تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان و مزدور پیشہ افراد پریشان

ٹینڈر عمل کی ناکامی کے لئے محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین و پنچائتی اراکین ذمہ دار قرار  ڈوڈہ //پنچائتی سطح پر تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں و مزدور طبقہ کے لئے روزگار کے وسائل فراہم کرنے کی غرض سے اگر چہ حکومت کی جانب سے محکمہ دیہی ترقی کے تحت ٹھیکیداری کارڈ جاری کرنے و 3 لاکھ تک کے کاموں میں مقامی ٹھیکیداروں کو ہی ٹینڈر کا اہل قرار دیا گیا تھا تاہم زمینی سطح پر اس کے برعکس کام ہورہا ہے جس کے نتیجے میں بیشتر نئے کارڈ ہولڈر مزید پریشانیوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کئی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ چند ایک پنچائتی اراکین کو چھوڑ کر زیادہ تر محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین، بی ڈی سی و ڈی ڈی سی چیئرپرسنوں کے قریبی رشتہ دار و اے اور بی کلاس کے ٹھیکیدار کم ریٹ پر ٹینڈر دے کر کام حاصل کرتے ہیں اور مستحق و بے روزگار طبقہ کو محروم رکھا جاتا ہے۔ نامور سماجی کارکن و بی جے پی ضل

رام بن ۔بانہال سیکٹر میں شاہراہ کی کھدائی سے نکلنے والے ملبہ کو ٹھکانے لگانے کا قضیہ

 بانہال//بانہال اور رام بن کے سیکٹر میں جموں سرینگر فور لین شاہراہ پروجیکٹ کے ساتھ رہنے والے کئی گاں والوں نے فورلین شاہراہ کی تعمیراتی کمپنیوں کے خلاف احتجاج کیا اور تعمیراتی کمپنی سی پی پی پی ایل سے پچھلے دو سال سے شاہراہ کی تعمیر سے نکلنے والے ملبہ کیلئے لیز پر لی گئی ملکیتی اراضی کے معاوضے اور کرایہ کا مطالبہ کیا ہے۔ بانہال اور رام بن کے درمیان تلباغ ، شابن باس ، رتن باس ، طبیلہ ، چملواس ، رامسو اور ماروگ کے زمینداروں نے تعمیراتی کمپنیوں کی طرف سے ملبہ ڈال کر تباہ کی گئی اراضی میں احتجاج کرکے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کی ۔ مقامی زمینداروں کی قیادت ماسٹر عبدالغنی بہورو کر رہے تھے۔ ان نے نمائندوں کو بتایا کہ پہلے تعمیراتی کمپنی ہندوستان کنسٹرکشن کمپنی نے شاہراہ کی کھدائی سے نکلنے والے ملبے کو ڈالنے کیلئے ان کی ملکیتی اراضی لیز پر لی تھی اور پہلے دو سال تک معاوضہ ادا کیا گیا

کھڑی کے بزلہ گاﺅں میں پینے کے پانی کی قلت سے لوگ پریشان

بانہال//محکمہ جل شکتی سب ڈویژن بانہال کے بزلہ تحصیل کھڑی علاقے میں پینے کے پانی کی قلت سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور پینے کے پانی کے حصول کیلئے مرد و خواتین اور بچوں کو دور مہو نالہ اور بزلہ نالہ کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں پانی لینے کیلئے بوتلیں اور دیگر برتن لیکر چھوٹے چھوٹے بچوں کا ایک فوٹو بھی مقامی سوشل میڈیا میں وائرل ہے۔ بزلہ کے مقامی لوگوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ اس علاقے میں آنے والی پینے کے پانی کی ایک پائپ سے بزلہ بستی کے کئی گھروں اور فوجی کیمپ کو پانی فراہم کیا جاتا ہے لیکن محکمہ جل شکتی کی عدم توجہی اور یہاں تعینات ملازمین کے اپنے فرض سے برتی جارہی غفلت کی وجہ سے اس پائپ لائن کا بیشتر پانی فوجی کیمپ کو چلا جاتا ہے اور مقامی بستی والوں کو پانی کے حصول کے نیچے نالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جل شکتی کے ملازمین لوگوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دے

صوبائی کمشنر کا اے ڈی جی پی کے ہمراہ مڑواہ کا دورہ

کشتواڑ// ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنکرو ایڈیشنل وجنرل آف پولیس جموں مکیش سنگھ نے ضلع کشتواڑ کے دوردراز علاقہ مڑواہ کا دورہ کیا اور وہاں کے لوگوں لوگوں کی شکایات سنیں۔ انکے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر کشواڑاشو ک کمار شرما، ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ،ایس ڈی ایم مڑواہ محسن رضا ،ضلع افسران و دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔متعدد عوامی وفود و پی آر آئی ممبران نے علاقہ میں پیش آرہے مشکلات سے آگاہ کیا جن میں گورنمٹ ڈگری کالج مڑواہ کو مکمل طورشروع کرنا ،مڑواہ میں سپیشل پولیس بھرتی ، سرکاری دفاتروں میں مکمل عملے کی دستیابی و بیماروں کو منتقل کرنے کے لے ہنگامی صورت میں ہوائی جہاز کی عدم دستیابی ،علاقہ میںبہتر موصولاتی نظام کی فراہمی ، جبکہ علاقہ میں مزید موبایل ٹاور لگا نے کا مطالبہ کیا۔ڈگری کالج کو بہتر طور چلانے کیلئے وفود نے مقامی نوجوانوں کو اکیڈمیک ارینجمنٹ کے تحت لگانے کی مانگ کی جبکہ انھو

سید محمد اقبال بخاری کے ایصال ِ ثواب کےلئے

جموں//اپنی ٹریڈ یونین صدر اعجاز کاظمی نے اپنی رہائش گاہ دلپتیاں محلہ میںاپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری کے والد محترم اور معروف تاجر وصنعتکار اور سید محمد اقبال بخاری کے ایصال ِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔ اس دوران مرحوم کی جنت نشینی اور لواحقین کو یہ ناقابل ِ تلافی نقصان بردداشت کرنے کی ہمت عطا کرنے کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس دعائیہ مجلس میں امام پیر مٹھا جموں مولیٰ علی بادشاہ، اپنی ٹریڈ یونین نائب صدر شیخ عبدالطیف، شوکت بھٹی، شجا کاظمی، حیدر علی، حسن کاظمی، عاشق علی، سہیل میر ودیگران نے شرکت کی۔    

اے ٹی ایم فراڈ کیس میں تین غیر مقامی افراد گرفتار

 رام بن//رام بن پولیس نے جمعرات کو رام بن میں اے ٹی ایم فراڈ کیس میں ملوث تین غیر مقامی لوگوں کو گرفتار کیا۔ایک پریس کانفرنس میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رام بن پی ڈی نتیا نے بتایا کہ رنجیت سنگھ پریہار ولد کیشو رام ساکن کرول رام بن نامی ایک شخص کی جانب سے تحریری شکایت درج کرائی گئی تھی کہ تین نامعلوم غیر مقامی افراد نے اس کے اے ٹی ایم کارڈ کا تبادلہ کیا جب وہ اس کے پاس گیا کچھ دن پہلے ایس بی آئی بینک برانچ رام بن کے قریب ایس بی آئی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ سے نقد رقم نکالیں۔ ایس ایس پی نے کہا کہ شکایت موصول ہونے پر ایف آئی آر 2021زیر دفعہ 379/401/420 آئی پی سی کے تحت ایک مقدمہ پولیس اسٹیشن رام بن میں درج کیا گیا اور تفتیش کے دوران پی ایس آئی سویٹ سنگھ کو تفتیش سونپی گئی جس نے رام بن پولیس کی سخت کوششوں سے تین افراد کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ان کے قبضے سے 15 مختلف بینکوں ک

تازہ ترین