تازہ ترین

لاک ڈائون کا دوسرا مرحلہ

سرینگر// جموں کشمیر میں کورونا لاک ڈائون کے دوسرے مرحلے کا پیر کی صبح سے آغاز ہوگیا ہے جو 10اضلاع میں نافذالعمل ہے۔ پچھلی جمعرات شام 7بجے سے پیر کی صبح 7بجے تک 84گھنٹے کیلئے کورونا لاک ڈائون نافذ کیا گیا تھا اور پہلے مرحلے کے اختتام سے قبل ہی اتوار کی شام  وادی میں شوپیان اور بانڈی پورہ اضلاع کو چھوڑ کر دیگر 8اضلاع میں لاک ڈائون کی دوسرے مرحلے میں 6مئی تک توسیع کی گئی۔جبکہ جموں اور راجوری اضلاع میں بھی لاک ڈائون نافذ کیا گیا۔پیر کو 6مئی تک لاک ڈائون جاری رکھنے کے دوسرے مرحلے کے دوران جموں کشمیر کے 10اضلاع میں ہو کا عالم رہا۔ان اضلاع میںپچھلے 4روز سے عام زندگی کا پہیہ جام ہوا ہے۔انتظامیہ نے کوویڈ رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کی پاداش میں ایک ورکشاپ سمیت کئی دکانوں کو بھی سربمہر کیا۔کورونا لاک ڈائون کی وجہ سیجموں کشمیر کے بندش والے علاقوں میں کاروباری و تجارتی مراکز بند رہے اور ہر طرح

آزادی صحافت کا عالمی دن

سرینگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 'عالمی یوم آزادی صحافت' کے موقع پر صحافتی برادری کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمام صحافیوں کی کورونا کے مشکل وقت میں تعمیری رول ادا کرنے پر سراہنا کرتا ہوں۔موصوف نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ 'عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر میں صحافتی برادری کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ میڈیا ملک کی ترقی کے لئے نمایاں رول ادا کرتا ہے اور حکومت اور عوام کے درمیان ایک پل کا کام بھی انجام دیتا ہے'۔ منوج سنہا نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ 'دو کشمیری سینئر صحافی لوگوں کی مدد کر کے جموں و کشمیر کا نام روشن کر رہے ہیں وہ کشمیر کے حقیقی برانڈ ایمبیسڈرس ہیں'۔یونین ٹریٹری میں ایسے ہونہار نوجوانوں کی کمی نہیں ہے جن کی خوشحالی و صحت مندی کے لئے میں دعا گو ہوں'۔  

کی کوئی کمی نہیںRemidesvir

 بارہمولہ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے متعلقہ اَفسران کے ہمراہ سوموارکو ضلع بارہمولہ کا دورہ کر کے وہاں مختلف شراکت داروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں کووِڈ۔19 وبائی امراض کے چیلنج سے نمٹنے کے طریقوں اور اِقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں مذہتی رہنمائوں ، ٹرانسپورٹروں ، تاجروں پر مشتمل شراکت داروں نے معاشرے کے مختلف طبقہ ہائے فکر تعلق رکھنے والے اَفرادنے اَپنی رائے اور تجاویز پیش کیں۔اِس موقعہ پرر ڈی ڈی سی چیئر پرسن بارہمولہ سفینہ بیگ،ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار ، ڈی آئی جی نارتھ ، ناظم سیاحت ڈاکٹر جی این ایتو ، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر ، ایس ایس پی بارہمولہ ، مختلف محکموں کے سربراہان ، پی آر آئی سمیت دیگر متعلقہ اَرکان موجود تھے۔ بحث و مباحثے اور مشورے کے بعدمشیر موصوف نے کووِڈ ۔19 وَبائی امراض کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہر شراکت دار کی طرف س

سندھ فارسٹ ڈویژن میںجنگلات کی مبینہ لوٹ کھسوٹ

گاندربل//سندھ فاریسٹ ڈویژن میں جنگلات کی لوٹ کھسوٹ جاری ہے اور مقامی لوگوں نے الزام لگایاہے کہ محکمہ کے اہلکاروں کی اسمگلروں کے ساتھ ملی بھگت ہونے کی وجہ سے یہ سب ہورہا ہے۔گاندربل ضلع کے سندھ فارسٹ ڈویژن کے مانسبل رینج کے کمپارٹمنٹ نمبر 7 جو کہ اندرون کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع ہے، میں سرسبز درختوں کی کٹائی اور خریدو فروخت بڑے پیمانے پر جاری رہنے سے جنگلات ختم ہونے کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔لگ بھگ دو تین سو معکب فٹ کائرو کے درخت کاٹ کر ان کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں جنگل میں چھپایا گیاہے۔کمپارٹمنٹ نمبر 7 جس میں کثیر تعداد میں کائر، بدلو اور گنے چنے دیودار کے درخت بھی موجود ہیں ،جن کی کٹائی اور خریدو فروخت بڑے پیمانے پر جاری رہنے سے پورا کمپارٹمنٹ ختم ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایاکہ محکمہ کے اہلکاروں اور سمگلروں کے درمیان ملی بھگت سے سرسبز درختوں کا صفایا کیا جا

حاملہ خواتین کو کووِڈ- 19مخالف ٹیکہ لگایا جائے:’ڈاک ‘کا مشورہ

سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ حاملہ خواتین کو کووِڈ ویکسین لینا چاہیے۔حاملہ خواتین کواب کووِڈ- 19کاشکار ہونے کازیادہ خطرہ ہے اس لئے ہمیں انہیں ترجیحی طورکووِڈ ویکسین لگاناچاہیے۔ڈاکٹر س ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ امریکہ کی ’اوبسٹیٹریکس اینڈ گائناکالوجی‘جریدے میں شائع تحقیقی رپورٹ کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کووِڈ ٹیکہ ماں اور بچے دونوں کیلئے محفوظ پایا گیا ہے ۔ڈاکٹر نثار نے کہا کہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ حاملہ خواتین میں ویکسین مضبوط مدافعتی نظام پیدا کرتا ہے ۔اس کے علاوہ تحفظی اینٹی باڈیز بچے کی ناف اور ماں کے دودھ میں بھی پائے جاتے ہیں جو ابھی جو بچہ پیدانہیں ہواہو،اور نوزائیدہ دونوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ڈاکٹر نثار نے کہا کہ مرکزی وزارت صحت نے اگرچہ حاملہ کوویکسین دینے کی سفارش نہیں کی ہے کیوں کہ اس کی سلامتی اور محفوظ ہونے کے اعدادوشم

حکومت سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کے بجائے لوگوں کو بچانے پر توجہ دے :محبوبہ مفتی

سری نگر// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کو کشمیر میں سرکاری ملازمین کو ناپائیدار بنیادوں پر بر طرف کرنے کے بجائے کورونا قہر کے چلتے لوگوں کو بچانے کی طرف توجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی غلط ترجیحات کا ہی نتیجہ ہے کہ ملک شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں تبدیل ہو رہا ہے ۔موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا  ۔ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا،’’کورونا قہر کے چلتے حکومت ہند کو اپنی توجہ لوگوں کو بچانے پر مرکوز کرنی چاہیے نہ کہ کشمیر میں سرکاری ملازمین کو ناپائیدار بنیادوں پر طرف کرنے پر۔ ان ہی غلط ترجیحات کی وجہ سے بھارت آج شمشان گھاٹ اور قبرستان میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ زندہ لوگوں کو تکلیفوں کا سامنا ہے اور مردے عزت وقار سے محروم ہیں‘‘۔قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے ملک دشمن سرگ

بانڈی پورہ میں غیرقانونی لکڑی ضبط، 2افراد گرفتار

 سرینگر//بانڈی پورہ میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرکے غیر قانونی لکڑی ضبط کی۔پولیس نے آلوسہ میںایک مخصوص اطلاع ملنے پرپولیس پوسٹ آلوسہ کی پولیس پارٹی نے موقع پر چھاپہ مارا اور 40مکعب فٹ غیر قانونی لکڑی برآمد کر کے عبدالرحیم گنائی اور عبدالرحیم وانی ساکنان آلوسہ نامی افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر نمبر 61/2021کے تحت بانڈی پورہ تھانہ میں کیس درج کیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔  

غیرقانونی کان کنی

بانڈی پورہ+کپوارہ// بارہ مولہ،کپوارہ اور بانڈی پورہ میں غیرقانونی کان کنی پرروک لگانے کی کارروائیوں کے دوران دس افراد گرفتار کئے گئے جبکہ بیس گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر کپوارہ کی ہدایت پرجیالوجی اینڈ مائننگ محکمہ کے ضلع افسر ممتازاحمدشاہ نے نالہ ماور پر کئی مقامات پر چھاپہ ماراتاکہ معدنیات کی غیرقانونی کان کنی پر روک لگائی جاسکے ۔چھاپہ کے دوران ضلع کان کنی افسر نے سات ٹپراور تین ٹریکٹر ضبط کئے جونالہ سے غیر قانونی طور ریت اور باجری نکال کرلیجارہے تھے اور ان گاڑیوں کو پولیس تھانہ لنگیٹ کے حوالے کیا۔اس موقعہ پرضلع کان کنی افسر نے خلاف ورزی کنند گان کو متنبہ کیا کہ وہ غیر قانونی طور کان کنی کرنے سے گریز کرے ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ادھربانڈی پورہ میں سول انتظامیہ نے غیر قانونی کان کنی میں ملوث افراد کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے دس افراد کو گرفتار کیا ہے۔اطلاعات کے مطا

بڈگام میں ٹریفک حادثہ،باپ بیٹازخمی

بڈگام//بڈگام کے قیصرمولہ چاڈورہ میں ماروتی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے ،دونوں کو صدر ہسپتال سرینگر منتقل کردیا گیا۔.ماروتی گاڑی زیر نمبرJK03-7853قیصر پورہ چاڈورہ کے مقام پر گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں جاوید احمد میر اور اس کا بیٹا برہان جاوید ساکنہ قاضی پورہ وان پورہ بڈگام زخمی ہوگئے ۔زخمیوںکو نزدیکی طبی مرکز لے جایا گیا جہاں سے دونوں کو صدر ہسپتال سرینگر منتقل کردیا گیا۔. پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرلیا.۔  

صرف داخلی لاک ڈائون ہی کافی نہیں :قیوم وانی

سرینگر//سول سوسائٹی فورم نے کووِڈ- 19کی دوسری لہر میں اموات میں اضافہ کے بعد اور مستقبل کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں کشمیرمیں  زمینی اور فضائی طور داخلے کے مقامات کی صورتحال سے عوام کو باخبر رکھنے پرزوردیا ہے ۔ایک بیان میں سول سوسائٹی فورم کے چیئرمین عبدالقیوم وانی نے کہا کووِڈ کو داخلی لاک ڈائون سے روکانہیں جاسکتااگر جموں کشمیر میں داخلے کے مرکزی مقامات کو سائنسی بنیاد پرقابو نہیں کیا گیا۔ان میں سرینگراور جموں ہوائی اڈوں کے علاوہ جموں سرینگرہائی وے کے مرکز ی جنکشن جہاں سے ہزاروں لوگ ،جن میں مزدور،سیاح ،ملازم وغیرہ شامل ہیں،روزانہ جموں کشمیر میں داخل ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان مقامات کی جوتصاویرسامنے آرہی ہیں وہ نہایت ہی باعث فکر مندی ہیں۔   

ترنمول کی جیت سیکولرطاقتوں کی فتح:نیشنل کانفرنس

 سرینگر// نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے مغربی بنگال کے اسمبلی الیکشن میں عوام مقبول، عوام نواز اور عوام دوست سیکولر جماعت ترنمول کانگریس کی شاندار جیت پر بنگال کے عوام اور ممتا بینرجی کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت بھارت کی سیکولر طاقتوں کی جیت ہے ۔ ترنمول کانگریس نے جس طرح سے دھونس و دبائو اور نوٹ کے بدلے ووٹ کے سخت چیلنج کا سامنا کرکے جو شاندار کامیابی حاصل کی ہے وہ تاریخ میں سنہری الفاظ میں تحریر کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام نے اپنی شیر دل لیڈر کو جو منڈیٹ تفویض کیا اس کے لئے وہ مبارک کے مستحق ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بنگال ، کیرالہ اور تمل ناڈو کے انتخابات میں ووٹروں نے جس طرح سے فرقہ پرستوں کی سبھی ریشہ دوانیاں ناکام بنادی اُس سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہ

مزید خبرں

کپوارہ میں لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کپوارہ//کپوارہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نظیراحمد لون نے سوموار کو قصبے کے بازاروں کا معائنہ کرکے کرونا کرفیو کے نفاذ کاجائزہ لیا۔ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ نے مختلف ناکہ مقامات کا معائنہ کیااوروہاں تعینات عملے کے کام کاج کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے خود کرفیوکی خلاف ورزی کرنے والے کئی افراد پر جرمانہ عائد کیا۔اس موقعہ پر میونسپل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس دوران کرفیوکی خلاف ورزی کرنے والوں سے 17100روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے عوام سے کہا کہ وہ غیر ضروری طور گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر مال  بشیراحمدبٹ بھی تھے۔       ریاسی کا مفرروملزم 33 برس بعد گرفتار سرینگر//ریاسی میں پولیس نے ق