تازہ ترین

ورنو لولاب میں ضلع انتظامیہ کاعوامی دربار | ڈپٹی کمشنر نے مسائل حل کرنے کا یقین دلایا

کپوارہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام الدین نے بدھ کو لولاب وادی کے متعدد علاقوں کا دورہ کرکے لوگو ں کے روز مرہ مسائل کا جائزہ لیا ۔انہو ں نے ژیر کو ٹ کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں ایک غیر حاضر ڈاکٹر کی معطلی کے احکامات صادر کئے جبکہ چیف میڈیکل آفیسر کپوارہ کو ہدایت دی کہ وہ معاملہ کی تحقیقات کر کے غیر حاضر ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کریں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے ورنو کا دورہ کر کے وہا ں ہائر سیکنڈری سکول اور کمیو نٹی ہال میں الگ الگ عوامی دربار منعقد کئے جس میں لوگو ں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ انہو ں نے لوگو ں کے روز مرہ مسائل سے متعلق مکمل جانکاری حاصل کی ۔لوگو ں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ سے بجلی ،پانی اور دیگر اہم مسائل سے جانکاری فراہم کی جس دوران انہو ں نے لوگو ں سے کہا کہ لوگو ں کے مسائل حل کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہو ں نے متعلقہ محکمو ں سے کہا کہ وہ لوگو

پلوامہ میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج | عارضی ملازمین نے مستقلی کا مطالبہ کیا

پلوامہ// جنوبی ضلع پلوامہ میں محکمہ بجلی سے وابستہ عارضی ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے اپنی مستقلی کی مانگ کی۔احتجاج میں پلوامہ اور شوپیاں سے آئے ہوئے سینکڑوں عارضی ملازمین نے احتجاج کیا۔احتجاجی ملازمین نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے اُن کے مطالبات کو نظر اندازکرنے کا الزام عائد کیا۔احتجاج میں شامل ایک عارضی ملازم نے بتایا کہ وہ محکمہ بجلی میں گزشتہ دس برسوں سے یومیہ اجرت پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈپارٹمنٹل پرموشنل کمیٹی ( DPC) نے 14 جنوری 2019 کو عارضی ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے رپورٹ جموں و کشمیر انتظامیہ کو پیش کی تھی اوراس رپورٹ پر آج تک عملدرآمد نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر اُن کی مستقلی کے سلسلے میں انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتی ہے تووہ احتجاج میں شدت لانے کیلئے مجبور ہو جائیں گے۔   کھاگ کی ایک بستی بجلی سپلائی س

زیارت بابا پیام الدین ریشیؒ کو زائرین کیلئے کھولا گیا

 ٹنگمرگ//انتظامیہ نے زیارت بابا پیام الدین ریشیؒ ٹنگمرگ کوزائرین کیلئے کھول دیاہے جس کی عوامی حلقوں نے سراہنا کی ہے۔ لاک ڈائون کے بعد ضلع انتظامیہ بارہمولہ اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلمرگ شبیر الحسن نے باضابط طور زیارت بابا ریشیؒ کو عام زایرین کیلئے کھولنے کے احکامات صادرکئے۔زیارت کا لنگر اوررہائشی کواٹروں کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ بابا ریشی کے امام وخطیب مولوی پیرنوید نے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ اور ایس ڈی ایم گلمرگ کا زیارت شریف مکمل طور عقیدتمندوں کیلئے کھولنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔زائرین سے تلقین کی گئی ہے کہ کووڈ 19 کی گایڈلاینز برقرارہیں گی اور زیارت کے دوران ماسک کا استعمال ضروری کریں۔ ادھر عوامی حلقوں نے بھی زیارت گاہ کو کھولنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔  

بڈگام میںچوری کا معاملہ حل | 2گرفتار ، مال مسروقہ برآمد

سرینگر//بڈگام میں پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرکے چوری کا ایک معاملہ حل کیا۔خانصاحب تھانہ کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی تھی کہ محمد امین شاہ ساکن خانصاحب کے رہائشی مکان میں چوری ہوئی اوراس مناسبت سے ایف آئی آرزیر نمبر 18/2021کے تحت کیس درج کیا گیا اورتحقیقات شروع کردی گئی ۔تحقیقات کے دوران ایک مشتبہ شخص نور محمد شاہ ساکن خانصاحب کو گرفتار کیا گیا۔ تفتیش کے دوران اس شہری نے اپنے ایک اور ساتھی مختار احمد شاہ ساکن خانصاحب کے ساتھ چوری کی اس واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ۔ ان کے انکشاف پر چوری کی گئی اشیاء اور نقدی کو بھی برآمد کیا گیا۔پولیس نے دو گاڑیاں زیر نمبرات JK01N-0035اور JK01K-0565 بھی قبضے میںلے لیں جو جرائم کے ارتکاب میں استعمال کی گئی تھیں۔مقامی لوگوں نے اس معاملے کی تحقیقات کے دوران بڈگام پولیس کی پیشہ ورانہ کوششوں کی سراہنا کی۔    

لاپتہ نوجوان کی بازیابی ، پولیس کا عوام سے تعاون طلب

سوپور/غلام محمد/سوپورپولیس نے ایک ہفتے سے لاپتہ نوجوان کاسراغ لگانے کیلئے عوام سے تعاون طلب کیاہے ۔ فردوس احمدڈار ولدغلام قادرڈار ساکن ڈوگل ٹینگ ایم ای ٹی روڑ سوپور 24فروری2021سے پُراسرارطورپرلاپتہ ہے ۔اہل خانہ نے فردوس احمد کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ پولیس تھانہ تازرو سوپور میں درج کرائی ۔اب سوپور پولیس نے لاپتہ نوجوان فردوس ڈار کاسراغ لگانے کیلئے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔سوپور پولیس نے اس سلسلے میں کہا کہ اگرکسی بھی شخص کوفردوس احمد ڈارکے بارے میں کوئی علمیت ہو تووہ سوپور پولیس کے  موبائل نمبرات 9596773011،9906447138 ،9596773024اور7006707586پررابط کرسکتا ہے ۔  

ویسو پنڈت کالونی میں شیوراتری ملن کا اہتمام | کشمیر کا روایتی بھائی چارہ زندہ رکھنا ہے:منتظمین

اننت ناگ//ویسو پنڈت کالونی میں شیوراتری ملن کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام کا اہتمام وادی کے سرکاری دفاترمیں کام کر رہے مائگرنٹ پنڈتوں نے کیا تھا۔اس ملن میں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز،ڈی آئی جی جنوبی کشمیر اتل گوئل،پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اعجاز اسد ،ایس ایس پی کولگام پولیس و سیول محکموں کے افسران کے علاوہ سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔پروگرام میں کئی فنکاروں نے سامعین کو محظوظ کیا۔تہوار کی مناسبت سے انتظامیہ نے کالونی میں اشیائے خوردونوش کی چیزیں مناسب قیمتوں پر مہیا رکھی تھیں ۔اس موقع پرمقامی مسلمانوں نے پنڈت برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تحائف پیش کئے ۔ویسو ویلفیئر کمیٹی کے صدر سنی رینا کا کہنا تھا کہ اس ملن کا مقصد کشمیر کی صدیوں پرانے بھائی چارے کو زندہ رکھنا ہے تاکہ جس طرح ماضی میں یہ تہوار مقامی مسلمانوں کے ہمراہ منایا جاتا تھا اسی طرح

میڈیکل افسروں کی تعیناتی کشمیریوں کے ساتھ ناانصافی:اپنی پارٹی

سرینگر//اپنی پارٹی ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ اور میڈیا ایڈوائزرفاروق اندرابی نے کشمیر سے تعلق رکھنے والے بھرتی ہوئے نئے میڈیکل افسروں کے ساتھ کی جارہی زیادتی پر گہری تشویش کا اظہار کیا جنہوں نے آمرانہ طور پر جموں صوبہ کے دوردراز علاقہ جات میں تعینات کیاگیاہے۔ وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے میڈیکل افسران پر مشتمل ایک وفد اپنی پارٹی لیڈران سے پارٹی دفتر سرینگر میں ملاقی ہوا اور اپنے مسائل اُجاگر کئے۔ ڈاکٹروں نے کہاکہ محکمہ صحت وطبی تعلیم کی طرف سے تعینات نئے ڈاکٹروں کی تعیناتی میں سراسر نا انصافی اور زیادتی کی جارہی ہے۔ اپنی پارٹی نے افسوس کا اظہار کیا کہ 210میڈیکل افسران میں سے 110کا تعلق کشمیر کے ڈاکٹروں سے ہے جنہیں پانچ سالوں کے لئے جموں صوبہ کے دوردراز علاقہ جات میں تعینات کیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر صوبہ کے نوجوان میڈیکل افسروں کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے ۔ یہ

ٹھیکیداروں کے واجبات کی ادائیگی | ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا

سرینگر//بھاجپاترجمان اورچیئرپرسن وقف ڈیولپمنٹ کمیٹی (وزارت اقلیتی امور) ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے ٹھیکیداروں اور تعمیراتی ایجنسیوں کی واجب الادا رقومات کی واگذاری میں دلچسپی ظاہر کرنے اور مسئلہ حل کرنے کیلئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں واجب الادا رقومات کیلئے سابق حکومتوں کی غیر منصوبہ بند ی کو ذمہ دار قرار دیا۔ڈاکٹر اندرابی کے مطابق وہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے اس معاملے کو حل کرانے کیلئے ایل جی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں تھیں۔انہوں نے کہا کہ اب ایل جی انتظامیہ نے کروڑوں روپے واجبات کی ادائیگی کے لئے مرحلہ وار طریقے پرادا کرنے کا ایک بہت بڑا فیصلہ لیا ہے جس سے جموں و کشمیر میں ترقیاتی منظرنامے کو تقویت ملے گی۔ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ ایل جی انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں ایک انقلابی مالیاتی نظام بنایا ہے جس نے الاٹمنٹ اور بلنگ کے نظام کو ہموار

الطاف ٹھاکر کا دودھ مرگ ترال دورہ

ترال//بھارتیہ جنتاپارٹی جموں و کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر اور ضلع صدر پلوامہ سجاد رینہ نے ترال کی گوجر بستی دودھ مرگ کہلیل کا دورہ کرکے لوگوںکو درپیش مسائل سے جانکاری حاصل کی ۔لوگوں نے بھاجپا لیڈران کو بتایا کہ وہ آج بھی قدیم طرززندگی بسر کرنے پر مجبور  ہیں ۔ الطاف ٹھاکر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جا ئے گی ۔ٹھا کر نے بتایا کہ آج تک اس بستی کا استحصال ہوا ہے ۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ بہت جلد ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا ۔  

الطاف ٹھاکر کا دودھ مرگ ترال دورہ

ترال//بھارتیہ جنتاپارٹی جموں و کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر اور ضلع صدر پلوامہ سجاد رینہ نے ترال کی گوجر بستی دودھ مرگ کہلیل کا دورہ کرکے لوگوںکو درپیش مسائل سے جانکاری حاصل کی ۔لوگوں نے بھاجپا لیڈران کو بتایا کہ وہ آج بھی قدیم طرززندگی بسر کرنے پر مجبور  ہیں ۔ الطاف ٹھاکر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جا ئے گی ۔ٹھا کر نے بتایا کہ آج تک اس بستی کا استحصال ہوا ہے ۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ بہت جلد ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا ۔  

آئی جی پی آئی پی ایس پروبیشنروں سے ملے | امن و قانون کی صورتحال اور حفاظتی انتظامات کی جانکاری دی

سرینگر//صوبائی پولیس سربراہ کشمیروجے کمارسے یہاں تینتیس آئی پی ایس پروبیشنری افسروں نے ملاقات کی۔اس موقعہ پرصوبائی پولیس سربراہ نے انہیں کشمیروادی کی مجموعی حفاظتی صورتحال،درپیش مشکلات،جنگجوصفوں میں نئے نوجوانوں کی شمولیت ،سپردخاک کرنے کے نئے انتظامات اور امن قانون کی صورتحال کی جانکاری دی۔ْانہوں نے پروبیشری افسروں کوامرناتھ یاترا اور اہم تنصیبات کی حفاظت سے متعلق انتظامات سے متعلق پولیس کے رول کی جانکاری دی۔کشمیر کے صوبائی پولیس سربراہ نے ان افسروں کو انٹلیجنس جمع کرنے سے متعلق طریقہ کار بھی سمجھایا۔انہوں نے حدمتارکہ پرجنگبندی کی خلاف ورزی کی وجہ سے پیدا ہورہے مسائل سے بھی ان افسروں کو آگاہ کیا۔پروبیشنری افسروں کوحدمتارکہ پر دراندازی کو روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات کی بھی جان کاری دی گئی۔اس موقعہ پرایس ایس پی سرینگر نے بھی جموں کشمیر پولیس کے رول کے بارئے میں پرزنٹیشن دی۔صوبائی پولیس

پلوامہ کے نوجوان پرعائد PSA کالعدم

سرینگر// ہائی کورٹ نے پی ایس اے کے تحت پلوامہ کے نوجوان کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ جسٹس علی محمد ماگرے کی سربراہی میں ہائی کورٹ کی بینچ نے وہی بگ، پلوامہ سے تعلق رکھنے والے شوکت احمد بٹ ولد غلام حسن بٹ پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ہائی کورٹ بینچ نے’’مناسب مواد اور دستاویزات فراہم نہ کئے جانے‘کی بنیاد پر پی ایس اے کو کالعدم قرار دے کر شوکت احمد بٹ کی رہائی عمل میں لائے جانے کے احکامات صادر کئے ‘‘۔ گزشتہ برس 9 ستمبر کو ضلع مجسٹریٹ پلوامہ کی جانب سے شوکت احمد بٹ پر پی ایس اے کا اطلاق کیا گیا تھا، تاہم ہائی کورٹ نے پلوامہ ضلع مجسٹریٹ کے حکمنامے کو کالعدم قرار دے کر شوکت احمد بٹ کی رہائی کے احکامات صادر کئے۔  

میرواعظ کی خانہ نظربندی کوختم کیا جائے :متحدہ مجلس علماء

سرینگر//متحدہ مجلس علماء نے میرواعظ مولوی عمرفاروق کی خانہ نظربندی اور ان پر عائد پابندیوں کو فوری طورہٹانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میرواعظ کی مسلسل نظر بندی کے جموں کشمیرکے سب سے بڑے دینی اورروحانی مرکزجامع مسجد سرینگرمیں گزشتہ82ہفتوں سے وعظ وتبلیغ نہیں ہورہا ہے۔ایک بیان کے مطابق متحدہ مجلس علماء کے اجلاس میں جملہ اراکین نے کہا کہ پارلیمنٹ میں وزیرداخلہ کے حالیہ بیان کہ جموں کشمیرمیں کوئی بھی گھر میں نظر بند نہیں ہے ،کے باوجودمیرواعظ عمرفاروق کوخانہ نظربند رکھا گیا ہے اورانہیں گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے ۔بیان کے مطابق اجلاس میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کا عظیم ترین مہینہ رجب المرجب جومعراج النبیؐ کا مہینہ ہے اوراسی کے ساتھ ماہ شعبان اور ماہ رمضان کی بھی آمد آمد ہے ،کے تناظر میں میرواعظ پر عائد پابندیوں کو فوری طور ہٹایاجائے تاکہ وہ جامع مسجد سرینگر میں حسب قدیم دینی ودعوتی سر

پٹن میں دلدوز حادثہ، 1ہلاک1زخمی

 بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن کے زنگم ہانجی ویرہ میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں موٹرسائیکل سوار لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرا  زخمی ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ بدھ کے روز زنگم پٹن  کے مقام ایک پر تیز رفتار ٹپر(ڈمپر)  زیر نمبر2212 --JK05Dنے ایک موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں مدثر حسین وانی ولد عبد الرشید وانی ساکنہ مدارگنڈ بانڈی پورہ اور جاوید احمد لون ولد غلام قادر لون ساکنہ ارن بانڈی پورہ شدید زخمی ہوگئے۔اس دوران مقامی لوگوں نے  زخمیوں کو  فوری طور  طور پرنزدیکی اسپتال  پہنچایا ۔جہاں ڈاکٹروں نے مدثر احمد کو مردہ قرار دیا جبکہ دوسرے کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔  

ناجائز منافع خوروں سے58لاکھ کا جرمانہ وصول | صارفین کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی :محکمہ امورصارفین

سرینگر// اشیائے ضروریہ کو اضافی قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف جامع مہم چھیڑنے کا اعلان کرتے ہوئے محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے کہا کہ صارفین اور خریداروں کو لوٹنے والوں کا یوم حساب آگیا۔ محکمہ شہری رسدات امور صارفین وعوامی تقسیم کاری نے گراں فروشوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے اضافی نرخوںو چور بازاری میں لازمی اشیاء کو فروخت کرنے والوں کے دکانات کو سربمہر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ محکمانہ ذرائع کے مطابق امسال محکمہ کی انفورسمنٹ ونگ نے خریداروں کو لوٹنے والے دکانداروں  سے قریب 58 لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری میں وادی بھر میں 5 لاکھ 75 ہزار 100 روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا جس میں سرینگر میں ہی3لاکھ10ہزار روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ گزشتہ ماہ مجموعی طور پر44دکانات کو سربمہر کیا گیا،جس میں سب سے زیادہ دکان سرینگر میں تھے،جن کی تعداد2

پستونہ ترال میں کمین گاہ تباہ کرنے کادعویٰ

ترال//پولیس اورحفاظتی فورسز نے پستونہ ترال میں جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرنے کادعویٰ کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ فوج کی42آرآر ،سی آر پی ایف اورپولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے منگلوار اور بدھ کی درمیانی رات کوجنگل میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد جنگلات کے ایک مخصوص حصے کو سیل کیااور بدھ کی صبح یہاں تلاشی کارروائی شروع کی۔پولیس کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران جنگل میں ایک زیرزمین کمین گاہ کا پتہ چلااوراس کو تباہ کردیاگیا۔ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجازملک نے بتایاکہ یہ کمین گاہ پانچ اور سات فٹ لمبی تھی ۔انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ یہ کمین گاہ حذب جنگجوئوں کی تھی جس کو وہ استعمال کررہے تھے۔فورسزنے تلاشی کارروائی کے دوران کمین گاہ سے بستر،اور کھانے پینے کی اشیاء ضبط کرکے کمین گاہ کو تباہ کیا۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیرنمبر14درج کرکے مزید ک

بجبہاڑہ میں سلیب گرنے سے مزدور جاں بحق

اننت ناگ // بجبہاڑہ میں مکان کی سلیب گرنے کے سبب مزدور جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔نوشہرہ بجبہاڑہ میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب یہاں محمد اسلم بجاڈ کے رہائشی مکان کی سلیب اچانگ گر گئی جس کی زد میں 2 مزدور آگئے جن میں ایک موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جس کو علاج معالجہ کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا۔مہلوک مزدور کی شناخت جنید احمد ولد غلام حسن ساکنہ سمبندھ نوشہرہ جبکہ زخمی مزور کا نام شبیر احمد ننگرو ولد غلام محمد ساکنہ کھرم  ہے۔عینی شاہدین کے مطابق کچھ ہفتے قبل مکان کی سلیب ڈالی گئی تھی اور آج اس کی شٹرنگ کھولتے وقت یہ حادثہ پیش آگیا۔  

کمسن غیرریاستی بچی نالہ پہروہندوارہ میں غرق

کپوارہ// ہندوارہ میں ایک غیر ریاستی کمسن بچی منگل کے روز نالہ پہرو میں غرقآب ہو گئی تاہم دو روز گزر جانے کے با وجود بھی اس کی لاش بر آمد نہ ہو سکی ۔اطلاعات کے مطابق اتر پردیش کے بجنورعلاقہ سے تعلق رکھنے والی 8سالہ حمیرہ دختر صابر احمد میدان چوگل ہندوارہ میں نالہ پہرو کے نزدیک منگل کے روز اپنی سہلیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ اس دوران اُس کا پیر پھسل گیا اور وہ نالہ پہرو میں غرقآب ہوئی ۔اُس کی سہیلیو ں نے جب یہ خبر مقامی لوگو ں کو بتا دی، وہ فوری طوروہا ں پہنچ گئے اور بچائو کاروائی شروع کی، تاہم کمسن حمیرہ کا کوئی اَتہ پتہ نہیں مل سکا، جس کے بعد شام دیر گئے انتظامیہ نے پولیس اور غوطہ خورو ں کی مدد حاصل کی اور کمسن کی لاش کو نکالنے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ۔منگل کو رات دیر گئے تک اگرچہ بچائو کاروائی جاری رہی تاہم رات کی تاریکی کی وجہ سے کاروائی روک دی گئی اور بدھ کی صبح کو حمیر

دیوسر میں 3 گوشت کی دکانیں سربمہر

اننت ناگ//کولگام میںسرکاری نرخ نامہ کو بالائے طاق رکھ کر مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے3دکانوں کو سربمہر کیا ۔حکام نے کولگام ضلع کے دیوسر قصبہ میں صارفین کی شکایت کے بعد 3گوشت کی دکانوں کو سربمہر کیا ہے ۔ایک سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا کہ اُنہیں صارفین کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ قصبہ میں چند قصاب سرکاری نرخ نامہ کو بالائے طاق رکھ کر گوشت کی زیادہ قیمت وصول کر رہے ہیں ۔شکایت موصول ہوتے ہی کاروائی عمل میں لائی گئی اور شکایت کو درست پاکر موقع پر ہی خلاف ورزی کرنے والے قصابوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔واضح رہے حکومت نے گوشت کی قیمت فی کلو480مقرر کی ہے تاہم قصابوں نے سرکاری نرخ نامہ کو قبول نہ کرتے ہوئے غیر معینہ ہڑتال شروع کی ہے جس کی وجہ سے شہرودیہات میں گوشت کی زبردست کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔  

گورنمنٹ ہائی اسکول ماچھہامہ ترال میں245طلاب کیلئے چار کمرے | دسویں جماعت کے نتائج مایوس کن ،35میں5بچے مشکل سے کامیاب

ترال//جہاں محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں کو یکم مارچ سے کھولنے کا اعلان کیاہے، وہیں دوسری جانب جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال سے 7 کلو میٹر دور گورنمنٹ ہائی سکول ماچھہامہ میں جگہ کی عدم دستیابی اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے زیر تعلیم طلباء کے ساتھ ساتھ عملے کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ دستیاب جانکاری کے مطابق سکول میں اس وقت 245 کے قریب بچے زیر تعلیم ہیں ،تاہم بچوں کے بیٹھنے کے لئے  اسکول میںکل 4 کمرے موجود ہیں جس کی وجہ سے سکول میں زیر تعلیم بچوں کو انتہائی سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا علاقے میں قائم مڈل سکول کا درجہ دو سال قبل بڑھا یا گیا، تاہم سکول میں عملے کے سوا کوئی بھی سہولیت موجود نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سرکار ان کے بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے ۔جہاں ایک طرف سرکارنے  سوچھ بھارت مشن پر کروڑوں روپے خرچ کیا ہے، وہیں اس سکول میں اس

تازہ ترین