تازہ ترین

نوجوانوں سے جنگجویت کاراستہ ترک کرنے کی محبوبہ مفتی کی اپیل

 سری نگر//پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے کشمیری نوجوانوں سے جنگجویت کاراستہ ترک کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ شاید کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ لوگ بندوق اٹھائیں تاکہ وہ دنیا کو بتا سکیں کشمیری دہشت گرد ہیں۔دفعہ370کی بحالی کوپیپلز الائنس کابڑا مقصد قرار دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے خبردارکیاکہ کشمیرمیں لاوا پک رہا ہے جو کبھی نہ کبھی پھٹے گا تو بہت بڑا نقصان ہوگا۔انہوں نے وزیراعظم مودی کو صلح صفائی کا راستہ اپنانے کی صلاح دیتے ہوئے کہاکہ آخر کار ہندوستان اور پاکستان کو بات کرکے جموں وکشمیر کے مسئلے کا حل نکالنا پڑے گا۔ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سوموارکو ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ شاید کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ جموں وکشمیر کے نوجوان بندوق اٹھائیں تاکہ ہم دنیا کو بتا سکیں کہ یہ دہشت گرد ہیں اور ان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔موصوفہ کا کہنا تھاکہ میں بار

بے روزگاری میں کمی کے دعوے زخموں پر نمک پاشی

سرینگر// نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر میں بے روزگاری میں کمی کے دعوئوں کو یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کے زخموں پر نمک پاشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعداد و شماری کی ہیرا پھیری سے ملک کے عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔ پارٹی ترجمان عمران نبی ڈار نے  ایک بیان میں سنٹرل فار مانیٹرنگ انڈین اکنامی (CMIE)کے جموں وکشمیر میں بے روزگاری میں کمی سے متعلق اعداد و شمار کو گمراہ کُن  قراردیا اور کہا کہ حکومت ایسی ایجنسیوں کے ذریعے یہاںکے زمینی حقائق پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے غیر سنجیدہ اور غیر دانشمندانہ فیصلوں سے یہاں کا ہر شعبہ زوال پذیر ہوا ہے جس کی وجہ سے بے روزگاری نے ماضی کے تمام ریکارڈ مات کردیئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ 5اگست2019کے بعد دوہرے لاک ڈائون سے جہاں جموں وکشمیر میں لاکھوں کی تعداد میں نجی سیکٹر میں کام کرنے والے 

مرکز نے جمہوری اداروں کو تباہی کے دہانے لاکھڑا کیا: کانگریس

ْٓقاضی گنڈ //مرکزی سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جمہوری ادارے تباہی کے دہانے پر آکھڑاہوئے ہیں ۔اس بات کاالزام کانگریس نے لگاتے ہوئے مرکزی سرکار سے وضاحت طلب کی ہے کہ جموں کشمیرمیں جامع ترقی کی باربار یقین دہانیوں اور وعدوں کے بعد بے روزگاری ،معاشی بحران اوردیگر انتہائی اہمیت کے حامل مسائل کے حل کیلئے کیا گیا ہے اور مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے کئے گئے اقدامات کو لوگوں کے سامنے پیش کریں۔کے این ایس کے مطابق کنڈ قاضی گنڈ میں پارٹی کارکنوں اور پنچایت ممبران سے خطاب کرنے کے دوران جے کے پی سی سی کے صدر غلام احمد میر نے مرکزی سرکار کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سرکار پنچایتوں کو کام کرنے نہیں دیتی ہے جس کے باعث نچلی سطح پر ترقیاتی عمل بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے عام لوگوں کو مزید پریشانیوں میں مبتلا کردیا ہے۔ پنچوں اور سرپنچوں کے اجتماع سے

سوپور میں طلاب کا احتجاج،کالج میں داخلہ کا مطالبہ

سوپور//سوپور میں سینکڑوں طلباء اور طالبات جنہوں نے حال ہی میں بارہویں جماعت کاامتحان پاس کیا ہے،ڈگری کالج سوپور میں داخلہ نہ ملنے پر محکمہ اعلیٰ تعلیم کے خلاف زبردست احتجاج کیاکیوں کہ کالج میں طلباء کے داخلے کی گنجائش ختم ہوئی ہے۔سوپورکے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء اورطالبات کالج کے باہر جمع ہوئے اوراپنے مطالبات کو لیکرایک گھنٹے تک احتجاجی دھرنادیا۔احتجاجی طلبہ حکام کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے اور مطالبہ کررہے تھے کہ انہیں کالج میں داخلہ دیاجائے۔احتجاجی طلاب کا کہناتھا کہ انہیں اس سال کے پہلے سیمسٹر میں کالج میں داخلہ نہیں دیا جارہا ہے کیوں کہ کالج کے حدود میں آنے والے علاقوں کے طلبہ کیلئے داخلہ دینے کی حد مکمل ہوچکی ہے اور اب کالج میں مزید طلاب کو داخلہ دینے کی گنجائش نہیں ہے ۔احتجاجی طلبہ نے کہا کہ وہ گزشتہ دوہفتوں سے کالج کے چکر لگارہے ہیں تاکہ انہیں کالج میں داخلہ مل سکے

ماہ صیام میں جامع مسجد میں نمازوں کی ادائیگی

سرینگر//جامع مسجد سرینگر میں نمازتراویح اوردیگرنمازوں سے قبل کوروناسے بچائوکے تمام رہنما خطوط پرعملدرآمد کابھرپور خیال رکھاجائے گااور لوگوں سے بھی انجمن اوقاف جامع مسجد نے کہا ہے کہ وہ کووِڈ- 19 سے بچائو کے تمام رہنماخطوط کی پاسداری کریں بصورت دیگر انجمن اوقاف اپنا فیصلہ بدلنے پرمجبورہوگی۔ایک بیان میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگرنے ماہ مبارک کی آمد پراہل اسلام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں ماہ صیام کے حقوق اداکرنے کی توفیق وہمت عطاکریں اوررمضان االمبارک کی برکت سے ملت کے تمام مسائل اورمشکلات کوحل فرمائیں۔بیان میں کہاگیا ہے کہ کووِڈ- 19کی دوسری لہر کے تناظر میں طبی ماہرین کی رائے کے مطابق جامع مسجد سرینگرمیں نمازوں اور تراویح کے اہتمام سے قبل تمام رہنماخطوط کابھرپورلحاظ اور خیال رکھا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جونمازی جامع مسجدمیں داخل ہوں گے ان کے لئے یہ

کریری میں جنگجوئوں کے 2معانین گرفتار

سری نگر//پولیس نے کریری بارہ مولہ میں لشکر طیبہ جنگجوئوں کے دومعاونین کو گرفتار کرنے کادعویٰ کیا جو نوجوانوں کو جنگجویت کاراستہ اختیار کرنے کی ترغیب دیتے تھے۔پولیس بیان کے مطابق ضلع بارہ مولہ کے کریری علاقہ میں ایک کارروائی کے دوران لشکرسے وابستہ دوبالائے زمین ورکروں کوگرفتار کیاگیا۔بیان میں کہا گیاہے کہ11اپریل کوپولیس تھانہ کریری کومصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ بشیراحمد بٹ ولدمرحوم غلام محمدبٹ  اوروسیم احمدمیرولدعبدالغنی میرنوجوانوں کو جنگجویت کاراستہ اپنانے کیلئے اُکسارہے ہیں اورنوجوانوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیںتاکہ کریری میں جنگجویانہ سرگرمیوں کو فروغ دیاجاسکے۔پولیس بیان کے مطابق کریری علاقہ میں جنگجو سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے مذکورہ نوجوان کچھ دستی بم اور دیگراسلحہ وگولہ بارود حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تلاشی آپریشن کے دوران دونوں کو گرفتار کیاگیا

بانڈی پورہ گریز شاہراہ ۔ 2روز بعدپھر بند،برفانی تودہ گرآیا

بانڈی پورہ//شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ گریز شاہراہ برفانی تودہ گرآنے کے بعد ایک بار پھر آمد رفت کیلئے بند کر دی گئی ۔ علاقہ گریز کو وادی کے ساتھ جوڑنے والے 85 کلومیٹر طویل بانڈی پورہ گریز روڑ کو پیر کے روز ایک برفانی تودا گر آنے کی وجہ سے ایک پھر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا۔ گریز روڑ کو قریب چھ ماہ بعد 10 اپریل کو ٹریفک کی یک طرفہ نقل و حمل کیلئے کھول دیا گیا تھا۔پولیس کنٹرول روم بانڈی پورہ کیمطابق اتوار کے روز ہونے والی تازہ برف باری اور ایک برفانی تودا گر آنے کی وجہ سے روڈ پھر بندہوگیا ہے۔  

وسیم رضوی کی درخواست کا سپریم کورٹ میں اخراج

سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے صدرآغاسیدحسن نے عدالت عظمیٰ میں وسیم رضوی کی قران پاک کیخلاف عرضی کو خارج کئے جانے اوراُس پرپچاس ہزارروپیہ جرمانہ عائد کئے جانے کاخیرمقدم کیاہے۔ایک بیان میں آغاحسن نے کہا کہ وسیم رضوی کی طرف سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست پوری امت مسلمہ کے دینی جذبات اور قران مقدس کی ناقابل برداشت توہین تھی ۔انہوں نے کہا کہ اب جبکہ سپریم کورٹ نے درخواست کو مسترد کیا ہے مسلمانان ہند کیلئے یہ اطمینان بخش خبر ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ’دیرآید درست آید ‘قراردیتے ہوئے امیدظاہر کی کہ آئند اگر کوئی شخص کسی مزہب یا عقیدے کے خلاف کوئی درخواست کسی بھی عدالت میں دائر کرے گا تواس کو اولین فرصت میں ہی نہ صرف خارج کیا جاناچاہیے بلکہ ایسے شخص کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جانی چاہیے ۔آغاحسن نے اُن تمام علمائے دین ،مفتیان،خطباء وائمہ اوردینی تنظیموں ،صحافی بر

سمبل سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک

سمبل//نئی نارہ سمبل میں ایک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق سمبل سری نگر شاہراہ پرنئی نارہ کے مقام پر آٹولوڈ کیئریراورموٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے سبب موٹر سائیکل سوارہلاک ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق نئی نارہ مقام پرموٹر سائیکل زیرنمبرJK16-6658کی ٹکر مخالف سمت سے آرہے آٹولوڈکیئریر زیرنمبرJK15-9330سے ہوئی جس کے نتیجے میں 25برس کے زبیرمجید صوفی ولدعبدالمجیدصوفی ساکن ٹینگہ پورہ نسبل سمبل اپنا توازن کھوبیٹھااورموٹر سائیکل سے گرکر شدیدزخمی ہوگیا۔اُسے مقامی لوگوں نے فوری طور طبی مرکز سمبل پہنچایا جہاں سے اُسے ڈاکٹر وں نے جہلم ویلی میڈیکل کالج بمنہ ریفر کیا تاہم وہاں پہنچانے پر ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیااور اس کی موت راستے میں ہی واقع ہوچکی تھی۔پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس زیرنمبر43/2021درج کرکے آٹولوڈ کیئریر ڈرائیور کوگرفتار

بڈگام اورگاندربل میں ضلع ترقیاتی کونسل چیئرمینوں نے عہدے سنبھالے

بڈگام +گاندربل//ضلع ترقیاتی کونسل بڈگام اور ضلع ترقیاتی کونسل گاندربل کے چیئرمینوں نے سوموار کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالا۔بڈگام میں ضلع انتظامیہ کے اہتمام سے ایک رنگا رنگ تقریب پر ضلع ترقیاتی کونسل چیئرمین نظیراحمدخان نے اپنا عہدہ سنبھالا۔ڈپٹی کمشنر بڈگام شہبازاحمد مرزانے ضلع ترقیاتی کونسل چیئرمین کا استقبال کیا۔تقریب پر لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقعہ پر تقریر کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل چیئرمین نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی مجموعی ترقی ان کی ترجیح ہوگی ۔انہوں نے عوامی شکایات کا ازالہ کرنے پر بھی زوردیااورکہا کہ تین مرحلوں کے پنچایتی نظام نے آخرکارجڑ پکڑ لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی ترقی کے حوالے سے کئی معاملات اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لائے جائیں گے ۔انہوں نے عوام پر زوردیا کہ وہ آگے آکر موثر منصوبہ بندی کے عمل میں شریک ہوں ۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی

۔15اور 16اپریل کو شدید بارشوں کاامکان

سرینگر//وادی کشمیر میں بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیشگوئی کے بیچ سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت میں کافی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ14سے اگلے مرحلے کی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے  15اور 16اپریل کو شدید بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 14 اپریل تک کسی شدید موسم کی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی ہے اور 14 اپریل کی رات سے 15 اپریل تک ہلکی ہلکی بارش / گرج چمک کے ساتھ (میدانی علاقوں میں) اور کہیں زیادہ بارشوں کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ 15اور 16اپریل کو کافی زیادہ بارش ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 18اپریل تک موسم ابرآلودہ  رہے گااور اس دوران کہیںکہیں بارشیں بھی ہوں گی ۔  

ٹنگمرگ میں جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج

 ٹنگمرگ//گوم احمد پورہ کے لوگوں نے پندرہ کلو میٹر مسافت طے کرکے ٹنگمرگ میں قائم جل شکتی محکمہ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عصر حاضر میں بھی ندی نالوں کا ناصاف پانی استعمال کرنا پڑتا ہے ۔ احتجاج میں شامل ایک شہری فیاض احمد نے بتایا کہ گوم احمد پورہ کے لوگ صاف پانی کیلئے ترس رہے ہیںاور انہین مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے محکمہ جل شکتی ٹنگمرگ کے ایگزیکیٹو انجینئر امتیاز احمدکو یادداشت پیش کرتے ہوئے صاف پانی فراہم کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پر مذکورہ افسر نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ بہت جلد فی الحال ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے گا۔  

پلوامہ کے بیشترہائر سیکنڈری سکولوں میں عملے کی کمی | حکام کوئی کارروائی کرنے سے قاصر،طلاب پریشان

پلوامہ//جنوبی ضلع پلوامہ کے سرکاری ہائرسیکنڈری سکولوں میں عملے کی کمی کے نتیجے میں یہاں زیر تعلیم بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔سب ضلع ترال کے بٹہ گنڈ میں قائم ہائر سیکنڈری سکول میں کوئی بھی استاد نہیں ہے ۔ اسی طرح ہائر سیکنڈری سکول چر سو اونتی پورہ میں 375طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں لیکن 10اساتذہ کی کرسیاں خالی پڑی ہیں۔ہائر سیکنڈری نور پورہ میں4،ہائرسیکنڈری ستورہ 4اور 2ماسٹر گریڈ اساتذہ کی کمی ہے ۔ادھرہائر سکنڈری سکول ترال میںچاراور اچھن پلوامہ میں قائم ہائرسیکنڈری سکول میں 10کرسیاں خالی پڑی ہیں۔ایک ہائر سکنڈری سکول میں تعینات پرنسپل نے بتایا کہ محکمہ ان خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے بجائے عارضی اساتذہ سے کام لیتا تھا تھا تاہم گزشتہ دو سال سے اس حوالے سے کوئی بھی اقدام نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا’’ ہمیں محکمہ کی ہدایت ہے کہ آن لائن کلاس جاری رکھیں لیکن ہمارے پاس ع

شیری ملہ پورہ سڑک رابطہ کھنڈرات میں تبدیل

 بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے علاقہ نارواو میں شیری سے ملہ پورہ رابطہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں اور ٹرنسپورٹروں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق ہیون ، کالے بن ، کاو ہار ، فتح گڑھ سمیت کئی دیہات کے لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سڑک کی حالت ناگفتہ بہہ ہے اورجگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران یہ سڑک جھیل کا منظر پیش کرتی ہے ۔ لوگو ں کے مطابق موسلا دھار بارشوں سے کئی جگہوں پر سڑک پرپسیاں گر آئی ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت میں بھی خلل پڑا ۔ ایک مقامی شہری سجاد احمدنے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سڑک کی حالت ا س قدر خستہ ہے کہ ٹرانسپورٹر بھی اب سروس جاری رکھنے میں کترارہے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں افراد پر مشتمل ا ٓبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔ لوگوں کے مطابق اگر چہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ ک