تازہ ترین

کشمیر کوساتھ رکھنا ہے تودفعہ370 سودسمیت واپس کرنا ہوگا:محبوبہ مفتی

بانہال/جموں//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی صدرمحبوبہ مفتی نے بدھ کوکہا کہ جموں کشمیرکے لوگ ’’اپنی شناخت اور وقار‘‘سودسمیت واپس چاہتے ہیں۔انہوں نے مرکز سے کہا کہ وہ دفعہ370کوبحال کرکے مسئلہ کشمیر کوحل کرے ،اگر وہ ’’کشمیر کورکھنا‘‘چاہتا ہے۔بانہا ل کے نیل گائوں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگوں نے’’ مہاتما گاندھی کے بھارت کے ساتھ اپنی قسمت کو وابستہ کرنے کافیصلہ‘‘ کیاتھاجس نے ہمیں دفعہ 370 ، اپنا آئین اوراپناپرچم دیاتھااوروہ (ناتھو رام) گوڈسے کے بھارت کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔ محبوبہ نے لوگوں سے متحد ہوکراُس کی آواز کومضبوط کرنے کوکہا تاکہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت جس کی آئین میں ضمانت دی گئی ہے،کوبحال اورلوگوں کے عزت ووقار کاتحفظ کیاجائے۔ انہوں نے کہا ،’’ہم مہاتماگاندھی کے ب

زمینی ٹرانسپورٹ اور شاہرائوں کے وزیر نے رکھاجموں و کشمیر میں قومی شاہراہوں کے25 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد | پروجیکٹوں سے سفری طوالت میں نمایاں کمی آئیگی،الیکٹرک AC بسوں کے آغاز پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے:نتن گڈکری

ڈوڈہ//زمینی ٹرانسپورٹ اور شاہرائوںکے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے وزیراعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور ممبر پارلیمنٹ جناب جگل کشور شرما کی موجودگی میں سپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ میں جموں و کشمیر میں 11,721 کروڑ روپے کے 25 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ نتن گڈکری نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیاحت کی بہت بڑی صلاحیت ہے جو آخر کار آنے والے جدید سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں سے فائدہ اٹھائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبے صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے بھی ایک اہم لائف لائن ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا"ان سڑکوں کے منصوبوں کی تعمیر سے وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی۔ جموں و کشمیر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، خطے کی سیاحت کو فروغ ملے گا، اور خطے کے لوگوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو تیز کیا جائے گا"۔ مرکزی وزیر نے یق

شاہراہ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری | 300 گاڑی کی چیکنگ کے دوران37کے خلاف کارروائی ، چار گاڑیاں ضبط

بانہال //موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ رام بن کی طرف سے جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کے روز کی گئی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے مرتکب گاڑی ولالون کے خلاف کی گئی تازہ کاروائی میں ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الالسلام کی قیادت میں چلائی گئی اور اس موقع پر اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افیسر رام بن شفقت مجید اور ایس ایچ او رام بن سندیپ چاڑک بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر کل ملاکر جموں سرینگر شاہراہ پر تین سو گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اور مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب 37گاڑی والوں کے خلاف چالان اور جرمانہ عائید کیا گیا ۔ اس مہم کے دوران چار گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہا کہ تیز رفتاری اور لاپر واہی سے گاری چلانیوالوں اور مسافر سے مقررہ کرایہ سے زیادہ کرایہ وص

کشتواڑ ضلع میں بجلی سپلائی 24گھنٹے بعد بجلی بحال | 132کے وی لائن گرجانے کا شاخسانہ،طلباء مشکلات سے دوچار

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کو بجلی سپلائی فراہم کرنے والی 132کے وی لائن منگل شام آٹھ بجے کے قریب ڈوڈہ میں سیوگاڑین کے مقام پر گرجانے کے سبب بند پڑی تھی جسکے آج قریب 24گھنٹے بعد بحال کردیا گیا۔ محکمہ بجلی کے افسران نے بتایا کہ شام ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ڈوڈہ و کشتواڑ کی بجلی سپلائی متاثر ہوئی جسکے بعد متعدد کوششیں کی گئیں اور قر یب ایک گھنٹے بعد ڈوڈہ ضلع میں بجلی سپلائی کو بحال کیاگیا جبکہ سیوگاڑین کے قریب جنگلات میں ترسیلی لاین گرگئی تھی جسے ٹھیک کرنے کا عمل بدھ کی صبح شروع کیا گیا اور دیر شام اسے ٹھیک کیاگیا۔بجلی گل رہنے کے سبب امتحانات د ے رہے طالب علموں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ا یک طالبعلم نے بتایا کہ آج انکا پیپر تھا جبکہ وہ رات بھر بجلی نہ ہونے کے سبب وہ اسکی تیاری نہ کرسکے۔   

ڈی ڈی سی وائس چیئرپرسن کا چسوٹ میں عوامی دربار

ریاسی// وائس چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ریاسی، ایڈووکیٹ سجرہ قادر نے ضلع ریاسی کے بالمتکوٹ کے مینڈی چسوٹ میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا اور مقامی مسائل اور ترقیاتی ضروریات کا جائزہ لیا۔ دربار میں ضلعی انتظامیہ کے کئی افسران نے شرکت کی۔دربار کے دوران مقامی لوگوں نے سڑکوں کے رابطوں، سکولوں میں عملے کی کمی، پانی کی فراہمی، بجلی کے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن، بینک کی سہولت، پوسٹ آفس، لنک روڈ کی تعمیر، اراضی کے مسائل اٹھائے۔ عوامی اہمیت کے دیگر مسائل کے علاوہ عام لوگوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سکول کی عمارت نہ ہونے، سٹاف کی کمی کی وجہ سے طلباء درختوں کے نیچے پڑھتے ہیں۔ بہت سے محکموں کے لیے انہوں نے لوگوں سے کہا کہ معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔ انہوں نے عوامی شکایات کو بغور سنا اور اپنے ساتھ آنے والے افسران کو حقیقی مطالبات کے فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدای

مزید خبریں

 کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کڑی کارروائی ہوگی: ضلع مجسٹریٹ جموں جموں// کورونا کے مثبت کیسز میں اضافے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ جموں نے ہوٹل والوں اور بینکوٹ مالکان کو گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کڑی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلع مجسٹریٹ جموں انشول گرگ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا: ’ضلع انتظامیہ نے محکمہ صحت اور پولیس کے ساتھ اشتراک کرکے کورونا وبا کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر کو روبہ عمل لایا ہے‘۔بیان میں کہا گیا کہ ضلع جموں کے دائرہ اختیار میں ا?نے والے علاقوں میں رات کا کرفیو (رات کے دس بجے سے صبح کے چھ بجے تک) نافذ کیا گیا ہے۔موصوف ضلع مجسٹریٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ اطلاعات کے مطابق ہوٹلوں اور بینکوٹس میں کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی

مینڈھر میں گندگی کو ٹھکانے لگانے کیلئے جگہ کا تعین نہ ہوسکا | صفائی کرمچاری دریامیں گندگی پھینکنے میں مصروف ،لوگ پریشان

مینڈھر //مینڈھر قصبہ کی گندگی کو ٹھکانے لگانے کیلئے حکام کی جانب سے ابھی تک کسی بھی جگہ کا کوئی تعین نہیں کیا گیا ہے جبکہ محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے تعینات صفائی کرمچاری قصبہ کی گندگی کو جمع کر کے مقامی دریا میں ڈال رہے ہیں جس کی وجہ سے عام لوگو ں کیساتھ ساتھ آبی زندگی بھی متاثر ہورہی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مینڈھر بس سٹینڈ کے قریب سے بہنے والے دریا پر قصبہ کے دو حصوں میں آپس میں جوڑنے کیلئے تعمیر پل کے دونوں کناروں پر روزنہ بڑی مقدار میں گندگی پھینکی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کے ارد گرد رہائش پذیر لوگوں کیساتھ ساتھ پل عبور کرنے والے عام راہگیر وں کیلئے شدید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مقامی اور ضلع انتظامیہ نے ابھی تک قصبہ کی گندگی کو ٹھکانے لگانے کیلئے کسی بھی جگہ کا نہ تو کوئی تعین کیا ہے او ر نہ ہی محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے گندگی کو جمع کر کے کس