تازہ ترین

کووِڈ-19-کی وباء

منی گاہ ہایہامہ،اندرہامہ ،مقام شاہ ولی درگمولہ کپواہ ریڈ زون قرار،لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی تلقین  اشرف چراغ    کپوارہ//وادی میں کورونا ائرس میں مبتلاء مریضوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں میں سخت فکر و تشویش لا حق ہوگئی ہے ۔ کپوارہ ضلع میں بھی گزشتہ دوروز میں 2مریضو ں کے کووڈ-19-ٹیسٹ مثبت آئے ،اس سے قبل باغ بیلا کرناہ،ہری اور ماگام ہندوارہ کے چھ مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے،اس کے بعد ان علاقوں کو ریڈ زون قراردیا گیا۔منی گاہ میں بدھ کے روز ایک مریض جبکہ مقام شاہ ولی سے ایک اور مریض کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد منی گاہ ہایہامہ اور اندر ہامہ کے علاوہ مقام شاہ ولی درگمولہ کو ریڈ زون لسٹ میں شامل کیا گیا اور ان علاقوں میں لوگو ں کے نقل و حمل پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ۔ضلع انتظامیہ نے ان علاقوں کے لوگو ں سے کہا کہ وہ اپنی

غریب اور مجبور لوگوں پر کوئی اثر نہیں پڑنے دیا جائے گا: محکمہ سماجی بہبود

سرینگر//ایک طرف جہاں کووِڈ19 کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈائون نافذ ہے وہیں جموںوکشمیر اِنتظامیہ نے کہا کہ اِقتصادی بدحالی کی وجہ سے یونین ٹریٹری کے غریب لوگوں پر کوئی اثر نہیں پڑنے دیاجائے گا۔کووِڈ19 کی وجہ سے لوگوں کے مشکلات کا اَزالہ کرنے کے لئے اِنتظامیہ غریب اور مجبور لوگوں تک پہنچ رہی ہے اور کشمیر صوبے میں انٹگریٹیڈ سوشل سیکورٹی سکیم کے تحت 3.2لاکھ پنشنروں میں دو مہینے کی پیشگی پنشن اجرا ٔ کی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل کشمیر محکمہ سماجی بہبود رُخسانہ غنی نے کہا ہے کہ محکمہ نے بزرگ اَفراد ، معذور لوگوں ، بدحال خواتین اور بیوائوں کی مشکلات حل کرنے کے لئے مناسب اِقدامات کئے ہیں۔حکومت اِن مستحقین کے حق میں دو مہینے کی پنشن عنقریب ریلیز کر رہی ہے ۔ڈی جی نے کہا کہ نیشنل سوشل اسسٹنس پروگرام کے تحت تقریباً 80ہزار مستحق لوگوں کو پنشن دی جاچکی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے این ایس اے پی کے ت

کوروناوائرس

  بالن ، گچھیوں اور دیگر اشیاء کیلئے جنگلات کا رخ نہ کریں وائلڈ لائف محکمہ کی جنگلاتی علاقوں کے لوگوں سے اپیل   نمائندہ عظمیٰ    سرینگر //محکمہ وائلڈ لائف نے جنگلوں کے نزدیک رہائش پذیرآبادی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بالن اور دیگر جڑی بوٹیاںکو جمع کرنے سے گریز کریں ۔ جموں و کشمیر خاصکر وادی میں کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی آنے اور امریکہ کے نیو یارک شہر میں ایک چیتے کے اس وائرس میں مبتلا پائے جانے کے بعد تمام وائلڈ لائف علاقوں اور چڑیا گھروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ جنگلی جانوروں کی مکمل نگرانی کی جاسکے۔ وائلڈ لائف واڈن کشمیر راشد نقاش نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں انہوں نے امریکہ کے نیویارک شہر میں ایک چیتے کے اس وائرس میں مبتلا ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گوشت خور جانورجیسے تیندوے وغیرہ اور دیگر جنگلی جانوروں سے اس وائرس کے انسان

ملک اور بیرونی ممالک میں درماندہ کشمیریوں کو واپس لایا جائے:تاریگامی

سرینگر//حکومتملک اور بیرون ممالک میں کورونا وائرس کی  وباء کی بناء پر جاری لاک ڈائون کے نتیجے میں درماندہ تمام کشمیریوںکو اپنے  گھرپہنچانے کے لئے اقدام کریںکیونکہ ان لوگوں کوملک اور ملک سے باہر مشکلات کا سامنا ہے۔ ان باتوں کا اظہار سی پی آئی یم کے یوسف تاریگامی نے ایک بیان میں کیا  ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری وادی سے تعلق رکھنے والے مختلف طبقہ ہائے فکر کی ایک بڑی تعداد جن میں ہینڈی کرافٹس سے وابستہ لوگ،مزدور پیشہ افرادکے علاوہ طلبہ اور کچھ چھوٹے ملازمین کی ایک اچھی خاصی تعدادشامل ہے،ملک کے مختلف حصوں جن میں دہلی،ہماچل پردیش،پنجاب،ہریانہ وغیرہ شامل ہیں، میںلاکڈائون ہونے کے نتیجے میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔تاریگامی نے کہا اب مذکورہ لوگوں کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے اورجو پیسہ ان کے پاس تھا، وہ بھی ختم ہوا ،جس کے نتیجے میں بیشتر افراد کے پاس کھانے ، پینے کے لئے بھی کوئی پیسہ

لاک ڈائون کے دوران دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے:حسن میر

سرینگر// جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سینئر رہنما غلام حسن میر نے جمعرات کو جموں و کشمیر حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈون کے دوران دیہی علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے۔جے کے این ایس کے مطابق اپنی پارٹی کے سینئر لیڈرغلام حسن میر نے موجودہ وبائی حالت کے بیچ کہا کہ جب لوگوں کو گھر کے اندر ہی رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ، تو ان کے لئے بجلی کی عدم فراہمی سے صحت کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا مشکل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ مرکزی حکومت کا دعوی ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ میں بہتری آرہی ہے ، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بجلی کی صورتحال گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ خراب ہوچکی ہے۔میر نے لیفٹیننٹ گورنر جی ایس مرومو سے اس  معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کی حکومت کو ایک ایسے وقت میںدیہی علاقوں میں لوگوں کو بلا تعطل بجلی فراہم

سوپور میں مہلوک جنگجو کی نمازجنازہ

سوپور//غلام محمد//سوپور پولیس نے سعید پورہ میں ایک جنگجو کے نمازجنازہ میں شامل ہوئے لوگوں کی شناخت شروع کی ہے ۔سجاد نواب ڈارولدمحمدنواب ساکن سعیدپورہ، گلاب آبادآرم پورہ میں بدھ کو فورسزکے ساتھ دن بھر جاری ایک تصادم آرائی کے دوران جان بحق ہواتھا۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ اس معاملے کی تیزتربنیادوں تحقیقات ہورہی ہے اورنمازجنازہ میں شامل ہوکرلوگوں نے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کی تھی۔پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر اس سلسلے میں اَپ لوڈ کئے گئے ویڈیوز اور تصاویر کی بنیاد پر اِن لوگوں کا پتہ لگایا جارہا ہے اورانہیں عنقریب گرفتار کیاجائے گا ۔پولیس افسر کے مطابق مہلوک جنگجو کی نمازجنازہ میں اس تعداد میں لوگوں کی شرکت نہ صرف کووڈ-19-کی وجہ سے جاری سرکاری احکامات کی عدولی ہے بلکہ اس سے پورے علاقہ کی آبادی کو اس وبائی بیماری کاشکار ہونے کاخطرہ ہے ۔اس سے قبل گائوں کے ذمہ دار لوگوں کو صلا

سرحدوں پرآرپار گولہ باری کا سلسلہ بند کیا جائے:نیشنل کانفرنس

 سرینگر//نیشنل کانفرنس نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر ہندو پاک قیادت سے اپیل کی ہے کہ سرحدوں پر کشیدگی،فائرئنگ اور گولہ باری کا سلسلہ بند کریں۔پارٹی نے دوردراز علاقوں میں لاک ڈائون کے پیش نظر شہریوں کو اشیائے ضروریہ دستیاب رکھنے کا بھی مطالبہ کیا۔پارٹی کے سینئرلیڈر اور ضلع صدر کپوارہ قیصر جمشید لون نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کپوارہ کے سرحدی علاقوںکرناہ، ٹنگڈار،جمہ گنڈ میں موجودہ لاک ڈائون کے پیش نظر تمام ضروریات زندگی اور لازمی خدمات خصوصاًغذائی اجناس چاول،آٹا،کھانڈ اور رسوئی گیس دستیاب رکھا جائے اورتمام اسپتالوں میں ادویات بہم رکھنے کو یقینی بنایا جائے۔پارٹی کے ضلع صدر بارہمولہ جاوید احمد ڈار، ضلع صدر بانڈی پورہ غلام رسول ناز نے بھی بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں غذائی اجناس اور ادویات کے علاوہ اشیائے ضروریہ بہم رکھنے کی اپیل کی ۔  

ودھیا نگر ترہگام اور سنگڑانہ ریشی گنڈ برقی رو سے محروم

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے ودھیا نگر ترہگام اور سنگڑانہ ریشی گنڈ علاقے کئی روز سے برقی روسے محروم ہیں ۔ودھیا نگر ترہگام کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل یہا ں بجلی ٹرانسفارمر خراب ہو گیا اور آج تک مرمت کیلئے ورکشاپ نہیں پہنچایا گیااور صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ا س دوران کرالہ پورہ کے مضافاتی گائوں سنگڑانہ ریشی گنڈ کے لوگو ں نے بتا یا کہ گزشتہ مہینے یہا ں نصب بجلی ٹرانسفارمر خراب ہو گیا اور ایک ہفتہ کے بعد لوگو ں نے پیسہ جمع کر کے اسے اپنی لاگت پر کپوارہ ورکشاپ پہنچایا جہا ں ابھی تک بھی اس ٹرانسفار مر کی مر مت نہیں کی گئی ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ انہو ں نے کئی بار کپوارہ کے ورکشاپ کے چکر لگائے تاہم آج تک اس کی مرمت نہیں کی گئی ۔لوگو ں نے ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔  

مزید خبرں

جموں میں191رہبرتعلیم اساتذہ کی مستقلی ناظم تعلیم نے احکامات جاری کئے  سری نگر//ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں نے سروشکھشا ابھیان کے تحت تعینات کئے گئے 191رہبر تعلیم اَساتذہ کی مستقلی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ناظم تعلیم جموں انورادھا گپتا نے کہا کہ 191رہبر تعلیم اَساتذہ میں سے 140کو گریڈ ۔Iاور 51کو گریڈ ۔IIزمرے میں مستقل کیا گیا ہے۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون کو اِس بارے میں کئی مطالبات اور یاداشتیں موصول ہوئیں تھی۔ڈاکٹر اصغر حسن سامون کی ہدایت پر ناظم تعلیم کشمیر نے 155 رہبر تعلیم اَساتذہ کی مستقلی کے احکامات صادر کئے تھے۔پرنسپل سیکرٹری نے سکولی تعلیم محکمہ کے جموں اور کشمیر کے ناظمین کو ہدایات دی ہیں کہ وہ رہبر تعلیم اَساتذہ کی مستقلی کے عمل میں سرعت لائیں۔      پولیس کابارہمولہ میں جیش جنگجوکی گر