تازہ ترین

جسٹس ماگرے نے اننت ناگ میں کیمپ کا افتتاح کیا

اننت ناگ //جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے جج اور ایگزیکٹو چیئرمین ، جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی ، جسٹس علی محمد ماگرے نے اننت ناگ میں میگا لیگل سروسز کیمپ اور آگاہی پروگرام کا افتتاح کیا۔جسٹس ماگرے جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ، کے ہمراہ جموں و کشمیر کے ہائی کورٹ کے جج جسٹس ونود چیٹرجی کول بھی تھے۔ اس پروگرام کا اہتمام ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ نے ضلعی انتظامیہ اننت ناگ کے اشتراک سے کیا تھا۔جسٹس ماگرے نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے لئے انصاف تک رسائی ضروری ہے اور قانونی خدمات کے کیمپ کے انعقاد میںاس نئے ماڈل کی ضرورت ہے جو نہ صرف لوگوں کو ان کے حقدار اور اس سے متعلق طریقہ کار کے پہلوؤں سے آگاہ کرے گی بلکہ فلاحی منصوبوں سے بھی مربوط کرے گی۔جسٹس کول نے اپنے خطاب میں اس طرح کے میگا ایونٹ منعقد کر کے قانونی خدمات کے ادارے دور دراز علاقوں تک پہنچ جائیں گ

گاندربل ہسپتال سے بیہامہ متبادل سڑک

گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال نے ضلع اسپتال سے بیہامہ تک متبادل رابطہ سڑک کھولنے کیلئے والی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ طلب کی ۔میٹنگ میں میونسپل کونسل گاندربل کے چیئرمین، ایڈیشنل سپرانٹنڈنٹ پولیس، اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر گاندربل،ڈی ایس پی ٹریفک ، تحصیلدار گاندربل اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام موجود تھے۔میٹنگ میں ضلع اسپتال سے قاضی کمپلیکس بیہامہ تک متبادل رابطہ سڑک کھولنے کے امکانات کا مفصل جائزہ لیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ متبادل رابطہ سڑک کے کھولنے کا مقصد گاندربل میں خاصکر بیہامہ چوک سے توحید چوک تک ٹریفک کی نقل و حرکت کو بہتر بنانا ہے جہاں اکثر اوقات ٹریفک جام ہونے سے مشکلات درپیش آتے ہیں۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افسران اور عہدیداروں سے اس رابطہ سڑک کو کھولنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تجاویز طلب کیں اور فیصلہ

لوگ اپنے نمائندگان سے سچی سیاست کے خواہاں:الطاف بخاری

سرینگر//جموں وکشمیر کے لوگ اپنے نمائندگان سے سچی سیاست کی توقع رکھتے ہیں، ہماری کوششیں اسی سمت ہیں اور ہم یقینی طور سخت محنت، تندہی اور صدق دلی سے اُن کی توقعات پر کھرا اُتریں گے۔ان باتوں کااظہار اپنی پارٹی کے صدر الطاف احمدبخاری نے اننت ناگ میں میونسپل کونسل کے  چیئرمین  اور سابق جنرل سیکریٹری پردیش کانگریس کمیٹی ہلال احمد شاہ سمیت میونسپل کمیٹی کے21کونسلروں،آٹھ سرپنچوں، 40 پنچوں ،تین بلاک صدور،18حلقہ صدوراوراننت ناگ ضلع کے متعددسیاسی کارکنوں کے اپنی پارٹی میں شامل ہونے کے موقعہ پرمنعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ہلال احمد شاہ اور اُن کے ساتھیوں بشمول 21کونسلر اور مختلف پنچایتوں کے نمائندگان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہاکہ اُن کی جماعت جموں وکشمیر کی یکساں ترقی اور عوامی بہبود کو یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات اُٹھانے کی وعدہ بند

واکورہ گاندربل میں علاقائی دیہاتی بینک کا بیداری کیمپ

گاندربل//واکورہ گاندربل میں علاقائی دیہاتی بینک کی طرف سے ایک بیداری کیمپ کااہتمام کیاگیا جس میں دیہی اور دوردرازعلاقوں میں رہائش پزید لوگوں کو مالی آگاہی فراہم کی گئی۔بلاک ڈیولپمنٹ کونسلر،بی ڈی اور ،نائب تحصیلدار ،مقامی پنچ اور سرپنچوں کے علاوہ اس کیمپ میں کسانوں اور واکورہ بلاک کے تاجروں نے بڑی تعداد میں شمولیت کی۔اس موقعہ پرچیئرمین علاقائی دیہاتی بینک ارشدالاسلام نے کیمپ میں موجود لوگوں کو مختلف حکومت کی مختلف مالی اسکیموں کی جانکاری دی اور علاقائی دیہاتی بینک کی طرف سے دیہی ونیم شہری علاقوں میں گاہکوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو اُجاگر کیا۔انہوں نے کسانوں اور دیگر پرزوردیا کہ وہ ڈی بی ٹی ایل،منریگام،اٹل پنشن یوجنا،پی ایم جے جے بی وائی  وغیرہ اسکیموں سے مستفید ہونے کیلئے بینکوں سے جڑ جائیں ۔انہوں نے کسانوں کو وقت پرکسان کریڈٹ کارڈ کے تحت قرضوں کی ادائیگی وقت پرکرنے سے حکو

ای ڈی کی طرف سے محبوبہ مفتی کی طلبی

  ہمارے عزم کوتوڑا نہیںجا سکتا:لائیگرو سرینگر//اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدرمحبوبہ مفتی کو سمن جاری کئے جانے کومرکزی حکومت کی بدلے کی سیاست سے تعبیر کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سیکریٹری غلام نبی لون ہانجورہ اور یوتھ رہنما عارف لائیگرو نے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے جموں کشمیرکے لوگوں کے اُ ن کے آئینی حقوق کی بحالی کیلئے جدوجہد کے عزم کو توڑانہیں جاسکتا۔ایک بیان میں ہانجورہ نے کہا کہ محبوبہ مفتی کو اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے طلب کئے جاناجموں کشمیرکی قیادت اور لوگوں کو زیرکرنے کاایک اورمنصوبہ ہے تاکہ خطے میںمختلف رائے رکھنے کو ختم کیاجائے اور لوگوں کی مبنی برحق مانگ یعنی5اگست2019سے پہلے کی آئینی حیثیت کی بحالی کوخاموش کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے ہماری آئینی حیثیت کی بحالی کے عزم کوکمزور نہیں کیا جاسکتاہے اور یہ بھاجپا کی تقسیمی س

میں ہمیشہ ہندوستان نوازرہاہوں:شاہ فیصل

سری نگر//سابق بیورئوکریٹ ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہاہے کہ میں ہمیشہ ہندوستان نواز رہاہوں ۔جے کے این ایس کے مطابق بیوروکریسی چھوڑ کر عملی سیاست میں سرگرم ہونے، پھر5اگست 2019 کے بعدکچھ ماہ تک نظر بند رہنے والے سابق آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے نظربندی ختم ہونے کے بعدایک اورٹویٹ کیا ہے ،جس میں موصوف نے لکھاہے، ’’میں ہمیشہ ہندوستان نوازرہاہوں‘‘۔شاہ فیصل نے 5سطور پر محیط اپنے تازہ ٹویٹ میں کچھ یوں رائے یانکتہ نظر پیش کیاہے ۔موصوف نے لکھاہے ،’’ دوستو!ایک باریاہمیشہ کیلئے اسے حل کریں ،میں ہمیشہ ہندوستان نوازرہاہوں ،لیکن اب میں یک ذہن یاارادتاً،بے شرمی ،بے بسی اورناقابل فراموش طورپر بھارت نوازہوں ،میںاپنی جانب سے اپنی بات پراٹل ہوں،یہ ایک لمبی کہانی ہے اورمجھے ایک دن یہ کہانی سنانی ہوگی،لیکن یہ اس طرح ہونے والاہے ۔امن ۔‘‘  

مزید خبریں

بہتر تعلقات کیلئے خوشگوارماحول کی تیاری لازمی:وزیرخارجہ سرحدپار بھارت مخالف سرگرمیاں بند ہونی چاہئیں سرینگر//بنگلہ دیش دورہ کے دوران پاکستان کو ایک بار پھر بر اہ راست نشانہ بناتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ جب تک سرحد پار بھارت مخالف انتہا پسند سرگرمیاںختم نہیں ہوںگی تب تک بہترتعلقات اورجامع مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔انہوں کہا کہ بھارت مخالف سرگرمیوں کو بند کرنے کے لئے پاکستان کو اقدامات کرنے چاہیے تاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری لائی جائے ۔ سی این آئی کے مطابق دورہ بنگلہ دیش کے دوران میڈیا نمائندوں کے سوالوںکے جواب میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ بھارت اب ترقی کے نئے دور کا آغاز کر چکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت پاکستان سمیت اپنے تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ