تازہ ترین

مشتبہ جنگجووں کی فائرنگ میں ہیڈ کانسٹیبل از جان

سری نگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے حسن پورہ علاقے میں ہفتے کی شام کو مشتبہ جنگجووں نے جموں وکشمیر پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔     پولیس ذرائع نے بتایا کہ حسن پورہ اننت ناگ میں مشتبہ جنگجوﺅں نے ہیڈ کانسٹیبل علی محمد گنائی ولد غلام قادر ساکن حسن پورہ بجبہاڑہ پر نزدیک سے گولیوں چلائیں جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور اُس سے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔     پولیس نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔   ڈاکٹروں نے بتایا کہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل کے سر میں گولی پیوست تھی جس وجہ سے اُس کی موت واقع ہوئی ہے۔     ذرائع نے بتایا کہ فوج ، پولیس اور سی آ

جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی پارٹی کا بنیادی ایجنڈا ہے: نیشنل کانفرنس

سری نگر//جموں وکشمیر یوتھ نیشنل کانفرنس کا صوبائی سطح کا اجلاس ہفتے کے روز پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس پر صدرِ صوبہ یوتھ سلمان علی ساگر کی صدارت میں منعقد ہوا۔   اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان علی ساگر نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام بشمول یوتھ کو اس وقت جن مصائب اور مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا ہے اُن کے سدباب کا راز یہاں کی خصوصی پوزیشن بحالی اور ایک مضبوطی عوامی حکومت کے قیام میں ہی ممکن ہے۔   انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی نیشنل کانفرنس کا بنیادی ایجنڈا ہے اور ہماری جماعت دفعہ370 اور 35اے کی بحالی کیلئے ہر ایک جمہوری اور قانونی طریقہ کار اختیار کرکے لڑ رہی ہے اور انشاءاللہ جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق بحال ہوکرہی رہیںگے۔   سلمان علی ساگر نے کہا کہ اس وقت جموں وکشمیر میں افسرشاہی کا راج مسلط کیا گیا ہے اور تاناشاہی پر مبنی

کووڈ بندشیں نقصان دہ، انتظامیہ فیصلے پر نظر ثانی کرے: کشمیر اکنامک فورم

سری نگر//کشمیر اکنامک فورم کے صدر شوکت چودھری نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ لاک ڈاون کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے کیوں کہ اس سے معاشی حالت کافی بگڑ رہی ہے۔   فورم نے بتایا ہے کہ یہاں پر پہلے ہی تجارتی شعبہ متاثر ہے اور اب کووڈ لاک ڈاون سے اس میں مزید بگاڑ آرہا ہے ۔   یہ بتاتے ہوئے کہ 64 گھنٹے کے تازہ لاک ڈاون نے معاشی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، کشمیر اکنامک فورم نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور وادی کی نئی معیشت کو بحال کرنے میں مدد کرے۔   ایک بیان میں، کے ای ایف کے صدر شوکت ایم چودھری نے کہا کہ وادی کی کاروباری اکائیاں پچھلے لاک ڈاون سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور انہوں نے مشکل سے نقصانات کا ازالہ کرنا شروع کیا ہے۔   انہوں نے کہا کہ جہاں تجارتی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہے وہیں پر سیاحت پر بھی منفی اثرات م

کشمیر میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن جاری، معمولات زندگی متاثر

سری نگر// گرمائی دارلحکومت سری نگر سمیت وادی کے دیگر ضلع صدر مقامات و قصبہ جات میں ہفتے کے روز ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ رہا جس سے معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے۔   بتادیں کہ کورونا کی تیسری لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں اگلے احکامات تک ہر ہفتے 62 گھنٹوں پر محیط ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ لیا ہےجو جمعے کے دو بجے سے شروع ہو کر پیر کی صبح چھ بجے اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔   وادی کشمیر میں جمعے کو تیسری بار دو بجتے ہی تمام ضلع صدر مقامات اور قصبہ جات میں دکانیں بند ہوگئیں اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی تھم گئی۔   اسی دوران یو این آئی کے ایک نامہ نگار نے ہفتے کو شہر سری نگر کے بعض علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ سری نگر کے تمام بازاروں میں دکان مقفل تھے اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بھ

سوز کا آگرہ جیل میں بند تین کشمیری طلبا کی رہائی کا مطالبہ

سری نگر//کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز کا کہنا ہے کہ ”میں نے آج وزیر داخلہ شری امیت شاہ کو خط لکھا اور پر زور الفاظ میں درخواست کی کہ وہ اُن تین کشمیری طلباء۔ ارشد یوسف، عنایت الطا ف شیخ اور شوکت احمد گنائی کو رہا کریں جن کو اکتوبر 2021 میں گرفتار کر کے آگرہ جیل میں رکھا گیا ہے۔   سوز کے مطابق میں نے اُن کو بتایا کہ اُن طلباء پر الزام ہے کہ انہوں نے اکتوبر2021 میں منعقدہ کرکٹ میچ میں ہندوستان کے خلاف پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے وقت پاکستان کے حق میں تالیاں بجائیں تھیں۔   انہوں نے بتایا کہ میں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ پولیس ابھی تک یہ الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ان طلباءنے صرف سکرین شارٹ کے ذریعے اپنے دوستوں کو مبارک باد دی تھی۔   پروفیسر سوز نے کہا کہ امیت شاہ جی کو یہ بھی بتایا کہ آئ

اننت ناگ: 32 ملازمین غیر حاضر کے خلاف کاروائی کے احکامات

  سری نگر//ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ہفتہ کو جنوبی کشمیر کے ضلع میں غیر حاضر پائے گئے 32ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ میں کٹوتی کا حکم دیا ہے۔   تفصیلات کے مطابق، اے ڈی سی اننت ناگ غلام حسن شیخ کے ساتھ دیگر افسران کی حاضری چیک کرنے کے لیے مختلف دفاتر میں اچانک معائنہ کیا۔   اسی دوران32ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ میں کٹوتی کے علاوہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔  

گاندر بل میں ٹی آر ایف کے تین جنگجو اعانت کار گرفتار، اسلحہ ضبط: پولیس

  سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے وسطی ضلع گاندربل میں جنگجوؤں کے ایک ماڈیول کو بے نقاب کرکے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تین جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔     ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گاندربل پولیس نے فوج کی 24 آر آر اور سی آر پی ایف کی 115 بٹالین کے ہمراہ ضلع کے شہامہ علاقے میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران تین جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔   ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت فیصل منظور ولد منظور احمد لون ساکن براری پورہ شوپیاں، اظہر یعقوب ولد محمد یعقوب گنائی ساکن زائی پورہ شوپیاں اور ناصر احمد ڈار ولد محمد ایوب ڈار ساکن کولگام کے بطور کی ہے۔   انہوں بیان میں کہا کہ گرفتار شدہ جنگجو اعانت کاروں کی تحویل سے دو چینی ساخت کے پستول

جموں و کشمیر میں 48گھنٹے موسم کے خشک رہنے کی پیش گوئی

سری نگر//محکمہ موسمیات کی اگلے 48 گھنٹوں کے دوران خشک موسم کی پیش گوئی کے بیچ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات موسم صاف ہونے کی وجہ سے شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہی رہا ہے۔    محکمہ کے ایک اہلکار نے کہا، "اگلے 48 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، وہیں دونوں خطوں میںکم از کم درجہ حرارت کم رہنے کا امکان ہے"۔   متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں یکم فروری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 2 فروری کو ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔   انہوں نے کہا کہ وادی میں پھر چار فروری تک موسم خراب رہنے کی ہی توقع ہے۔   ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہونے سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردی سے قدرے راحت نصیب ہوئی ہے۔

دل کا دورہ پڑنے سے ایس پی او کی موت

    بارہمولہ//شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بڈمولہ ناروا علاقے میں ایک پنڈت خاندان کی حفاظت کرنے والے اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے۔   ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ایس پی او کی شناخت شکیل احمد راتھر ولد علی محمد راتھر ساکنہ ملپورہ ناروا کے طور پر کی گئی، جوحرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔   ان کا کہنا تھا کہ متوفی ضلع کے بڈمولہ ناروا علاقے میں پنڈت خاندان کے لیے سیکورٹی گارڈ کے طور پر تعینات تھا۔   حکام نے بتایا کہ طبی قانونی کارروائیوں کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔  

بارہمولہ:جہلم سے دوسری لاش بھی برآمد

  بارہمولہ//نثار احمد ملہ جو اپنے بھائی ہلال احمد ملہ کے ساتھ جمعہ کو شمالی کشمیر کے خواجہ باغ بارہمولہ میں ریت نکالتے ہوئے دریائے جہلم میں ڈوب گئے تھے، کی لاش آج صبح برآمد کی گئی ہے۔     گزشتہ روز ہلال احمد کی لاش دریا سے نکال لی گئی تھی جب کہ ان کے بھائی کی لاش نہیں مل پائی تھی۔     واضح رہے کہ بانڈی پورہ کے دو بھائی کل ریت سے بھری کشتی کے الٹنے سے ڈوب گئے تھے۔جنہیں بازیاب کر لیا گیا ہے۔      پولیس نے تمام ضروری کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔  

چلہ کلان کے رخصتی کے ایام

سرینگر // سردیوں کے 40 دن کے سخت ترین مرحلے چلہ کلان کے ابھی دو روز باقی ہیں، لیکن رخصتی کے آخری ایام میں وادی بھر میں درجہ حرارت منفی ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ پہلگام اور گلمرگ میں شدید سردی پڑ رہی ہے جبکہ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے 40روزہ چلہ کلان کے آخرتک جموں وکشمیرمیں موسم مجموعی طورپرخشک رہنے کاامکان ظاہر کیا ہے ۔ جمعہ کے روز سرینگر سمیت پوری وادی میں اچھی خاصی دھوپ نکلی ،جس سے لوگوںکوسردی کی شدت سے قدرے راحت ملی تاہم جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات مطلع صاف رہنے کے نتیجے میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ۔ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6، پہلگام میں منفی 11.8اور گلمرگ میں منفی 10.4ڈگری سیلسییش ریکارڈ کیا گیا ۔وادی کے دیگر سبھی علاقوں میں بھی درجہ حرارت منفی ریکارڈ کیا گیا۔اُدھر دراس کرگل میں جمعرات

کشمیر میں مہمان پرندوں کی گنتی کا آغاز

 سرینگر // جموں وکشمیر میں مہمان پرندوں کی گنتی کا آغاز ایشیاء کی سب سے بڑی جھیل ولر سے ہو گیا ہے ۔جمعہ کو ولر کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی نے جھیل ولر میں سالانہ پرندہ شماری کا انعقاد کیا ۔اس سروے میں متعدد تنظیموں کے رضاکاروں نے حصہ لیا ۔ جھیل میں کی جانے والی یہ پہلی ایسی بڑی پرندہ شماری تھی جس میں تقریباً 25 رضاکاروں نے حصہ لیا۔گنتی کے مقصد کیلئے جھیل بھر میں 22 پوائنٹس رکھے گئے تھے۔  گنتی کے دوران  Teal, Common Shellduck, Ruddy Shelduck, Gadwall, Sandpiper جیسے مہاجر پرندوں کی ایک بڑی تعداد کو دیکھا گیا ۔ ایک اعلیٰ افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پرندوں کی گنتی ہو چکی ہے اور عداد وشمار بہت جلد منظر عام پر لائے جائیں گے ۔ پروجیکٹ کوڈی نیٹرولر کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی مدثر محمود نے بتایا کہ حیوانات کے تنوع کی باقاعدہ سائنسی نگرانی کی جا رہی ہے ۔معلوم رہے کہ یخ

آن لائن ٹھگوں کا پردہ فاش

سرینگر//سائبرپولیس نے آن لائن رقومات لوٹنے والے گروہ کا پردہ فاش کیاہے۔سائبر پولیس کشمیر زون کو سرینگر شہر کے مقامی شہری کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ اس کے بینک اکانٹ سے11لاکھ روپے کی رقومات نکال لی گئی ہے جس کے بارے میں اس کے پاس کسی قسم کی کوئی معلومات نہیں ہے۔سائبر پولیس کشمیرزون نے معاملے کی نسبت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا عمل  شروع کیا۔ ابتدائی طور پر پتہ چلا کہ مذکورہ شخص کی رقم اس کے بھتیجے کے اکاونٹ میں جمع کردی گئی ہے۔شکایت کنندہ کے بھتیجے سے حقائق کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی جس دوران اس نے انکشاف کیا کہ وہ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر دھوکہ دہی کرنے والوں کے ساتھ رابطے میں آیا اور انہوں نے اسے اپنے بینک اکانٹ میں براہ راست فائدہ حاصل کرنے کے لیے آن لائن تجارت میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی۔اس نے مزید انکشاف کیا کہ چاچا کے اکائونٹ سے 11لاکھ رقم

پرنسپل سیکریٹری شہری ترقی رئیل ایسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی نامزد

سرینگر//جموں کشمیر حکومت نے ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی(جائیداد سے متعلق کاروبار کی انضباطی اتھارٹی) کی تشکیل میں تاخیر کے درمیان، پرنسپل سیکریٹری، شہری ترقی ومکانات کو ریئل اسٹیٹ ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ ایکٹ2016 -کے تحت نامزد کیا ہے۔جموں و کشمیر کی لیفٹیننٹ حکومت نے ریئل اسٹیٹ ریگولیشن قانون کے تحت پرنسپل سکریٹری، مکانات و شہری ترقی کو ریگولیٹری کے طور پر بااختیار کیا۔ریگیولٹری اتھارٹی مکانات و شہری ترقی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے’’رئیل ایسٹیٹس(ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ) ایکٹ مجریہ2016  کے  دفعہ20 کی ذیلی دفعہ (1) کے 3ضابطے کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کے استعمال میں، لیفٹیننٹ گورنر کو ہاوسنگ اور شہری ترقی کے محکمے کے پرنسپل سکریٹری کو  مذکورہ مقاصد کے لیے نامزد کرتے ہوئے خوشی ہوئی ہے۔ ‘‘قانون کے تحت، ایک انضباطی اتھارٹی کے قیام تک، حکومت

سرینگراورجموں میں جینوم ٹیسٹنگ لیبارٹریاں

جموں//جموں اور سرینگرکے میڈیکل کالجوں میں کووِڈ- 19کی نئے اقسام کی جانچ کرنے کیلئے جرمنی کی ایک کمپنی کی مدد سے دوجینوم ٹیسٹنگ  لیبارٹریوں کاقیام عمل میں لایاجائے گا۔یہ لیبارٹریاں جموں اور سرینگرکے میڈیکل کالجوں میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے دوران نصب کی جائیں گی جس کیلئے ضروری لوازمات پوراکئے جارہے ہیں۔حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ جرمنی کی ایک کمپنی نے سرینگراورجموں کے میڈیکل کالجوں میں جینوم سیکیونسنگ لیبارٹریاں قائم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کیلئے لوازمات مکمل کرنے کا عمل آخری مرحلے میں ہے۔حکام نے کہاکہ مہلک وائرس تیزی سے اپنی ہیت بدل رہا ہے اوراب تک اس کی’’ڈیلٹا‘‘ہیت ،اومیکرون کے مقابلے میںسب سے مہلک ثابت ہوئی ہے،جو زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔حکام نے مزیدکہا کہ دونوں خطوں میں یہ لیبارٹریاں قائم کرنالازمی بن گیاتھا کیوں کہ نمونوں کا جا

تحصیل دفترسنگھ پورہ کاکلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

سرینگر// انسداد کورپشن بیورو نے بارہمولہ کے سنگھ پورہ تحصیل دفتر میں ایک  شکایت کو حل کرنے کیلئے مبینہ  طوردوہزار روپے رشوت کے طور لینے کی پاداش میں کلرک کو گرفتار کیا۔ بیان کے مطابق انٹی کورپشن بیورو کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں تحصیل دفتر سنگھ پورہ بارہمولہ میں تعینات ایک کلرک پرایک شکایت کے ازالہ کیلئے2ہزار روپے رشوت طلب کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔بیان میں کہا گیا،شکایت گزار نے درخواست میں کہا کہ دسل پورہ پٹن بارہمولہ میں  زمین کے ایک کنال زیر سروے نمبر  193, 192, 214, 264 انتقال نمبر191,  کھیوٹ نمبر 38  اس کی آبائی جائیداد ہے ،اور اس پر خدیجہ(اس کی پھوپھی)  ساکن گرو بازارا سرینگر نے قبضہ کیا ہے۔ شکایتی درخواست میں کہا گیا تھا کہ اس  تنازعہ کو حل کرنے کیلئے شکایت گزار نے کئی بار سنگھ پورہ تحصیل میں محکمہ مال کے حکام سے رجوع کیا،تاہم وہ معام

میڈیکل کالج اننت ناگ میں خاتون کی موت

اننت ناگ //میڈیکل کالج اننت ناگ میں ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے ایک خاتون کی موت کے خلاف لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے اس کیلئے ذمہ دار طبی عملہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔اطلاعات کے مطابق68 سالہ حاجرہ بیگم ساکنہ کٹپورہ یاری پورہ کی طبیعت جمعہ کو اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد خاتون کے اہل خانہ نے اُسے علاج معالجے کے لئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال یاری پورہ میں داخل کیا، تاہم یہاں موجود ڈاکٹروں نے اُسے مزید علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون کو سانس لینے میں کافی دقت آرہی تھی تاہم جی ایم سی میں تعینات ڈاکٹروں نے خاتون کی طبی جانچ کی اور نہ ہی وینٹی لیٹر فراہم کیا۔جس کے باعث خاتون کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور وہ فوت ہوگئی ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئی سی یو میں وینٹی لیٹر دستیاب ہونے کے باوجود بھی علیل خاتون کو وینٹی لیٹر فراہم نہیں کیا گیا ۔احتجاجی لواحقین نے

تجارتی پھولبانی کافروغ،12رکنی کمیٹی کے قیام کو منظوری

سرینگر// بلال فرقانی//جموں کشمیر میں تجارتی پھولبانی کو فروغ دینے کیلئے 12رکنی کمیٹی کے قیام کو منظوری دی گئی،جبکہ اس کی کمان پرنسپل سیکریٹری زراعی پیدوار اور بہبود کاشتکار کو سونپی گئی۔عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جمعہ کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ جموں کشمیر میں تجارتی پھولبانی کیلئے کاشت کو مختلف پیمانوں جیسے موسمی صورتحال، جغرافیائی محل و قوع،فصلوں کی مناسبت کو مد نظر رکھتے ہوئے فروغ دینے کیلئے تجاویز و ایکشن پلان کو مرتب کرنے کیلئے کمیٹی کو تشکیل دیا گیا۔اس کمیٹی کی سربراہی پرنسپل سیکریٹری زرعی پیدوار اور بہبود کاشتکارکو دی گئی ہے جبکہ کمیٹی میں محکمہ پھولبانی،باغات اور پارکوں کے کمشنر سیکریٹری، ڈائریکٹر جنرل محکمہ باغبانی،ڈائریکٹر زراعت،ڈائریکٹر محکمہ پھولبانی کشمیر،ڈائریکٹر فلورکلچر جموں،سکاسٹ کشمیر و جموںکے ایکسٹنشن افسراں،ڈپتی ڈائریکٹر پھولبانی(سنٹرل) ڈائریکوٹریٹ آف فلور

یوسمرگ اور دودھ پتھری میں مقامی اور غیر مقامی سیلانیوں کا بھاری رش

سری نگر// وسطی ضلع بڈگام کے سیاحتی مقامات یوسمرگ اور دودھ پتھری میں ان دنوں غیر مقامی اور مقامی سیلانی سیر و تفریح پر آرہے ہیں اور سنو بائیکنگ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔یوسمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال خورشید نے بتایا کہ سیاحتی مقام پر سیلانیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں رواں برس چلہ کلان میں ہی مقامی اور غیر مقامی سیلانی یوسمرگ آرہے ہیں۔اُن کے مطابق محکمہ سیاحت کی جانب سے سنو بائیکنگ کی سہولیات میسر رکھنے کے بعد سیاحوں میں کافی جوش و خروش نظر آرہا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ غیر مقامی اور مقامی سیلانی سنو بائیکنگ کے ذریعے قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ادھر چیف ایگزیکٹیو آفیسر دودھ پتھری ڈیولپمنٹ اتھارٹی نرگس سریا نے بتایا کہ سیاحتی مقام پر غیر مقامی سیلانی جوق در جوق آرہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال چلہ کل

سنگرامہ ترال میں ریچھ زندہ پکڑ لیا گیا

سرینگر// جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے سنگرامہ علاقے میں جمعہ کی صبح ایک ریچھ کو زندہ پکڑ لیا گیا ۔محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار مظفراحمد نے بتایا کہ سنگرامہ ترال میں ایک ریچھ نے کھوکھلے چنار کے تنے میں پناہ لی تھی جس کو بے ہوش کرنے کے بعد محفوظ جگہ منتقل کیا گیا ۔ادھر مقامی لوگوں نے بتایا کہ کھوکھلے چنار کے تنے میں جنگلی جانوروں کی جانب سے پناہ لینا اب معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے وہ ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے اس چنار کو کاٹنے کا مطالبہ کیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا آبادی والے علاقوں میں گھومنا پھرنا ایک معمول سا بن گیا ہے ۔وادی کے کئی علاقوں میں جنگلی جانوروں خاص کر تیندئوں نے لوگوں کو جانی ومالی نقصان سے بھی دو چار کر دیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ جنگلی جانور اب بالائی علاقوں تک ہی محدود نہیں رہ گئے ہیں بلکہ میدانی علاقوں میں بھی نم