تازہ ترین

ہلکی برفباری و بارشوں سے ٹھنڈ بڑھ گئی

۔ 11سے13مارچ تک ایک اور بارانی مرحلے کا امکان   سرینگر // محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق کچھ دن تک موسم خوشگوار رہنے کے بعد اتوار کی شام سے پیر پنچال کے آر پار میدانی علاقوں میں بارشیں اور بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی جس کے نتیجے میں ٹھنڈ میں اضافہ ہوا ۔ بارشوں کا سلسلہ سوموار کی شام تک جاری رہا ۔ محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں 10 مارچ تک موسم خشک البتہ ابرالود رہے گا تاہم 11سے13مارچ تک بارشوں کا ایک اور مرحلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔اس دوران وادی میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے ہی بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں جن کا سلسلہ وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہا۔ وادی کے پیر پنچال اور خطہ چناب کی پہاڑیوں کے علاوہ  پیر کی گلی شوپیان ،سونہ مرگ ، گلمرگ ، پہلگام ، نستہ چھن گلی ، زیڈ

کیرن میں فوجی کی خود کشی

  کپوارہ // کیرن سیکٹر میں فوج کے اہلکار نے خودکشی کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق کچل نامی اگلی چوکی میں تعینات سنتری تری وید پرکاش نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلائی اور اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔یہ واقعہ 7مارچ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا۔پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہے۔ادھرڈاڈسرہ ترال کا پیر کی شام سیکورٹی فورسز نے محاصرہ کیا اور تلاشیاں لیں۔    

عالمی یومِ خواتین

کشمیر یونیورسٹی میں سمینار اور ویب نار کا اہتمام سرینگر//کشمیر یونیورسٹی میں سوموار کو ’عالمی یوم خواتین ‘ کے سلسلے میں کئی تقریبات جن میں سمیناراورویب نار بھی شامل ہیں،کاانعقاد کیاگیا۔وائس چانسلر کے سیکریٹریٹ میں وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے ایک خواتین کی صحت وصفائی سے متعلق آگہی  کے بارے میں ایک پوسٹر کی نقاب کشائی کی۔سینٹرفار وومنزاسٹیڈیزاینڈ ریسرچ کے اہتمام سے دن بھر ترال میں خواتین کوصحت وصفائی سے بہر مند کرنے کیلئے دیدرپورہ،سوئی نارڈ اورآری پل میں بیداری مہم چلائی گئی۔اس موقعہ پرپروفیسر طلعت نے کہا کہ ناقص صفائی  جسمانی اورذہنی صحت کو متاثر کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ذاتی صحت کوبرقراررکھنے سے نہ صرف بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے  بلکہ جراثیم اور بیکٹیریاکو بھی دوررکھا جاسکتا ہے۔کشمیر یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر نثاراورکارڈنیٹر آر یوایس اے ڈاکٹر منظو

وترگام رفیع آباد میں بجلی گرنے سے بھیانک آتشزدگی

سوپور//بارہ مولہ ضلع کے وترگام رفیع آباد میں بجلی گرنے سے ایک دکان میں نمودارہوئی آگ نے پورے دومنزلہ شاپنگ کمپلکس کو اپنی لپیٹ میں لیا جس دوران کم وبیش بیس دکان خاکستر ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق بارہ مولہ ہندوراہ شاہراہ پرواقع قصبہ وترگام میں دوران شب آگ کی ہولناک واردات میں بیس دکان خاکستر ہوگئے اوران میں موجود لاکھوںروپے مالیت کاکاروباری سامان راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگیا۔ ذرائع نے بتایاکہ آگ نے تیزی کیساتھ اس کمپلیکس میں واقع دیگرکئی دکانات اورکمروں کوبھی اپنی لپیٹ میں لیکرخطرناک شکل اختیارکی۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ آگ نمودار ہونے کی خبرپھیلتے ہی بڑی تعدادمیں یہاں مقامی لوگ بشمول تاجر پہنچے اوراس دوران پولیس کی ٹیم کیساتھ ساتھ فوجی اہلکار اورفائراینڈایمرجنسی سروسزکے اہلکار بھی یہاں پہنچ گئے۔لوگوں کے مطابق آگ ایک دکان سے نمودار ہوئی تھی اورشعلوںنے جلدہی نزدیکی دکانوں کوبھی اپنی لپیٹ

۔12ضلع اسپتالوں میں پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی

جموں//فنانشل کمشنر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتل ڈلو نے  جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ریذیڈنسی پروگرام (ڈی آر پی) کے نفاذ کے لئے UT سطح کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ، جس میں  پرنسپل میڈیکل کالج جموں ڈاکٹر ششی سوڈن شرما، ڈائریکٹر (کوآرڈینیشن) نیو میڈیکل کالج جے اینڈ کے ، ڈاکٹر یشپال شرما؛ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر سمیرمتو، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر رینو شرما اور رجسٹرار جامعہ جامعہ جبکہ بطور ڈائریکٹر ایس کے آئی ایم ایس سری نگر ، پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر ، رجسٹرار اکیڈمکس ، گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر اور رجسٹرارجامعہ کشمیر نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اتل ڈلو نے کہا کہ یہ پروگرام میڈیکل ایجوکیشن میں گیم چینجر ثابت ہوگا کیوں کہ پی جی طلباء دیہی پوسٹنگ سے مستفید ہوں گے اور دیہی اضلاع میں مریضوں کی دیکھ بھال میں بہتری آئے گی۔اس موقع پر

محبوبہ مفتی کو پاسپورٹ کی اجرائی

سرینگر//جموں کشمیر ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ اور پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی اُنہیں پاسپورٹ جاری کرنے کی عرضی پرحکومت سے ردعمل طلب کیا ہے۔جسٹس علی محمد ماگرے نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مرکزی حکومت کی وزارت خارجہ کو سیکریٹری کے ذریعے ،جموں کشمیر حکومت کو کمشنر سیکریٹری محکمہ داخلہ کے ذریعے اورایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس سی آئی ڈی ،ریجنل پاسپورٹ آفیسر سرینگر اور ایس ایس پی سرینگر کو نوٹس جاری کیں۔ اسسٹنٹ سالسٹر جنرل آف انڈیاطاہر شمسی نے وزارت خارجہ اور ریجنل پاسپورٹ آفیسرسرینگر اورایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بی اے ڈار نے کمشنر سیکریٹری داخلہ محکمہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس سی آئی ڈی اور ایس ایس پی سرینگر کی ایما پرنوٹس وصول کئے۔عدالت نے عرضی پر 23مارچ تک اعتراضات داخل کرنے کی ہدایت دی۔محبوبہ مفتی نے سینئر ایڈوکیٹ جہانگیر اقبال گنائی کے توسط سے عدالت کو بتایا کہ ان کا

۔19ماہ بعد چھٹی سے 8 ویں تک کے کلاسز شروع

سرینگر// کورونا وائرس پھیلائو میں گزشتہ 3 ہفتوں سے اضافے کے بیچ پیر کو چھٹی سے8ویں جماعت تک کے بچوں کیلئے اسکول کھل گئے۔والدین نے اسکول کھولنے پر متضاد تاثرات پیش کئے ہیں۔19ماہ کے طویل عرصے تک اسکول بند رہنے کے بعد پیر کو برستی بارشوں کے دوران مڈل کلاسز میں بچوں کی درس و تدریس کا کام شروع ہوا۔پہلے مرحلے میںمحکمہ سکول ایجوکیشن نے 9ویں سے 12ویں تک کے کلاسز شروع کرنے کی اجازت دی تھی۔اب دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں تک کے کلاسز شروع کئے گئے ہیں۔تیسرے مرحلے مین پرائمری کلاسز 15مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسکولوں میں معیاری عملیاتی طریقہ کار کے تحت جہاں طلاب کے درمیان جسمانی فاصلے دیکھنے کو ملے وہیں  تعلیمی اداروں میں داخل ہونے سے قبل جسمانی د رجہ حرارت کی جانچ تھرمل طریقہ کار سے کی جا رہی تھی۔اسکولوں کے کلاسوں اور دفاتر میں سینی ٹائزر بھی دستیاب رکھے گئے تھے،جبکہ بغیر ماسک

سوپور میں نوجوان لاپتہ

سوپور//سوپور پولیس نے گلاب باغ آرم پورہ کے گم ہوئے نوجوان کو بازیاب کرانے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔اٹھارہ برس کے عادل رحمن ولد عبدالرحمن 5مارچ 2021سے لاپتہ ہوا۔پولیس کے مطابق لاپتہ نوجوان کے لواحقین نے پولیس اسٹیشن سوپور میں شکایت درج کرائی کہ ان کا بیٹا 5مارچ سے سوپور میں اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیااوربسیار تلاش کے باوجود اس کا کہیں اتہ پتہ نہیں چل سکا۔پولیس نے اس سلسلے میں عام لوگوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں اگر کسی کو کوئی معلومات ہو ،تووہ ان نمبرات پر رابطہ قائم کریں ۔9596773010, 9596773100, 9596773024 ,70067 07586.    

شب معراجؐ اور مہاشیوراتری

صوبائی کمشنر نے انتظامات کا جائزہ لیا سرینگر//صوبائی کمشنر پانڈورانگ پولے،نے  حاکموں کی ایک میٹنگ میںشب معراج النبیؐ اور مہاشیوراتری  تقریب کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔صوبائی کمشنر نے میٹنگ میں حکام پرزوردیا کہ وہ شب معراج النبیؐ کے سلسلے میں تمام جگہوں پر  ضروری انتظامات کریں تاکہ عقیدت مندوں کو کسی دقت کا سامنا نہ ہو۔ وقف بورڈ کے چیف ایگزیکیٹوافسر نے صوبائی کمشنر کو بتایا کہ کووِڈ- 19کی وجہ سے اس موقعہ پردرگاہ حضرتبل اور دیگر مذہبی مقامات پر کوئی شب خوانی نہیں ہوگی ۔صوبائی کمشنر نے متعلقین کو حضرت بل میں ایک مشترکہ کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت دی اور کورونا روکتھام سے متعلق تمام رہنما خطوط کو عملانے کی تلقین کی ۔میٹنگ کے دوران میونسپل حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ اضافی خاکروبوں کو تمام مذہبی مقامات پر تعینات رکھیں تاکہ وہاں مناسب صفائی ستھرائی کو یقین

وادی میں ڈرگ مافیا کے خلاف کارروائی

جموں //جموں و کشمیر میں ڈرگ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اینٹی نارکو ٹکس ٹاسک فورس نے سوموار کو 54.27لاکھ روپے مالیت کے 5بینک اکائونٹوں کو منجمد کردیا ۔ جموں صوبے میں اے این ٹی ایف کے سپر انٹنڈنٹ ونے شرما نے بتایا ،’’ ہم نے کشمیر میں ڈرگ مافیا کے پانچ اکائونٹ منجمد کردئے ہیں،ڈرگ سپلائی کرنے والے گروہ کا سربراہ مسعود احمد ڈار ساکنہ بجبہاڑہ اننت ناگ سے تعلق رکھتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس کے خلاف تین کیس درج ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ ان 5بینک کھاتوں میں 54لاکھ 27ہزار روپے جمع ہیں اور ہم نے یہ ثابت کردیا ہے کہ یہ پیسہ نشیلی ادویات کا ہے‘‘۔شرما نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جموں و کشمیر میں بینک کھاتوں کو منجمد کرنے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ،’’ بینک کھاتوں کو منجمد کرنے کیلئے صرف یہ ثابت کرنا تھا کہ پیسہ نشیلی ادویات کے

۔12ویں جماعت کے نتائج

ترال//سوموار کو ظاہر کئے گئے جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے بارہ ویں جماعت کے نتائج میں ترال،اونتی پورہ اور پانپور کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے۔مقامی لوگوں نے ان تعلیمی اداروں کی کارکردگی کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کااظہار کیا ہے۔ دستیاب اعداد شمار کے مطابق ضلع میں پہلے نمبر مدرسہ تعلیم لاسلام ترال آیا ہے جس نے اس امتحان میں 100فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔ اس ادارے میں کل 35بچے زیر تعلیم تھے، جو بہترین فیصد نمبرات سے کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ ادارہ مولوی نور احمد ترالی کی سربراہی میں کام کر رہا تھا ،جو گزشتہ سال انتقال کر گئے۔اسی طرح دوسرے نمبر پر ہائر سکنڈری سکول پنجگام اونتی پورہ آیا ہے، جہاں 99فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ تیسرے نمبر پربائز ہائر سکنڈری سکول کھریو آیا ہے جہاں 96فیصدطلباء  اس امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں

مزید خبرں

اننت ناگ کا لاپتہ استاد چندی گڑھ سے بازیاب عارف بلوچ   اننت ناگ // اننت ناگ سے لاپتہ ہوئے سرکاری استادکو چندی گڑھ سے بازیاب کیاگیا۔محمد حسین ڈار ساکنہ براکپورہ اننت ناگ سرکاری ٹیچر جو گذشتہ روز اچانک لاپتہ ہوا تھا کو اننت ناگ پولیس کی مدد سے چندی گڑھ سے بازیاب کیا گیا۔اہل خانہ نے معاملہ کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا ، اننت ناگ پولیس کے علاوہ عام لوگوں کا  شکریہ ادا کیا جنہوں نے ماسٹر جی کی باز یابی میں غیر معمولی رول ادا کیا۔     ٹنگمرگ میں بچے برف باری کے باوجوداسکول پہنچے  ٹنگمرگ//مشتاق الحسن//سب ڈویژن ٹنگمرگ میں سوموار کوچھٹی سے آٹھویں تک سرکاری ونجی اسکولوں میں کلاسوں میں درس وتدریس کاعمل جوش وخروش کے ساتھ شروع ہوا۔برف باری کے باوجود اکثر بچوں نے اسکول جانے کو ترجیح دی اور اسکول میں اپنی حاضری کو یقینی بنایا ۔کئی بچوں نے کشمیرعظمیٰ ک

شولہ پورہ بڈگام میں اینٹ بھٹہ قائم کرنے کیخلاف لوگوں کااحتجاج

بڈگام//بڈگام کے علاقہ شولہ پورہ سے ملحقہ آباد پورہ کے لوگوں نے سوموار کو گاؤں میں نئے اینٹوں کے بھٹے کے قیام کے خلاف ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے سامنے زور دار احتجاجی مظاہرے کئے.جس کی وجہ سے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے تحصیلدار بڈگام کو ہدایت دی  کہ موقع پر جائزہ لیکر مناسب کارروائی کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کے دفتر کے سامنے آباد پورہ شولہ پورہ سے آئے ہوئے درجنوں مقامی افراد نے علاقہ میں نئے قائم کئے گئے اینٹوں کے بھٹے کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر احتجاج میں شامل افراد نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ علاقے میں نیا اینٹوں کا بھٹہ قائم کیا گیا ہے جس کے سبب علاقہ میں موجود ہزاروں کنال کی زرخیز زرعی اراضی بنجر ہونے کے امکانات ہیں۔. ساتھ ہی علاقہ کی آبادی بھٹہ سے نکلنے والی آلودگی سے مختلف امراض میں مبتلا ہوسکتی ہے۔احتجاج میں شامل فردوس احمد نامی شہری نے بتایا کہ ان کے ہزاروں کنال

مزید خبرں

پردیش یوتھ نائب صدر کو صدمہ چچا انتقال کرگئے  سرینگر//پردیش کانگریس کے یوتھ نائب صدر شیخ عامر رسول کے چاچا شیخ بشیر احمد کا مختصر علالت کے بعد پیر کو سرینگر کی مائسمہ رہائش گاہ پر انتقال ہوا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں تجارتی،سماجی اور مذہبی حلقے کے نمائندوں کے علاوہ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس دوران سیاسی سماجی اور تجارتی حلقے نے شیخ بشیر احمد کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔موصوف کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن لیڈر سجاد گل کے والد نسبتی بھی تھے۔   پیر سلام الدین کاملی کی فاتحہ خوانی  دینی، سماجی اور سیاسی حلقوں کی شرکت سرینگر//عوامی مجلس عمل کے اہتمام سے تنظیم کے بانی رکن اور میرواعظ مولوی محمد فاروق کے سابق پی آر او پیر سلام الدین کاملی کی اجتماعی فاتحہ خوانی لال بازار میں منعقد ہوئی ج

تازہ ترین