سرینگر//سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ایک بار پھر پی ڈی پی کی صدر منتخب ہوئی۔انکی مدت 3سال تک ہوگی۔ صدر منتخب ہونے کے فوراً بعد  پارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب  کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے انسپکٹر جنرل پولیس ، کشمیر زون وجے کمار کے اس انتباہ کہ افواہیں پھیلانے والے سیاستدانوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی ،پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنافرض انجام دے رہی ہوں ’’آئی جی پی اپناکام کریں، ہم اپنا کام کریں گے،اگرپولیس یہ سمجھتی ہے کہ ایسا کرنا قانون کے منافی ہے تو وہ مجھے گرفتار کرے‘‘۔ محبوبہ مفتی نے کہا ’’  مجھے مفتی محمد سعید کے وژن اور مشن کو آگے لیجانا ہے، میں لوگوں کی مشکلات اور مصیبتوں کا خاتمہ چاہتی ہوں، جس میں ایک باپ کو  مہلوک بیٹے کی لاش نہ دینا شامل ہے، میںیہ نہیں دیکھنا چاہتی کہ کشمیر بھارت اور

معروف عالم دین مولانا منظور کرمانی

کپوارہ// وادی کشمیر کے ایک معروف اسلامی اسکالر اورجامع مسجد ہندوارہ کے سابق امام و خطیب مولوی منظور احمد کرمانی کی دوران سفر کٹھوعہ سڑک حادثے میں موت واقع ہوئی ہے۔موصوف مسلم پرسنل بورڈ کے ممبراورمتحدہ مجلس علما ء کے بانی رکن مفتی نظام الدین ندوی کے بڑے بھائی تھے ۔ منظور احمد کرمانی پیر کو جموں سے دلی ایک اسلامی تقریب میںشرکت کی غرض سے جارہے تھے کہ کٹھوعہ کے مقام پر ان کی گا ڑی زیر نمبر JK09B-0179 مخالف سمت سے آرہی گا ڑی سے ٹکرائی جس میں منظور احمدکرمانی اور گا ڑی میں سواردیگر افراد زخمی ہوئے ۔منظور احمد کرمانی کو اگرچہ نزدیکی اسپتال علاج و معالجہ کیلئے دا خل کیا گیا تاہم وہا ں ڈاکٹرو ں نے انہیں مر دہ قرار دیا ۔ کرمانی کی موت کی خبر جو نہی ہندوارہ پہنچ گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اورہرسو صف ماتم بچھ گئی ۔مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد دوپہر ہندوارہ میں ادا کی جائے گی ۔متحدہ مجلس علما ء نے مج

۔58نئے کورونا کیس درج| 14مسافر بھی شامل

سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے20ہزار 49ٹیسٹ کئے گئے جن میں 58افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں تاہم اس دوران کسی کی موت نہیں ہوئی۔ بیرون ریاستوں اور ممالک سے آنے والے افراد کیلئے کورونا وائرس کی تشخیص لازمی قرار دی گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں  22فروری پیر کو 58افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 47کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں، ان میں 33مقامی سطح اور 14بیرون ریاستوں و ممالک میں متاثر ہو کر آئے۔ سرینگر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 26794ہوگئی ہے جن میں سے 26011صحتیاب جبکہ 461فوت ہوئے ہیں اور 322ابھی زیر علاج ہے۔ بارہمولہ ضلع میں 15افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ان میں 2سفر کرنے کے بعد واپس وادی لوٹے ہیں جبکہ 13مقامی سطح پر متاثر ہوئے ہیں۔بڈگام ، پلوامہ، بانڈی پورہ، گاندربل میں کوئی سفر سے واپس لوٹنے والا مثبت قرار نہیں دیا گی

نوکریوں کے جعلی آرڈر دینے والا نیٹ ورک بے نقاب

بارہمولہ/فیاض بخاری/ بارہمولہ پولیس نے لوگوں کو فراڈ طریقے سے نوکریوں کا جھانسہ دینے اور ان سے بھاری رقوم بٹورنے میں ملوث ریلوے پروٹیکشن فورس کے2 کانسٹیبلوں سمیت5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ بارہمولہ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک مخصوص اطلاع  ملنے پر پولیس تھانہ بارہمولہ کی ایک ٹیم نے5 افراد حفیظ اللہ لون ولد غلام حسن لون  اور اطہرالاسلام ولد عبدالصمد لون ساکنان دیور لولاب،عاشق حسین نائیک ولد غلام نبی نائیک ساکن کرالہ گنڈ قاضی گنڈ ، اعجاز احمد لون ولد عبدالغنی لون ساکن تجر شریف سوپور اور عبدالرشید وانی ولد عبدالعزیز وانی ساکن ناگہ بل کھاگ بیروہ کو جعلی اور نقلی دستخط شدہ دستا ویزات سمیت گرفتار کرلیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 17/2021زیر دفعات 420،467،468،471 آئی پی سی درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے

ڈورو میں برڈ فلو کی تصدیق

 اننت ناگ/عارف بلوچ/ڈورو میں برڈ فلو کے نام سے مشہور Avian Influenzaکا ایک کیس مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے علاقہ میں فی الحال مرغوں کی خریدوفرخت پر پابندی عائد کردی ہے ۔10روز قبل آرہ بل ڈورو میںکچھ کوے مردہ پائے گئے تھے جس کے بعد جانچ کے لیے نمونے بھوپال بھیجے گئے ۔پیر کو 1کوے میں (H5N8)Avain Influenza کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انتظامیہ نے ڈورو قصبہ اور اس کے اطراف میں مرغوں کی خریدوفروخت پر عارضی پابندی عائد کی ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ زون کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اس علاقے کی صفائی کا عمل شروع کیا گیاہے ۔اس کے علاوہ پولٹری کے نمونے مزید جانچ کے لئے جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔انتظامیہ نے لوگوں کو احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے ۔ اسسٹنٹ ویٹرنری افسرڈاکٹر خالد وانی نے کہا ’’ فی الحال ہم نے پولٹری  پر پابندی عائد کر دی ہے، جب تک ٹیسٹوں کی جانچ مکمل نہیں ہوتی تب تک

افسر شاہی میں لوگ پِس رہے ہیں:ساگر

سرینگر//  جموں وکشمیر کے عوام اس وقت گوناگوں مصائب اور مشکلات سے دوچار ہیں اور ہرطبقہ کے لوگوں کو زبردست چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نہ کہیں روزگار کے وسائل ہیں اور نہ کاروبار کے مواقع،مہنگائی اور کسادبازاری نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جبکہ انتظامیہ کی بے حسی لوگوں کے مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔ان باتوں کااظہارنیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر ضلع سرینگر کے 8حلقہ انتخابات کے بلاک صدور کیساتھ ایک میٹنگ میں موجودہ صورتحال، لوگوں کے مسائل و مشکلات، تنظیمی سرگرمیوں اور ممبرشپ مہم کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے دوران کیا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد ساگر نے کہا افسر شاہی میں لوگ پس رہے ہیں، نت نئے حربے اپنا کر لوگوں پر اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے اور اب پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ایک بیان کے مطابق ساگر نے پارٹی عہدی

نالہ ننگلی سوپورسے ریت کی غیرقانونی کان کنی،مقامی آبادی برہم

سوپور//سوپوراور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے ضلع حکام کی طرف سے نالہ ننگلی سے غیر قانونی طور ریت نکالنے والے عناصر کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر برہمی کااظہار کیا ہے۔تارزو،امبر پورہ اور پنجی پورہ میں نالہ ننگلی سے خودغرض عناصر کی طرف سے مسلسل ریت نکالنے پر مقامی لوگوں نے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ نالہ سے غیرقانونی طور ریت نکالنے کا عمل جاری ہے اوریہ حکام کی خاموش حمایت کی وجہ سے دن دہاڑے انجام دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ ریت نکالنے کے اس عمل کا خاموشی سے تماشہ دیکھ رہا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق اس طرح مسلسل ریت نکالنے سے نالہ کے کنارے باندھ کمزور پڑ چکے ہیں جو بارشوں کے موسم میں نزدیکی آبادی کیلئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نالہ میں اس وجہ سے پانی کی کمی کی وجہ سے ہزاروں درخت سوکھ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکام ان عناصر کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے

این سی کے کئی کارکن اپنی پارٹی میں شامل

سرینگر//اسمبلی حلقہ خانیار سے تعلق رکھنے والے نیشنل کانفرنس کے کئی اراکین نے پیر کو اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ان میں محمد عرفان احمد لانگو، نذیر احمد لانگو، غلام نبی تمون، بلال احمد کالا، غلام محمد کانہ، منظور احمد چھنہ، فردوس احمد بٹ اور آصف احمد خان شامل ہیں۔یہ تقریب اپنی پارٹی صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، ڈی ڈی سی وائس چیئرپرسن سرینگر بلال بٹ، ڈی ڈی سی ممبر محمد شعبان چوپان، ڈی ڈی سی ممبر شبیر ریشی، انچارج گاندربل جاوید میر، انچارج خانیار حلقہ محمد یٰسین چوڑی ساز، صوبائی صدر یوتھ ونگ کشمیر خالد راٹھور، پارٹی لیڈر جاوید جنید اور محمد سلیم کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔اس دوران بی جے پی بلاک صدر باکورہ گاندربل جاوید احمد آہنگر نے بھی اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر نے سبھی افرادکا پ

سوپور میں نابالغ لڑکی کااسقاط حمل

گاندربل//غیر قانونی طریقے سے حمل گرانے کے الزام میں پولیس نے ڈاکٹر سمیت اس جرم میں ملوث ڈاکٹر کے پانچ ساتھیوں کی گرفتاری عمل میں لاکر مزید تحقیقات شروع کردی۔پولیس تفصیلات کے مطابق ایک نابالغ لڑکی(نام مخفی)جو جنسی زیادتی کا شکار ہوئی تھی کا ضلع بارہمولہ کے علاقہ سوپور میں موجود کلنک میں اسقاط حمل گرانے کی کوشش کے دوران ایک ڈاکٹر اور پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔پولیس کے مطابق نابالغ لڑکی( نام مخفی)ساکنہ گاندربل گزشتہ سال جنسی زیادتی کا شکار ہوئی تھی جس کے بعد وہ حاملہ ہوگئی تھی جس کا نامعلوم کلنک پر اسقاط حمل کرانے کی کوشش کی جارہی تھی جس کے نتیجے میں بچہ کی موت واقع ہوسکتی تھی ۔ پولیس نے اس معاملہ میں تعزیرات ہند کی دفعہ 376کے تحت کیس زیر نمبر 14/2021 درج کیا ۔اس بارے میں ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر عبدالماجد، ا

پٹرولیم مصنو عات میں اضافہ

کپوارہ// کپوارہ میں ٹرانسپورٹرو ں نے پٹرولیم مصنو عات میں اضافہ کے خلاف سوموارکو مکمل ہڑتا ل کی جس کی وجہ سے کا روباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ۔ٹرانسپورٹرو ں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے با جود کرایہ کے بجائے ٹیکسوں میں اضافہ کرنے کی وجہ سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے خسارے سے دوچار ہیں اور بار بار پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نے ان کی کمر تو ڈ کررکھدی ہے ۔کپوارہ میں ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے صدر محمد شفیع میر نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ انہو ں نے اس بات کو لیکر آج کی ہڑتال کی کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے باجود بھی حکومت نے ان کے مطالبات پورے نہیں کئے ۔انہو ں نے کہا کہ جمو ں و کشمیر سرکار نے انہیں کئی بار یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام مطالبات پورے کئے جائیں گے لیکن اس کے باجود بھی ایسا نہیں کیا گیا ۔انہو ں نے کہا کہ ٹرانس

اتوار کے سوا تمام تعطیلات منسوخ کی جائیں

بارہمولہ//جموں و کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرس فورم زون واگورہ بارہمولہ نے موجودہ صورت حال میں اساتذہ کے رول کے موضوع پر ایک تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں معاشرے کے مختلف طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد ، اساتذہ اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے حکام پر زور دیا کہ وہ اتوار کے سوا تمام تعطیلات منسوخ کریں تاکہ کووڈ 19 کے دوران ہوئے تعلیمی نقصان کی تلافی کی جاسکے۔ چیئرمین جموں و کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرس فورم فاروق احمد تانترے مہمان خصوصی تھے جبکہ ضلع صدر محمد یعقوب بٹ مہمان ذی وقار تھے۔تعلیمی کانفرنس کے آرگنائزر اور زونل صدر واگورہ محمد صادق نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد موجودہ تعلیمی دور میں اساتذہ کے رول سے متعلق آگاہی اور خیالات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ فاروق احمد تانترے نے اس تقریب کے انعقاد کے لئے زونل صدر واگورہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر خطاب کرنے والے دیگر افراد می

ٹیگور ہال میں تقریب

سرینگر//زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے جموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویجزکی طرف سے ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔یہ تقریب ٹیگور ہال سرینگر میں منعقد ہوئی جس میں مادری زبان کی اہمیت، افادیت اور اس سے متعلقہ دیگر امور کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ تمدنی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔ تقریب کی صدارت پروفیسر شفیع شوق نے کی جبکہ سابق سیکریٹری کلچرل اکیڈیمی ڈاکٹر رفیق مسعودی مہمانِ ذی وقار کی حیثیت سے تقریب میں شامل تھے۔ تقریب کے آغاز میں اکیڈیمی کی طرف سے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اکیڈیمی کے ایڈیٹر کشمیری جاوید اقبال نے کہا کہ زبانوں کا عالمی دن ہمیں اپنی اپنی مادری زبانوں کا حق ادا کرنے کے لیے ہم ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اکیڈیمی کے مختلف شعبے مادری زبانوں کی ترویج اور ترقی کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ مادری زبانوں کے حوالے سے نوجوان قلمکار عادل محی الد

مولوی منظور کرمانی کے انتقال پر

سرینگر//وادی کشمیر کے ایک معروف اسلامی اسکالر اورجامع مسجد ہندوارہ کے سابق امام و خطیب مولوی منظور احمد کرمانی کٹھوعہ میں سڑک حادثے میںفوت ہونے پر سیاسی اور مذہبی تنظیموںنے رنج و غم کااظہار کیا ہے۔ میرواعظ محمد عمر فاروق نے موصوف کی ناگہانی موت پر مفتی نظام الدین ندوی اور دیگر لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور مرحوم مولوی منظور احمد کرمانی صاحب کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے خصوصی دعا کی۔جموں کشمیر مسلم پرسنل لاء بورڈ اور ادارہ شرعیہ اسلامیہ جموں کشمیر کا ایک مشترکہ اجلاس سرینگر میں منعقد ہوا جس میں بورڈ کے سیکریٹری منظور احمد کرمانی کے انتقا ل پر زبردست گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا۔ مفتی اعظم مفتی ناصرالاسلام نے موصوف کی موت کو مسلم پرسنل لاء  بورڈ کے لئے بالخصوص اور ملت کیلئے بالعموم ایک زبر دست نقصان قررا دیا۔ مفت

مزید خبرں

محکمہ پولیس میں تبدیلیاں ۔4 افسروں کی اینٹی کورپشن بیورومیں تعیناتی سرینگر//محکمہ پولیس میں تبادلوں کے دوران سوموار کو کئی افسراں کو اینٹی کورپشن بیورو میں تعینات کیا گیا۔ان میں آئی آر پی 17ویں بٹالین کے ڈپٹی کمانڈنٹ گرمیت سنگھ،جموں کشمیرآرمڈ پولیس کی13ویں بٹالین کے ڈپٹی کمانڈنٹ ابھیشیک شرما،جموں کشمیرآرمڈ پولیس کی14ویںبٹالین کے ڈپٹی کمانڈنٹ ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ شیوکمار اورلیکس اینڈ واٹر ویزڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ رمیزراجہ شامل ہیں۔اس دوران اینٹی کورپشن بیورو میں تعینات ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ پولیس کمل جیت سنگھ کا تبادلہ عمل میں لاتے ہوئے انہیں مزیداحکامات تک محکمہ داخلہ میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔    بانہال میں سکوٹی سے گرکرلڑکی لقمۂ اجل محمد تسکین   بانہال //بانہال میں اتوار کوایک لڑکی سکوٹی سے گر کر لقمہ اجل بن گئی۔اطلاعات کے مطابق 2

تازہ ترین