تازہ ترین

کورونا سے شہری کی ہلاکت

سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے  28511ٹیسٹ کئے گئے جن میں 79افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں لیکن اس دوران کشمیر سے تعلق رکھنے والا 65سالہ شخص فوت ہوگیا ۔ نئے 79معاملات میں سے 14جموں جبکہ 65کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 65افراد میں سے 48مقامی سطح پر جبکہ 17افراد مختلف ریاستوں اور ممالک سے سفر کرنے کے بعد واپس لوٹے ہیں۔ اس دوران اننت ناگ میں ایک 65سالہ شخص فوت ہوگیا ہے۔ اننت ناگ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا’’ اقبال آباد مٹن سے تعلق رکھنے والا ایک 65سالہ شخص بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو جی ایم سی اننت ناگ میں فوت ہوگیا ہے‘‘۔  15فروری سے لیکر4 مارچ تک 1431افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے1141کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کشمیر سے تعلق رکھتنے والے1141افراد میں سے693مقامی سطح پر جبکہ 44

۔6اور7مارچ کو وادی کا موسم تبدیل ہوگا

 سرینگر // محکمہ موسمیات نے 6اور 7مارچ کوموسم میں تبدیلی آنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔محکمہ کا کہنا ہے کہ اس دوران کچھ ایک علاقوں میں ہلکی بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہو سکتی ہے ۔چند روز سے وادی کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت میں بہتری  واقع ہوئی ہے اور حالیہ بارشوں کے بعد سردی میں جو اضافہ ہوا تھا اس میں کمی واقع ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں اور بالائی حصوں میں ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ سرینگر میں گزشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 3.9ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا جبکہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2.8رہا تھا۔ گلمرگ میں گزشتہ شب درجہ حرارت منفی 1.ڈگری سیلسیش جبکہ پہلگام میں 2.1ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گلمرگ کے بغیروادی کے شمال و جنوب می

بادامی باغ میں فوجی کی خودکشی،2روز میں تیسرا واقعہ

 سرینگر //سرینگر کے بادامی باغ کنٹونمنٹ علاقے میں ایک فوجی جوان کو خودکشی کے ایک مشتبہ معاملے میں مردہ حالت میں پایا گیا ۔راجستھان رائفلز کی 105ویں بٹالین سے وابستہ 28سالہ رائفل مین انوپ کمار  ساکن بھوانی ہریانہ بادامی باغ کنٹونمنٹ کے اندر ’جے سی او‘پوائنٹ پر سنتری ڈیوٹی پر تعینات تھا ۔ جمعرات کو اسکی لاش سنتری پوسٹ کی چھت کیساتھ رکھی ہلکی مشین گن کے ساتھ لٹکی ہوئی پائی گئی۔دو روز میں یہ تیسرا واقعہ ہے۔بدھ کے روز ، راجوری ضلع میں فوج کے ایک 24 سالہ جوان نے خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا  اور کھنموہ سرینگر میں قائم فوجی ڈیپو میں تعینات لیفٹیننٹ کرنل سدیش گپتا نے خود کو گولی مار کر خود کشی کی۔  

فرصل کولگام میں شناختی پریڈ اور تلاشیاں

کولگام// فرصل کو لگام میںجمعرات کو محا صرہ کرکے گھرگھر تلاشیاںلی گئیں ۔ فرصل علاقہ میں فوج، پولیس اور سی آ رپی ایف نے صبح سویرے  علاقے کے آنے جانے والے راستوں کو خار دار تاروں سے بند کیا۔ فورسز کو ان علاقوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ تاہم وسیع پیمانے پر کئے گئے اس سرچ آپریشن میں فورسز کو خالی ہاتھ واپس نکلنا پڑا۔      

ڈی آئی جی جنوبی کشمیر کا اونتی پورہ دورہ

ترال//جنوبی کشمیر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اتل گوئل نے جمعرات کو پولیس ضلع اونتی پورہ کا دورہ کیا اور یہاں 8پروپروبشنری آئی پی ایس افسران کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی جو اس وقت اونتی پورہ کے مختلف سی آر پی ایف یونٹوں میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔بات چیت کے دوران ڈی آئی جی ایس کے آر اورایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم خان نے جموں و کشمیر پولیس اور سی اے پی ایف یونٹوں کے کچھ کام کے تجربات کو شیئر کیا اور انہیں آگاہ کیا کہ مختلف قوتوں کے مابین ہم آہنگی کو کس طرح برقرار رکھا جارہا ہے۔اس دوران اتل گوئل نے یوٹی میں امن و سلامتی برقرار رکھنے میں پولیس اور سی اے پی ایف کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔پروبیشنری آئی پی ایس افسران کے ساتھ بات چیت کے بعد ، ڈی آئی جی نے ڈی پی ایل گراؤنڈ کا دورہ کیا جہاں ’’جنوبی کشمیر انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ" کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے دو ٹیموں کے کھ

وین پانپور میں کان کنی پر پابندی ہٹانے کی مانگ

پانپور//وین پانپور میں 2برسوں سے کان کنی پر عائد پابندی کو ہٹانے کیلئے کریشر پلانٹ مالکان اور مزدوروں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج کیا جن میں ان کے بچے بھی شامل تھے۔احتجاجی لوگوں کاکہنا ہے کہ کان کنی ان کی معاش کا واحد ذریعہ ہے لیکن سرکار نے اس پر 2 سال قبل پابندی عائد کی ہے جس کے نتیجے میں اس سے وابستہ افراد فاقہ کشی کے شکار ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ’ہم تمام قانونی لوازمات پورے کر نے کے لئے تیار ہیں لیکن ہمیں اپنا روز گار کمانے کا موقع دیا جائے تاکہ ہم دو وقت کی روٹی کیلئے نہ ترسیں‘‘۔ احتجاجی افراد نے کہاکہ گزشتہ دوبرسوں سے عائد پابندی کی وجہ سے وہ بڑے پیمانے متاثر ہوئے ہیں اور سخت مالی مشکلات کی وجہ سے وہ سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کا فیس تک ادا نہیں کر سکتے ہیں اور صورت حال یہی رہی تو انہیں اپنے بچوں کوسکولوںسے نکالنا پڑے گا۔ احتجاجی لوگوں کاکہنا ہے کہ ان کے علاقے

بانڈی پورہ میں کئی واٹر سپلائی اسکیمیں بیکار

بانڈی پورہ//کلوسہ ،وٹہ پورہ ، ناتھ پورہ اوردیگر ملحقہ علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں نے جل شکتی محکمہ پر ناصاف پانی سپلائی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پینے کا پانی ناصاف ہونے کی وجہ سے اِن علاقوں میں بیماریوں نے جنم لیا ہے جس سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ آرم پورہ سنروانی کے دوفلٹریشن پلانٹ بیکار پڑے ہیںجبکہ قویل بانڈی پورہ میں بھی واٹر سپلائی سکیم  بیکار رہنے سے سینکڑوں نقوس پر مشتمل آبادی پینے کے پانی سے محروم ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ بستی کی خواتین کو پانی حاصل کرنے کیلئے آدھا کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑ تاہے۔ قوئل کے ایک وفد نے بتایا کہ قوئل میں صاف پانی کی سپلائی کرنے والی سکیم جل شکتی محکمہ نے تعمیر کی ہے لیکن محکمہ کی لاپرواہی سے یہ سکیم مختصر مدت میں ہی بیکار ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ متعلقہ محکمہ سے اس سلسلے میںکئی بار رجوع کی

لامڑ کولگام میں زمین دھنسنے سے میوہ باغات کو نقصان

اننت ناگ //جنوبی کشمیر کے کولگام علاقہ میں زمین دھنس جانے کی وجہ سے سینکڑوں کنال میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے۔لامڑ کولگام میں گزشتہ سال مرکزی معاونت والی اسکیم پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت سڑک بنائی گئی۔تاہم سڑک کے دونوں اطراف میںپختہ بنڈ اور ڈرینج سسٹم کا انتظام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے پانی میوہ باغات میں جارہا ہے جس کے نتیجے میں 40 کنال میوہ باغات کی زمین دھنس گئی اور ان میں موجود درجنوں سیب اور اخروٹ کے درخت جڑ سے اکھڑ گئے ۔زمین دھنس جانے سے کئی رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔زمین کے مسلسل دھنسنے کے باعث کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔کسانوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تئیں سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک تعمیر کرتے وقت انہوں نے بنڈ اور ڈرینج سسٹم کی مانگ کی تھی لیکن اُن کی آواز صدا بہ صحرا ثابت ہوئی۔ انہوں نے انتظامیہ سے فوری م

شوپیان میں ہینڈلوم محکمہ کا بیداری کیمپ

شوپیان//محکمہ ہینڈلوم کی جانب سے بنکروں اور گھریلو دستکاروں کیلئے جمعرات کو شوپیان ضلع کے دارم دور علاقے میں ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں کاریگروں کو حکومت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔متعلقہ محکمہ کے افسران نے مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ اس کیمپ میں محکمہ ہینڈلوم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق حسین کے علاوہ باقی افسران بھی موجود تھے۔جانکاری کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق حسین نے دستکاروں اور بنکروں پر زور دیا کہ وہ ایمانداری سے اپنے ہنر کو جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا ’’ ہم نے دستکاروں اور بنکروں کیلئے مختلف سماجی بہبود کی اسکیمیں شروع کرنے کا منصوبہ حکومت کے سامنے رکھا ہے اور اْمید ہے کہ ان اسکیموں کو منظوری ملے گی‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ کیمپ منعقد کرنے کا مقصد دستکاروں کو محکمہ کی اسکیموں کے متعلق

کووڈ وبا کی روکتھام کے انتظامات

سیکریٹری محکمہ تعلیم کا طلاب سے آن لائن و کمیونٹی کلاس کے بارے استفسار  سرینگر//اِنتظامی سیکرٹری محکمہ تعلیم بی کے سنگھ نے ضلع سری نگر کے مختلف سکولوں کا دورہ کر کے کووِڈ۔19 وَبا کے مزید پھیلائو پر روک لگانے کیلئے سکولوں میں کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔اُن کے ہمراہ ناظم تعلیم کشمیر محمد یونس ملک بھی تھے۔دورے کے دوران اُنہوں نے کلاس روموں میں طلاب اور اساتذہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور اِنتظامیہ کی جانب سے کووِڈ ۔19 کے احتیاطی تدابیراور اِنتظامات پر اطمینا ن کا اِظہار کیا۔بی کے سنگھ نے گرلزہائیر سکینڈری سکول کوٹھی باغ، ایس پی ہائیر سکینڈری سکول سرینگرکے ساتھ تبادلہ خیا ل کر تے ہوئے ان سے ان کے نصاب کے بارے میں پوچھا۔اِنتظامی سیکرٹری  بی کے سنگھ اور ناظم تعلیم کشمیر طلاب کو اَپنے کلاسوں میں خوش و خرم دیکھ کرمطمئن ہوئے ۔اِنتظامی سیکرٹری نے طلاب سے آن لائن کلاسز اور کمیو

انتظامیہ 5ماہ سے گوشت کی سپلائی یقینی بنانے میں ناکام

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گوشت کی قیمتوں کے تعین اور سپلائی کو یقینی بنانے میں ناکامی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامی نااہلی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی نااہلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سرکاری مشنری گذشتہ5ماہ سے گوشت کی سپلائی کو یقینی بنانے میں ناکام ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگرچہ حکومت نے 5ماہ قبل قیمتوں کا تعین کیاتھا لیکن بعد میں ان قیمتوں پر گوشت فروخت کرانے میں مسلسل ناکام ہی رہی اور اب 5ماہ گذر جانے کے بعد قیمتوں کے تعین کیلئے میٹنگیں بلائی جارہی ہیں۔ ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئے کہ انتظامیہ نے 5ماہ قبل کن بنیادوں پر قیمتوں کا تعین کیا تھااور 5ماہ تک اس معاملے کی جانب کوئی توجہ مرکوز کیوں نہیں کی گئی اور لوگوں کو مہنگے داموں خریداری پر مجبور ک

مٹن ڈیلروں کیخلاف انتظامیہ کی کارروائی کا انتباہ

سرینگر// امور صارفین کے ڈائریکٹر نے وادی کے مٹن ڈیلروں پر گوشت کی مصنوعی و عارضی قلت پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کیخلاف انتظامیہ کی طرف سے کاروائی کاانتباہ دیا ہے۔ سرکار اور مٹن یلرئوں کے درمیان گوشت کی قیمتوں پر جاری تعطل اور وادی میں گوشت کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ شہری رسدات ،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے وادی میں گوشت کے کاروباری سے منسلک تمام پرچون کاروباریوں کو خبردار کیا غیر قانونی طریقوں سے گوشت کی تجارت اورزمینی سطح پر دکانیں بند کرکے مصنوعی و عارضی قلت پیدا کرنے کی صورت میں شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹ ایکٹ اور دیگر قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈائریکٹر امور صارفین نے جمعرات کو نوٹس کے ذریعے گوشت کے پرچون کاروباریوں کو مطلع کرتے ہوئے کہا’’ اشیائے ضرورریہ قانون کے تحت ان دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی جو دکان

پروفیسر طلعت کی مختلف شعبوں کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ

سرینگر // کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے جمعرات کو یونیورسٹی میں جاری تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے تدریسی شعبوں کے سربراہان کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں کہا کہ کوڈ -19 کو پھیلنے کے بعد یونیورسٹی آن لائن طریقہ سے تدریس کی طرف راغب ہونے میں بہت تیزی سے کام کررہی ہے ۔پروفیسر طلعت نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ زیادہ تر امتحانات پہلے ہی ہو چکے ہیں جبکہ دوسرے سمسٹروں میں کلاس ورک جاری ہے۔پروفیسر طلعت نے حال ہی میں تدریسی محکموں کے ذریعہ ہونے والے امتحانات کے ساتھ ساتھ آف لائن / آن لائن کلاسوں کی حیثیت کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ سیمیسٹر وار امتحانات / کلاسز کی تازہ ترین صورتحال کو ڈیوڈ آف اکیڈمک افیئر کے پاس جمع کروائیں تاکہ دوسرے سیمسٹروں کے لئے آف لائن ٹیچنگ کو دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں کوئی فیصل

میرواعظ کی ممکنہ رہائی کا سیاسی و مذہبی جماعتوں کا خیر مقدم

سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری ، عوامی نیشنل کانفرنس کی صدر بیگم خالدہ شاہ ،  انجمن شرعی شیعیان صدرآغا سید حسن اور فریڈم پارٹی نے میر وعظ عمر فاروق کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں الطاف بخاری نے کہاکہ دیر آئد درست آئد میر واعظ کی رہائی ایک اہم پیش رفت ہے جوکہ حالات کو مزید سازگار بنانے میں مدد دے گی۔ انہوں نے مانگ کی کہ وہ سیاسی کارکنان ،جو اس وقت جموں وکشمیر سے باہر کی جیلوں میں نظر بند ہیں خاص طور سے کورونا بحران کے پیش نظر ، اُنہیں آزاد کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ ’’یہ ہماری طویل عرصہ سے مانگ رہی ہے کہ تمام سیاسی کارکنان اور لیڈران کو بلا لحاظ سیاسی نظریات رہاکیاجائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہوں۔ اُن کی رہائی کورونا وبا کے پیش نظر مزید اہمیت کی حامل ہے جس سے اُن کے اہل خانہ کی مشکلات دوگنا کر دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کویڈ19بحران نے بُری طرح سے سی

سرینگر جموں شاہراہ پر آمدورفت میں خلل

 سری نگر//کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شہدارنے کہا ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ بند ہونے سے وادی کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصانات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ ایک بیان میں اعجاز شہدار نے کہاکہ وادی کے مکینوں کیلئے لائف لائن کہی جانے والی سرینگر جموں شاہراہ کو ہمہ وقت کھلا رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوںنے الزام عائد کیا کہ شاہراہ کے متبادل مغل روڑ کو ہر موسم میں گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بنانے میں انتظامیہ سنجیدہ نہیں ہے۔ شہدارنے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے ذریعے پوری دنیا کو فائدہ ہو رہا ہے ، سرینگر جموں شاہراہ گئے وقت کی جانب واپس جا رہی ہے۔انہوں نے کہا ’’پچھلے تین مہینوں میں شاہراہ متعدد بار ٹریفک کی نقل و حرکت کیلئے بند رہی جو تشویشناک امر ہے اور اس کی وجہ سے وادی میں معمول کی زندگی اور معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ موسم کی خ

شوپیان ضلع میں بجلی کی بحرانی صورتحال

سرینگر//شوپیان ضلع میں بجلی کی بحرانی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔محکمہ پی ڈی ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ ضلع ہیڈکوارٹر سے 4کلو میٹر دور کنی پورہ میں قائم گرڈ اسٹیشن کو مرکزی گرڈ اسٹیشنوں سے جو پاور سپلائی کیا جاتا تھا ،اس میں حیرت انگیز طور پر بھاری کٹوتی کی گئی اور اس پورے عمل سے شوپیان ضلع کے صارفین کو ناقابل برداشت پاور بریک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کنی پورہ گرڈ اسٹیشن کو روزانہ کی بنیاد پر 38 سے 40 میگا واٹ بجلی فراہم کی جاتی تھی لیکن اس میں 12 میگا واٹ کمی کرکے 25 سے 26 میگا واٹ تک محدود کردیا گیا ہے۔پی ڈی ڈی ذرائع نے بتایا کہ کنی پورہ پاور گرڈ 8 بڑے رسیونگ اسٹیشنوں کوسپلائی کرتا ہے اور سپلائی نظام میں کمی کے باعث مذکورہ رسیونگ اسٹیشنوں کی پوزیشن تشویشناک حد تک متاثر ہوئی ہے اور اس وجہ سے قریباً 180 دیہات میں بجلی کی بحرانی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور حد تو یہ ہے کہ اب میٹر رڈ علاقوں او

مزید خبرں

آرمڈ پولیس کے 949کانسٹیبل ترقیاب  سرینگر//جموں و کشمیر آرمڈ پولیس کے 949 کانسٹیبلوں کو بطور سلیکشن گریڈ کانسٹیبلوں کے طور پرترقی دی گئی ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس آرمڈ اے کے چودھری نے 949 کانسٹیبلوں کو ترقیوں کے آرڈر جاری کئے ۔ اس سلسلے میں پولیس ہیڈ کواٹر نے ایک حکم نامہ 2167  محررہ3مارچ2021جاری کیا تھا۔ اے کے چودھری کی سربراہی میں محکمہ پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کے میں ان اہلکاروں کو سلیکشن گریڈ کانسٹیبل کے طور پر ترقی کے لئے موزوں پائے کر احکامات جاری کئے گئے تھے۔ چودھری نے نئے ترقی یافتہ سلیکشن گریڈ کانسٹبلوںاور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقی یافتہ عہدیدار عوامی خدمت کے تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے اسی جوش و جذبے کے ساتھ کام کرتے رہیں گے اور ایمانداری اور پیشہ ورانہ طور پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس آرم