ایس پی اوزا ور وی ڈی سی ممبران کی ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کیا جائے:سیوا سنگھ بالی

ڈوڈہ //عام آدمی پارٹی ٹریڈ یونین ونگ یوٹی کے صدر و اے آئی وی پی پی کے قومی صدر سیوا سنگھ بالی نے ایس پی اوز کی تنخواہ میں اضافہ کرنے، برطرف کئے گئے ایس پی اوز کی واپسی و سبھی وی ڈی سی ممبران کو ماہانہ مشاہرہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پر انہیں ووٹ بنک کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔ ڈوڈہ ضلع کے دورے کے دوران ٹاؤن حال میں منعقد کنونشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی و بڑھتی ہوئی بے روزگاری سے عام آدمی کا جینا محال بن گیا ہے جبکہ سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں ذہنی تناؤ کا شکار ہو چکے ہیں اور سرکار کوئی مثبت اقدامات نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پچھلے ایک دہائی سے ایس پی اوز، وی ڈی سی و ڈیلی ویجر ورکرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور اس معاملے کو متعدد لیفٹیننٹ گورنر سے لے کر وزیر اعظم تک پہنچایا لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا۔عام

ڈوڈہ، بھدرواہ ،ٹھاٹھری و گندوہ میں دسہرہ کی تقریب مذہبی عقیدت کے ساتھ منعقد

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں دسہرہ کا تہوار مذہبی عقیدت و جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جس دوران راون کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ،عسرو دیگر علاقوں میں دسہرہ کے موقع پر خصوصی جھانکیاں و جلوس نکالے گئے اور دوران شب مندروں میں پوجا کا بھی اہتمام کیا گیا۔سابق ایم ایل اے بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار نے گندوہ و ڈی ڈی سی کونسل چیئرمین دھنتر سنگھ کوشل نے بھدرواہ میں منعقد تقریب میں شرکت کی۔مقررین نے اس دن کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار اچھائی و انصاف کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نفرتوں کے اس دور میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی و بھائی چارے کے لئے یہ تہوار ایک مثال ہے جس میں سبھی فرقوں کے لوگ شریک ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دن کو برائی پر اچھائی کی جیت بھی کہا جاتا ہے۔اس دوران ثقافتی و تمدنی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔اس سلسلہ میں انتظامیہ کی طرف سے

۔37سالہ نوجوان لاپتہ ،تلاش میں عوام کا تعاون طلب

 کشتواڑ//گزشتہ روز سے کشتواڑ کے علاقہ ہٹہ سے تعلق رکھنے والا37 سالہ نوجوان گھر سے لاپتہ ہے جسے ڈھونڈنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے ڈھونڈنے میں عام عوام سے مدد طلب کی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ پولیس تھانہ کشتواڑ میں نوین شرما نے تحریری شکایت درج کی کہ اسکا بھائی دیپک شرما ولد کرشن لال عمر37 سال ساکنہ ہٹہ، جو افکان کمپنی میں میڈیکل ملازم ہے، 13 تاریخ سے لاپتہ ہے اور اسکا کوئی سراغ نہیں ملا جسکے بعد پولیس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔ پولیس نے عام لوگوں سے درخواست کی  کہ وہ کشتواڑ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور لاپتہ نوجوان کے بارے میں کوئی بھی معلومات ایس ایچ او پی ایس کشتواڑ کے فون نمبر 9149695883  یا پی سی آر کشتواڑ کے نمبر9906154100 پر دیں۔  

کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 16 ہزارکا جرمانہ

 رام بن//ضلع رام بن میں کوویڈ پروٹوکول کے نفاذ کے لیے نفاذ مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے چہرے کے ماسک نہ پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پرمتعدد خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔نافذ کرنے والی ٹیموں نے اپنے متعلقہ دائرہ کار میں معائنہ کے دوران 15ہزار800 روپے جرمانہ وصول کیا۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اس کے علاوہ اپنے قریبی سی وی سی پر کوویڈ ویکسی نیشن کی خوراکیں لیں۔ضلع امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر سریش نے بتایا کہ ضلع رام بن میں آج 2240 افراد کو پہلی اور دوسری کوویڈ ویکسین کی خوراک دی گئی۔چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 1197 نمونے جمع کیے ہیں جن میں 270 RT-PCR اور 927 RAT نمونے شامل ہیںجبکہ اس کے علاوہ 2240 افراد کو کوویڈ ویکسین ضلع

مزید خبریں

پوچھال کے جنگل میں لگی آگ کوپھیلنے سے روکا گیا عاصف بٹ کشتواڑ//قصبہ کشتواڑ کے قریبی علاقہ پوچھال میں جمعہ کی شام چار بجے کے قریب جنگل میں آگ لگی جس پر مقامی لوگوں و محکمہ فائر سروس  نے بروقت کاروائی کرکے قابو پالیا۔ آگ گھاس کو لگی تھی جس سے کئی پیڑ جل گئے جبکہ مقامی لوگوں نے فورا ًاسکی اطلاع فائر سروس کو دی جسکے بعد فائر سروس نے آگ پر قابو پالیا تاہم آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہ چل سکا۔واضح رہے کہ گزشتہ دس روز کے دوران آگ کی یہ چوتھی واردات رونما ہوئی تاہم مالی نقصان کم ہوا۔   کشتواڑ میں دسہرہ کا تہوار امسال بھی کورونا کی نظر عاصف بٹ کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں گزشتہ سال کی طرح امسال بھی دسہرہ کا تہوار منانے کی اجازت نہیں دی گئی۔کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق امسال بھی انتظامیہ نے دسہرہ منانے کی اجازت نہ دی۔ اگرچہ جموں کشمیر کے دیگر مقامات پر تہوارمن

تازہ ترین