مخصوص اسپتالوں کے بستروں میں اضافہ

سرینگر //کورونا متاثرین میں اضافہ کے بعد ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے کوویڈ مریضوں کیلئے مخصوص اسپتالوں میں بستروں میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے یہ احکامات ایک جائزہ میٹنگ میں دیئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام نامزد اسپتالوں میں بستروں کے علاوہ وینٹی لیٹروں کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر 4ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن کی سپلائی کو یقینی بنائی گی۔ کمیٹی کو سرکاری نرخ نامہ پر آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنانے کا کام بھی سونپا گیا ہے۔ انہوں نے مختلف اسپتالوں میںنصب 37آکسیجن پلانٹوں کی وقت پر تنصیب یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ مختلف لیبارٹریوں میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ  بڑھانے کیلئے اضافی مشینری اور عملہ کی تعینات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے تمام اضلاع میں نمونے جمع کرنے، ٹیسٹنگ، اور رابطو

۔17اپریل تک موسم جوں کا توں

سرینگر // گلمرگ اور چند پہاڑی علاقوں میں جمعرات کو بھی ہلکی برفباری ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہوا۔سرینگر سمیت میدانی علا قو ں میں جمعر ا ت کو دن بھر وقفے وقفے سے بارشیں ہوئیں ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں تک مزید بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے 18اپریل تک موسم خراب رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق بدھ کی رات دیر گئے  وادی کے کئی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں۔لیکن جمعرات کی صبح بھی ہلکی اور درمیانہ درجے کی بارشیں ہوئیں جو دوپہر کو تھم گئیں لیکن سہ پہر کو پھر شروع ہوئیں، جن کا سلسلہ شام تک جاری رہا۔ گلمرگ ، سونہ مرگ ، نستہ چھن گلی ، زیڈ گلی، شمس بھری ، پیر کی گلی اور دیگر کئی مقامات پر تازہ ہلکی برفباری ہوئی ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وادی میں آئندہ 24گھنٹوں تک مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران بارشیں اور برفباری ب

آئین کی بیخ کنی کرناامبیڈکر کے اصولوں کے منافی: کمال

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدھ کو پورے بھارت میں ملکی آئین کے معمار بھیم رائو امبیڈکر کو یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا گیا اور بھاجپا و مرکزی سرکار اس میں کسی سے پیچھے نہیں رہی لیکن افسوس اس بات کاہے کہ عملی طور پر بھاجپا کی پالیسی مکمل طور پر بھیم رائو امبیڈکر کے اصولوں اور آئین کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا نے گذشتہ 7سال کے دوران حکومت میں رہ کر اُنہی روایات کو دوام بخشا جن کے خاتمے کیلئے امبیڈکر نے جدوجہد کی تھی، ملک میں آج پھر سے اونچ نیچ، چھوت چھات ،نابرابری ، فرقہ پرستی اور ناانصافی کا دور دورہ ہے اور یہ رجحان ہر گزرتے دن کے ساتھ مرکزی حکومت کی پشت پناہی میں پھیلتا جارہا ہے۔ ڈاکٹر کمال نے کہا کہ’’ بھیم رائو امبیڈکر نے جمہویت اور اظہار رائے کی آزادی کیلئے جنگ لڑی لیکن آج نہ کہیں جمہوری

قیام امن 5اگست 2019کے فیصلے کی منسوخی سے مشروط: مسعودی

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمنٹ جسٹس(ر) حسنین مسعودی نے یہ واضح کیا کہ پی اے جی ڈی اپنے ایجنڈے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیںاور کشمیر میں خاموشی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ لوگوں نے یہاں سب کچھ قبول کیا ہے۔کے این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے حسنین مسعودی نے کہا کہ پی اے جی ڈی کے ممبران ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی صحت کے مسائل کی وجہ سے نہیں مل پائے تاہم انہوں نے کہا کہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ یعنی  پی اے جی ڈی 5 اگست 2019 کے فیصلے کی منسوخی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ سڑکوں پر نہیں آتے اس کا مطلب یہ نہیں کہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے اور یہاں امن ہے اور لوگوں نے ہر ایک چیز کو قبول کرلیا ہے۔جسٹس مسعودی نے کہا کہ ’ہر روز یہاں جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بارے میں سنتے ہیں تو وہ کیا ہے اور میںیہ کہتا ہوں کہ ہمیں یقین ہے کہ امن اس خطے میں اس و

پرائیویٹ ہسپتالوں کو کووڈ مریضوں کے علاج میں شامل کیاجائے: ڈاک

 سرینگر//جموں کشمیر میں کوروناوائرس کے معاملات میں تیزی آنے کے پیش نظر ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیرکے صدر ڈاکٹر نثارالحسن  نے سرکار پر زوردیا ہے کہ وہ پرائیویٹ ہسپتالوں کو کووڈ مریضوں کے علاج کا پابند بنائیں تاکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا بوجھ نہ بڑھے ۔جموں کشمیر میں کووڈ 19کے مثبت کیسوں میں اضافہ کے نتیجے میں سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا اضافہ بوجھ بڑھ گیا ہے ۔ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر نثارالحسن نے سرکار پر زور دیا ہے کہ پرائیوٹ ہستالوں کو کووڈ مریضوں کے علاج کا پابند بنایا جائے تاکہ سرکاری ہسپتالوں سے اضافہ بوجھ کم ہوسکے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی دوسری لہر کے نتیجے میں ایسے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے جن کو ہسپتالوں میں داخل کرانا لازمی بن جاتا ہے ۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ یہ وائرس اب اور زیادہ مہلک صورتحال اختیار کرکے زیادہ خطرناک بن گیا ہے ۔ انہوں

افطار اور سحری میں بجلی کی سپلائی گل

گاندربل//ارشاد احمد//گاندربل کے بیشتر علاقوں میں افطار اور سحری کے اوقات میں بجلی سپلائی کی عدم فراہمی پر صارفین میں غم و غصہ پائی جارہی ہے۔ ماہ رمضان شروع ہونے کے ساتھ ہی گاندربل کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہوگئی ہے۔گاندربل ٹاون کے علاقوں جن میں دودہرہامہ،فتح پورہ،گنگرہامہ، وانی پورہ، ریشی پورہ ،سالورہ ،بمبلورہ،سمیت دیگر علاقوں میں افطار اور سحری کے اوقات میں بجلی گل ہوجاتی ہے جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ادھر گاندربل کے دیگر علاقوں جن میں شالہ بگ،ڑھندنہ ،کورگ،سہ پورہ،بٹہ وینہ ،واکورہ ،ززنہ،ینگورہ،کرہامہ ،بارسو،سمیت دیگر علاقوں میں بھی افطار اور سحری کے دوران برقی رو منقطع ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں کھانہ کھانے اور نماز ادا کرنے میں گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سرکار نے رمضان المبارک کے دوران افطار اور سحری کے اوقات میں معقول بجلی سپلائ

’نئے سٹارٹ اپ کی شروعات ‘

سرینگر//نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر میں’ محکمہ انسانیت ، معاشرتی علوم اور انتظام ‘(Department of Humanities, Social Sciences & Management)نے ’بیلڈنگ اے سٹارٹ اپ‘ کے عمل پر ورچیول لیکچر کی میزبانی کی۔ تقریب کی صدارت این آئی ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر راکیش سہگل نے کی جو مہمان خصوصی تھے جبکہ ورچیول لیکچر زِپ کو اینٹرٹیمنٹ کمپنی کے ڈائریکٹر محمد یونس بڈھو (ACS)نے دیا۔ اس موقعہ پر پروفیسر راکیش سہگل نے کہا کہ ایسے پروگرام کرنے کا مقصد  نئے سٹارٹ اپ شروع کرنے میں طلاب کوکیسے کام کرنا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ ’مناسب رہنمائی اور تحقیق کے بعدمناسب تجارت شروع کرنے کیلئے کامیاب تاجر مناسب حل ڈھونڈسکتا ہے‘۔ ڈاکٹر سہگل نے کہاکہ ’طلاب کیلئے مستقبل میں ایسے مزید سیشن منعقد کرنے کی ضرورت ہے اور میں مذکورہ شعبہ کی اس بات کیلئے سراہنا کرتا ہوں جنہوں

کولگام اور ٹنگمرگ میں مارکیٹ چیکنگ

کولگام+ٹنگمرگ// کولگام پولیس نے محکمہ مال اور انفورسمنٹ ونگ کے افسران کے ہمراہ مین بازار کولگام اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی۔ چیکنگ ٹیم نے دکانداروں سے بات چیت کی اور انہیں کورونا رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔ دکانداروں سے کہا گیاکہ وہ دکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں رکھیںاور بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث نہ ہوں۔اس دوران مارکیٹ چیکنگ ٹیم نے قصوروار دکانداروں پر 8200  روپئے کا جرمانہ عائدکیا۔اس موقع پر انہوں نے دو دکانیں کوبھی سیل کردیا اور 50کلو گرام بوسیدہ سبزیاں وپھل تباہ کر دئے۔ادھر محکمہ امور صارفین وعوامی تقسیم کاری اور میونسپل کمیٹی ٹنگمرگ نے قصبے کے بازاروں کی مارکیٹ چکینگ کے دوران قصوروار دوکانداروں کو صارفین سے اضافی قیمتیں وصول کرنے پر 1800 سو روپئے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ادھر چندی لورہ مارکیٹ میں تین قصابوںکی دوکانیں سربمہرکی گئی

گورو تیغ بہادر کا 400 واں یوم پیدائش

گاندربل//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے شعبہ اسٹوڈنٹ ویلفیئرکے زیر اہتمام جمعرات کوسکھ مذہب کے گورو تیغ بہادر کے 400 ویں یوم پیدائش پر تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں گورو کی تعلیمات ، اقدار اور اصولوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔اس موقع پر وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی کشمیر پروفیسر معراج الدین میر مہمان خصوصی تھے۔ڈاکٹر سومن پریت اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ فزیکل ایجوکیشن نے گورو کی زندگی اور تعلیمات کے بارے میں ایک وسیع درس پیش کیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ گورو تیغ بہادرنے اپنی پوری زندگی گورو نانک کے پیغام کو عام کرنے کے لئے وقف کردی۔گرو گرنتھ صاحب میں شامل ان کے کاموں کے متعلق مفصل درس دیا۔وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے اپنی تقریر میں گورو تیغ بہادر کو ایک عظیم گوروقرار دیا جنہوں نے اپنی زندگی حق اور انسانیت کے مقصد کے لئے وقف کردی۔اس دوران شعبہ سٹوڈنٹ ویلفیئر کے سربراہ پروفیسرمعراج الدین شاہ

منشیات مخالف مہم:اننت ناگ، بڈگام اورا کولگام میں 3افراد گرفتار

سرینگر//پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران اننت ناگ ،بڈگام اور کولگام میںتین افراد کو گرفتارکرکے اُس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیاء کو برآمد کرلیا۔ پولیس پوسٹ کھنہ بل نے ایس ایچ اواننت ناگ کی نگرانی میں کھنہ بل علاقے میں چیکنگ کے دوران زاہد فاروق ساکن بٹنگو اننت ناگ کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 10گرام ہیرائن برآمد کیا۔ اننت ناگ تھانہ نے متعلقہ دفعات کے تحت کیس زیر ایف آئی آر نمبر 92/ 2021 درج کیا اور مزید تفتیش شروع کردی ۔چاڈورہ تھانہ کی ایک ٹیم نے حاجی گنڈ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 45گرام چرس،  120نشیلی ٹکیاں اور نقدی رقم 5020 برآمد کئے ۔ مذخورہ شخص کی شناخت قیصر احمد گنائی ساکن نوگام شنکر پورہ سرینگر کے طور پر کی ہے ۔ اس سلسلے میں چاڈورہ تھانہ میں ایف ائی ار زیر نمبر 37/2021کے تحت کیس درج کیا۔ اس طرح سے کولگام پولیس

طالب علم کی مارپیٹ کا معاملہ

سرینگر// ضلع مجسٹریٹ سرینگر کی عدالت نے جمعرات کو ایک وائرل ویڈیو ،جس میں ایک نجی کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں ایک طالب علم کو استاد نے زدکوب کیا تھا،کے سلسلے میں دونوں فریقوں کے بیانات قلمبند کردیئے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر نے ہوپ کلاسز کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ کو وائرل ویڈیو کے سلسلے میں اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے عدالت میں پیش ہونے کو کہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ نے جمعرات کوکیس کی سماعت کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ منتظمین اور طالب علم کے والدین سمیت دونوں فریقوں کی دلیل سنی اور اپنے بیانات ریکارڈ کروائے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر نے بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معلومات جمع کی گئی ہیں اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ اور طالب علم کے والدین کو جمعرات کوطلب کیا گیا اور ان کے بیانات قلمبند کردیئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ اس مقدمے کی کارروائی دفعہ 107 اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت شرو

گیلانی سے منسوب ہڑتالی کال کا ٹویٹ

سرینگر///سوشل میڈیا پرسینئر علیحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی کے نام سے منسوب ایک ٹویٹ ،جس میں جمعہ کو مبینہ طور پر بچوں کے مارنے اور مذہبی مقامات کی بے حرمتی کرنے پرہڑتال کی کال دی گئی ہے، کو پولیس نے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے نامعلوم افراد کیخلاف ایک کیس درج کرلیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق پولیس نے جمعرات کو کہا کہ سید علی گیلانی نے آج یعنی جمعہ کیلئے کوئی ہڑتال کال جاری نہیں کی ہے۔پولیس کے مطابق سید علی گیلانی سے جو ٹویٹ منسوب کیا گیا ہے ’’وہ جعلی ہے اور کسی نے پاکستان سے جاری کیا ہے‘‘۔پولیس نے گیلانی کے افراد خانہ کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا ’’وہ ٹویٹ نقلی ہے اور ہم ان افراد کیخلاف کارروائی کریں گے جو اس کو سوشل میڈیا پر پھیلاکر تشدد کو ہوا دے رہے ہیں‘‘۔پولیس کے مطابق ’’جعلی ٹویٹ میں گیلانی نے آج یعنی جمعہ کیلئے

ہائر سیکنڈری ڈاڈسرہ کی دیوارایک سال قبل گرگئی

ترال// ڈاڈسرہ ترال میں قائم گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول کی دیوار سال2020میں گر گئی ہے جس کو تاحال تعمیر نہ کرنے کی وجہ سے یہاں تعینات عملے اور زیر تعلیم طالب علموں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ادارے میں تعینات عملے نے بتایا کہ2020ء میں ادارے کی ایک دیوار گرگئی جس کو تعمیر کرنے کیلئے گزشتہ سال ڈپٹی کمشنر اوراے ڈی سی کے علاوہ محکمہ تعلیم کے کئی اعلیٰ افسران کو تحریری طور بھی مطلع کیا گیا لیکن یقین دہانیوں کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آیا اور عملی طور کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔سکول میں لاکھوں روپے کاساز وسامان موجود ہے جس کی وجہ سے یہاں موجود ساز و سامان اورریکارڑ ہمیشہ خطرے میں رہتا ہے ۔ سکولی عملے نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ اور اے ڈی سی ترال سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔

مزید خبرں

سری رام امبکر مرکزی کابینہ سیکریٹریٹ  میں نائب سیکریٹری تعینات سرینگر// جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ نے شری رام امبرکر کو کابینہ سکریٹری ، حکومت ہند کے کلاس اول ایگزیکٹو کیڈر میں نائب سیکریٹری  تعینات کیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا’’۔سری رام امبکر کی تقرری کے لئے مجاز اتھارٹی کی منظوری کے نتیجے میں ، آئی پی ایس (آر آر: 2011) کابینہ سیکرٹریٹ کے کلاس اول ایگزیکٹو کیڈر میں ڈپٹی سکریٹری کی حیثیت سے ، ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ، چارج لینے کی تاریخ سے4 سال کے لئے یا اگلے احکامات تک ، جو بھی پہلے ہو ، تعینات کیا جاتا ہے‘‘۔   کاروباریوں اور شہریوں پر ضوابط کادبائو کم کرنے کیلئے عمومی انتظامی محکمہ کا ایکشن پلان مرتب   سرینگر//کاروباریوں اور شہریوں پر ضوابطی بوجھ کم سے کم کرنے کے لئے عمومی انتظام