تازہ ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے ٹوکیو پیرا اولمپکس کے شرکاء کو اعزاز سے نوازا

جموں //لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راج بھون میں پیرا اولمپکس کے شرکاء راکیش کمار اور جیوتی بالیان کو اعزاز دیا ۔ شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ اسپورٹس کمپلیکس کے دو پیرا آرچز نے حال ہی میں ختم ہونے والے ٹوکیو پیرا اولمپکس میں حصہ لیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر جو شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے چیئر مین بھی ہیں ، نے پیرا آرچز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی طرف شرائین بورڈ کی مدد کو سراہا جا رہا ہے اور یہ فخر کی بات ہے کہ ایس ایم وی ڈی سپورٹس کمپلیکس میں پرورش پانے والے کھلاڑی جموں اور کشمیر دُنیا کے نقشے میں ڈال رہے ہیں ۔ انہوں نے پیرا اولمپکس کے شرکاء کی کوششوں کو سراہا اور آئندہ ایونٹس میں ان کی کامیابی ک خواہش کی ۔ واضح رہے کہ راکیش کمار کا تعلق کٹرہ سے ہے اور جیوتی بالیان کا تعلق اترپردیش سے ہے لیکن وہ گذشتہ چار برسوں سے شرائین بورڈ کے اسپورٹس کمپلیکس کٹرہ میں تربیت یافتہ ہیں

جموں و کشمیر میں اسمبلی حلقوں کی نقشہ سازی کامعاملہ

سرینگر//حدبندی کمیشن نے جموں و کشمیر میں کچھ ریونیو یونٹوں اوراسمبلی حلقوں کی نقشہ سازی کیلئے سروے آف انڈیا (ایس او آئی) کی خدمات طلب کی ہیں۔ حدبندی کمیشن ، جو جموں و کشمیر کے 90 اسمبلی حلقوں کی حد بندی کی مشق میں مصروف ہے ، نے سروے آف انڈیا کی مدد لی ہے تاکہ کچھ ریونیو یونٹوں کی نقشہ سازی Maping کی جا سکے تاکہ جو اسمبلی حلقے یایونٹ دوسرے اضلاع میں رکھے گئے ہیں،اُن یونٹوں وحلقوںمیں زیادہ آبادی پائی جاتی ہے ،وہاں کیلئے کوئی نیا نقش راہ بنایاجائے ۔ذرائع نے کہاکہ فی الحال کچھ اسمبلی حلقوں کے کچھ حصے دو اضلاع جیسے سانبہ ، رام نگر ، ہیرا نگر ، ریاسی ، رام بن وغیرہ میں آتے ہیں۔ عمر عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس کانگریس مخلوط حکومت نے تحصیل ، سب ڈویژن اور بلاک سمیت کئی نئے انتظامی یونٹ بنائے تھے اورباورکیاجاتاہے کہ یہ تمام انتظامی اور ریونیو یونٹ جن میں اضلاع بھی شامل ہیں مناسب حدود

آتشزدگی ورداتیں

کپوارہ+اوڑی// ضلع کپوارہ کے منڈی گام کرالہ گنڈ علاقہ میں سنیچر کو آگ کی ایک واردار ت میں ایک رہائشی مکان اورایک گائوخانہ مکمل طورپرخاکستر ہوگیا۔مقامی لوگوںنے بتایاکہ سنیچر کی سہ پہر کوتقریباً3بجے میرمحلہ منڈی گام میں غلام حسن میرولدمحمد رجب کے رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی ،جس نے نزدیک ہی واقع عبدالاحدمیر ولدمحمدسبحان کے دومنزلہ گائوخانے کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔لوگوںکے بقول بجلی شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں لگی اورآتشزدگی کی زدمیں ایک رہائشی مکان اورگائوخانہ مکمل طورپرخاکستر ہوگیا جبکہ مکان میں موجود مال و اسباب اورگائوخانے کی اوپری منزل میں چاول اوردالوں سے بھری بوریاں اوردیگرسامان بھی راکھ ہوگیا ۔غلام حسن میرنامی شہری کے مکان میں آگ نمودار ہوتے ہی منڈی گام میں تشویش کی لہردوڑگئی اور پولیس تھانہ کرالہ گنڈ کی ایک ٹیم اورفائراینڈ ایمرجنسی سروسز نے آگ بجھانے کی کارروائی عمل میں

کورونا وائرس کی تیسری لہر

سرینگر //مرکزی وزیر صحت من سکھ منداویہ نے سنیچر کوکورنا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے جی ایم سی بارہمولہ میں 50بستروں پر مشتمل  آئی سی یو اور آکسیجن سہولیات سے لیس نقل پذیر( محدود مدت) اسپتال کا افتتاح کیا۔اسپتال میں موجود سہولیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرنسپل جی ایم سی بارہمولہ ڈاکٹر ربی ریشی نے بتایا ’’ امریکہ انڈین فائونڈیشن کے اشترا ک سے جی ایم سی بارہمولہ میں تین کمروں اور 50بستروں سے لیس اسپتال کا قیام عمل میں لایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 50بستروں پر مشتمل اسپتال میں 8بستروںآئی سی یون جبکہ 42بستر وارڈوں میں تقسیم کئے گئے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ربی ریشی نے  بتایا کہ 50بستروں پر مشتمل اس اسپتال کے سبھی بستروں پر آکسیجن دستیاب ہے اور ان کو حالیہ میں نصب 1000لیٹر فی منٹ آکسیجن دینے والے پلانٹ کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ا

گاندربل کورٹ میں ہم آہنگی اجلاس

گاندربل// چیف جسٹس جموں کشمیر ہائی کورٹ کی ہدایت پر ضلع گاندربل کے تمام افسران کا اجلاس پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گاندربل شازیہ تبسم کی صدارت میں ضلع عدالت میں منعقد ہوا۔ میٹنگ کا اہتمام ام کلثوم چیف جوڈیشل مجسٹریٹ گاندربل نے کیاتھا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل،ایس ایس پی گاندربل ، سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل سرینگر اور ضلعی انتظامیہ سے وابستہ دیگر افسران نے شرکت کی۔  سکریٹری ضلع لیگل سروس اتھارٹی گاندربل تبسم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس منعقد کرنے کا مقصد ملزمان کو بروقت انصاف فراہم کرنے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ضلع گاندربل میں بنیادی ڈھانچے اور دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ وارنٹ کے بروقت نفاذ ، تحقیقاتی ایجنسیوں کی جانب سے مقدمات کی مناسب تفتیش پر زور دیا گیا۔اس موقع پر چیف جوڈیشل مجسٹریٹ گاندربل نے جووینائل جسٹس بورڈ اور دیگر متعلقہ ام

سکمز میں عمر رسیدہ افراد کیلئے الگ رجسٹریشن کونٹر

سرینگر //ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر نے سنیچر کو عمر رسید شہریوں اور سبکدوش مرکزی ملازمین کیلئے علیحدہ رجسٹریشن کائونٹر کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میں سینٹر گورنمنٹ پینشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کشمیر (سی جی پی ڈبلو اے) کے صدر محمد شفیع پنڈت، ڈاکٹر رفیق مسعودی اور  ایسوسی ایشن کے دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔ نئے رجسٹریشن کائونٹر سے جموں و کشمیر کے عام لوگوں کو راحت نصیب ہوگی۔ ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر نے سی جی پی ڈبلو اے کشمیر اور اسپتال انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ عمررسیدہ شہریوں کیلئے شروع کیا گیا ہے اور اس سے ان کو بغیر کسی تکلیف کے خدمات دستیاب ہونگی۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مذکورہ کائونٹرپر آنے ولے لوگوں کیلئے  بغیر رقم سہویات دستیاب رکھی جائیں۔اس موقع پرڈین سکمز صورہ ڈاکٹر عمر جاوید شاہ،صدرسی جی پی ڈبلو اے محمد شفیع پنڈت، ڈین سکمز ڈاک

کولگام میں پولیس کی تعزیتی تقریب

کولگام// ونپوہ میں مارے گئے پولیس اہلکار بنٹو شرما کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ضلع پولیس لائیز کولگام میںایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس اور سی اے پی ایف کے اعلیٰ افسران نے مہلوک اہلکارکی میت پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ڈائریکٹر جنرل پولیس جموں و کشمیر دلباغ سنگھ ، آئی جی پی کشمیر وجے کمار ، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر عبدالجبار ، ضلع مجسٹریٹ کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ ، ایس ایس پی کولگام ماجد ملک اور ضلع پولیس کے دیگر افسران ،فوج اور سی اے پی ایف نے مہلوک اہلکارکو خراج عقیدت پیش کیا۔  

کولگام اور کپوارہ کے ایس ایس پی تبدیل

سرینگر// انتظامیہ نے ہفتہ کو کپوارہ اور کولگام میں ایس ایس پیز کی نئی تقرریاں عمل میں لائی ہیں۔پرنسپل سیکریٹری محکمہ داخلہ شالین کابرا کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق یہ تبادلے اور تقرریاں انتظامیہ کی مفاد میں فوری طور پر لائی گئیں۔ آئی پی ایس افسر اور ایس ایس پی کولگام گریندر پال سنگھ کو تبدیل کرکے مزید تقرری کیلئے پولیس ہیڈ کوارٹر سرینگر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ایس ایس پی کپوارہ ڈاکٹر جی وی سندیپ کا تبادلہ عمل میں لاتے ہوئے انہیں ایس ایس پی کولگام تعینات کیا گیا ہے۔ سی آئی ڈی میں تعینات ایس ایس پی(ٹیکنیکل) یوگل کمار منہاس کو تبدیل کرکے ایس ایس پی کپوارہ تعینات کیا گیا ہے۔  

شوپیان میں لوڈ کیرئر کی ٹکر

شوپیان// شوپیان میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں گھر رخصت پر آیا ایک پولیس اہلکار لقمہ اجل بن گیا۔ شوپیان کے بنڈپاوا چتراگام کا پولیس اہلکار زادل احمد بٹ  ولد بشیر احمد بٹ کو جمعہ شام دیر گئے ایک تیز رفتار لوڈ کیریئر نے ٹکر ماردی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اگر چہ پولیس اہلکار کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالمیں داخل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اس کی نازک حالت دیکھ کر اُسے سرینگر منتقل کیا، جہاں اس نے سنیچر کی دوپہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ اس سلسلے میںپولیس نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔  

متعدد نوجوان’ اپنی پارٹی‘ میں شامل

سرینگر//سرینگر کے متعدد نوجوانوں نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی صدرالطاف بخاری نے کہاکہ قومی تعمیراور مثبت سرگرمیوں نوجوانوں کی شمولیت موجودہ حالات میں پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے معاشرتی مسائل کو مکمل طور پر مختلف نقطہ نظر سے سمجھنے کے لئے نوجوانوں کے نئے اختراعی خیالات سے دنیا میں تبدیلی رونما ہورہی ہے،چاہے وہ ٹیکنالوجی ہو یا سیاست ، نوجوانوں نے خود کو مثبت تبدیلی کے ایجنٹ کے طور ثابت کیا ہے۔ادھراپنی پارٹی نے سوشل میڈیا ونگ میں عہدیداروں کونامزد کیاہے۔سجادہ بشیر کو سوشل میڈیا کنوئینر ، شیما فاروقی کو سوشل میڈیا اینڈ کیمونی کیشن کنوینئر اور سید فضل کاشانی کو سوشل میڈیا کنوینئر/انچارج پبلک گریونس بنایاگیاہے۔ اس کے علاوہ حادی حضور کو سٹوڈنٹ ونگ صوبائی سیکرٹری کشمیر اور نافیہ شاہ کو ایڈیشنل صوبائی سیکرٹری کشمیر بنایاگیاہے۔

ترقیاتی محاذپر جمود:اکبرلون

 بانڈی پورہ//عازم جان //دفعہ370اور35اے  منسوخ کرنے کے بعد جموں کشمیر میں ترقیاتی محاذپرجمودچھایا ہواہے اوربیرونی وفود یہاں سیرسپاٹے کیلئے آتے ہیں۔ پارلیمنٹ ممبر محمد اکبرلون نے بانڈی پورہ میں تنظیمی انتخابات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو روزگار ودیگر بنیادی ضروریات سڑک، پانی وغیرہ سے محروم رکھا گیا ہے اور حکومت آئے روز ملازم کش ودیگر سخت قوانین کو نافذ کرکے عوام پر عتاب ڈھانے کی پالیسی عمل پیرا ہے ۔ لون نے کہا کہ ہم الیکشن میں حصہ لیں گے اور دفعہ 370اور 35اے کی واپسی کے لیے لڑیںگے اور سپریم کورٹ میں قانونی لڑائی جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اپنی پارٹی کا وجود ہی وادی میں نہیں ہے بلکہ ان پارٹیوں کا وجود یہاں صرف میڈیا بیانات تک محدود ہے ۔ادھرنیشنل کانفرنس تنظیمی الیکشن کے سلسلے میں حلقہ انتخاب حضرتبل، گلمرگ ،بانڈی پورہ ،سوناواری کے 10بلاکوں

اخروٹ کے درخت سے گر کرترال کا شہری لقمہ اجل

ترال //جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے ہفو نگین پورہ گائوں میں سنیچر کی صبح ایک شہری درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ہے۔جبکہ ستورہ ترال میں اسی طرح کے ایک واقعے میں ایک نوجوان اخروٹ کے درخت سے گر کر شدیدزخمی ہوا  ۔50سالہ بشیر احمد بٹ ولدغلام قادر بٹ ساکن نگین پورہ ترال اخروٹ کے درخت سے اخروٹ اتار رہا تھا، جس دوران ان کا پیر پھسل گیا اور وہ درخت سے گر پڑا ۔ اسے اگر چہ فوری طور پرہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ۔  ادھرستورہ ترال میں بھی ایک نوجوان شکیل احمد بٹ ولد محمد مقبول بٹ درخت سے گر کر شدید زخمی ہوا ہے جس کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں وہ زیر علاج ہے ۔ترال میں گزشتہ4روز کے دوران یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں2افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔اسے قبل لام ترال میں ایک شہری بھی اسی طرح کے واقعے میں لقمہ اجل بن گیا ۔جمعہ کو ضلع اننت ناگ کے

سرینگر میں 31.8اور کپوارہ میں 33ڈگری ریکارڈ

سرینگر //اشفاق سعید // وادی میںدن کی گرمی کا زور ابھی باقی ہے۔ سرینگر میں سنیچر کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.8ڈگری ریکارڈ کیاگیا جبکہ کپوارہ میں 33ڈگری درجہ حرارت رہا۔ کپوارہ ایک بار پھر وادی کا گرم ترین مقام ثابت ہوا۔ محکمہ موسمیات نے 20سے22 ستمبرتک وادی کے کچھ ایک علاقوں میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ کے ا عدادو شمار کے مطابق  سرینگر میں 31.8ڈگری پارہ رہا۔قاضی گنڈ میں 31.0ڈگری ، پہلگام میں 27.2ڈگری اورکپوارہ میں اس ماہ میں بھی لوگوں کو گرمی کی شدت سے کوئی نجات نہیں مل رہی ہے اور وہاں سنیچر کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری تک جا پہنچا اور رواں سال کپوارہ میں 37ڈگری درجہ حرارت بھی ریکارڈ کیا گیا۔ کوکرناگ میں 29.3ڈگری ، گلمرگ میں 21.2ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔  

بڈگام میں آپسی لڑائی، غیر مقامی مزدور قتل،2گرفتار

بڈگام //ارشاد احمد//بڈگام کے لبرتل میں اینٹ کے بٹھہ کام کرنے والے غیر مقامی مزدوروں کے درمیان آپسی لڑائی ہوئی جس میں ایک مزدور کا قتل ہوا۔پولیس کی بروقت کارروائی میں دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ لبرتل میں واقع اینٹ بٹھہ B71پر جمعہ کی شام غیر مقامی مزدوروں کو کسی بات پر آپس میں لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں ایک مزدور 35 سالہ مان سنگھ ولد پرتاپ سنگھ ساکنہ شاہجہاں پور اترپردیش شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑبیٹھا۔پولیس نے اس سلسلے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث دنیش کمار اور روپ رام ساکن شاہجہاں پور اتر پردیش کو گرفتار کیا اور اسکے دوسری ساتھی کو بڈگام ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کرلیا۔اس سلسلہ میں کیس زیر نمبر 297/2021 تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں د

سوپوراسپتال میں سی ٹی اسکین یونٹ کا افتتاح

سوپور //سوپورسب ضلع اسپتال میں سی ٹی اسکین یونٹ اور جن اوشدھیہ ادویات کے اسٹورکاافتتاح مرکزی وزیر ما ن سکھ مانڈاویہ نے کیا۔اس موقعہ پرانہوں نے کہا کہ سوپور اسپتال میں اب مریضوں کی دیکھ بھال متاثر نہیں ہوگی کیونکہ معیاری ادویات جنرل میڈیکل سٹور پر سستے نرخوں پر دستیاب ہوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ اسپتالوںمیں بہتر طبی سہولیات بہم رکھنا مرکزی سرکارکی ترجیح ہے ۔انہوںنے کہاکہ تمام سرکاری اسپتالوں میں بنیادی ڈھانچے کوبہتر بنانے کیساتھ لازمی سہولیات ،مشینری اورادویات بہم رکھنے پرخاص توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔اس موقعہ پرسوپورمیونسپل کونسل کی صدرمسرت کار نے مطالبہ کیا کہ سب ضلع اسپتال سوپور کوضلع اسپتال کادرجہ دیاجاناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ سخت موسم سرما کو مدنظررکھتے ہوئے سوپوراسپتال کی نئی اور پرانی عمارتوںمیں سینٹرل ہیٹنگ سسٹم نصب کرنا حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے۔اسی طرح ڈاکٹروں کیلئے رہائشی کوارٹر جودہا

سوپور کا آدمی کتے کے کاٹنے کے 12روز بعد فوت

سوپور//سوپور کے سنگرام پورہ علاقہ کا ایک 33 سالہ شخص جو 12 دن پہلے کتے کے حملے میں شدید زخمی ہوا تھا ، ہفتہ کی شام گھر میں دم توڑ گیا۔ شبیر احمد ڈار ولد علی محمد ڈارپر کتوں نے 6 ستمبر 2021 کو سوپور کے مرکزی چوک کے علاقے میںحملہ کرکے شدید زخمی کر دیاتھا۔زخمی ہونے کے بعد اسے ایس ڈی ایچ سوپور سے صدر ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا تھااور وہاں مناسب علاج کرانے کے بعد وہ گھر واپس آ گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔  

سنٹرل کارڈی نیشن کمیٹی کا حکومت کو انتباہ

سرینگر// واجب الادا رقومات کی واگزاری اور ٹھیکیداروں کے دستاویزات کی تجدید کا مطالبہ کرتے ہوئے سنٹرل کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی نے متنبہ کیا کہ اگر واجبات کی ادائیگی نہیں ہوئی تو سابق وزراء اور قانون سازیہ ارکان کے گھروں کا گھیرائو کیا جائے گا۔ ہفتہ کو  پریس کلب کے متصل سرینگر کے ایسٹیٹس ڈویژن میں بیداری مہم کے تحت منعقدہ جلسہ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کارڈی نیشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری فاروق احمد ڈار نے کہا’’ رقومات کی عدم ادائیگی کیلئے انتظامی افسر یہ جواز دیتے ہیںکہ یہ کام سابق سرکاروں کے دوران ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اگر چہ یہ جواز غیر منطقی ہے تاہم ٹھیکیداروں نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کی مخلوط سرکار کے علاوہ پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط سرکار کے دوران جو تعمیراتی کام کئے،اس پر اس وقت کے وزراء،قانون سازیہ ارکان نے ووٹ بٹورے تاہم آج وہ

کرائم اینڈ کرمنل ٹریکنگ نیٹ ورک سسٹم

بڈگام//ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے تمام ایم ایچ سی اور تھانوں کے کرائم اینڈ کرمنل ٹریکنگ نیٹ ورک سسٹم (سی سی ٹی این ایس) آپریٹروں کے ساتھ سی سی ٹی این ایس پروجیکٹ اور دیگر ویب پورٹلز کا جائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ منعقد کی۔یہ میٹنگ ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر بڈگام کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔سی سی ٹی این ایس (کرائم اینڈ کرمنل ٹریکنگ نیٹ ورک سسٹم)کو پچھلے کچھ سالوں سے پبلک ڈومین میں ڈال دیا گیا ہے اور ضلع کے تمام تھانوں کو مرکزی ڈیٹا بیس سے جوڑا گیا ہے۔تمام ایف آئی آر ، جرائم کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ عام ڈائریوں اور دیگر متعلقہ تفصیلات کو کور ایپلی کیشن سافٹ ویئرمیں عام لوگوں کی سہولت کے لیے اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔میٹنگ کے دوران ایس ایس پی بڈگام نے تمام ایم ایچ سی؍سی سی ٹی این ایس آپریٹروں پر زور دیا کہ وہ وقتاً فوقتاً منظور شدہ ہدایات پر عمل کریں۔تمام ایف آئی آر اور دیگر تفصیلات کو سافٹ ویئ

مزید خبریں

سابق قانون سازوں کے وفودملاقی جموں//سابق قانون سازوں نے عوامی وفود کے ہمراہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے راج بھون میں عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے اہم مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے ملاقات کی ۔ انہوں نے سرحد پار گولہ باری سے لوگوں کی جانوں کی حفاظت کیلئے انفرادی /کمیونٹی بارڈر بنکروں کی تعمیر سے متعلق اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ۔سردار چرنجیت سنگھ خالصہ کی قیادت میں سکھ برادری کے ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور سکھ ورثہ کے مقامات کا تحفظ اور بہتری ،سکھ برادری کے دیگر مسائل کے علاوہ جدید رہائشی بابا بندہ سنگھ بہادر میموریل پبلک سکول نوشہرہ کی تعمیر کے علاوہ دیگر مسائل اٹھائے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کو غور سے سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام حقیقی مسائل اور مطالبات کا جائیزہ لیا جائے تا کہ ان کی فلاح و بہبود کیلئے صحیح طریقے سے موثر اقدامات کئے جا سکیں ۔ ڈینٹل سرجن

بغیر ویکسینیشن کے کوئی بھی شخص کورٹ عمارت میں داخل نہیں ہوسکتا ہے : جموں و کشمیر ہائی کورٹ

سری نگر//یو این آئی// جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس پنکج متھل کی ہدایات کے مطابق کورٹ عمارتوں میں اب صرف ان لوگوں کو ہی داخل ہونے کی اجازت ہو گی جنہوں نے کورونا کے دونوں ویکسین لگوائے ہوں۔انہوں نے جوڈیشل رجسٹراروں اور ضلع ججوں کو ہدایت دی ہیں کہ وہ کورٹ عمارتوں کی سینی ٹائزیشن ہفتے میں دو بار کرائیں۔موصوف چیف جسٹس کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریوں بالخصوص وادی کشمیر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور تیسری لہر کے خدشات کے پیش نظر ہائی کورٹ کی دونوں ونگس کے جوڈیشل رجسٹراروں اور تمام اضلاع کے پرنسپل ججوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ہائی کورٹ کی طرف سے جاری پروٹوکال پر سختی سے عمل درآمد کریں۔حکمنامے میں تمام وکلا اور دیگر متعقلین سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ اس پروٹوکال کو عملی جامہ پہنانے میں ہائی کورٹ اور ضلع کورٹ کے عہدیداروں کے ساتھ مک