تازہ ترین

آج سے 14تک بوندا باندی کا امکان

 سرینگر // محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں آج سے بالائی علاقوں میں ایک دو جگہوں پر ہلکے درجے کی بارش یا برف باری ہوسکتی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 10 اپریل سے 14 اپریل تک کہیں کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں تاہم 15 اور 16 اپریل کو موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔سنیچر کو وادی میں دن بھر موسم خوشگوار رہا البتہ شام کے وقت آسمان پر بادل چھا گئے اور ہوائیں چلیں۔ موسم خوشگوار ہونے کے نتیجے میں وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے ۔گرمائی دارلحکومت سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت 6.8 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا۔ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سلسیش یکارڈ کیا گیا جو معمول کے درجہ حرارت سے بہت کم تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرار

۔2 افسران کے تبادلے و تقرریاں

 سرینگر// جموں کشمیرانتظامیہ نے مشن یوتھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شاہد چودھری کو تبدیل کرکے قبائلی امور محکمہ کے انتظامی سیکریٹری کا قلمدان سونپا ہے،جبکہ ریحانہ بتول کو تبدیل کرکے کمشنر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس تعینات کیا گیا ہے۔عمومی انتظامی محکمہ کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ مشن یوتھ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرڈاکٹر شاہد چودھری ،جن کے پاس سکل ڈیولپمنٹ مشن ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی تھا، کو تبدیل کرکے محکمہ قبائلی امور کا انتظامی سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ مزید احکامات تک ڈاکٹر شاہد چودھری اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ مشن یوتھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور فروغ ہنر مشن کے مشن ڈائریکٹر کا بھی اضافی چارج سنبھالےں گے۔ اس حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ قبائلی امور کی انتظامی سیکریٹری ریحانہ بتول کو تبدیل کرکے دستیا

مرکزی سیکریٹری سیاحت اور وفود لیفٹینٹ گورنر سے ملاقی

 سرینگر//مرکزی وزارت سیاحت کے سیکریٹری اروندسنگھ،ڈینٹل سرجنوں کے وفد سمیت کئی وفود یہاں لیفٹینٹ گورنر سے ملاقی ہوئے۔مرکزی وزارت سیاحت کے سیکریٹری اروند سنگھ نے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کے دوران سیاحت محکمہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات جن کامقصدجموں کشمیرمیں سیاحت کو فروغ دینا ہے،پرتبادلہ خیال کیا۔لیفٹینٹ گورنر نے مرکزی سیکریٹری کو بتایاکہ یوٹی انتظامیہ جموں کشمیر کے وسیع سیاحتی صلاحیتیوں کو بروئے کار لانے کےلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کےلئے جامع اقدام کئے جارہے ہیں تاکہ سیاحتی صنعت کوبحال کیا جائے۔اس موقعہ پر سیاحت محکمہ کے سیکریٹری سرمدحفیظ اورناظم سیاحت کشمیرڈاکٹر جی این یتو بھی موجود تھے۔راج بھون میں سنیچروارکو متعددعوامی وفودبھی لیفٹینٹ گورنر سے ملے۔بلاک کھنموہ کے ڈی ڈی سی ممبرانجینئراعجازحسین کی قیادت میں ایک وفد نے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اورعلاقے کی ت

تمام آبگاہوں کی وقت پرحد بندی کرنے کی صوبائی کمشنر کی تاکید

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیرپانڈورانگ پولے،نے ژونٹھ کوہل ،براری نمبل،رکھ آرتھ اور نالہ امیرخان سے ناجائز تجاوزات کو ہٹانے پرزوردیا ہے۔آبی پناہ گاہوں کے تحفظ سے متعلق ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے آب گاہوں ولر، ہوکرسر، آنچار،گلسر، نارکرہ اور مانسپبل جھیلوں کی حدبندی، اراضی کی منتقلی، دیوار بندی، اورناجائزتجاوزات ہٹانے کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے ڈپٹی کمشنروں کو وقت پرآب گاہوں کی حد بندی کرنے اور ناجائز تجاوزات ہٹانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے آب گاہوں کی موثر نگرانی پرزوردیتے ہوئے حکام سے کہا کہ باربار غیرقانونی سرگرمیاں انجام دینے والوں کے خلاف سخت کاررائی کرکے کیس درج کیا جائے ۔صوبائی کمشنر نے آب گاہوں کے زیرالتواءرقبے کی حدبندی کرنے کے علاوہ حدبندی کرنے والے ستون نصب کرنے کی بھی ہدایت دی ۔انہوں نے کہا کہ اس سے آب گاہوں کی غیرقانونی قبضہ کو روکا جاسکے

جموں و کشمیر کی آبادی زیر عتاب:نیشنل کانفرنس

 سرینگر//جموں وکشمیر کی آبادی اس وقت زیر عتاب ہے اور یہاں کے عوام کیساتھ ہر روز ناانصافیوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کی ریاستی صدر ایڈوکیٹ شمیمہ فردوس نے صوبہ کشمیر سے وابستہ پارٹی کی خواتین ڈی ڈی سی ممبران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقدہ تقریب میں معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے بحیثیت مہان خصوصی کے بطور شمولیت کی جبکہ اس موقعے پر صوبائی صدر خواتین ونگ انجینئر صبیہ قادری کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شمیمہ فردوس نے کہا کہ ناانصافیوں کے اس دور میں ہماری نوجوان پود ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہیں جبکہ لوگ من جملہ مایوسی کے شکار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئے روز عوام کُش اور کشمیر دشمن فیصلے لئے جاتے ہیں اور باہری دنیا کو ایسا تاثر دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ ان فیصلوں س

اننت ناگ میں خاتون کی مبینہ خود کشی،شوہر گرفتار

  سری نگر // مومن آباد اننت ناگ میں ایک خاتون نے سسرال میں مبینہ طور خودکشی کی جس کے بعد اس کے مائیکے والوں نے مشتعل ہوکر سسرالیوں کے مکان کو آگ لگادی جبکہ پولیس نے متوفی خاتون کے شوہر اور دوبہنوں اوربھائی کوبھی حراست میں لیاہے جنہوں نے مبینہ طور اس کے سسرال کو آگ لگادی۔معلوم ہوا ہے کہ ژھلن کولگام کی32برس کی نفیسہ جان کی شادی مومن آباد اننت ناگ کے عاطف حسین مسگر کے ساتھ چار برس قبل ہوئی تھی اور اس دوران ان کے ہاں کوئی بچہ پیدا نہیں ہوا۔بتایا جاتا ہے کہ نفیسہ جان کو سسرال میں بچہ نہ ہونے پرمبینہ طور تنگ طلب کیا جارہاتھا اور سنیچروار کو اُس نے سسرال میں ہی خود کو پھانسی پر لٹکایا۔اس واقعہ کی خبر جونہی اس خاتون کے مائیکے والوں کو ہوئی تو وہ مومن آباد پہنچ گئے اور انہوں نے مشتعل ہوکر سسرالیوں کے مکان کو آگ لگادی۔بتایا جاتا ہے کہ وہ چلا رہے تھے کہ ان کی بیٹی کو سسرال میں بچہ نہ ہو

پولیوشن کنٹرول کمیٹی میں کشمیر کا کوئی نمائندہ شامل نہ کرنا امتیاز کا عکاس:تاریگامی

سرینگر//سی پی آئی ایم کے سنیئرلیڈر یوسف تاریگامی نے آلودگی کنٹرول کمیٹی میں کشمیر سے کسی بھی رکن کو شامل نہ کرنے کی پالیسی کوا متیازی ذہنیت کا عکاس قرار دیا۔ تاریگامی نے کہا کہ25 مارچ کو ، حکومت ہند نے پولیوشن کنٹرول بورڈ کی کمیٹی کیلئے گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں چیئرپرسن اور 13 ممبران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کے ممبران میں انڈسٹریز ، ہا مکانات و شہری ترقی ، ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ، ٹرانسپورٹ ، جل شکتی کے انتظامی سیکریٹریوں کے علاوہ ، کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن ، گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ایم ایس ، جموں کی کچھ این جی اوز جیسے نیشنل ڈیولپمنٹ فاو¿نڈیشن وغیرہ شامل ہےں تاہم ، سری نگر میونسپل کارپوریشن ،یو ای ای ڈی کشمیر ، وولر کنزرویشن اتھارٹی ، محکمہ ماحولیات ۔لاوڈا یا وادی کشمیر سے کسی غیر سرکاری تنظیم کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ یوسف تاریگامی نے کہا کہ دفعہ370 اور35ائے کی

ترال کے بجلی صارفین کودوگنافیس کا سامنا

ترال//سید اعجاز // سب ضلع ترال کے بیشتر دیہی علاقوں میں محکمہ بجلی نے بیک وقت بجلی فیس میںدوگنااضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے صارفین خصوصاً غریب لوگوں کو شدید پریشانی لاحق ہوئی ہے ۔ لوگوںنے بجلی فیس میںاضافے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایل جی انتظامیہ سے اس بارے میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے بیشتر دیہی علاقوں کے بجلی صارفین کے فیس میں محکمہ بجلی نے بیک وقت دوگنا ہ اضافہ کیاہے جس پرصارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔مختلف دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایاکہ وہ اس وقت ششدر ہو کر رہ گئے جب انہوں نے اپنے ماہوار بل میں دوگنا اضافہ دیکھا ۔ایک بیوہ خاتون نے بتایا کہ وہ مشکل سے369روپے بجلی فیس ادا کر رہی تھی تاہم وہ اب600 روپے ا دا کرنے اُسے استطاعت نہیں ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ وہ دیہی علاقوں میں رہائش پزیر ہیں جہاں بیشتر لوگ چھوٹے مکانوں کو روشن ک

پینے کے پانی کی قلت

 کنگن// سونہ مرگ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے باعث ہوٹل مالکان سخت مشکلات سے دوچارہیں۔کئی ہوٹل مالکان اور دکانداروں نے بتایا کہ انہیں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے سخت دقتوں کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہوٹلوں میں رات کے قیام کے لئے سیاح آتے ہیں لیکن پانی کی عدم دستیابی کے باعث وہ یہاں پر قیام نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہوٹل مالکان کو نقصان سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ محکمہ جل شکتی نے دو ٹینکر دستیاب رکھے ہیں مگر ان کے ذریعے تمام ہوٹلوں تک پانی کی سپلائی نہیں پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر گاندربل اور جل شکتی محکمہ کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سونہ مرگ میں پانی کی سپلائی بحال کرنے کے لئے فوری طور اقدامات کئے جائیں تاکہ ہوٹل مالکان کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سائبر پولیس کشمیر کی کارورائی

سرینگر//سائبر پولیس کشمیر زون نے 30موبائل فون برآمد کر کے انہیں حقےقی مالکان کے حوالے کر دیاجن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ انچارج سائبر پولیس کشمیر کی نگرانی میں ایک تکنیکی ٹیم نے اپنی تما م صلاحیتو ں کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف اقسام کے ایسے 30 سمارٹ موبائل فون برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کرلی جو لوگ کھوچکے تھے ۔آئی جی پی کشمیر کی ہدایت پر سائبر پولیس کشمیر کی جانب سے مختلف بیداری پروگرام شروع کئے گئے ہیں ، جس میں عام لوگوں کوآن لائن دھوکہ دہی اور گھوٹالوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔عوام نے سائبر پولیس کشمیر کی ان کوششوں کی سراہنا کی ہے۔سائبر پولیس اسٹیشن کشمےر زون نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ اپنے بینک اکاﺅنٹ کی تفاصیل جیسے او ٹی پی اور سی وی وی نمبر وغیرہ شیئر نہ کریں۔  

زمینی سطح پر تعمیرو ترقی کا فقدان

اننت ناگ//جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے ہفتہ کو ویری ناگ میں میگا پنچایت کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں پنچوں و سرپنچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔موصولہ بیان کے مطابق کانفرنس میں عوامی مسائل بالخصوص ترقیاتی امور کا جائزہ لیاگیا۔کانگریس نے حکومت پر الزام عائد کیاکہ وہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری ، قیمتوں میں اضافہ اور عوام کی اہمیت کے دیگر امور پر کو نظرانداز کررہی ہے۔کانفرنس جے کے پی سی سی صدر جی اے میرکی صدارت میں منعقد ہوئی جبکہ نائب صدور ملا رام ،حاجی عبدالرشید ڈار، رمن بھلا ، ، راشد ڈار ، گلزار احمد وانی ، ہری سنگھ چب اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماو¿ں نے خطاب کیا۔سرپنچوں اور پنچوں نے جے کے پی سی سی صدر کو موجودہ ترقیاتی منظر نامے خصوصاً پنچایتوں کے کام کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں ۔انہوں نے بیک ٹو ولیج پروگراموںکے نتائج اور مختلف محکموں کو دی جانے والی سفارشات کے

پہلگام میں دستار بندی کی سالانہ تقریب

 سرینگر//مدرسہ عبداللہ ابن مسعود لڑی پہلگام میں سنیچر کو سالانہ دستاربندی کی تقریب مفتی عبدالرشید مہتمم دارالعلوم بلالیہ لالبازارکی صدارت میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پر کئی علماءنے فضیلت قرآن اورروزوں کی مناسبت سے خطاب کیا اور عوام سے تاکید کی کہ وہ رمضان المبارک کے متبرک ایام میں دورانِ تراویح مکمل قرآن سنیں۔تقریب سے انجمن صدائے حق کے صدر مفتی شبیر احمد قاسمی،امیرانجمن علماءوائمہ مساجدجموں وکشمیر حافظ عبد الرحمان اشرفی (دارالعلوم سید المرسلین چوگام قاضی گنڈ)،مفتی حسین احمد مظاہری ،مفتی محمد قاسم قاسمی،مولانا قاری شعیب ،مولانا محمد شفیع ترالی ناظم دارالعلوم نورالقران سنگم،مفتی مبارک احمدوغیرہ نے خطاب کیااورمدرسہ ھذا کے مہتمم قاری محمد شفیع بلالی نے اجلاس کو کامیاب بنانے کےلئے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ادھر دارالعلوم مجددالف ثانی ڈڈومڑہامہ سنگم میں مدرسہ کے سنگ بنیاد کے موقع پر ایک اجلاس ز

معروف گلوکارہ جمیلہ خان اپنی پارٹی میں شامل

سرینگر//معروف گلوکارہ حقانی جمیلہ خان نے ہفتہ کے روز اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔اس سلسلے میں پارٹی ہیڈکواٹر پر ایک تقریب پارٹی صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، ریاستی سیکریٹری اور ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، ضلع صدر کپواڑہ راجہ منظور، ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر، ڈی ڈی سی چیئرمین سرینگر آفتاب ملک، ڈی ڈی سی وائس چیئرمین سرینگر بلال بھٹ اور ضلع آرگنائزر شوپیان اتھر ریشی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر محمد اشرف میر کہاکہ اپنی پارٹی ’صداقت پر مبنی سیاست‘کے اصول پر کاربند ہے جس کیلئے زمینی سطح پر مخلصانہ کاو¿شیں درکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کے دروازے اُن سبھی کے لئے کھلے ہیں جوکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں موجودہ انتظامیہ کے غیر سنجیدہ روی

مزید خبریں

پولیس کی منشیات مخالف مہم جاری  بڈگام، اننت ناگ اور سوپور میں5 افراد گرفتار سرینگر//پولیس نے منشیات مخالف کارروائیوں کے دوران بڈگام ، اننت ناگ اور سوپور میں5 افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔ بڈگام پولیس نے ناگام چاڈورہ کے نزدےک ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ نشےلی مادہ برآمد کرلیا ہے۔گرفتارکئے گئے افراد کی شناخت مشتاق احمد کھانڈے ساکن بادی پورہ بڈگام،ارشاد احمد اےتو ساکن ناگام چاڈورہ کے بطو ر ہوئی ہے ۔ دنوں موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ان کی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے اسپاسمو پراکسیون کے 480کیپسول اور کوڈین کی 3بوتلیں برآمد کی گئیں۔اس جرم میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل کو بھی ضبط کرلیا گیا اور چاڈورہ تھانہ مےں کےس زیر ایف آئی آر نمبر 35/2021 درج کرکے تحقےقات شروع کردی۔ اسی دوران پولیس تھانہ اننت ناگ کیایک ٹیم نے اے اےس پی اننت ناگ کی نگرانی مےں

تازہ ترین