تازہ ترین

جسمانی طور پر ناخیز افراد حکومت کی عدم توجہی سے ناخوش

ڈوڈہ //جسمانی طور پر ناخیز افراد نے سرکار کی عدم توجہی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی برس قبل مرکزی و ریاستی حکومتوں نے معذور افراد کے ماہانہ مشاہرہ میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک اس پر کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ معذور افراد کے عالمی دن پر میڈیا سے کشمیر عظمیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے ہینڈی کیپ ایسوسی ایشن صدر بھلیسہ محمد اسحاق ملک نے کہا کہ ماہانہ ہزار روپے پنشن سے مہنگائی کے اس دور میں گذارا نہیں ہوتا۔سرکاری اسکیموں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پنشنرز کو منریگا کاموں و دیگر فلاحی اسکیموں سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔ملک نے کہا کہ اپاہج لوگوں کے لئے محکمہ سماجی بہبود کے تحت فراہم کردہ مختلف سہولیات کی چیزیں مستحق افرد تک نہیں پہنچ پاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنشن حاصل کرنے و ہسپتالوں میں طبی جانچ پڑتال کروانے کے لئے ناتواں افراد کے لئے بھی کوئی سہولیات دستیاب نہیں ہیں ج

گندوہ کے بلاک چنگا میں یونائٹڈ فرنٹ کا احتجاج

ڈوڈہ //پہاڑی ضلع و بھلیسہ کو علیحدہ اسمبلی حلقہ کا درجہ دینے و روشنی ایکٹ کے تحت اندراج کی گئی زمینوں سے لوگوں کو بے دخل کرنے کے معاملہ کو لے کر یونائٹڈ فرنٹ کی جانب سے سب ڈویڑن گندوہ کے بلاک چنگا گواڑی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس دوران مظاہرین نے یوٹی انتظامیہ کی عدم توجہی و تعمیراتی منصوبوں میں مقامی لوگوں کو نظر انداز کے خلاف نعرہ بازی کی۔چیئرمین یونائٹڈ فرنٹ محمد حنیف ملک کی قیادت میں ہوئے احتجاجی مظاہرہ سے مخاطب ہو کر بی ڈی سی چیئرپرسن محمد عباس راتھر نے کہا کہ موجودہ سرکار کی عوام دشمن پالیسیوں سے عام آدمی کا جینا محال بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ برسوں سے زیر کاشت زمینوں سے غریب لوگوں کو بے دخل کیا جارہا ہے۔ راتھر نے کہا کہ گذشتہ حکومتوں نے عوامی مانگ کئے بناء ہی کالجوں، پلوں و تعمیراتی کاموں کافی جال بچھایا تھا لیکن موجودہ دور میں سیاسی و ذاتی مفادات کو مد نظر رکھ کر عوام کو بن

سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلے کی مہم جاری

بانہال//تحصیل کھڑی کے ہائی سکول بزلہ میں سرکاری سکولوں میں بچوں کے زیادہ سے زیادہ داخلے کی مہم کے تحت ضلع را م بن میں محکمہ تعلیم کی طرف سے داخلہ اور کمیونٹی موبیلائزیشن مہم کا سلسلہ جاری ہے اور زونل ایجوکیشن آفیسر کھڑی دیو راج کی قیادت میں کلسٹر ہائی سکول گورنمنٹ ہائی اسکول بزلہ میں جمعہ کے روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پنچایت ترگام اپر کے بزلہ اور اس کے علاقوں اور وارڈوں کے بچوں ، والدین اور معززین نے شرکت کی۔ اس پروگرام کی شروعات ایک ریلی کی صورت میں کی گئی اور طویل پہاڑی مسافت طے کرکے یہ ریلی گورنمنٹ مڈل سکول کاونہ اور گدورہ سے گزرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول بزلہ میں اختتام پذیر ہوئی ۔ اس مہم میں شامل محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ نے لوگوں کو سرکاری سکولوں میں اپنے بچوں کی تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے ترغیب دی جبکہ بچوں نے عوام الناس کو ہاتھوں میں اٹھائے گئے پلے کارڈوں کے ذ

خاتون کی جان بچانے والے صفائی کرمچاری کیلئے بہادری ایوارڈ کی مانگ

بانہال //جمعرات کے روز جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن کے نزدیک دریائے چناب پر واقع جیسوال پل کرول سے دریا چناب میں کود کر اپنی جان دینے کی کوشش کرنے والی دو بچوں کی ماں خاتون رینا دیوی زوجہ نریش چند ساکنہ پنچاری ضلع ادہمپور کو بچانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ایک جانباز اور بہادر نوجوان کو ایس ایچ او رام بن نے انعام سے نوازا ہے جبکہ چناب کے ٹھنڈے پانی میں کود کر خاتون کی جان بچانے والے معراج احمد شیخ ولد فاروق احمد شیخ ساکنہ کرول رام بن کو یوم جمہوریہ کے موقع پر بہادری کے اعزاز سے نوازنے کی مانگ سوشل میڈیا پر زور پکڑ رہی ہے۔ اس نوجوان کو بہادر اور اصل ہیرو کے القاب سے نوازا جارہا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بہادری کی مثال قائم کرنے والے معراج احمد کو ایچ او رام بن سندیپ چاڑک نے جمعہ کے روز پولیس سٹیشن بلاکر اس کی حوصلہ اور عزت افزائی کی اور اسے نقدی انعام سے نوازا گیا۔ انہوں نے کہ

مسجد کے باہر گندگی کے ڈھیر،محکمہ و صفائی کرمچاری غائب

کشتواڑ//کشتواڑ قصبہ کے وارڈ نمبر 10 میں مسجد طلحہ کے باہر گندگی کے ڈھیر سے عوام سخت پریشان ہے جبکہ بدبو سے راہگیروں و نمازیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مسجد کمیٹی نے بتایا کہ اگرچہ انھوں نے متعلقہ محکمہ کے حکام کی نوٹس میں معاملے کو لایا لیکن کوئی نہیں سنتا۔انہوںنے کہا کہ مسجد کے بالکل قریب میں لوگ گھروں سے گندگی کو لاکر پھینک دیتے ہیں جو اڈکر مسجد کے باہر جمع ہوجاتی ہے، اگر کوڑادان لگایاجاتا تو لوگ اسکے اندر گندگی پھینکتے لیکن متعلقہ محکمہ کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔کمیٹی ممبران نے کہا کہ پانی کی پائپوں سے پانی رستا ہے جس کے نتیجہ میں اس راستے پر چلنا نامکمن ہوجاتا ہے جبکہ نمازیوں کو سخت پریشانی ہوتی ہے جبکہ اس راستے سے ضلع انتظامیہ کے سبھی افسران کا گزر ہوتا ہے لیکن باوجود اسکے اسکی طرف توجہ نہیں دی جاتی۔ انھوں نے کہاکہ اگر انتظامیہ نے اس طرف توجہ نہ دی تو وہ سڑکوں پر&n

مزید خبریں

ڈوڈہ میں کووڈ کے 5 نئے معاملات  ۔2 مریض صحتیاب ،575668 ٹیکے لگائے گئے  اشتیاق ملک  ڈوڈہ //ڈوڈ ہ میں کوؤڈ 19 کے 5 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 2 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز ڈوڈہ ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران پانچ افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور دو مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 27 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7781 پہنچ گئی ہے۔ضلع میں اب تک کوؤڈ 19 سے 133 افراد فوت ہوئے ہیں اور 575668 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔     ایس ایس پی کشتواڑ کا دچھن علاقے دورہ ، علاقہ میں سیکورٹی انتظامات کا لیاجائزہ   عاصف بٹ  کشتواڑ// ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے ضلع کشتواڑ کے علاقہ دچھن کا دورہ کیا اور پولیس پوسٹ پتیمہا

تازہ ترین