تازہ ترین

محکمہ دیہی ترقی کے کام پر مقامی لوگوں نے اٹھائے سوال | لاکھوں روپے نکالے گئے ،زمینی سطح پر کام نہ کے برابر،تحقیقات کی مانگ

کشتواڑ//قصبہ کشتواڑ کی ملحقہ پنچایت ہڑیال کی عوام نے محکمہ دیہی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کاغذوں میں جن کاموں کو مکمل دکھایا گیا ہے وہ زمینی سطح پر کام نہیں ہوئے ہیںاور لاکھوں روپے نکالے بھی گئے ہیں۔پنچایت ہڑیال کے ورارڈنمبر 3کے مقامی شخص نریندر کمار نے بتایا کہ انھوں نے چار ماہ قبل پنچائت ہڑیال میں ہوئے کاموں کو لیکر محکمہ کو آر ٹی آئی دی تھی اور سبھی کاموں کی تفصیل مانگی تھی اور جواب میں جن کاموں کی تفصیلات فراہم کی گئی وہ زمینی سطح پر ہوئے ہی نہیں ہیں اور پیسہ بھی نکالا گیاہے جبکہ صرف14ایف سی کے کاموں کو دکھایاگیاجبکہ 15ایف سی کے کاموں کو دکھایا ہی نہیں گیا۔انہوںنے کہاکہ وارڈ میں پکے راستے تعمیرکرنے کیلئے کام کو فروری 2021 میں مکمل تو دکھایا گیا اور ایک لاکھ 98ہزار روپے کی رقم نکالی بھی گئی اور مزید90 ہزار کا کام اسی راستے پر چل رہا ہے،انھیں محکمہ کے ملازمین نے کہاتھا کہ راستے کو

تعلیمی زون کھڑی کے مہو علاقے میں داخلہ مہم کا انعقاد

بانہال // ضلع رام بن کے ایجوکیشن زون کھڑی کے دور دراز علاقہ مہومنگ میں زونل ایجوکیشن آفیسر کھڑی دیو راج بھگت کی طرف سے ایک داخلہ مہم کا آغاز کیا گیا جس میں مقامی نمائندوں، طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔ پرنسپل سیکریٹری ایجوکیشن بی کے سنگھ، ایس پی ڈی سماگرا شکشھا اور ناظم تعلیم جموں ڈاکٹر روی کمار شنکر کی ہدایت پر زیڈ ای او کھڑی نے اس مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم کے دوران ہائر اسکینڈری اسکول مہو میں منعقدہ اس تقریب میں والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ سرکار کی طرف سے جاری کی گئی اسکیمو ں کا فائدہ اٹھا کر اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخلہ کرائیں اور اپنے بچوں کو تعلیم کے نور سے منور کریں۔ اس موقع پر مقررین نے تعلیم کی اہمیت اور بچوں کی تعلیم کے لیے حکومت کی طرف سے فراہم کی جا رہی فلاحی سکیموں کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کی۔ ZEO کھڑی نے اپنے خطاب میں سرکار کی طرف سے شروع کی گئی مختلف فل

بھلیسہ یونائٹیڈفرنٹ کا احتجاجی مظاہرہ | مہنگائی، بے روزگاری و اراضی سے بے دخلی پر سرکار کو نشانہ بنایا

ڈوڈہ //جموں و کشمیر میں موجودہ حالات، بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری و سرکاری اراضی سے غریب عوام کو بے دخل کرنے کے پیش نظر بھلیسہ یونائٹڈ فرنٹ نے ڈوڈہ ضلع کی تحصیل چلی پنگل کے ملکپورہ میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس دوران مظاہرین نے حکومت مخالف نعرہ بازی کی۔چیئرمین محمد حنیف ملک کی قیادت میں مظاہرین نے ہم کیا چاہتے انصاف، ہمارا حق ہم کو دو، ورنہ گدی چھوڑ دو کے نعرے بلند کئے۔فرنٹ کے چیئرمین نے اس موقع پر بولتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سرکار نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 و 35اے کی منسوخی کے بعد لاکھوں نوجوانوں کو روزگار دینے کا نعرہ لگایا تھا جو اب تک پورا نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری و افسر شاہی نے عام آدمی کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور سرکار عوام کو سبز باغ دکھا کر گمراہ کر رہی ہے۔چیئرمین نے سرکاری اراضی سے بے گ

جواں سال صحافی سجاد احمد خان دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے | اپنے آبائی گاؤں خانپورہ فیگسو میں سپرد خاک، متعدد شخصیات کا اظہار دکھ

ڈوڈہ //ٹھاٹھری کی تحصیل فیگسو کے گاؤں خانپورہ سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ سجاد احمد خان ولد نذیر احمد خان کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔مرحوم انتہائی شریف، ملنسار و خوش مزاج شخصیت کے مالک تھے۔ وہ کافی عرصہ تک چناب ٹی وی نامی نجی ویب پورٹل سے بھی جڑے رہے اور اپنے علاقہ کے مسائل ابھارنے میں ہر وقت پیش پیش رہتے تھے۔مرحوم محکمہ جل شکتی کی لیبارٹری میں عارضی طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے اور جمعرات کو اپنے دفتر میں ہی اچانک دل کا دورہ پڑا اور داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کے روز اپنے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی اور وہیں پر پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی وفات پر متعدد سیاسی، سماجی و صحافتی برادری سے وابستہ شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے۔اپنے الگ تعزیتی پیغام میں سابق وزیر غلام محمد سروڑی،صدر چناب ویلی جرنلسٹ ایسوسی

مزید خبریں

مرکزی سیکرٹری خوراک نے شہری سپلائز پروگراموں کا جائزہ لیا | اسے مزید شفاف اور ہدف پر مبنی بنانے کیلئے محکمہ کی تعریف کی  سرینگر //مرکزی خوراک اور عوامی تقسیم کے سیکرٹری سدھانشو پانڈے نے سول سیکرٹریٹ سرینگر میں ایک میٹنگ منعقد کی جس میں محکمہ خوراک شہری سپلائیز اینڈ کنزیومر افئیرز ( ایف سی ایس اینڈ سی اے ) اور جموں و کشمیر میں سرمائی ذخیرہ اندوزی کے جاری پروگراموں کا جائیزہ لیا ۔ مرکزی سیکرٹری خوراک نے وزیر اعظم غریب کلیان انا یوجنا ( پی ایم جی کے اے وائی ) ، نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ ( این ایف ایس اے ) ، مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی مختلف فلاحی اسکیموں کے تحت مستحقین کو سبسڈی والے اناج کی تقسیم کا بھی جائیزہ لیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔ مرکزی سیکرٹری نے محکمے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ وہ پی پی پی موڈ پر جموں و کشمیر کے اسپتالوں میں تیمارداروں