تازہ ترین

قاضی گنڈ سے ریلوے سٹیشن بانہال تک ساڑھے 8 کلومیٹر طویل ٹنل کی تعمیر

بانہال // جموں سرینگر قومی شاہراہ کے فورلین پروجیکٹ کے مختلف مراحل اور شعبوں پر کام جاری ہے اور فورلین شاہراہ کے کئی مقامات پر تعمیراتی ایجنسیاں دن رات کام کر رہی ہیں۔ بانہال اور قاضی گنڈ کے درمیان ساڑھے 8 کلومیٹر کی لمبائی والی دو سرنگوں پر مشتمل فورلین ٹنل کا کام جہاں آخری مراحل میں داخل ہوا ہے ،وہیں گنڈ ٹھٹھاڑ کے مقام قائم فورلین ٹنل کے بانہال دھانے سے لیکر بانہال قصبے کے سیڈ ھاؤس پل کے قریب تک موجودہ شاہراہ کو بائی پاس کرنے والی قریب 8 کلومیٹر فورلین سڑک، فلائی اوور اور ٹنل میں داخل ہونے سے پہلے عشر اور لامبر گاؤں کے درمیان ٹول پلازہ پر بھی کام شدومد سے جاری ہے اور آئند سال کے پہلے چند ماہ تک فورلین ٹنل اور فورلین ٹنل سے بانہال قصبہ تک سڑک کو مکمل کئے جانے کی امید ہے۔ فورلین ٹنل اور ٹنل اور بانہال کے درمیان فورلین شاہراہ کا یہ حصہ نویگہ انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچرس کے پاس ہے جبکہ