تازہ ترین

بھاجپا جھوٹ کا سہارا لینا چھوڑ دے

گول//سب ڈویژن گو ل میں 2014سے بھاجپا حکومت نے صرف لوگوں کو بڑے بڑے خواب دکھائے ہیں جہاں گول بدھن ٹنل کو ایک دو سال کے اندر اندر تعمیر کرنے کا شوشہ چل رہا تھا وہیں گول میں کیندریہ ویدیالیہ کی کلاسیں بھی چند دنوں کے اندر اندر شروع کرنے کا بھی کافی شور شرابہ تھا لیکن اگر 2014سے دیکھا جائے تو گول میں بھاجپا نے کوئی کام نہیں کیا ہے جبکہ جو پچھلی سرکاروں نے کام کئے تھے ان پر بھی تعمیری کام 2014میں ہی ٹھپ ہوا تھا اور لوگ20برسوں سے اراضی معاوضہ کے لئے ترس رہے ہیں لیکن وہیں بھاجپا یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ گول میں کافی تعمیری کام ہوئے ہیں ۔ گزشتہ روز بھاجپا کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں یہ دعویٰ کیا گیاتھا کہ گول سب ڈویژن میں کافی تعمیراتی کام ہوئے ہیں جس پر آج نیشنل کانفرنس نے الٹا وار کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا جھوٹ کا سہارا لے کر لوگوں کو سبز باغ دکھا رہی ہے اور چند بھاجپا کے لوگ گول میں لوگوں ک

اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ سرکاری ملازمت سے سبکدوش

ڈوڈہ //ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ محمد حنیف ملک سرکاری نوکری سے سبکدوش ہوئے. اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں مختلف کے آفیسرز، ملازمین و سیول سوسائٹی نے شرکت کی. مقررین نے محمد حنیف ملک کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں مختلف عہدوں پر فائز رہ کر اپنے فرائض کو ایمانداری، دیانتداری و صاف گوئی سے نبھایا ہے اور ہر وقت عوام کے لئے اپنے آپ کو دستیاب رکھتے تھے. اس دوران انہوں نے ملک کو پھولوں کی مالا پہنا کر الوداع کیا. اے ڈی ڈی سی نے سیول ،پولیس انتظامیہ و عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر وقت اپنا تعاون دیا جس کی وجہ سے وہ کافی حد تک عوامی مسائل حل کرنے میں کامیاب رہے.   

نامور سماجی کارکن و ماہر تعلیم بشارت ملک وفات پا گئے

ڈوڈہ //بھلیسہ کے نامور سماجی کارکن و ماہر تعلیم بشارت حسین ملک مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے وہ 56 برس کے تھے. مرحوم کا تعلق تحصیل بھلیسہ کے گاؤں صوتی سے تھا اور وہ محکمہ تعلیم میں بطور ماسٹر تعینات تھے. مرحوم کا شمار جہاں علاقے کے مشہور ماہر تعلیم ہوتا تھا وہیں وہ ایک بہترین سماجی کارکن تھے اور ہر وقت علاقہ کی تعمیری، سماجی ،تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں میں پیش پیش رہتے تھے. مرحوم نے کوؤڈ 19 کے دوران بھی مثالی کام کیا تھا.مرحوم نیک سیرت، خوش مزاج ،ملنسار و باکردار شخصیت کے مالک تھے. ان اچانک موت سے علاقہ بھلیسہ میں صف ماتم چھا گئی ہے. مرحوم کا نماز جنازہ اپنے آبائی گاؤں صوتی میں ادا کی گئی اور وہیں پر پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا. ان کی وفات پر متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے.  

ناجائز قبضہ ہٹانے کے نام پر محکمہ مال کی تانا شاہی ناقابل برداشت :ہاشمی

ڈوڈہ //روشنی ایکٹ کے تحت اندراج کی گئی اراضی کو محکمہ مال کی جانب سے غیر قانونی قرار دینے و ان زمینوں سے ناجائز قبضہ ہٹانے کی مہم کو عدالت کی توہین قرار دیتے ہوئے بلاک کونسل چیئرپرسنوں نے اسے تانا شاہی سے تعبیر کیا. ڈوڈہ کے نامور وکیل و بی ڈی سی چیئرمین گندنہ عاصم ہاشمی نے بی ڈی سی چیئرپرسن مرمت مشتاق احمد کی موجودگی میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایک طرف عدالت میں یہ معاملہ زیر سماعت ہے اور دوسری طرف انتظامیہ تانا شاہی کرکے غریب لوگوں سے اس زمین کو واپس لے کر فخر محسوس کرتی ہے. انہوں نے کہا کہ انتظامیہ و باالخصوص محکمہ مال کی طرف سے کی جارہی من مانی سے سینکڑوں غریب و مفلس کنبے بے گھر ہورہے ہیں. ایڈووکیٹ عاصم ہاشمی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں یوٹی انتظامیہ نے تحریری طور پر کسی بھی شخص کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کا بیان کیا ہے لیکن یہاں پر عدالت کی پاسداری نہ کرتے ہوئے لوگوں کو ان ک

مزید خبریں

لداخ کے ضلع لیہہ میں زلزلہ، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں لیہہ// لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7  ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مزکر ضلع لیہہ کا مشرقی علاقہ تھا۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق منگل کی علی الصبح قریب چار بج کر پچاس منٹ پر لیہہ میں 3.7 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ اس زلزلے کا مرکز لیہہ کا  مشرقی علاقہ تھا۔واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشاہ تباہی مچائی ہے۔ 8 اکتوبر 2005 میں ہونے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی ن