تازہ ترین

شوپیاں میں مسلح تصادم،دو فوجی اہلکار زخمی

شوپیاں// جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے نوگام چیک گاؤں میں بدھ کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک تصادم میں دو فورسز اہلکار زخمی ہوٸے ہیں۔   ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر محاصرے اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔   انہوں نے کہا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی جس کی جوابی کارواٸی سے انکاؤنٹر شروع ہوا۔ فایرنگ کے تبادلے کے دوران دو فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔   پولیس کے مطابق علاقے میں دو عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

سوپور میں آگ کی پُر اسرار واردات کے دوران معمر شہری از جان

سری نگر//شمالی کشمیر کے نور باغ سوپورعلاقے میں 75 سالہ معمر شہری آگ کی واردات کے دوران جھلس جانے سے از جان ہوا ہے۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سو پور کے نور باغ علاقے میں درمیانی شب آگ کی ایک پُر اسرار واردات کے دوران ایک رہائشی مکان کے دون کمرے اور سازو سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔   انہوں نے بتایا کہ بدھ کی صبح کو وہاں سے 75 سالہ حبیب ا ﷲ کانا ولد غلام محمد کی لاش برآمد کی گئی ۔   اُن کے مطابق آگ لگنے کی واردات کے دوران متوفی شخص گھر میں اکیلا تھا ۔   پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی ہے۔   آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔  

ٹرین کی زد میں آ کر عدم شناخت شخص ہلاک، ریلوے اہلکار زخمی

پلوامہ// جموں وکشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں بدھ کے روز تیز رفتار ریل گاڑی نے ایک نامعلوم شخص کو ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز کاکہ پورہ پلوامہ میں ایک شخص ریلوے ٹریک کے نزدیک چل رہا تھا کہ اسی اثنا میں ریلوے گاڑی بڑی تیزی کے ساتھ اُس کی اور آئی ۔     انہوں نے بتایا کہ موقع پر تعینات ریلوے پولیس اہلکار شبیر احمد نے مذکورہ شخص کو بچانے کی انتھک کوشش کی جس دوران وہ زخمی ہوا تاہم ریل گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم شخص موقع پر ہی از جان ہوا۔     اُن کے مطابق زخمی ایس پی او کو علاج ومعالجہ کی خاطر سری نگر منتقل کیا گیاہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

ٹرین کی زد میں آ کر عدم شناخت شخص ہلاک، ریلوے اہلکار زخمی

پلوامہ// جموں وکشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں بدھ کے روز تیز رفتار ریل گاڑی نے ایک نامعلوم شخص کو ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز کاکہ پورہ پلوامہ میں ایک شخص ریلوے ٹریک کے نزدیک چل رہا تھا کہ اسی اثنا میں ریلوے گاڑی بڑی تیزی کے ساتھ اُس کی اور آئی ۔     انہوں نے بتایا کہ موقع پر تعینات ریلوے پولیس اہلکار شبیر احمد نے مذکورہ شخص کو بچانے کی انتھک کوشش کی جس دوران وہ زخمی ہوا تاہم ریل گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم شخص موقع پر ہی از جان ہوا۔     اُن کے مطابق زخمی ایس پی او کو علاج ومعالجہ کی خاطر سری نگر منتقل کیا گیاہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

محض فوٹو شوٹ کے لئے ترنگے کی توہین کی جا رہی ہے: عمر عبداللہ

سری نگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہنا ہے کہ محض فوٹو شوٹ کے لئے قومی پرچم کی توہین کی جا رہی ہے۔     انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا ہماری قوم پرستی اور حب الوطنی اسی ڈگر پر پہنچ گئی ہے۔     موصوف نے ان باتوں کا اظہار سری نگر کے لالچوک میں واقع تاریخی گھنٹہ گھر پر یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک غیر سرکاری تنظیم کے کارکنوں کی طرف سے ترنگا لہرانے کے چند گھنٹے بعد غائب ہونے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔     انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’ترنگا (گھنٹہ گھر پر) دو گھنٹوں کے بعد ہی غائب ہوگیا ایک دن کو بھی یہ وہاں نہیں رہاُ‘۔     ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: فوٹو شوٹ کے لئے قومی پرچم کی توہین کیوں کی جاتی ہے کیا ہماری قوم پرستی اور حب الوطنی اسی ڈگر پر پہنچ

جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں| 29 جنوری تک موسم میں نہیں ہو گی تبدیلی

سری نگر//کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں درمیانی رات کو ہلکی برف باری ہوئی ہے ۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ اور پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب قریب 0.4 ملی میٹر اور 1.1ملی میٹر بارش ہوئی ہے محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں 29 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں بہتری جبکہ رات کی سردیوں میں اضافہ درج ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 30 جنوری کو موسم ابر آلود رہے گا جبکہ 31 جنوری کو کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 29جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے جو ٹھٹھرتی سردیوں او

کشمیر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر موبائیل انٹرنیٹ خدمات معطل رہیں

سری نگر//وادی کشمیر میں بدھوار کو یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر تمام مواصلاتی کمپنیوں کی موبائیل انٹرنیٹ خدمات معطل رکھی گئیں۔ تاہم معمول کے برخلاف کالنگ سروس کو معطل نہیں کیا گیا ۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کا قدم امن دشمن عناصر کی جانب سے انٹرنیٹ خدمات کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے اٹھایا گیا ۔ انہوں نے بتایا ’ معطلی کا مقصد یہ بھی تھا کہ کسی بھی طرح کی افواہوں کو پھیلنے سے روکا جائے‘۔   انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کی وجہ سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ اس دوران الیکٹرانک بزنس اور ای بینکنگ کا نظام پوری طرح سے ٹھپ رہا۔ طلباءکو بھی شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ وادی میں تمام مواصلاتی کمپنیوں کی انٹرنیٹ سروسز منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو منقطع کی گئیں۔   سیکورٹی ذرائع ن

حدِ متارکہ پر امن سے آر پار کشمیری مستفید ہوئے

سرینگر// وادی میں فوج کے اعلیٰ ترین کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ فوج حد متارکہ پر ایک سال سے جاری جنگ بندی کو منقسم جموں کشمیر کے دونوں اطراف کے لوگوں کے فائدے کیلئے جاری رکھنا چاہتی ہے۔ سرینگرمیں ایک تقریب کے موقعہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے  15ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کہا کہ پاکستان ان’مجبوریوں‘کو برقرار رکھے ہوئے ہے جن کی وجہ سے اُس نے گزشتہ سال فروری میں جنگ بندی کے معاہدے کا اعادہ کیا تھا، اورہمیں دیکھناہوگا کہ آنے والے وقت میں اس کا مقصد اور ارادہ کیا ہے۔ پانڈے نے نوجوانوں کو تشدد کا راستہ ترک کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ملک میں ان عناصر سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے جو اُنہیں اکسارہے ہیں۔ انہوں نے ان لوگوں کے خلاف بھی خبردار کیا جو بیرون ملک اچھی زندگی گزار رہے ہیں لیکن نوجوانوں کو بنیاد پرست بنا رہے ہیں اور ان کا مستقبل خراب کر رہے ہ

وادی میں معیاری گوشت، دودھ اور دیگراشیائے خوردنی کو یقینی بنانے کا عزم

 سرینگر//صوبائی کمشنر پانڈورانگ پولے نے یہاں ایک میٹنگ کے دوران وادی میں معیاری گوشت، دودھ اور دیگراشیائے خوردنی کو یقینی بنانے کیلئے ہوئی پیش رفت کاایک میٹنگ میں جائزہ لیا۔میٹنگ میں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقعہ پرصوبائی کمشنر نے فوڈ سیفٹی محکمہ کو ہدایت دی کہ موبائل ٹیسٹنگ لیبزکوجی پی ایس کے ذریعے جوڑنے کومکمل کریں ۔ انہوں نے انہیں یہ ہدایت بھی دی کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر اس کو قابل کار بنانے کو مکمل کرکے موبائل لیبز کی جانچ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کریں۔ انہوں نے تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروں پرزوردیا کہ التواء میں پڑے معاملوں کو تیزتربنیاد پرنمٹائیں۔ انہوں نے انہیں ہدایت دی کہ وہ ہفتہ میں دو تین دن التواء میں پڑے کاموں کو نمٹانے کیلئے مخصوص رکھیںاورفوڈسیفٹی ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کریں۔انہوں نے کہا کہ تین ماہ سے زی

سیاحت کوفروغ دینے کی ایک اور پہل

سری نگر // وادی میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کی کوشش کے تحت جموں وکشمیرکے محکمہ سیاحت نے منگل کو28سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد، جموں اور کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (JKTDC) کے تعاون سے قومی یوم سیاحت کے موقع پر ’ہیریٹیج ٹور آف سری نگر سٹی‘بس سروس دوبارہ شروع کی۔کے این ایس  کے مطابق وادی میں سیاحت کے شعبے کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے لئے، جموں اور کشمیر محکمہ سیاحت نے منگل کو 28 سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد، جموں اور کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (JKTDC) کے تعاون سے 'ہیریٹیج ٹور آف سری نگر سٹی' بس سروس دوبارہ شروع کی۔ بس سروس کے دوبارہ آغاز کو کمشنر سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ نے جھنڈی دکھائی اور سری نگر کے زبرون پارک میں ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر ڈاکٹرجی این ایتو نے  بات کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر سٹی بس سروس کے ہی

آرمی گڈ ول اسکولوں کامالی استحکام

  سرینگر//کشمیرمیں فوج کی طرف سے چلائے جاررہے اسکولوں کے مالی استحکام کیلئے فوج نے منگل کو اندرانی فائونڈیشن کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے،جس کی رو سے آئندہ پانچ سال تک تین کروڑ روپے سے زیادہ کی مالی امدادملے گی اوران اسکولوں کاڈھانچہ بہتر بنانے اوربہتر طور ان اداروں کو چلانے میں مددملے گی۔یہ چنار کمان کا اندرانی فائونڈیشن کے ساتھ گزشتہ برس کے معاہدے کے بعد دوسرامعاہدہ ہے۔یہ مفاہمت نامہ فوج کے اضافی چار گڈوِل اسکولوں باروب،بالاپور،داوراوربہی باغ  اسکولوں کے مالی استحکام کیلئے کیا گیا۔ تقریب کی صدارت چنارکمان کے سربراہ لیفٹیننٹ  جنرل ڈی پی پانڈے نے اندرانی فائونڈیشن کے پنیت بالن اورجھانوی دھارئیوال کے ہمراہ کی۔اس موقعہ پرخطاب کرتے ہوئے چنارکمان کے سربراہ کے کہا کہ اندرانی بالن فائونڈیشن ایک بہبودی فائونڈیشن ہے جو ملک بھر میں رفاعی کاموں میں سرگرم ہے۔پنیت بالن کی سر

جموں و کشمیر میں بنیادی سطح کی جمہوریت دگرگوں :عمر عبداللہ

سری نگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں بنیادی سطح کی جمہوریت دگرگوں ہے ۔یونین ٹریٹری میں ڈی ڈی سی انتخابات منعقد کرنے کوکہا گیا تھا کہ یہاں اب نئی نسل کے سیاست داں معرض وجود میں آئیں گے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا۔انہوں نے یہ ٹویٹس اس میڈیا رپورٹ کے رد عمل میں کیا جس میں کہا گیا کہ ضلع شوپیاں کے ڈی ڈی سی ممبران اپنے چیئر پرسن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے والے ہیں جبکہ قبل ازیں بڈگام، سری نگر اور گاندربل اضلاع میں ڈی ڈی سی چیئرپرسنز کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جا چکی ہے ۔عمر عبداللہ نے کہا،’’جموں و کشمیر میں بنیادی سطح کی جمہوریت دم توڑ رہی ہے ، ڈی ڈی سی انتخابات کو اس کامیابی کی کہانی کے بطور پیش کیا گیا تھا کہ اب یہاں نئی

افسرشاہی عوامی حکومت کا متبادل نہیں ہوسکتی

سرینگر//اپنی پارٹی صدرالطاف احمدبخاری نے کہا ہے کہ افسرشاہی منتخب حکومت کا متبادل نہیں ہوسکتی۔جموں میں پارٹی کے صوبائی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جموں کشمیرمیں جمہوری حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیااورامیدظاہر کی کہ حکومت ہندبلاتاخیرجموں کشمیرمیں اسمبلی انتخابات کااعلان کرکے جمہوری نظام کوبحال کرے گی۔ایک بیان کے مطابق  انہوں نے یوم ِ جمہوریہ کے موقع پر حکومت ِ ہند کی طرف سے کسی مثبت پیش رفت کی اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیاجائے اور جلد اسمبلی انتخابات کرائے جائیں۔صوبائی سطح پارٹی لیڈران کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے بخاری نے کہاکہ 26جنوری کو ملک کی دیگر ریاستوں اور مرکزی ِ زیر انتظام علاقوںکی طرح ہم بھی یوم ِ جمہوریہ منانے جارہے ہیں، ہمیں اُمید ہے کہ اپنے نمائندے چننے کے لئے ہمارے آئینی حقوق کو بحال کیاجائے گا کیونکہ

سکمزصورہ میں فیکلٹی کی ترقی وسلیکشن

سرینگر//حکومت نے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں پروفیسروں،ایڈیشنل پروفیسروں،ایسو سی ایٹ پرفسیروں اور اسسٹنٹ پروفیسروں کی شعبہ جاتی ترقی و سلیکشن کیلئے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں11رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے علاوہ سنیئر و جونیئر سلیکشن کمیٹیوںکے سر نو قیام کو منطوری دی ہے۔اس دورن طبی ادارے میں خریداری کیلئے ذیلی کمیٹی کے قیام کو بھی ہری جھنڈی دکھائی گئی۔سرکار کی جانب سے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں اعلیٰ سطحی سلیکشن کمیٹی کے سر نو قیام کو منظوری دی گئی۔اس کمیٹی کی کمان جموں کشمیر کے چیف سیکریٹری کو سونپی گئی جبکہ11رکنی کمیٹی میں آل انڈیا میڈیکل سائنس دہلی کے ڈائریکٹر، پی جی آئی چنڈی گڑھ کے ڈائریکٹر کو ممبران یا انکی عدم دستیابی کے نتیجے میںان اداروں کے ڈینز کو انکے نمائندوں کے طور پر نامزد کیا گیا۔کمیٹی میں محکمہ صحت وطبی تعلیم کے انتطامی سیکریٹری، صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے سابق ڈائریکٹر ایم

پاکستان کرکٹ میچ کی جیت کا مبینہ جشن

آگرہ// گذشتہ سال ٹی۔20 کرکٹ عالمی کپ میں ہندوستان کے خلاف پاکستان ٹیم کی جیت کا مبینہ جشن منانے کے الزام میں قید تین کشمیری طلبہ کے خلاف اترپردیش کے آگرہ کی ایک مقامی عدالت میں پولیس نے چارج شیٹ فائل کردی ہے ۔ ملزمین گذشتہ 28اکتوبر سے جیل میں قید ہیں۔گذشتہ سال دبئی میں ٹی۔20ورلڈکپ کے دوران 24اکتوبر کو ہندوستان ۔ پاکستان  کے درمیان میچ ہوا تھا۔ اس میچ میں ہندوستان کو پاکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔الزام ہے کہ پاکستان کی جیت پر یہاں واقع آر بی ایس انجینئرنگ کالج کے بچ پوری کیمپس میں پڑھنے والے تین کشمیری طلبہ ارشد یوسف، عنایت الطاف اور شوکت احمد غنی کے درمیان وہاٹس ایپ چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔جس کے پاداش میں کالج انتظامیہ نے انہیں معطل کردیا تھا۔معاملہ ہندووادی تنظیموں کے علم میں آنے پر انہوں نے کیمپس پہنچ کر ہنگامہ کھڑا کردیا تھا۔بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے عہدید

جل شکتی کے2 انجینئر لداخ سے واپس طلب

سرینگر// سرکار نے مرکزی زیر انتظام لداخ میں محکمہ جل شکتی کے2انجینئروں کو واپس طلب کرکے ان کی سر نو تقرری عمل میں لائی ہے۔ سرکار کی جانب سے منگل کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ انتظامیہ کے مفاد میں مرکزی زیر انتظام لداخ میں تعینات جل شکتی کے انجینئروں کو واپس طلب کیا گیااور انہیں ہدایت دی گئی کہ معقول انداز میں لداخ کے با اختیار حکام سے فارغی حاصل کرکے نئی تقرری کی جگہوں پر حاضری دیں۔ ان انجینئروں میں پی ایچ ای ڈویژن کرگل میں تعینات انچارج ایگزیکٹو انجینئر سبھاش چند کو اریگیشن ڈویژن اکھنور میں تعینات کیا گیا ے اور انچارج ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ اکھنور برام جوتی کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا ہے۔آرڈر کے مطابق پی ایچ ای ڈویژن لیہہ میں تعینات انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ایس بھوپندر سنگھ کو پی ایچ ای سب ڈویژن کنجونی میں دستیاب جگہ پر تعینات کیا گیا ہے۔

باہمت آشاورکر کا کارنامہ

پلوامہ // تحصیل پانپور کی دور افتادہ گوجر بستی میں حالیہ دنوں کی برف باری کے دوران ایک آشا ورکر نے برف میں پھنسی حاملہ خاتون کی سرراہ کامیاب ڈیلیوری کر کے زچہ اور بچہ کی جان بچانے میں اہم رول ادا کیا۔ اس دوران مقامی لوگوں نے اس خاتون کے رول کی تعریف کی ہے ۔ادھر محکمہ صحت کے افسران نے بتایا خاتون نے اِس سے قبل کووِڈ - 19 کے دور بھی لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ لدھو پانپورکی دور افتادہ گجر بستی بب سیر میںگزشتہ دنوں کی شدیدبرف باری کے دوران علاقے میں ایک حاملہ خاتون نے درد کی شکایت کی ، جس دوران یہاں علاقے میں موجود ایک آشا ورکرکو ان کے گھر والوں نے فوری طور مطلع کیا، جس کے بعد رفیقہ نامی آشا ورکرنے پہلے کئی کلو میٹر پیدل سفر طے کر کے درد زہ میں مبتلا خاتون کے گھر پہنچی اور اس کے بعد حاملہ خاتون کو دیگر دو خواتین کے ساتھ پہاڑی علاقے سے میدانی علاقے تک لے جانے کی

کپوارہ کے مومن آ باد آہگام اور کرالہ پورہ کے متعدد علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی

کپوارہ// کپوارہ کے متعدد علاقوں میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام کوسخت مشکلات درپیش ہیں اور  لوگو ں میں محکمہ بجلی کے تئیں سخت ناراضگی پائی جا رہی ہے ۔راجواڑ کے نیو کالو نی مومن آ باد آہگام کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ جب سے وہ اس کالونی میں آباد ہوئے ہیں، تب سے یہا ں لوگو ں کے لئے بجلی کا کوئی بھی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے بستی شام ہوتے ہیں گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتی ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ اس حوالہ سے جب محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا ،تو انہو ں نے زچلڈارہ کے مضافات  نیو کالونی مومن آ باد آہگام کے لئے بجلی ٹرا نسفارمر کو منظوری دی اور اس کے لئے با ضابطہ طور کھمبے نصب کئے گئے لیکن تا حال ابھی تک ترسلی لائنو ں کو نہیں جو ڑا گیا نہ ہی بجلی ٹرانسفارمر کو نصب کیا گیا جس کی وجہ سے لوگو ں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا یہ بھی کہنا ہے کہ م

شیخ محمد عبداللہ اوربیگم اکبرجہاں کی کاوشوں کاثمر

سرینگر//نیشنل کانفرنس کی خواتین ونگ کی ریاستی صدر شمیمہ فردوس ،سینئر لیڈر و سابق وزیر سکینہ ایتو، صوبائی صدر خواتین ونگ انجینئر صبیحہ قادری اور سوشل میڈیا انچارج سارا حیات شاہ نے بچیوںکے قومی دن کے موقعہ اپنے پیغام میں کہا کہ جموں وکشمیر کو ترقی کی راہ پر لانے کے لئے خواتین کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کے سلسلے کو جاری رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو جو مقام بخشا ہے، وہ دنیا کے کسی بھی مذہب نے نہیں دیا۔ اسلام دختر کشی کے خاتمے کا درس دیتا ہے کیونکہ خواتین کو حقیر سمجھنے والا معاشرہ تباہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آقائے دوجہاں ؐنے بچیوں کی عزت اور ان کے ساتھ پیار و محبت کا درس دیا ہے اقوام عالم اُس پر عش عش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں کیلئے مذہبی، سماجی اور اخلاقی ذمہ داریاں سب کو نبھانا ہوں گی۔خواتین کو شامل کئے بغیر 21ویں صدی میں کوئی بھی

کیرن سڑک 6روز بعد گا ڑیو ں کی آمد ورفت کیلئے بحال

کپوارہ//محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سے ہٹ کر کپوارہ کے بالائی علاقوں میں منگل کی رات کو ہلکی برف باری کا سلسلہ شروع ہوا ،جو بدھ کی صبح8بجے تک جاری رہا اور اس دوران ان علاقوں میں 2سے3انچ تازہ برف جمع ہوئی ۔ا س دوران بھاری برف باری کے بعد میلیال کیرن سڑ ک کو گا ڑیو ں کی آمد ورفت کے لئے بحال کر دیا گیا جبکہ چوکی بل کرناہ ،زرہامہ جمہ گنڈ اور سرکلی مژھل سڑکیں گزشتہ5روز سے مسلسل بند پڑی ہیں اور ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد مسافر ضلع کے مختلف علاقوں میں درماندہ ہیں ۔مژھل ،جمہ گنڈ اور کیرن کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ وہ ضروری کام کے سلسلہ میں کپوارہ آئے تھے تاہم بھاری برف باری کے بعد ان علاقوںکی سڑکیں بند ہونے کے نتیجے میں وہ درماندہ ہو کر رہ گئے ہیں ۔ان علاقوں کے لوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ کیرن ،مژھل ،جمہ گنڈ علاقوں میں اگرچہ پہلے ہی انتظامیہ نے 6مہینے کے لئے غذائی اجناس کی وافر  مقدار