تازہ ترین

دسویں جماعت کے حالیہ نتائج | ہائی سکول ناگام کولگام کے صد فیصد نتائج، عوام کااظہار مسرت

سرینگر//حالیہ دسویں جماعت کے نتائج میں تعلیمی زون دمہال ہانجی پورہ کولگام کے تحت آنے والے گورنمنٹ ہائی اسکول ناگام نے صدفیصد نتائج برآمد کرنے میں کامیاب رہاجس پر مقامی لوگوں جن میں خاص کر غریب والدین نے اس کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بچوں اور اسکول میں تعینات عملے کو مبارکباد پیش کی ہے۔سب ضلع دمہال ہانجی پورہ کے نورآباد سے چار کلو میٹر دور ناگام نورآباد کے گاوں میں قائم گورنمنٹ ہائی اسکول جہاں دسویں جماعت میں 27 طلبہ و طالبات زیر تعلیم تھے جو حالیہ بورڑ امتحان میں سبھی کامیاب ہوئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا یہ علاقے کا واحد سکول ہے جس نے اس انداز میں کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے بتایا اس کامیابی نے غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں اور والدین کے دل میں ایک امید پیدا کی ہے کہ وہ بھی نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم امیر گھرانوں کے بچوں کے برابر میعاری تعلیم حاصل کر سکتے ہی

ویری ناگ میں آتشزدگی | ریڈی میڈ ملبوسات کی دکان خاکستر

اننت ناگ //ویری ناگ میں آگ کے ایک واقعہ میں ریڈی میڈ گارمنٹ کی دکان مکمل طور پر خاکستر ہوگئی ۔محمد رفیق کوکا کی ریڈی میڈ گارمنٹس کی دکان میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آگ نمودار ہوئی ۔بھیانک آگ کے سبب دکان میں موجود لاکھوں روپے کے ملبوسات و دیگر چیزیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ۔آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کیا ہے۔بیوپارمنڈل ویری ناگ کے ترجمان نے حکومت سے متاثرہ دکاندار کی مالی مدد کرنے کی اپیل کی ۔  

جھیل ولرمیں ڈریجنگ سے بستیوں میں پانی کا جمائو | صدر کوٹ پائین میں مقیم آبادی مشکلات سے دوچار

بانڈی پورہ //جھیل ولر کے کنارے پر آباد بستیاں ولر جھیل میں عظمت رفتہ بحال کرنے کے لئے جو ڈریجنگ ہورہی ہے اسے صدر کوٹ پائین سودنارہ بانیاری میں پانی کا جماو ہورہا ہے جس سے وہاں رہنے والے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے ۔چنانچہ پانی کی نکاسی بند ہونے سے یہ صورت حال پیدا ہوگئی ہے ۔لوگوں نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد سے رجوع کیا تو ڈپٹی کمشنر نے صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے سب ڈویژنل مجسٹریٹ سمبل کی قیادت میں افسران کی ٹیم روانہ کی جس نے وہاں جاکر لوگوں کے درپیش مسائل اورپریشانیوں کا جائزہ لیا ۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ سمبل کے ہمراہ تحصیلدار حاجن، کوآرڈینیٹر و کماہ بانڈی پورہ، ایگزیکٹو انجینئر آئی اینڈ ایف سی سمبل اور مینیجر رینچ ڈرینیج ورکس موجود تھے۔مشترکہ معائنہ کے دوران ٹیموں نے پانی جمع ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔  

اونتی پورہ اور بانڈی پورہ میں8قِمار باز گرفتار | دائو پر لگے 33ہزار روپے ضبط

سری نگر// بانڈی پورہ اور انتی پورہ میں پولیس نے 8قمار بازوں کو گرفتارکرکے داو پر لگائی گئی 33ہزار40 روپے ضبط کئے۔بانڈی پورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر پوشواری نائیدکھائی سمبل میں قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ ڈالا اور4جواریوں کو گرفتارکیا جن کی شناخت ظہور احمد مرے، ظہور احمد ڈار ، محمد عبداللہ ڈار اور غلام نبی نجارکے بطور ہوئی ۔ اس موقعہ پر پولیس نے دائو پر لگی  28,100 روپے برآمد کرکے ضبط کئے اور سمبل تھانہ میں ان کیخلاف ایف آئی آر زیر نمبر26/2021 درج کرلیا۔ ادھر اونتی پورہ پولیس نے منڈکپال کھریومیں جوے کے ایک اڈے پر چھاپہ مارا اور 4 قماربازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکیا ۔ گرفتار کئے گئے جواریوں کی شناخت نذیر احمد گنائی ، خورشید احمد موچی ، وسیم احمد شیخ اور محمد شفیع گنائی کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے داوَ پر لگائی گئی 4940 رقم اور تاش کے پتے برآمد کرکے ضبط کئے۔ پولیس تھانہ کھریو میں ایف ا

شیوراتری کا تہوار | پنڈت برادری کیلئے سہولیات دستیاب رکھی جائیں: ساگر

سرینگر // نیشنل کانفرنس جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے صوبائی انتظامیہ سے اپیل کی کہ مہاشیوراتری کے تہوار کے سلسلے میں جموں اور وادی میں جن علاقوں میں پنڈٹ برادری مقیم ہے، وہاں بغیر خلل بجلی، پینے کا پانی، صحت صفائی اور مندروں تک آنے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ کی تمام سہولیات کے ساتھ ساتھ ایشاء ضروریہ خصوصاً چاول ،آٹا ،رسوئی گیس مٹی کا تیل وافر مقدار میں دستیاب رکھا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ شیوراتری کے موقع پر گوشت، مچھلیاں ، ندرو، اخروٹ وغیرہ دستیاب رکھے جائیں ۔ اس دوران پارٹی کے صوبائی صدور دیوندر سنگھ رانا، ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈر ان سابق ایم پی شریف الدین شارق،سابق ممبر اسمبلی مبارک گل ،بوشن لال بھٹ ، ایم کے یوگی، انیل دھر، جگدیش سنگھ آزاد، ضلع بارہمولہ جاوید احمد ڈار،ضلع صدر گاندربل شیخ اشفاق جبار، ضلع صدر اننت ناگ الطاف احمد کلو، ضلع صدر کپواہ قیصر جمشید لون نے مہا شیو راتری پر تما

موجودہ مادی دور میں سیرت النبیؐ پر عمل کرنا ناگزیر: مفتی اعظم | جموں میں کنزلایمان مسجد میں واقعہ معراج پر روشنی ڈالی

جموں// جموں کشمیر کے مفتی اعظم اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے چیئرمین مفتی ناصر الاسلام نے جمعہ کو جموں صوبے کی مرکزی جامع مسجد کنز الایمان کریانی تالاب نروال میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے معراج النبیؐ کے واقعے پر روشنی ڈالی۔ مفتی اعظم نے کہا کہ معراج النبی ؐ انسانی تاریخ کا سب سے عظیم واقعہ ہے کیوں کہ یہ وہی رات تھی جس رات اللہ تعالی نے اپنے پیارے محبوب ؐ کو ملاقات کے لئے عرشِ عظیم پر بلایا تھا۔ مفتی اعظم نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم سیرت النبیؐ کا مطالعہ کریں اوراسے اپنی زندگی میں عملا کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکیں۔انہوںنے سماجی برائیوں پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل کا نشے کی جانب بڑی تیزی سے راغب ہونا تشویشناک ہے۔مفتی اعظم نے کہا کہ نوجوان طبقے کا نشے کے بے تحاشہ استعمال کرنے سے سماج کو اندر سے کھوکھلا کردیا ہے اور اس کیخلاف نہ صرف آواز اٹھانی ہے بلکہ عملی

کورونا وائرس|کشمیر میں 61متاثر، ایک فوت

 سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے27206ٹیسٹ کئے گئے جن میں 81افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں تاہم اس دوران جموں صوبے میں ایک شخص فوت ہوگیا ۔  مثبت قرار دئے گئے 81معاملات میں 20جموں جبکہ 61کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے61معاملات میں47مقامی سطح پر متاثر ہوئے ہیں جبکہ 14افراد بیرون ریاستوں سے واپس لوٹے ہیں۔ فروری سے لیکر4 مارچ تک 1431افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے1141کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے1202افراد میں سے740مقامی سطح پر جبکہ 462بیرون ریاستوں اور ممالک سے لوٹے ہیں۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد74788ہوگئی ہے ۔ کشمیر صوبے میں 15فروری سے لیکر7افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے اور اسطرح یہاں ابتک 1234افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔  

استاد کی رپورٹ مثبت

 سرینگر /پرویز احمد /ہائر سیکنڈری سکول کھاگ میں استاد کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ضلع انتظامیہ بڈگام نے سکول کو 5دنوں تک بند کردیا ہے۔ بلاک میڈیکل آفیسر کھاگ ڈاکٹر ادریس نے بتایا ’’ ہائر سیکنڈری میں ایک استاد کی رپورٹ مثبت آئی اور فی الحال سکول کو بند کردیا گیا ہے ‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ سکول میں تعینات تمام اساتذہ اور مذکورہ استاد کے رابطے میں آنے والے بچوں کا پتہ لگانے اور انکی تشخیص کے بعد ہی سکول کو دوبارہ کھولا جائے گا‘‘۔۔چیف میڈیکل آفیسر بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ جمعہ کو کھاک میں ایک استاد کی رپورٹ مثبت آئی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ ضلع میں ابتک نجی اور سرکاری سکولوں کے 5731اساتذہ کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں  10کی رپورٹیں مثبت آئیں‘‘۔ انہوں نے کہا ’’

جائیدادوں کو منسلک کرنیکا حکم

  سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ان کے قریب 12 کروڑ روپے کی جائیدادوں سے منسلک حکم کے خلاف جموں و کشمیر ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے دسمبر 2020 کے حکم کو بدھ کے روز ہائی کورٹ کے سامنے چیلنج کیا۔ یہ جمعہ کے آخر میں سماعت کیلئے حاضر ہونا ہے۔ای ڈی نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹر عبد اللہ نے 2001-2011 تک جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے اپنے منصب کا "غلط استعمال" کیا اور اسپورٹس کمیٹی میں تقرریاں کیں تاکہ بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی) کے زیر اہتمام فنڈز کی بندر بانٹ ہوسکے۔ عبداللہ نے کہا کہ کشمیر اور جموں میں ای ڈی کے ذریعہ منسلک املاک کا حتمی رپورٹ / ایف آئی آر میں بیان کی گئی مبینہ مجرمانہ سرگرمیوںسے کوئی تعلق نہیں ہے لہٰذا  یہ "اسکے ب

مشرقی لداخ کے باقی ماندہ علاقوں سے فوج کی واپسی

نئی دہلی//بھارت نے کہا ہے کہ اُسے امید ہے کہ چین کے ساتھ فوجی کمانڈروں اور سفارتی سطح کے موجودہ باہمی مشاورت کے نظام کے تحت مشرقی لداخ کے باقی ماندہ علاقوں سے  دونوں اطراف کے فوج کی تیزی سے واپسی کیلئے کام کیا جائے ۔یہ بیان دونوں ملکوں کی طرف سے پینگانگ جھیل کے شمال و جنوب سے فوجیوں اور ہتھیاروں کی واپسی کا عمل مکمل ہونے کے کئی دنوں بعد سامنے آیا ہے ۔ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ کے بعد وزارت خارجہ کے ترجمان انواراگ سری واستو نے کہا کہ گزشتہ ہفتے وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے اپنے چینی ہم منصب وانگ لی کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اورایک ہاٹ لائن کے قیام پراتفاق کیا جس کی تفصیلات سفارتی ذرائع سے طے کی جائیں گی۔   سری واستو نے کہا،’’ہمیں امید ہے کہ چین ہمارے ساتھ سفارتی اور سینئر فوجی کمانڈروں کی سطح پربات چیت کرے گا تاکہ باقی ماندہ علاقوں سے بھی فوج کو واپس بلانے کاعمل یقینی

’سی بی ایس ای‘کی10ویں اور12ویں جماعت کے ڈیٹ شیٹ میں ترمیم

نئی دہلی//سینٹرل بورڈ آف ایجوکیشن نے  جمعہ کودسویں اور بارہویں جماعت کیلئے ریاضی،کامرس اور فزکس سمیت کئی مضامین کے امتحان کیلئے ترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کیا۔ دسویں جماعت کیلئے سائنس کا امتحان 21مئی تک موخر کردیا گیا ہے جو پہلے15مئی کومنعقد ہوناتھا۔ریاضی پرچے کاامتحان جو پہلے21مئی کومنعقد ہونا طے تھا اب ترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق 2جون کو لیا جائے گا۔سینٹرل بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ بارہویں جماعت کے سائنس طلبہ کیلئے 13مئی کو منعقد ہونے والافزکس کا امتحان اب8جون کو لیاجائے گا۔ترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق بارہ ویں جماعت کے سائنس اور کامرس اسٹریمس کیلئے میتھمیٹکس اور ایپلائیڈمیتھ میٹکس کاامتحان یکم جون کے بجائے31مئی کو لیا جائے گا۔آرٹس اسٹریم میں جیوگرافی مضمون کا امتحان جو2جون کو لیا جانے والاتھا،اب3جون کو لیا جائے گا۔دسویں اور بارہ ویں جماعت کے امتحان4مئی کو شروع ہورہے ہیں اور1

ٹیسٹ میں نئی قسم کے کووِڈ- 19وائرس کی پہچان نہیں ہوسکتی:ڈاک۔RT-PCR

 سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیرنے کہا ہے کہ کووِڈ - 19کی نئی ہیت کے اقسام کی کھوج RT-PCRٹیسٹ میں نہیں کی جاسکتی ہے اور اس میں چوک ہوسکتی ہے۔ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارنے کہا کہ منفی ٹیسٹ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ  کوروناوائرس کی نئی ہیت کے قسم کی موجودگی نہیں ہے۔RT-PCRٹیسٹ عام طور سے کووِڈ- 19سے متاثرہ لوگوں کی جانچ کیلئے کیا جاتا ہے۔ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ہمیں منفی ٹیسٹ نتائج حاصل ہوں گے اگر نئے ہیت کے وائرس نے کسی شخص کو متاثر کیا ہو۔انہوں نے کہا کہ نئی اقسام کے کووِڈ کے جراثیم میں مولیکیولرٹیسٹ میں چھپ جانے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ کوئی شخص اگر نئی ہیت کے کوروناوائرس سے متاثر ہے تو اس کی نشاندہی نہیں ہوسکتی ہے اور اُسے الگ تھلگ نہیں کیاجائے گا اور وہ صحت مند لوگوں میں ہی رہے گا۔یہ تمام لوگ سماج میں اس بیماری کو پھیلا

تازہ ترین