تازہ ترین

معیاری عملیاتی طریقۂ کار کی خلاف ورزیاں | بانڈی پورہ ،گاندربل اور بارہمولہ میں 2دکانداروں سمیت9 گرفتار،12گاڑیاں ضبط

بانڈی پورہ//پولیس نے بانڈی پورہ ، گاندربل اور بارہمولہ میں کورونا وائرس سے متعلق معیاری عملیاتی طریقۂ کار (SOPs)کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں 2دکانداروںسمیت11افراد کو گرفتار کرکے ٹریکٹر، ٹپر اور جے سی بی سمیت12گاڑیوں کو ضبط کیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد اور ایس ایس پی محمد زاہد کی ہدایت پر پولیس تھانہ بانڈی پورہ کے ایس ایچ او کی قیادت میں اہلکاروں نے ضلع میں لاک ڈائون پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی۔ پولیس نے اُن دکانداروں کیخلاف کارروائی کی جنہوںنے دکانیں کھولی تھیں اور ایک دکاندار کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے معیاری عملیاتی طریقۂ کار پر عمل نہ کرنے پر 5گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا۔ ضلع میں کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے سخت بندشیں عائد کی گئی ہیں اور ضلع انتظامیہ و پولیس نے خصوصی مہم شروع کی ہے تاکہ لاک ڈائون کو سختی سے عائد کیا

یوٹی میں آکسیجن ، اَدویات اور دیگر بنیادی طبی سہولیات کی کوئی کمی نہیں: بصیر خان | پلوامہ اور شوپیاں میں کووِڈ۔ 19روکتھام اِقدامات کا جائزہ لیا

پلوامہ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ڈی سی آفس کمپلیکس پلوامہ میں اَفسران ، پی آرآء / یو ایل بی کے ممبران ، تاجروں اور ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشنوں ، پلوامہ اور شوپیاں اَضلاع کے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگیں منعقد کیں جس میں دونوں اَضلاع میں کووِڈ تخفیف کی کوششوں کا جائزہ لیاگیا۔مشیرنے کہا کہ اِنتظامیہ اور سول سوسائٹی کو کووِڈ کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے مل بیٹھ کر کام کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے اِس وَبائی مرض سے نمٹنے کے لئے پنچایتی راج اِداروں ، شہری لوکل باڈیز ممبران ، مقامی اَوقاف کمیٹیوں ، تاجروں ، ٹرانسپورٹروں، مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کی فعال شمولیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے مقرر کردہ ہدایات اور آپریٹنگ طریقۂ کار کے مطابق صورتحال سے نمٹنے پر زور دیا ۔اُنہوں نے کہا کہ سب کو مہلک بیماری سے نمٹنے کے لئے اَپنا کردار اَدا کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے شرکأ سے پر زور ایپل کی کہ کووِ

بڈگام میں500بستروں والا کووڈ ہسپتال | 35دنوں میں تعمیر مکمل کی جائیگی: صوبائی کمشنر کشمیر

سرینگر//ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے بڈگام کا دورہ کرکے DRDOکے 500بیڈوں والے ہسپتال پر جاری کا م کا جائزہ لیا ۔ انہوںنے کہا کہ 35دنوں میں ہسپتال کی تعمیر کو مکمل کیا جائے گا جس میں 125کے قریب آئی سی یو بیڈوں کے علاوہ 50ڈبل روم کے قیام کی سہولیت دستیاب ہوگی ۔ جموں کشمیر میں کووڈ 19کی صورتحال کے پیش نظر بڈگام میں 500بستروں والے ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اور اس سلسلے میںپی کے پولے نے ہسپتال پر جاری کام کا جائزہ لیاجس کے دوران ڈپٹی کمشنر بڈگام شاہباز مرزا، چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی، چیف انجینئر پی ایچ ای، محکمہ محکمہ جات کے ڈویژنل سربراہاں ،ڈی آر ڈی او کی ٹیم ، ایڈیشنل سی ای (سائنٹسٹ ای) روندرا کمار، اے ڈی سی بڈگام ، تحصیلدار بڈگام ، ڈی ڈی ہیلتھ سروس کشمیر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ اس منصوبے پر کام35 دنوں کے اندر اندر مکمل کیا

پینے کے پانی کی عدم دستیابی | ہانجی دانتر اننت ناگ میںجل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج

سرینگر//اننت ناگ کے ہانجی دانتر علاقے میں لوگوں نے جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پینے کے پانی کی سخت قلت ہے۔ احتجاجی لوگوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی سپلائی بند ہے جس کی وجہ سے لوگ ناصاف پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔احتجاجی مظاہرین نے الزام لگایا کہ بستی میں پانی کی قلت کے نتیجے میں انہیں مختلف مسائل کا سامنا ہے ۔کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود منگلوار کودرجنوں مرد و زن سڑک پر آئے اورمتعلقہ محکمہ کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے کہا کہ پانی کی عدم دستیابی کے حوالے سے متعلقہ افسران کو آگاہ کیا گیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔انہوںنے محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی کہ علاقہ میں پانی کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ سی این آئی    

شوپیان میں آگ | رہائشی مکان خاکستر

شوپیان// شوپیان کے پنجورہ علاقے میں عبدالرحیم میر کادو منزلہ رہائشی مکان آگ کی ایک واردات میں خاکستر ہوگیا۔مقامی لوگوں کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب پنجورہ میں رہائشی مکان سے اچانک نمودار ہوگئی۔آگ اس قدر ہولناک تھی کہ اُس نے آناً فاناً پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی لوگوں اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں نے آگ پر قابو کرنے کی کوشش کرنے کے باوجود  مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔  

مزید خبریں

حضرت علی ؓ کی سیرت انسانیت کیلئے مشعل راہ : ڈاکٹر فاروق عبداللہ  سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے خلیفہ چہارم حضرت علی مرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت پر کہا ہے کہ فاتحِ خیبرکو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ آپ کی ولادت خانہ کعبہ اور شہادت مسجد میں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ولادت سے شہادت تک حضرت علی ؓ کی مبارک زندگی خوشنودیٔ رب اور رضائے الٰہی میں بسر ہوئی۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ دین اسلام کی آبیاری اور حق وعدالت کے نفاذ کی راہ میں حضرت علیؓ نے اپنی حکمت و دانش، انصاف پسندی،انسانی اقدار ومساوات، مدبرانہ شجاعت، تسلیم صبر ورضا کے ساتھ غیر معمولی ایثار کے جو عملی نمونے پیش کئے اس سے زمانہ کے حق پسندافراد متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔انہوں نے کہا کہ حضرت علی مرتضیٰؓ کی سیرت  انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں وکشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ رم

جموں کشمیر میں 165کورونا مریض وینٹی لیٹروں پر

سرینگر //جموں و کشمیر میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران کورونا وائرس متاثرین اور فوت ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے صورتحال دن بہ دن سنگین رخ اختیار کررہی ہے۔جموں کشمیر میں 1693افراد کو آکسیجن کی مدد دی جارہی ہے جبکہ 165افراد وینٹی لیٹروں پر موت و حیات کی جنگ لڑرہے ہیں۔ فی الوقت کشمیر میں868اور جموں میںصرف712آئیسولیشن بیڈ خالی پڑے ہیں۔ جبکہ دیگر سینکڑوں بیڈوں پر مریض زیر علاج ہیں۔کل انتہائی نگہداشت بیڈ(ICU Beds) 348ہیں جن میں سے صرف 183خالی ہیں۔جموں کشمیر کے 49کوویڈ اسپتالوں میں کل 3469آئیسولیشن بیڈ موجود ہیں۔ ان میں جموں میں 1503اور کشمیر میں 1966 آئیسولیشن بیڈ شامل ہیں۔ کشمیر میں فی الوقت 868 اورجموں میں 712بیڈ خالی ہیں۔مجموعی طور پر جموں اور کشمیر میں اس وقت 1693 بیڈوں پر کورونا مریض موجود ہیں۔کشمیر صوبے کے 23 کوویڈ اسپتالوں میں مجموعی طور پر کل 2082 بسترموجود ہیں۔ ان میں

وادی کے معروف ڈرامہ پرڈیوسر

سرینگر// وادی کے معروف، تھیٹر اور ڈرامہ آرٹسٹ وپرڈیوسر پیارے لال رازدان نئی دہلی میں کورونا صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے دوران زندگی کی جنگ ہار گئے۔ سرینگر کے کرہ فلی محلہ سے تعلق رکھنے والے رازدان نے اپنے پیچھے بیوہ اور 4صاحبزادیاں چھوڑ ی ہیں۔ رازدان نے ریڈیو کشمیر سرینگر میں اپنے کیریئر کے دوران ڈراموں کو پیش کرنے میں بہترین کاوشیں کیں اور انہوں نے ہمیشہ کشمیری زبان کو گھر گھر پہنچانے میں کلیدی رول ادا کیا۔ جس کے لئے انہیں قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔.پی ایل رازدان نے اپنی سبکدوشی کے بعد بھی بہترین کارکردگی کے ساتھ اپنی پروڈکشن کے شوق کو جاری رکھا۔ انہوں نے ریڈیو ڈرامہ پروڈکشن کے لئے مختلف زمروں میں تین مرتبہ آکاش وانی ایوارڈ بھی جیتا ۔ہر منصوبے کے لئے ، انہوں نے پیشہ ورانہ مہارت ، محنت اور لگن کے اعلی معیار پر قائم رہتے ہوئے کامیابی کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھا۔ پی ایل رازدان کے ا