تازہ ترین

جنگجوئوں نے مسجد میں پناہ لی تھی

سرینگر//جموں وکشمیرپولیس کے انسپکٹر جنرل کشمیرزون وجے کمار نے کہا ہے کہ شوپیان کا آپریشن بہت مشکل تھا کیونکہ جنگجوئوںنے ایک مسجد میں پناہ لی تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ترال میں جاں بحق کئے گئے جنگجو شوپیان آپریشن میں فرار ہوئے تھے۔پولیس کنٹرول روم میں فوج کی 15ویںکورکے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  انسپکٹر جنرل پولیس نے کہاکہ شوپیان اوترال میں ہوئے معرکوںکے دوران انصار الغزوۃ الہندنامی جنگجو تنظیم کے سات جنگجومارے گئے ،جن میں اس تنظیم کاچیف کمانڈر امتیاز شاہ بھی شامل ہے ۔انہوں نے دونوں معرکہ آرائیوں کے بارے میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ضلع شوپیان کے جان محلہ اورترال کے نوبگ علاقہ میں ہوئے جنگجومخالف آپریشنوں کے دوران سیکورٹی فورسزنے بہت صبروتحمل سے کام لیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام ایس ائوپیز پرعمل کیا تاکہ کسی شہری کے جان ومال

ماہ صیام پر لوگوں کو تمام تر سہولیات بہم رکھی جائیں:صوبائی کمشنر

 سرینگر//اگلے ہفتے سے شروع ہورہے ماہ صیام کے دوران لوگوںکو تمام تر بنیادی سہولیات بہم رکھنے کے سلسلے میںڈویژنل کمشنر کشمیر نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انتظامات کا جائزہ لیا جس دوران انہوںنے مختلف محکموں کے افسران پر زور دیا کہ وہ ماہ رمضان میں لوگوں کو تمام بنیادی ضروریات ، خاص کر سحری و افطار کے اوقات میں بلا خلل بجلی کی سپلائی اور پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ سی این آئی کے مطابق ڈویژنل کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے، نے ماہ رمضان کے حوالے سے سرکاری سطح پر کئے گئے انتظاما ت کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں تمام ضلع کمشنر وںنے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی ، چیف انجینئر پی ایچ ای، ڈائریکٹر ایف سی ایس کشمیر ، ایس پی رورل ٹرانسپورٹ اور وقف بورڈ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اس موقعے پر انہوں نے ماہ مترک کے دورا

ہند۔چین فوجی کمانڈروں کی گیارہوں میٹنگ

نئی دہلی//مشرقی لداخ میں گرم چشموں،گوگرااور دیسپانگ کے متنازعہ مقامات سے باقی ماندہ فوجیوں کی واپسی کے عمل کو آگے لیجانے کیلئے ہند چین فوجی مذاکرات کا ایک اوردور ہوا۔کارپس کمانڈر سطح کے ان مذاکرات کا گیارہواں دور حقیقی کنٹرول لائن کے اِس طرف بھارت کی حدود میں چشول مقام پرجمعہ ساڑھے دس بجے شروع ہوا۔واقف کار ذرائع کے مطابق مذاکرات کا دسواں دور 20فروری کومنعقد ہواتھا،جبکہ اس سے دودن پہلے پینگانگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں پر دونوں اطراف کی فوجوں کی واپسی کا عمل مکمل ہوا تھا ۔جمعہ کو ہوئے مذاکرات میںبھارت کے وفد کی قیادت لیفٹینٹ جنرل پی جی کے مینین نے کی جو لہہ میں مقیم 14ویں کمان کے سربراہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت باقی ماندہ ،متنازعہ مقامات سے فوجوں کی مکمل واپسی پر زوردے گا ۔گزشتہ ماہ فوجی سربراہ ایم ایم نروانے،نے کہاکہ پینگانگ جھیل سے فوجوں کی واپسی سے بھارت کو خطرہ کم ہواتھالیکن

پاسپورٹ کی اجرائی سے انکار

سرینگر//جموں کشمیر ہائی کورٹ نے پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو ان کا پاسپورٹ ریجنل پاسپورٹ افسر کی طرف سے رد کئے جانے کے خلاف مناسب حکام سے رجوع کرنے کی چھوٹ دی ہے ۔جسٹس تاشی ربستن اورجسٹس جاویداقبال وانی پر مشتمل بنچ نے یک نفری بنچ کے فیصلے کے خلاف ان کی اپیل پرفیصلہ کرنے کے دوران انہیں یہ چھوٹ دیدی۔یک نفری بنچ نے ان کا پاسپورٹ رد کئے جانے پر دائر کی گئی ان کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے کہاتھا کہ  پولیس کی طرف سے انہیں پاسپورٹ اجراء نہ کرنے کی سفارش پرہی انہیں پاسپورٹ نہیں دیاگیا تھا۔عدالت نے کہا کہ وہ حکام کو ہدایت دے سکتی ہیں کہ وہ کسی شخص کے معاملہ کو تیزی کے ساتھ قانون کی رو سے نپٹائے ۔عدالت نے کہا کہ حکام نے پہلے ہی قانون کے مطابق پہلے پولیس اور سی آئی ڈی سے رپورٹ طلب کی تھی اور ان کی سفارش کے بعد ہی اس کے مطابق حکم دیا تھا۔سی آئی ڈی رپورٹ کے پیش

نمازجمعہ پر علماء وخطیبوں کا میرواعظ کی رہائی کا مطالبہ

سرینگر//متحدہ مجلس علماء کے فیصلے اور اعلان کے مطابق مجلس کے سربراہ اور بانی میرواعظ مولوناعمرفاروق کی گزشتہ20ماہ سے مسلسل نظربندی کے خلاف جمعہ کو جموں کشمیرکی بڑی مساجد،خانقاہوں ،امام باڈوں اور آستانو ں میں علماء،خطباء اور ائمہ نے اپنے خطبوں میں شدیدبرہمی کااورردعمل کااظہار کرتے ہوئے حکومت کے اس طرزعمل کی مذمت کی اور کہا کہ یہ شخصی آزادی کی سنگین خلاف ورزی اور مداخلت فی الدین کے مترادف ہے۔ایک بیان کے مطابق علماء اور خطیبوں نے حکومت سے اپیل کی کہ مقدس ماہ صیام کی آمد پر میرواعظ کو فوری طور بلاشرط رہا کیاجائے تاکہ میرواعظ جامع مسجد میں اپنے دینی فرائض اداکرسکیں۔انہوں نے کشمیر کے دیگر سیاسی قیدیوں،نظربندوں اور نوجوانوں کی بلا شرط رہائی کابھی مطالبہ کیا۔ جامع مسجد سرینگرمیں انجمن کے نائب صدر اور خطیب وامام مولانا سعیداحمد نقشبندی کے اپنے خطاب میں کہاکہ میرواعظ کی نظر بندی سے عوام کے دی

روزانہ 10ہزار کووِڈ ٹیسٹ کرانے کی ہدایت

جموں//فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اَتل ڈولو نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں کووِڈ۔19 مخالف اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ صحت کے اعلیٰ اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ہسپتالوں میں بستروں کی دستیابی اور آکسیجن سے معاون بیڈوں کی دستیابی جیسے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔اَفسران سے بات کرتے ہوئے فائنانشل کمشنر نے کہا کہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرنے کی شرح میں زائد از 10 ہزار ٹیسٹ کا اضافہ کیا جائے ۔ اُنہوں نے صوبہ کشمیر میں کم سے کم 18 آکسیجن جنریشن پلانٹوں اور صوبہ جموں میں ایسے پانچ پلانٹوں کو فوری طور پر کام کرنے کا ہدف مقرر کیا۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ ایک افسر کو دونوں صوبوں کے سرکاری ہسپتالوں میں اِن سہولیات کی دستیابی کی نگرانی کے لئے تعینات کیا جائے۔فائنانشل کمشنرنے کہا کہ جب بھی اور جہاں ضرورت ہواِضافی طبی عملے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ اُنہوں نے دونوںصوبوںکے نا

کشمیر میں شبانہ کرفیو کانفاذبے منطق اقدام

سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیررات کے کرفیو کے نفاذکوبے منطق اقدام سے تعبیر کرتے ہوئے خبردارکیاہے کہ دن کوہونے والی سرگرمیوں کی وجہ سے ہی مہلک وائرس کی منتقلی ہوتی ہے ۔ جے کے این ایس کے مطابق  ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدرڈاکٹرنثارالحسن نے اپنے ایک بیان میں جمعہ کوکہا کہ رات کا کرفیو نافذکرنے سے کشمیرمیں کووڈ19کے پھیلنے کو روکا نہیںجاسکتا  ۔انہوں نے کہاکہ جب دن کے وقت زیادہ تر ہجوم ہوتا ہے، تو رات کے وقت پابندی لگانے کی کیامنطق ہے۔انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ رات کے وقت کرفیولاگوکرنے سے کورونا پھیلاؤ کو روکنے میں کس طرح مدد ملے گی ، جب لوگ دن کے اوقات میں اپنا کاروبار کرتے ہیں اورمعمول کی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔ڈاکٹرنثارالحسن نے کہا کہ کشمیر میں رات کی زندگی نہیں ہے۔ رات کے اوقات میں بالکل بھی کوئی سرگرمی نہیں ہوتی۔ رات میں زندگی رُک جاتی ہے۔انہوں کہاکہ تمام سرگرمیاں دن کے

نوین چودھری کا گلمرگ میں آلو کے بیج اُگانے والے فارم کا دورہ

گلمرگ//محکمہ جاتی فارموں کے فروغ اور مختلف زرعی سرگرمیوں کی جگہ جگہ جائزہ لینے کے لئے تقاریب کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پرنسپل سیکریٹری زرعی پیداوار اور بہبودی کسانان نوین کمار چودھری نے پوٹیٹو سیڈ ملٹی پلکیشن فارم گلمرگ کا دورہ کیا۔ پرنسپل سیکرٹری نے گلمرگ فارم کو سائنسی خطو ط پر فروغ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی تاکہ وادی میں نہ صرف آلو کے بیج کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے بلکہ اِس اضافی بیج کو ملک کی دوسری ریاستوں کو بھی مہیا کیا جاسکے۔اُنہوںنے کہا کہ پوٹیٹو سیڈ ملٹی پلکیشن فارم محکمہ کا ایک اثاثہ ہے اور آلو کی کاشت میں عالمی سطح پر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جانا چاہیئے تاکہ اس طرح کے اعلیٰ بیجوں کی ملٹی پلکیشن فارم کا بہترین استعمال حاصل کیا جاسکے۔ پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ زرعی زمینوں کے زیادہ سے زیادہ اِستعمال کے لئے جدید نظریات کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے جس کے لئے تمام جدید ا

کنگن بازار میں9دکانوں میں شبانہ نقب

کنگن//چوروں نے کنگن بازار میں 9دکانوں میں نقب لگاکر لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء اور نقدی اڑا لی۔ 8اور 9اپریل کی درمیانی شب نقب زنوں نے کنگن مارکیٹ میں 9دکانوں ، جن میںکریانہ،میڈیکل اورموبائل دکانیں بھی شامل ہیں، نقب لگائی۔ چوروں نے دکانوں میں موجود سامان کو اڑا لیا جس کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے فارنسک ٹیم کے آنے تک دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی۔ پولیس نے فارنسک ٹیم کی خدمات حاصل کیں اور موقع پر آکر فنگر پرنٹ حاصل کئے۔ دوکانداروں کے مطابق نقب زنو نے نقدی کے علاوہ سامان بھی چرالیا ہے۔پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر19/2021درج کرلیاہے۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اور مشبتہ شخص کی تصویرجاری کرکے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کو تعاون دیں اور پی سی آر گاندربل کے نمبر0194-2416478، پولیس تھانہ کن

شاعرِ کشمیر کی69ویں برسی پر کلچرل اکیڈیمی میں تقریب

سرینگر// کلچرل اکیڈیمی اور مہجور فائونڈیشن سرینگر نے شاعرِ کشمیر پیرزادہ غلام احمد مہجور کو69ویں برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اس دوران تقریب میں صحافی اور سماجی کارکن مشتاق شمیم کی تصنیف’’ صحافت‘‘کی رسمِ رونمائی بھی انجام دی گئی۔ اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجزاور مہجور فائونڈیشن کے اشتراک سے اکیڈیمی کے سمینار ہال میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں مقررین نے شاعرِ کشمیر کی زندگی اور ادبی کارناموں کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی ۔ تقریب کی صدارت پروفیسر اسلم نے کی جبکہ سلام الدین بجاڑ، عابد احمد(ایڈیٹر انگریزی کلچرل اکیڈیمی اور ڈاکٹر حسرت حسین بھی ایوانِ صدارت میں موجود تھے۔استقبالی تقریر میں مہجور فائونڈیشن کے نائب صدر پروفیسر اسماعیل آشنا نے شاعرِ کشمیر کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مہجور کے کارناموں پر ابھی مزید کام کرنے کی ضرور

مہجور کی شاعری انقلاب بپا کرنیکی دعوت: ڈاکٹر فاروق

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے یوم مہجور پر اپنے پیغام میں کہا کہ شاعر کشمیر مہجور نے اپنی ولولہ انگیز اور فکری شاعری کے ذریعہ اہل وطن کو انقلاب برپاکرنے کی عوت دی، پھر یہاں کے ذرے ذرے سے ’’ولو ہا باغوانو نَو بہارچ شان پیدا کر ‘‘ کی صدائیں گونج اُٹھیں۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ محسن اور محب وطن شاعر کو چمن کی خستہ حالی اور بلبل کی افسردگی اور آہ وفغان کا خُوب اندازہ تھا، پر وہ اِس کا خُوب تر علاج بھی جانتے تھے۔ ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ مہجور نے چمن کے مالی کو نزاکت اور نفاست کا گرویدہ بننے کا درس نہیں دیا بلکہ چمن کو آباد کرنے کیلئے زلزلہ کے مانند ہلچل مچانے کی تلقین کی، بادصر صر نہیں، طوفانی ہوابن کر مچلنے کو کہا، بجلیاں برسانے کا درس دیا۔ ’’بُو نیولُ کر، گگرایہ کر، طوفان پیدا کر‘‘۔ عظمت قوم کے خواب دیکھنے والے شاعر کا تخیل عم

سب جیل پلوامہ میں آگ کی واردات رونما

 سرینگر//پلوامہ سب جیل کی دو عمارتوںمیں آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قائم سب جیل میں اُس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہوا جب سب جیل کی ایک عمارت سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً بھیانک رُخ اختیار کرلیا اور تیزی سے دوسری عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حکام نے جمعہ کو بتایا کہ جنوبی ضلع پلوامہ میں قائم سب جیل کی دو یک منزلہ عمارات آگ کی ایک واردات کے دوران جل گئیں۔سی این آئی کے مطابق پلوامہ کے درسو علاقے میں واقع سب جیل کے اندر آگ نموادار ہوگئی اور جب تک اس پر قابو پایا گیا تب تک دو یک منزلہ عمارات مکمل طور خاکستر ہوگئی تھیں۔اس دوران فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ جائے موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر کافی مشقت کے بعد قابو پانے میں کامیابی حاصل کی ۔آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔آگ کی وا

مشن یوتھ کے اہتمام سے خواتین کیلئے ایک روزہ ورکشاپ

سرینگر//جموں کشمیر کے جوانوں خاص طور سے خواتین کی اقتصادی ترقی کوفروغ دینے کیلئے حکومت کے مشن یوتھ نے گورنمنٹ پالی ٹیکنیک بمنہ میں خواتین کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کااہتمام کیا۔ ورکشاپ کاانعقاد تعلیم وتربیت پہل کے اشتراک سے کیا تھا جو ملک کے مختلف حصوں میں کانفرنسوں اورپروگراموں کااہتمام کرتا ہے۔ورکشاپ کا مقصد جموں کشمیر میں جوانوں کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے اور ہنروں کی تربیت وترقی کیلئے مستقبل کی حکمت عملی ترتیب دینا تھا ۔اس ورکشاپ میں سلائی وکٹائی سے وابستہ خواتین سمیت50خواتین نے شرکت کی جو مختلف ہنروں میں کام کرتی ہیں۔ظفرسریش والاچانسلرمولاناآزادقومی اردویونیورسٹی حیدرآباداور پارسولی موٹرس کے بانی نے پروگرام کاافتتاح کیااورآسیہ سریش والاجو میکریم کے کام میں ماہر ہیں اورپسماندہ خواتین کے ہنر کوفروغ دینے کے لئے مختلف کام انجام دیتی ہیں ،اس موقعہ پر ریوسور پرسن کے طور موجودتھیں۔ایک روز

مزید خبرں

ضلع ترقیاتی کونسل کپوارہ کے چیئرمین ونائب نے عہدہ سنبھالا کپوارہ//دیہی ترقی کمپلکس کپوارہ میں جمعہ کو ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین عرفان سلطان پنڈت پوری اورنائب چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل حاجی فاروق احمد میرنے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالا۔اس موقعہ پر ضلع کے ڈپٹی کمشنرامام الدین،ضلع ترقیاتی کونسل ممبر ماودخورشیداحمد،ڈی ڈی سی ممبر کلاروس غلام مصطفی دیداد،ڈی ڈی سی ممبر کرناہ نجمہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپوارہ نظیراحمد لون ،ضلع پنچایت افسر اور دیگر متعلقین موجود تھے۔ضلع ترقیاتی کونسل چیئرمین اورڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دونوں ادارے ،انتظامیہ اور کونسل ضلع کی مجموعی ترقی کیلئے یکجا کام کریں گے ۔اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نے ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین اور نائب چیئرمین کو اپنے عہدوں کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔    نالہ ماور سے ریت بجری کاغیرقانونی اخراج ہندوارہ میں8گرفتار 8گاڑی