تازہ ترین

ٹنگڈار کرناہ میں منشیات کی بھاری کھیپ ضبط

 کپوارہ //فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے کرناہ میںلائن آف کنٹرول کے نزدیک منشیات کا کاروبار کرنے والے ایک بہت بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرکے 9 کلو گرام ہیروئن ضبط کی، جسکی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 60کروڑ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے۔ ایس ایس پی کپوارہ ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ فوج اور کپوارہ پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران منشیات ملی ٹینٹ گروہ کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مختار احمد شاہ ساکن پنجتیرہ کرناہ کی گرفتاری عمل میں لائی اور اس کی نشاندہی پر پنجیترہ کے جنگلی علاقہ سے 9کلو گرام ہیروئن بر آمدکی جس کی قیمت 60 کرو ڑ کے آس پاس بتایا جاتی ہے ۔پولیس نے کہا کہ گرفتار کئے گئے سمگلر پولیس کو پہلے سے مطلوب تھا اور جمعرات کے روز پولیس اور فوج نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر مختار حسین شاہ کو دھر لیا ۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے اس کاروبار کی جڑیں پاک

سر پنچوں اور پنچوں کے نام فہرست جاری

سرینگر//جموں وکشمیر کی حکومت نے حلقہ پنچایتوں میں سرپنچوں اور پنچوں کے ناموں کی نشاندہی کی ہے۔ اس سلسلے میں جاری ایک حکم نامہ میںکہاگیا ہے’’جموں و کشمیر پنچایت راج ایکٹ مجریہ 1989 کی دفعہ 4 کی ذیلی شق (6) کے تحت حاصل کردہ اختیارات کے استعمال میں جموں و کشمیر پنچایت راج مجریہ ضوابط1996 کے قاعدہA 47 ، اور اس سلسلے میں پہلی ہی جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے تناظر میں ، حکومت جموں و کشمیر  کے حلقہ پنچایتوں میں سرپنچوں اور پنچوں کے ناموں کونوٹیفائی کرتی ہے۔‘‘  

کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ریاض پنجابی دِلّی میں انتقال کر گئے

  سرینگر //کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ریاض پنجابی دہلی میں انتقال کرگئے۔ پدم شری ایوارڈ یافتہ پروفیسر ریاض پنجابی کافی عرصہ سے صاحب فراش تھے۔ ریاض پنجابی  2008 تا 2011 تک کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے۔پروفیسر پنجابی نے قانون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔وہ 6کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ اس کے علاوہ وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ ان کے تحریر کردہ مضامین شائع ہوتے رہے ہیں۔ ان کے اہلخانہ کے مطابق پروفیسر پنجابی نے جمعرات کی صبح اپنی دہلی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ادب اور تعلیم میں خدمات کے عوض انہیں 2011میں اعلیٰ شہری اعزاز پدم شری سے نوازا گیا تھا۔مرحوم نے یورپ، ایشیا،افریقہ اور آسٹریلیا کی کئی یونیورسٹیوں میں تحقیقی تقاریر کی ہیں۔ریاض پنجابی کے انتقال پر سماج کے ادبی اور علمی حلقوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔     &n

مشیر بھٹناگر کاسونہ مرگ دورہ

 گاندر بل//لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سونہ مرگ کا دورہ کرکے امر ناتھ یاترا 2021 کے ہموار انعقاد کیلئے جاری انتظامات کا جائیزہ لینے کیلئے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ کے دوران مشیر نے مختلف جاری انتظامات اور دیگر سہولیات پر حاصل پیش رفت کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ مشیر نے بالہ تل بنیادی کیمپ اور دُمیل میں ہونے والی سرگرمیوں کا بھی جائیزہ لیا۔مشیر نے افسران کو تاکید کی کہ وہ تمام ضروری انتظامات کو بروقت مکمل کریںاور اس کے علاوہ کیمپ میں ٹریک روٹ کے ساتھ ساتھ دیگر مطلوبہ سہولیات بھی قائم کریں ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ یاتریوں کیلئے صاف ستھرے بیت الخلاء کی سہولیات کو یقینی بنائیں اور تمام متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ گپھا تک جانے والے راستے اور کیمپوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں ۔ مشیر نے یہ بھی ہدایت دی کہ یاتریوں کیلئے لنگر خدمات ، بستر ، کیمپ سہ

اننت ناگ میں اپنی پارٹی کا یک روزہ کنونشن

اننت ناگ //اپنی پارٹی صدر سید الطاف بخاری نے کہا آزاد صحافت اچھی جمہوریت کی بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ پی ڈی پی سے نہیں نکلے بلکہ انہیں کشمیریوں کے حق میں بات کرنے کے جرم میں پارٹی سے نکالا گیا۔براگام ڈورو میں یک روزہ پارٹی کنونشن کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ اپنی پارٹی آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے، کسی بھی جمہوری نظام میں میڈیا پر قدغن لگانا اچھی بات نہیں ہے،اپنی پارٹی ہر شخص کے جمہوری حق پر اتفاق رکھتی ہے۔انہوں نے محبوبہ مفتی کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ پارٹی سے خود الگ نہیں ہوئے ہیں بلکہ جب کشمیر کے نوجوان جیلوں میں نظر بند تھے تو انہوں نے انکی رہائی کیلئے مرکز سے بات کی جو ایک جرم بن گیا اور انہیں و دیگر ساتھیوں کو پارٹی نے باہر کا راستہ دکھایا۔اس سے پہلے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا جموں وکشمیر کی ج

میرواعظ عمر فاروق کی خانہ نظربندی باعث اضطراب

سرینگر//جموںوکشمیر کے سرکردہ علما اور دینی و سماجی تنظیموں کے سربراہوں نے متحدہ مجلس علماء کے سرپرست اعلیٰ میرواعظ عمر فاروق کی خانہ نظربندی پر تشویش کااظہا رکرتے ہوئے جموں وکشمیر کے حکام سے ماہ رمضان کی آمد کے پیش نظران کی فوری رہائی کو یقینی بنانے کی مانگ کی ہے۔ میرواعظ منزل سرینگر پرایک ہنگامی و مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دارالعلوم رحیمیہ کے بانی سربراہ مولانا محمد رحمت اللہ میر القاسمی،انجمن اتحاد المسلمین کے سربراہ مولانا محمد عباس انصاری ، کاروان اسلامی انٹرنیشنل کے سربراہ مولانا غلام رسول حامی،جمعیت اہلحدیث کے مفتی اعظم مفتی محمد یعقوب بابا المدنی،انجمن حمایت الالسلام کے سرپرست اعلیٰ مولانا شوکت حسین کینگ و صدر مولانا خورشید احمد قانونگو، مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام کے نمائندے پروفیسر محمد یاسین کرمانی اور انجمن اوقاف جامع مسجد کے مفتی غلام رسول سامون،انجمن شرعی شیعا

رمضان المبارک کیلئے انتظامات

سرینگر //صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے رمضان المبارک اور نوترا کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ افسران کا اجلاس طلب کیا ۔اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ جبکہ چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی ، پی ایچ ای ، ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے کشمیر ، ایس پی رورل ٹریفک اور وقف بورڈ کے دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔تمام بازاروں میں رسوئی گیس سمیت ضروری اشیاء  کی دستیابی پر زور دیتے ہوئے انہوںنے امور صارفین محکمہ کو ہدایت دی کہ معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے  مارکیٹ چیکنگ کی جائے اور اس کے علاوہ سرکاری نرخوں کا نفاذ کیا جائے۔انہوں نے ہدایت دی کہ راشن کی بروقت تقسیم تمام علاقوں میں کی جائے۔ بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے لئے مختلف ٹیموں پر مشتمل مشترکہ ٹیموں کے معائنہ کیے جائیں۔صوبائی کمشنر نے زور دیا کہ جمعہ ، تراویح اور شب قدر کے دوران ک

تحفظ قرآن اور اتحاد امت

 بارہمولہ//دارالعلوم فیضان مصطفی بمیار بونیار کی جانب سے جمعرات کو ایک کانفرنس بعنوان ’’ تحفظ قرآن اور اتحاد امت‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں وادی کے جید اور قدآور علماء کرام، مشائخ اور ارباب علم و دانش نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام علماء نے اس بات پر زور دیا کہ امت مسلمہ کو ازسرنو قرآنی تعلیمات سے اپنا رشتہ استوار کرنا ہوگا اور اپنی جسمانی و روحانی تطہیر کا سامان مہیا کرنا ہوگا تاکہ دنیا اور آخرت میں سرخروی عطا ہو۔ کانفرنس میں ارباب علم و دانش نے اتحاد امت کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ کے تمام طبقات کو فروعی اور مسلکی اختلافات سے بالاتر ہوکر اسلام کے مبادی افکار کی تشہر و اشاعت میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ از سرنو امت مسلمہ کا بکھرا ہوا شیرازہ بحال ہوسکے ۔کانفرنس میں دارالعلوم کے کئی فارغ طلباء کی دستار بندی بھی کی گئی۔ اختتام پر

سنٹرل یونیورسٹی کشمیر اور آر آر یوکے مابین مفاہمت نامے پر دستخط

 گاندربل//سنٹرل یونیورسٹی کے شعبہ قانون اور راشٹریہ رکشا یونیورسٹی نے جمعرات کو ایک مفاہمت نامے پر آن لائن دستخط کئے۔ اس موقع پر پروفیسر فاروق احمد میر سربراہ ایس ایل ایس نے پروفیسر معراج الدین میر سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر ، پروفیسر بمل این پٹیل راشٹریہ رکشا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس مفاہمت نامہ سے اداروں کے طلبہ کو فائدہ ہوگا۔کے وی راوی کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم او یو نہ صرف طلباء بلکہ فیکلٹی ممبروں کو بھی مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مفاہمت نامے کے تحت اساتذہ اور طلباء کے تبادلہ ، تحقیقی منصوبوں ، لیکچرز کے انعقاد ، تربیتی پروگراموں ،سمیناروں اور کانفرنسوںسے تعلیمی شعبوں میں باہمی تعاون کی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ پروفیسر ڈاکٹر بمل این پٹیل جو مہمان خصوصی تھے ،نے سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے فیکلٹی اور طلب

ہندوارہ تھانہ میں خواتین ہیلپ ڈیسک کا افتتاح

سرینگر// پولیس نے تھانہ ہندوارہ میں ایک اور خواتین ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیا۔ اس ماہ کے شروع میں ہندوارہ پولیس نے کرالہ گنڈ میں خواتین ہیلپ ڈیسک قائم کیا تھا۔ایس ڈی پی او ہندوارہ نے تھانہ ہندوارہ میں خواتین ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ ایس ایچ او ہندوارہ اور پولیس ضلع ہندوارہ کے دیگر اعلی افسران بھی تھے۔ہیلپ ڈیسک کا مقصد خواتین کو گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی ایسی تمام شکایات کا جواب دینا ہے۔ خواتین کے خلاف گھریلو تشدد اور جرائم کی تمام رپورٹوں اور معلومات کو فوری اور قابل اعتماد رسپانس میکانزم فراہم کرنا ہے ، لہذا ضلع میں خواتین کو پولیس تک پہنچانے کے لئے 24*7 ہیلپ ڈیسک کو قائم کیاگیا ۔ اس اقدام کا مقصد بروقت کارروائی اور غمزدہ تمام لوگوں کے منصفانہ سامعین کو یقینی بنانے کی ضرورت کو پورا کرنا ہے ، لہذا قدرتی انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھا جائے۔ہندوارہ پولیس نے سب سے گزارش کی ہ

بانڈی پورہ میں26کوئنٹل سرکاری چاول ضبط

بانڈی پورہ //نادی ہل بانڈی پورہ میں پولیس نے چور بازار میں26کوئنٹل سرکاری چاول کو فروخت کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے روپوش ملزم کی تلاش شروع کی ہے۔بانڈی پورہ پولیس کو اس بات کی اطلاع ملی کہ نادی ہل میں ایک شہری مظفر احمد وانی غیر قانونی طور پر سرکاری چاول کو ایپل برانڈ تھیلوں میں دوبارہ پیک کررہا ہے تاکہ اسے کھلے بازار میں فروخت کیا جائے۔ اطلاع ملنے کی بنا پر  آرہ گام بانڈی پورہ پولیس ایس ایچ او نے ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہد اور ڈی ایس پی ہیڈکواٹر ڈاکٹر محمد ادریس کی نگرانی میں نادی ہل بانڈی پورہ میںچھاپہ ڈالکر 26 کوینٹل سرکار ی چاول ، بوہریوں کوسلائی کرنے اور وزن کرنے کی مشینوںکے علاوہ خالی تھیلے بھی برآمد کئیجبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ اس سلسلہ میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر12/2021درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق آرگام پولیس نے مصدقہ اطل

مزید خبرں

کورونا وائرس کی وبا بذریعہ روڑ آنے والوں کی ٹیسٹنگ لور منڈا میں ہوگی سہولیات آئندہ چند روز میں :ڈی سی سرینگر نیوز ڈیسک   سرینگر //کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے انتظامیہ نے بذریعہ روڑ سفر کرنے والے افراد کی ٹیسٹنگ لوور منڈا قاضی گنڈ میں کرنیکا فیصلہ کیا ہے لیکن ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ فوری طور پر ایسا نہیں کیا جاسکتا۔یاد رہے دو روز قبل کشمیر عظمیٰ نے اس معاملے کو اجاگر کیا تھا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے ٹی آر سی میں کورونا سے منسلک معاملات پر جائزہ میٹنگ کے دوران کہا کہ جموں سے سرینگر بذریعہ روڑ آنے والے تمام افراد کی ٹیسٹنگ کا عمل آئندہ چند دنوں میں شروع ہونا چاہئے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت سے جڑے فرنٹ لائن ورکروں ہوٹل عملہ، ڈرائیوروں، ہائوس بوٹ عملہ اور دیگر متعلقین کی ٹیکہ کاری کا عمل بھی شر