موصوفہ نے دسویں جماعت کے امتحان جس کے نتائج کا اعلان حال ہی میں کیا گیا، میں 5 سو میں سے 4 سو 96 نمبرات حاصل کئے تھے ۔  

ڈورو میں جواں سال کرکٹر فوت

اننت ناگ// ڈورو اننت ناگ میں سنیچر کو ایک24سالہ کرکٹر اچانک فوت ہوا ۔جواں سال عادل صدیق صوفی ولد محمد صدیق صوفی ساکن کالج روڈ ڈورو نے سحری کے وقت معدے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد نوجوان کو ماڈل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُ سے مزید علاج معالجے کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا تاہم راستے ہی یہ نوجوان فوت ہو گیا۔نوجوان کی موت کی خبر پھیلتے ہی آبائی  علاقے میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی۔نوجوان معروف کرکٹر تھا اور اس کی موت کے سبب کھلاڑیوں و شائقین میں رنج وغم کا ماحول ہے۔نوجوان کو نم آنکھوں سپرد لحد کیا گیا۔نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  

میڈیکل کالج اننت ناگ میں ڈاکٹروں کی دستیابی یقینی بنائی جائے: اشوک کول

سری نگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے انتظامیہ سے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ڈسٹرکٹ ہسپتال اننت ناگ میںڈاکٹروں کی دستیابی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ کے این ایس کے مطابق بی جے پی کے جنرل سیکرٹری نے سنیچر کے روزاننت ناگ کے دورے کے موقعہ پر کہا کہ حکومت کو وبائی مرض میں مریضوں کو بہتر علاج مہیا کرنا چاہئے اور بہتر صحت کی دیکھ بھال سب کی فکر ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا ،’’اس سے قبل ، ڈاکٹر ایسوسی ایشن اننت ناگ نے ، ضلع میں صحت کی دیکھ بھال کے معاملات پر ویبنار منعقد کیا تھا ۔کول نے کہا حکومت کو ضلع میں صحت کے بہتر ڈھانچے کو یقینی بنانے کے لئے دی جانے والی تجاویز کو سننا چاہئے۔انہوں نے ماہ رمضان ، اور عیدالفطر کی مبارکباد مسلم برادری کو دی اور ان پر زور دیا کہ وہ یہ عید سادگی کے ساتھ منائیں ۔بی جے پی کے جنرل سکریٹری ، اشوک کول پارٹی کے ایک کارکن سے تعزیت کے لئے انن

چھاپڑی فروشوں اور مزدوروںکوامدادفراہم کی جائے :درخشان

سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان اور چیئرپرسن وقف ڈیولپمنٹ کمیٹی وزارت اقلیتی امورڈاکٹر درخشان اندرابی نے جموں کشمیرمیں لاک ڈائون کی وجہ سے متاثرہ روزانہ کماکرکھانے والے لوگوں کیلئے امدادکامطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا لاک ڈائون جب کہ اس وائرس کی زنجیر توڑنے کیلئے موثر اقدام ہے ،لیکن اس سے بہت سارے روزانہ کماکر کھانے والوں کاروزگار چھن گیا ہے ۔انہوں نے لیفٹینٹ گورنر سے درخواست کی کہ وہ لاک ڈائون کے دوران روزانہ کماکر کھانے والے مزدوروں اور چھاپڑی فروشوں کیلئے امداد کا اعلان کریں ۔ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ انہوں نے تاجروں اورروزانہ کماکر کھانے والوںکی متعدد انجمنوں سے بات کی اورپایا کہ ان مزدوروں اور چھاپڑی فروشوں کی اقتصادی حالت کافی پتلی ہے اور روزانہ کھانے کو ترس رہے ہیں کیوں کہ وہ لاک ڈائون کی وجہ سے کچھ کما نہیں پارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس کی اطلاع

سوپور ، گاندربل اورسمبل میں آشاورکروں کااحتجاج | مشاہرے میں اضافہ اور مالی مراعات کا مطالبہ

سوپور+گاندرگل//سوپور ،گاندربل اورسمبل میںآشاوروںنے اپنے مطالبات کے حق میں مرکزی زیرانتظام علاقہ کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔انہوں نے مانگ کی کہ انہیں بہتر مشاہیرہ،مراعات اور کورونا وائرس کے بحران کے دوران بیماری سے تحفظ فراہم کیاجائے۔بلند نعرے بازی کرتے ہوئے ان آشاورکروں نے الزام لگایا کہ حکومت کورونا جانبازوں کیلئے حالیہ منظور کی گئی خصوصی مالی مراعات اسکیم میں آشا ورکروں کوشامل کرنے کو بھول گئی ہے۔اس اسکیم کے تحت ڈاکٹروں ،نیم طبی عملے اور درجہ چہارم ملازمین محکمہ صحت کو مالی مراعات دیئے جائیں گے ۔عالیہ نام کی ایک آشاورکر نے کہا کہ کیوں کہ وہ کوروناوائرس اعدادوشمار جمع کرنے اور مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کا کام کرتی ہیں،انہیں بھی مالی مراعات کی اس اسکیم میں شامل کیا جائے ۔انہوں نے سوال کیا کہ اگرڈاکٹروں ،نیم طبی عملے اور ڈرائیوروں اور ٖصفائی کرمچاریوں کویہ مراعات دی جارہی ہیں تو

بارہمولہ میںموٹر سائیکل کی ٹکر سے شہری ہلاک

 بارہمولہ // شیری بارہمولہ میں سنیچر کو ایک سڑک حادثے میںایک ادھیڑعمر شخص ہلاک ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق سنیچر کے روز شیری بارہمولہ کے زہ علاقے میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے راہ چلتے 60برس کے ایک شخص غلام نبی وازہ ولد غلام احمد وازہ ساکنہ زم زم پورہ زنڈفرن کو شدید ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔اس دوران اُسے زخمی حالت میں فوری طور ضلع اسپتال بارہمولہ پہنچایا گیا جہاںسے ڈاکٹروں نے اُسے سکمز منتقل کیا  جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی۔  

کنزر کی مسجد شریف میں چوری کا معاملہ حل،دوگرفتار

بارہ مولہ //بارہ مولہ میں پولیس نے دوافراد کو گرفتار کرکے چوری کی ایک واردات کامعمہ حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک بیان کے مطابق پولیس اسٹیشن کنزر کوتحریری شکایت موصول ہوئی کہ مسجدشریف اُتکو کنزر کے عطیات کے صندوق سے مبینہ طور پیسے چرالئے گئے ہیں۔شکایت موصول ہونے پر متعلقہ دفعات کے تحت پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔پوچھ گچھ کے دوران پولیس نے جدید تیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا سہارا لیکر ایک شخص پر توجہ مرکوزکی جس کی شناخت عبدالمجیدلون ولدغلام احمد لون کے طور ہوئی ۔پوچھ گچھ کرنے پر اُس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے ساتھی عمران حسین کے ساتھ ملکر مسجد شریف کے عطیات کے صندوق سے روپے چرالئے ہیں۔دونوں ملزموں کو گرفتار کیاگیااوروہ پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ کیس کی تحقیقات جاری ہے۔مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کی سراہنا کی ہے۔  

لاک ڈائون اوررہنما اصولوں کی خلاف ورزی

سرینگر//لاک ڈائون اوررہنما اصولوںکی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جمعہ کے روز 43افرادکوحراست میں لینے کے ساتھ ساتھ480دیگر افرادسے70ہزار روپے بطورجرمانہ وصول کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ آئی جی پی کشمیرکی ہدایت پرپولیس نے کشمیر کے مختلف علاقوں میں ایسے 43افرادکوحراست میں لیا ،جو لاک ڈائون اورمقررہ رہنما اصولوں وقواعدکی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ۔ذرائع نے بتایاکہ خلاف ورزی کرنے والے عام لوگوں اورتاجروں وغیرہ کے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں 12ایف آئی آربھی درج کئے گئے جبکہ 480افراد سے موقع پرہی تقریباً70ہزارروپے بطورجرمانہ وصول کیاگیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ اس دوران بارہمولہ اوربڈگام اضلاع میں 12گاڑیوں کوبھی ضبط کیاگیا ۔  

ڈورو ماڈل اسپتال میں سہولیات کا فقدان | کئی مشینیں چلانے کیلئے تکنیکی عملہ دستیاب نہیں

اننت ناگ // ڈورو شاہ آباد میں گورنمنٹ ماڈل اسپتال میں قائم ENT مشین گذشتہ 2 ہفتے سے ٹیکنیشن کی عدم دستیابی کے باعث بیکار پڑی ہے۔اسپتال کے ENT ٹیکنیشن کا تبادلہ ہوااور 2 ہفتے بعد بھی ٹیکنیشن کا متبادل نہیں آیا ہے جس کی وجہ سے مشین بیکار پڑی ہے اور مریضوں کو نجی کلنکوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔اسپتال میں RT-PCR کرنے کیلئے مشین نصب تھی جس کو نامعلوم وجوہات پر گذشتہ ہفتے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا اور اب اسپتال میںفقط RATٹیسٹ ہی ہورہا ہے۔شاہ آباد سٹیزن فورم کے صدر جاوید احمد خان نے مشین بیکار رہنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وباء کے دور میں مشین کا بیکار رہنا محکمہ صحت کے مضبوط ڈھانچے پر سوال کھڑا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپتال میں RTPCR جانچ کے لئے مشین نصب تھی جس کو گذشتہ روز ٹی بی اسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا اور اب اسپتال میں لوگوں کو ریپڈ جانچ پر ہی انحصار کرنا پڑتا ہے۔میڈی

کپوارہ میں کسان تشویش میں مبتلا | جنگلی جانوروں نے سیب کے باغات کو نقصان پہنچایا

کپوارہ// شمالی ضلع  کپوارہ  میں جنگلی جانوروں نے درجنوں کنال اراضی پر پھیلے میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے باغ مالکان کو بڑے نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔ مقامی لوگوں کے مطابق ضلع کپوارہ میں واقع شاٹھی گام علاقہ میں جنگلی جانوروں نے کئی سیب کے باغات کو نقصان پہنچایا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ جنگلی جانوروں نے سیب کے باغات کو بڑے پیمانے پرنقصان پہنچایا۔باغ مالکان نے بتایا کہ گزشتہ دو روز خارپشت جنگلی جانوروں نے 50 سے 60 سیب کے درختوں کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ جنگلی جانوروں  نے ان باغ مالکان کی عمر بھر کی محنت پر پانی پھیر دیا۔باغ مالکان نے حکام سے تعاون کامطالبہ کیا۔  

مزید خبریں

جموں کشمیر کے سپیشل سیکریٹری فائنانس ڈاکٹر شمیم احمد وانی انتقال کرگئے بھٹناگر ، بصیر خان،ڈی جی پی،کے اے ایس افسران،الطاف بخاری،تاریگامی اور ایجیک کا اظہار رنج  سرینگر//جموںکشمیر میںکورونا وائرس کی د وسری لہر کے بیچ سپیشل سیکریٹری ،محکمہ فائنانس اور سابق ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر شمیم احمد وانی سنیچر کو کورونا وائرس میں مبتلاء ہوکر انتقال کرگئے۔ ڈاکٹر شمیم کورونا وائرس میںمبتلا ہونے کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں زیر علاج تھے جہاں سنیچر کی صبح انہوں نے آخری سانس لی۔اُن کی عمر 54سال تھی ۔موصوف1999بیچ کے کے اے ایس آفیسر تھے۔ادھر ڈاکٹر شمیم احمد وانی کے انتقا ل پر کئی سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں اور سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ افراداورانجمنوں نے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ موصوف اپنے پیچھے بیوی اور ایک بیٹی کو چھوڑکر گئے ۔ کے اے ایس افسران،بھٹناگر ، بصیر خان،الطاف بخار

کورونا کرفیو کا9واں دن

سرینگر// کورونا کرفیو کے 9ویں دن جموں کشمیرکے بیشتر اضلاع میں روزمرہ زندگی مفلوج ہے۔9روز سے کاروباری و تجارتی مراکز مقفل ہیں،جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے۔اس دوران وادی میںپولیس نے ضوابط کی خلاف ورزی کی پاداش میں29گاڑیوں کو ضبط کرنے کے علاوہ زائد از100افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ متاثرہ اضلاع میں لاک ڈائون سختی سے نافذ ہے۔ اگر چہ سرکاری طور پر وادی کے 3اور جموں کے 2اضلاع میں ہی کورونا کرفیو نافذ کیا گیا لیکن کورونا کی صورتحال دیکھتے ہوئے پوری وادی اور جموں کے پیشر علاقوں میں سب کچھ بند کیا گیا ہے۔لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیلیں کی جارہی ہیں تاکہ کورونا کی زنجیر کو توڑا جاسکے۔جموں اور کشمیر میں صرف نجی گاڑیاں ہی سرکوں پر دوڑ رہی ہیں اور انکی تعداد بھی بہت کم ہے۔عام لوگوں کی نقل و حرکت بھی بہت حد تک محدود ہوگئی ہے ۔ اورسنیچرکو بھی اس میں کوئی چھوٹ نہیں دی گئی۔ پبلک ٹرانس