مسلمانوں کے خلاف ہر زہ سرائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے: فاروق عبدا للہ

سری نگر// جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ مختلف اجتماعات کے دوران نفرت آمیز تقاریر میں زہر اگلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔   ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہریدوار میں 17 اور 19 دسمبر 2021 کے درمیان کی گئی تقاریر کی نوعیت اور ملک بھر میں اس طرح کے دیگر اجتماعات میں نفرت انگیز تقاریر تشویشناک اور افسوسناک ہیں۔   انہوں نے کہاکہ ملک میں اس طرح کی کھلم کھلا فتنہ انگیزی اور نسل کشی کی کالوں کا دوبارہ آنا انتہائی پریشان کُن اور لمحہ فکریہ ہے۔   ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ حکومتی حلقوں میں مجرمانہ خاموشی ایک سوالیہ نشان کھڑا کرتی ہے اور اس خاموشی کی وضاحت ضرور ہونی چاہئے۔   اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کا Article 3Cکے تحت Prevention and Punishment of the Crime of Genocide

جموں و کشمیر میں اومیکرون کےمزید 10کیس مثبت، وادی کے 366 علاقے کنٹینمنٹ زون قرار

سری نگر//جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کےمزید 10مثبت معاملات درج ہوئے ہیں۔    سرکاری زرائع نے معاملات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، "گزشتہ 24 گھنٹوں میں یوٹی کے مختلف علاقوں سے 10 اومی کرون کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تمام علاقوں کی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ کا حکم دیا گیاہے۔    وہیں دوسری جانب کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں مسلسل اضافے کے پیش نظر حکومت نے جموں و کشمیر کے  366 علاقے کنٹین منٹ زون بھی قرار دیے ہیں۔   جن میں سرینگر سے 190   بڈگام سے 70   گاندربل سے 38   بارہمولہ سے 38   بانڈی پورہ سے 11   پلوامہ سے 7   کپواڑہ سے 6   کولگام سے 3   شوپیاں سے 2   اور اننت ناگ سے1   علاقے کو کنٹینمن

آئی جی پی کشمیر نے کولگام جائے تصادم آرائی کا دورہ کیا

  سری نگر// کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے جمعرات کے روز ضلع کولگام کے نیلو میں واقع پولیس کے ایس او جی کیمپ کا دوہ کرکے وہاں پولیس افسروں و اہلکاروں اور فوج و سی آر پی ایف کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی۔   انہوں نے اس دوران کولگام پاریون میں جائے تصادم آرائی کا بھی دورہ کیا جہاں گذشتہ شب سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی میں ایک پاکستانی جنگجو، ایک ایس او جی اہلکار ازجان جب کہ تین فوجی جوان اور دو عام شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔   اس موقع پر ڈی آئی جی جنوبی کشمیر اور ایس ایس پی کولگام بھی ان کے ہمراہ تھے۔   پولیس ذرائع نے بتایا کہ نیلو ایس او جی کیمپ میں پولیس افسروں، اہلکاروں، فوج اور سی آر پی ایف کے جوانوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد موصوف آئی جی پی شوپیاں اور پلوامہ گئے جہاں انہوں نے سیکورٹی صورتحال کا جا

کورونا کیسز میں تیزی:وادی کےعلما دین کی بھی لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل

  سری نگر//کورونا وبا کی موجودہ تیز لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے جہاں انتظامیہ انتہائی کمر بستہ و مستعد نظر آ رہی ہے وہیں وادی کے علما دین بھی لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رہنے کے لئے ماہرین صحت و انتظامیہ کی طرف سے جاری کی جا رہی گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کر رہے ہیں۔   جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن موسوی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کورونا کیسز میں ہورہے اضافے کے پیش نظر لوگوں سے کورونا پروٹوکال پر من و عن عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔   انہوں نے اپنے پیغام میں کہا: ’کورونا نے چند دنوں سے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے اس سلسلے میں لوگوں سے التماس کرتا ہوں کہ وہ انتظامیہ اور ماہرین کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کریں‘۔   ان کا کہنا تھا: ’دین اسلام میں صحت ک

کشمیر:چلہ کلاں کا زور مسلسل جاری/ گلمرگ میں درجہ حرارت منفی 11ڈگری ریکارڈ

    سری نگر// وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ زمستانی ہواؤں کا زور برابر جاری ہے جس نے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دو چار کر دیا ہے۔   شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کو وادی کی سرد ترین جگہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔   ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں 16 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔   متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوسکتی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ہی متوقع ہے۔   گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔   سری نگر میں 18 دسمبر ک

کولگام تصادم:مارے گئے جنگجو کی شناخت پاکستان کے بابر بھائی کے بطور ہوئی:آئی جی پی کشمیر

  سری نگر// جنوبی ضلع کولگام کے پاریون گاوں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین شبانہ تصادم میں ہلاک ہونے والے جنگجو کی شناخت پاکستان سے تعلق رکھنے والے بابر بھائی کے بطور ہوئی ہے۔   کشمیر زون پولیس نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کولگام انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے جنگجو کی شناخت پاکستان سے تعلق رکھنے والے بابر بھائی کے بطور ہوئی ہے۔   ٹویٹ میں کہا گیا کہ مہلوک جنگجو سال2018 سے شوپیاں اور کولگام بیلٹ میں سرگرم عمل تھا۔   ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ مہلوک جنگجو کی تحویل سے ایک اے کے رائفل،ایک پستول اور دو گرینیڈ بر آمد کئے گئے۔   قابل ذکر ہے کہ کولگام کے پاریون گاؤں میں گذشتہ شب سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم چھڑ گیا تھا۔   پولیس ذرائع نے بتایا کہ تصادم کے دوران ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ می

پاری ون کولگام میں گھمسان کی جھڑپ جاری

کولگام // جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بدھ کی رات مسلح جھڑپ شروع ہوئی جس میں ایک پولیس اہلکار اور ایک جنگجو جاں بحق جبکہ 3سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بستی میں 2 یا 3ملی ٹینٹ محصور تھے ۔ پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کولگام کو ضلع ہیڈکوارٹر سے قریب 8کلو میٹر دور شوپیان روڑ پر واقع پاری ون نیلو نامی گائوں میںکچھ ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد34آر آر اور18بٹالین سی آر پی ایف کی بھی خدمات حاصل کی گئیں اور شام دیر گئے قریب 8بجے محاصرہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ بستی کے خارجی راستوں کو بند کر کے مشتبہ مکان کے ارد گرد گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اسی دوران ٹھیک ساڑھے 8بجے کسی مکان میں موجود ملی ٹینٹوں نے تلاشی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی فا

ٹیکس دہندگان سے ملاقاتیں | لیفٹیننٹ گورنر کو انکم ٹیکس محکمہ کی جانب سے کتاب پیش

سرینگر//پرنسپل کمشنر انکم ٹیکس جموں مونا سنگھ اور پرنسپل کمشنر انکم ٹیکس سرینگر منوج پال سنگھ نے جموں و کشمیر اور لداخ میں ٹیکس پیئر آؤٹ ریچ پروگرام پر ایک کتاب ’ملاقات‘ لیفٹیننٹ منوج سنہا کو پیش کی۔ یہ کتاب جموں و کشمیر اور لداخ میں محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے منعقدہوئے مختلف واقعات کی دستاویزہے۔وزیر خزانہ کی ہدایت پر نرملا سیتارامن، انکم ٹیکس اور سنٹرل جی ایس ٹی حکام نے مشترکہ طور پر جموں کشمیراور لداخ کے تمام اضلاع کا دورہ کیا تاکہ ایک آؤٹ ریچ پروگرام 'ملاقات' کو انجام دیا جا سکے اور 30نومبر 2021 سے 11 دسمبر 2021 تک مختلف اسٹیک ہولڈروں، تاجروں، نوجوان پیشہ ور افراد اور نوجوانوں کے ساتھ انٹرایکٹو سیشنز کا انعقاد کیا۔ ان آؤٹ ریچ پروگراموں اور انٹرایکٹو سیشنز کا مقصد عوام کو براہ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں کے سلسلے میں درپیش مشکلات کو سمجھنا اور نوجوانوں کو ٹیکس ا

ماگام اور نارہ بل میں چیکنگ، ادویات کی8 دکانیںسربمہر

بڈگام//بڈگام کے ماگام اور نارہ بل میں بدھ کو محکمہ ڈرگ کنٹرولر کی ٹیم نے بغیر لائسنس کے ادویات کی 8دکانوں کو سربمہرکیا۔ڈرگ کنٹرولر ماگام پیرزادہ تصدق حسین نے کہا کہ ’’ماگام اور نارہ بل میں معائنے کے دوران ادویات کی 8 دکانیںبغیر سند یافتہ لائسنس کے پائی گئیں جن کو سربمہرکردیا گیا۔  

کنگن میں سرکاری ہوٹل آگ کی واردات میں خاکستر

کنگن// وسن کنگن میں جموں کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا ہوٹل آگ کی ایک ہولناک واردات میں خاکستر ہوگیا ۔ضلع گاندربل کے  وسن کنگن میں پیام نامی یہ ہوٹل آگ کی ہولناک واردات میں خاکستر ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی فوج، مقامی لوگ اور فائر بریگیڈ کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کاروائی میں جٹ گئے۔ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔  

حق اطلاعات کیلئے ریکارڈکے انتظامات | مرکزی حکومت کی جانب سے25افسراں کیلئے تربیتی کورس شروع

سرینگر// مرکزی حکومت کی جانب سے25افسراں کیلئے حق اطلاعات کیلئے ریکارڈکے انتظام کے موضوع پر بدھ سے3روزہ تربیتی کورس منعقد ہوا۔ اس دوران14 جنوری کو حق اطلاعات قانون کے تحت چیف پبلک انفارمیشن،پبلک انفارمیشن اور اسسٹنٹ پبلک انفارمیشن افسراں کیلئے یک روزہ آن لائن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہو رہا ہے۔ مرکزی محکمہ پرنسل ٹرینگس کی طرف سے انسٹی چیوٹ آف سیکریٹریٹ ٹرینگ اینڈ منیجمنٹ کی جانب سے12جنوری  بدھ کو 25ہیڈ اسسٹنٹوں کیلئے تربیتی کورس منعقد ہوا جو14جنوری تک جاری رہے گا۔ اس تربیتی کورس میں محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے عرفان محمود، محکمہ سیاحت کے رئوف احمد جان، محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فیاض احمد بٹ، محکمہ محنت و روزگار کے محمد ساجد بٹ،محکمہ داخلہ کے بوپیندر سنگھ،محکمہ بجلی کے پرمجیت سنگھ اور محکمہ زرعی پیدوار و بہبودکسان کے وجے رینہ شامل ہوئے۔ ورکشاپ میںمحکمہ سماجی بہبود کے ویر جے

وتہ لار گاندربل میں آوارہ کتوں کے حملے | 10بھیڑیں موقع پر ہی ہلاک ،کئی زخمی

گاندربل//گاندربل کے علاقہ وتہ لار میں بدھ کی شام آوارہ کتوں نے ایک حملے میں 10 بھیڑ ہلاک کردئے۔ وتہ لار کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ عبدالغنی بٹ ولد وہاب بٹ ساکن وتہ لار کے 30 بھیڑوں پر آوارہ کتوں نے حملہ کیا اور تقریباً 10بھیڑموقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر زخمی ہوگئے۔اس موقع پر مقامی لوگوں کے شور مچانے پر آوارہ کتے بھاگ گئے۔ زخمی بھیڑوں کا قریبی ویٹر نری میں علاج کیا جارہا ہے ۔  

پلوامہ ،شوپیان اور کولگام میں پولیس کی جانب سے ماسک تقسیم

پلوامہ// ضلع پلوامہ میں پولیس نے لوگوں میں فیس ماسک تقسیم کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔پولیس نے  کئی جگہوں پر شہریوں اور ٹرانسپورٹروں میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے فیس ماسک تقسیم کئے۔پولیس نے ضلع اسپتال ،مین قصبہ، کاکہ پورہ،راجپورہ،لیتراور لاسی پورہ کے علاوہ دیگر مقامات پر لوگوں میں مفت فیس ماسک تقسیم کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہکووڈ رہنما خطوط پر عمل کرکے صحت و صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے اور کمیونٹی کے ممبروں کو سی اے بی کے بارے میں بیدار کرنے کے لئے، کولگام میں پولیس نے عام لوگوں میں چہرے کے ماسک تقسیم کئے۔ایس ایس پی کولگام ڈاکٹرجی وی سندیپ کی ہدایت پر ضلع کے عام لوگوں میں وبائی بیماری کوویڈ 19 کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک بڑے پیمانے پر مہم چلائی گئی۔یہ مہم جی ڈی سی کولگام سے شروع کی گئی اور کولگام، مین باز

۔26جنوری | 38انڈر سیکریٹریوں سمیت40افسران ڈیوٹی پر مامور

سرینگر// جموں کشمیر حکومت نے 26جنوری کیلئے38انڈر سیکریٹریوں سمیت40افسران کو ڈیوٹی پر مامور کیا ہے جبکہ ان افسراں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ21جنوری کو صوبائی کمشنر کے دفتر میں میٹنگ میں اپنی شمولیت کو یقینی بنائیں۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق ان افسراں میں محکمہ داخلہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر شوکت احمد بٹ، محکمہ تعمیرات عامہ کے انڈر سیکریٹری فاروق احمد ملک، محکمہ جل شکتی کے انڈر سیکریٹری بنسی لال شرما،محکمہ سماجی بہبود کے انڈر سیکریٹری سنجے پنڈتا،محکمہ انفارمیشن کے انڈر سیکریٹری منوج کمار،محکمہ رسدات ،خوراک و امور صارفین کے انڈر سیکریٹری سوشیل کمار پنڈتا،محکمہ باغبانی کے اندر سیکریٹری فاروق احمد وانی،گروئنس سیل کے انڈر سیکریٹری راجندر سنگھ،محکمہ صحت و طبی تعلیم کے انڈر سیکریٹری محمد اقبال لون،محکمہ مال کے انڈر سیکریٹری سرجیت سنگھ،محکمہ صنعت و حرفت کے انڈر سیکریٹری

کوچنگ سنٹرو ں پر پابندی،کپوارہ میں طلبہ کا احتجاج

کپوارہ// کپوارہ میں طلبہ نے کوچنگ سنٹرو ں پر پابندی کے خلاف زور دار احتجاج کیا اور آف لائن تعلیم کو معطل کرنے کے سرکار کے فیصلہ کو درس و تدریس کے ساتھ نا انصافی کے مترادف قرار دیا ۔ احتجاج کرنے والے طلباء نے کہا کہ گزشتہ دو برسو ں سے جمو ں و کشمیر میں تعلیمی شعبہ بری طر ح متا ثر ہوا ہے ۔احتجاج میں شامل طلبہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے مستقبل کی سخت فکر ہے کیونکہ 2019 میں خصوصی درجہ ختم کر نے کے بعد سکول بند ہوئے جس کی وجہ سے ان کی تعلیم متا ثر ہوئی جبکہ رہی سہی کسر 2020 میں کو یڈ۔19 نے نکال دی ۔طلبہ کایہ بھی کہنا تھا کہ 2021میں بھی کو یڈ۔19کے پیش نظر سکولوں کو بند ہی رکھا گیا جس کی وجہ سے ان کا مستقبل گزشتہ2سال سے دائو پر لگ گیا ہے ۔ ۔طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنا مستقبل خراب نہیں کرنا چاہتے ہیں اور سرکار کو اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرنی ہو گی کیونکہ طلبہ گزشتہ 3سال سے سخت پریشان ہیں ۔ &nb

گوگلوسہ ترہگام میں سڑک حادثہ، دوشیزہ لقمۂ اجل

کپوارہ// کپوارہ کے گوگلوسہ ترہگام میں سڑک کے ایک دلدوز حادثہ میں ایک18سالہ دوشیزہ کو ایک تیز رفتار لو ڈ کیئر ئر نے کچل ڈالا اور وہ موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گلوگلوسہ کی 18سالہ خوشبو مشتاق ولد مشتاق احمد لون کپوارہ کرالہ پورہ سڑک سے گزر رہی تھی کہ اس دوران ایک تیز رفتار لو ڈ کیئر ئر گا ڑی زیر نمبر JK09B.0173 نے اس کو ٹکر مار کر کچل ڈلا ۔مقامی لوگو ں نے اگرچہ خون میں لت پت دوشیزہ کو اسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ موقع پر ہی کچھ ہی وقت کے بعد دم تو ڑ بیٹھی ۔پولیس نے لو ڈ کیر ئر ڈرائیور بلال احمد کو گرفتار کیا جبکہ گا ڑی کو بھی ضبط کیا گیا ہے اور ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔خوشبو کی لاش کو جب اُن کے آبائی گھر پہنچایا گیا تو وہاں کہرام مچ گیا ۔  

مزید خبریں

تجاوزات کے خاتمے کی مسلسل نگرانی | بھٹناگر نے محکمہ مال کو ڈیش بورڈ بنائیں کی ہدایت دی  جموں// ایل جی کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے محکمہ مال کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری اراضی پر سے تجاوزات ہٹانے کی مسلسل اور موثر نگرانی کیلئے ڈیش بورڈ تشکیل دیں ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ ایک ایسا طریقہ کار وضع کریں جس کے تحت دوبارہ حاصل شدہ اراضی پر دوبارہ قبضہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ تجارتی زمین پر سے ناجائیز قابض کو ہٹانے کیلئے ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئی تجاوزات یا دوبارہ تجاوزات کی کسی بھی مثال کو ریڈ فلیگ کریں اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی میں کوئی کوتاہی نہ برتتے ہوئے ذمہ داری کا تعین کریں ۔مشیر نے یہ باتیں یہاں ایک اجلاس میں محکمہ ریونیو کی کارکردگی کا جائیزہ لیتے ہوئے کہیں ۔ اجلاس میں کمشنر سیکرٹری ریونیو ، کسٹوڈین جنرل ، آئی جی رجسٹریشن جموں اور محکمہ

تازہ ترین