تازہ ترین

انتظامیہ کے’ غیر سنجیدہ رویہ‘ کے خلاف پنچایتی نمائندوں کاحتجاج

کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے بیشتر ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی چیئرپرسن،پنچوں و سرپنچوں نے ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن پوجا ٹھاکر کی قیادت میں منی سیکریٹریٹ احاطے میں قریب 4 گھنٹے تک انتظامیہ اور افسران کے غیرسنجیدہ رویہ کو لیکر احتجاج کیا۔احتجاج میں نیشنل کانفرس،کانگریس ممبران کے ساتھ بی جے پی کے بھی چند ممبران شامل تھے۔پی آر آئی ممبران کا احتجاج انتظامیہ کے افسران کے کو انکے ساتھ تلخ رویہ کو لیکر تھا۔اس موقعہ پر بات کرتے ہوئے سرپنچوں، ڈی ڈی سی ممبران و بی ڈی سی چیئرپرسنز نے انتطامیہ کے افسران پر انکے ساتھ غیرسنجیدہ رویہ وعدم تعاون کا الزام لگایا۔سرپنچ پوچھال کملیشہ نے بتایا کہ کسی بھی دفتر میں کوئی بھی افسر انکی بات نہیں سنتا،لوگ انکے پاس اپنی شکایتوں کا ازالہ کرنے کیلئے آتے ہیں لیکن جب متعلقہ محکمہ کے افسران انکی باتوں کی ان سنی کردیتے ہیںتو کس طرح وہ لوگوں کے کام کرسکیںگے۔چھاترو کے سرپن

قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری

 رام بن//موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ (ایم وی ڈی) نے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے شروع کی گئی مہم کے دوران 400 گاڑیوں کا چالان کیا ہے۔ٹرانسپورٹرز کے خلاف اوور لوڈنگ، اوور اسپیڈنگ، اوور چارجنگ اور موجودہ ٹریفک قوانین کے تحت دیگر جرائم پر مقدمہ درج کیا گیا۔اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر شفقت مجید اور ایم وی ڈی کے دیگر اہلکاروں اور ٹریفک پولیس نے مہم چلائی۔دریں اثنا سیری میں چیکنگ سکواڈ کی قیادت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے ذاتی طور پر کئی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کی حالت اور دیگر ضروری دستاویزات کی جانچ کریں۔ڈی سی نے کہا کہ ایم وی ڈی نے ضلع بھر میں آگاہی مہم کو بھی تیز کر دیا ہے تاکہ لوگوں خصوصاً ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز کو ٹریفک قوانین کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی حف

ڈاکٹر جگموہن سنگھ کی کتاب کا اجراء

 ڈوڈہ //شہنشاہ پیلس سرینگر میں گاؤں کڈدھار (دھندل) تحصیل کاستی گڑھ، ضلع ڈوڈہ (وادی چناب) سے تعلق رکھنے والے نوجوان محقق ڈاکٹر جگ موہن سنگھ کی کتاب ’’وحشی سعید کی فکشن نگاری: معاصرین کے ساتھ تقابل وتجزیہ‘‘ کی رسم رونمائی ادارہ نگینہ انٹرنیشنل کے بینر تلے انجام دی گئی۔ اس موقع پر سابق جسٹس بشیر احمد کرمانی، نور شاہ، خالد حسین، پروفیسر قدوس جاوید، رفیق راز، شیخ بشیراحمد، ڈاکٹر کوثر رسول، پرویز مانوس، ڈاکٹر مشتاق حیدری، ڈاکٹر ریاض توحیدی، پروفیسر ناصر مرزا، سلیم سالک، ڈاکٹر شاہ فیصل، ڈاکٹر نیلوفر ناز نحوی وغیرہ جموں کشمیر کے ممتاز قلمکاروں، ریسرچ اسکالروں اور طلباء و طالبات نے شرکت کی. اس تقریب میں ادارہ نگینہ کی جانب سے ڈاکٹر جگ موہن سنگھ کو بہترین تحقیقی و تنقیدی کتاب اور دیگر ادبی خدمات کے اعتراف میں ’’نگینہ انٹرنیشنل ایوارڈ 2021ء ‘‘

ڈی سی رام بن نے سناسرکیلئے مہم جوئی ٹیم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

رام بن //ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے 48 طلباء کے ایک گروپ کو سناسر کی ٹریکنگ مہم کے لیے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔پانچ روزہ ٹریکنگ مہم کیمپ کا انعقاد محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے کیا ہے اور اس میں حصہ لینے والے طلباء کو ضلع کے چھ مختلف ایجوکیشن زونز سے نکالا گیا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ اس قسم کی تقریبات سے طلباء کو ان کی قابلیت، صبر و تحمل اور کمزوریوں اور ہنر کا ادراک کرنے کا موقع ملے گا جس سے ان کے مستقبل میں مدد ملے گی۔شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے، ڈی سی نے ان پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی شخصیت کو ایک اچھے کھلاڑی کے ساتھ ساتھ معاشرے کی قیادت کرنے کے قابل ذمہ دار شہری کے طور پر تشکیل دیں۔انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ راستے میں پڑے کچرے کو جمع کریں تاکہ علاقے کے لوگوں میں سوچھ بھارت مشن کو فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے DYSSO کو ہدایت کی کہ

مزید خبریں

پرائمری ہیلتھ سنٹر میں پانی سپلائی کی عدم دستیابی مریض و عملے کو شدید پریشانیوں کا سامنا،محکمہ جل شکتی ٹس سے مس نہیں زاہدبشیر گول//محکمہ جل شکتی کی ناقص کارکردگی اور لاپرواہی کے باعث جہاں عام لوگوں کو پانی جیسی بنیادی سہولیت حاصل کرنے کیلئے برسوں تک محکمہ متعلقہ کے دفتر کا چکر کاٹنے پڑرہے ہیں وہیں سرکاری اداروں میں بھی محکمہ متعلقہ پانی کی سپلائی کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔قابل ِ ذکر ہے کہ پی ایچ سی سنگلدان میں پانی کی سپلائی کئی ہفتوں سے بند پڑی ہے جس وجہ سے ہسپتال میں علاج و معالجہ کرنے کیلئے آنے والے مریضوں اور طبی ادارے میں تعینات عملے کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں کئی ہفتوں سے بند پڑی پانی سپلائی کو جلدا زجلد بحال کرنے کیلئے محکمہ جل شکتی کو آگاہ کیا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر محکمہ نے پانی سپلائی کی بحال کی

تازہ ترین