تازہ ترین

ڈوڈہ میں ایس ایف سی ملازمین کا احتجاج

ڈوڈہ //ایس ایف سی میں کام کر رہے ملازمین نے اپنی مانگوں کو لے کر ڈویڑنل منیجر کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے تنخواہیں واگذار کرنے و سبکدوش ہوئے ملازمین کی واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ نثار احمد بانڈے، سنتوش گیری و ایاض ملک کی قیادت میں مظاہرین نے کہا کہ عرصہ چار ماہ سے وہ تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔احتجاجی ملازمین نے الزام لگایا کہ حکام سٹیٹ فاریسٹ کارپوریشن میں کام کر رہے ملازمین کے سوتیلے پن کا برتاؤ کررہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سبکدوش ہوئے ملازمین کی واجبات بھی ایک سال سے ادا نہیں کی گئی ہیں۔ احتجاجی ملازمین نے کہا کہ جہاں چھٹے تنخواہ کمیشن کا ایرئر ابھی تک نہیں دیا گیا ہے وہیں ساتویں تنخواہ کمیشن کے تحت بھی ایس ایف سی کے ملازمین کو مرعات نہیں دی گئی ہیں۔ملازمین نے کہا کہ عرصہ تیس سے سے کوئی ڈی پی سی بھی نہ

اراضی نوٹس جا ری کرنے پر گول میں تنازعہ

گول//گول میں الیکشن مہم کے دوران زمینداروں کوجنگلات خالی کرانے اورسرکاری اراضی خالی کرانے کی نواٹس کوایک سازش قرار دیتے ہوئے بی جے پی بے کہاکہ گول انتظامیہ نے مخصوص پارٹی کوفائدہ پہنچانے کے لئے یہ نوٹس نکاے ہیں۔ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بی جے پی ڈی ڈی سی امیدوار گول بلاک کریم بخش نے کہاکہ جہاں ایک طرف سے الیکشن چل رہے ہیں وہیں دوسری جانب تحصیلدارگول نے اراضی خالی کرانے کی نوٹس جاری کئے اوریہ صرف مجھے ہرانے کے لئے کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ صرف گول کے لئے نوٹس کیوں جاری کئے گئے اور تحصیلدار نے سوشل میڈیاپر اس کوڈالا ۔اس سلسلے میں تحصیلدارگول نثاق الفاروق نے کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ روشنی ایکٹ کے تحت ہم آج بھی کام کررہے ہیں اورآج بھی ہم نوٹس جاری کررہے ہیں اور اس کاکوڈ آف کنڈیکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے ہمارا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اورہم اپناکام بخوبی انجام دے

ڈی ڈی سی انتخابات کا چوتھا مرحلہ :چناب اور پیر پنچال میں جم کر پولنگ | گول میں64.79فیصد پولنگ | ایک سرپنچ اور ایک پنچ نشست پر بھی رائے دہی

گول//پورے جموںو کشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میں بھی ڈی ڈی سی انتخابا ت تیسرے مرحلے کے تحت ہوئے جہاں پر 64.79فیصد ووٹ پڑے ۔ صبح سات بجے سے ووٹنگ کی شروعات ہوئی ۔ ڈی ڈی سی نشست گول اور گنڈی داڑم بلاک میں13پنچایتوں کے 15654ووٹران تھے جن میں سے 5640مرد جبکہ 4502خواتین شامل ہیں ۔آج کے اس انتخاب میں 10142ووٹران نے اپنی رائے کا اظہار کیا ۔ اس ڈی ڈی سی نشست پر سات اُمیدوار کھڑے تھے جن میں کانگریس ، این سی ، بی جے پی ، اپنی پارٹی و آزاد اُمیدوار میدان میں تھے ۔ تیرہ پنچایتوں میں گول اے ، گول بی ، گول جمن ، گول پرتمولہ تنگالی، گول داچھن(C) کلی مستا ، ڈھیڈہ اندھ ، داڑم اے ، داڑم بی ، گنڈی گگرسولہ، بھیمداسہ شامل ہیں ۔ سردی کی وجہ سے صبح دھیمی رفتار سے ووٹنگ شروع ہوئی اور دس بجے کے بعد اس کی رفتار بڑھی ۔ لوگوں نے بڑھ چڑھ کر اس انتخاب میں حصہ لیا ۔ وہیں اس دوران گول داچھن سرپنچ ک

ضروری مرمت، شاہراہ پر آج ٹریفک بند

بانہال// جمعرات کوجموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کو جموں سے وادی کی طرف چلنے کی اجازت تھی جو بانہال علاقے میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام کا شکار ہوگیا۔ آج یعنی جمعہ کیلئے جموں سرینگر شاہراہ، زیر تعمیر فورلین شاہراہ کی کشادگی کے پیش نظر ضروری مرمت اور رکھ رکھاؤ کیلئے بند رہے گی ۔سڑک کا ضروری کام بانہال اور ناشری ٹنل کے درمیان انجام دیا جائے گا۔ یہ سلسلہ پچھلے سات ہفتوں سے جاری ہے اور ہر جمعہ کو شاہراہ ٹریفک کیلئے بند رکھی جاتی ہے۔۔ تاہم بانہال اور وادی کشمیر کے درمیان چلنے والا مقامی ٹریفک اس پابندی سے مبرا ہے گا۔       

ڈگڈول حادثہ کا زخمی چل بسا

بانہال// جموں سرینگر شاہراہ پر واقع ڈگڈول کے علاقے میں بدھ کی شام ٹینکر کی ٹکر کے بعد شاہراہ سے نیچے گری ٹاٹاسومو گاڑی میں زخمی ہوئے تین میں سے ایک شخص نے جمعرات کی علی الصبح شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سرینگر میں دم توڑدیا۔ اس حادثے میں دیگر دو زخمی ضلع ہسپتال رام بن میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے زخموں کی تاب نہ لاکر لقمہ اجل بنے شخص کی شناخت محمد اقبال نائیک ساکنہ سراچی کھڑی بانہال کے طور کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد اقبال نائیک ڈی ڈی سی الیکشن ڈیوٹی کے سلسلے میں گول جارہاتھاکہ رام بن پہنچنے سے پہلے ہی یہ گاڑی مخالف سمت سے آنے والی ٹینکر کی ٹکر کے بعد سڑک سے لڑھک گئی تھی جس میں تین افراد زخمی ہوئے تھے جن میںاقبال زخموں سے جانبر نہ ہوکر صورہ انسٹی چیوٹ میں دم توڑ بیٹھے۔

ا لیکشن ڈیوٹی میں غفلت برتنے کاالزام

کشتواڑ //ا لیکشن ڈیوٹی کی انجام دہی میں سرکاری ملازمین کی غیر سنجیدگی اور ڈی ڈی سی اور پنچایت ضمنی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کے لئے اپنے تفویض کردہ فرائض کی انجام دہی کیلئے حاضر نہ ہونے کی پاداش میں ضلع پنچایت الیکشن آفیسر کشتواڑ اشوک کمار شرما نے 02 سرکاری ملازمین کو معطل کردیا۔معطل شدہ ملازمین میں جی ایچ ایس لوپارہ داچھن میں تعینات ٹیچر رام کرشن ،جنہیں پریزائڈنگ آفیسر تعینات کیاگیاتھا ،کے علاوہ  پنچایت کتھر کے سیکٹر مجسٹریٹ اور ہائر سکینڈری سکول داچھن کے لیکچرار پربھات کمار شامل ہیں۔معطل ملازمین معطلی کی مدت کے دوران اے ڈی سی کشتواڑ کے دفترکے ساتھ منسلک رہیں گے۔اے ڈی سی کشتواڑ ، پون پریہار کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے جنہیںانتخابی رولز کے تحت اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کرنے کو کہا گیا ہے۔خیال رہے کہ کشتواڑ میں الیکشن ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور ا لیکشن ضابطہ اخلاق  کی خلا

بیمار خاتون کیلئے پالکی کا استعمال | بنیادی سہولیات سے محروم ملوانہ ڈوڈہ کی آبادی حکام سے برہم

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے تحصیل گندنہ کے کئی دیہات سڑک رابطہ سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ملوانہ گاؤں میں ایک بیمار خاتون کو پالکی میں بٹھا کر گاڑی تک پہنچایا گیا۔منی دیوی زوجہ حاکم سانگھ ساکنہ چبر ملوانہ کافی عرصہ سے بیمارہیں تاہم مالی حالت کمزورہونے کی وجہ سے گاؤں کے لوگوں نے چندہ کرکے مذکورہ خاتون کو ہسپتال تک پہنچانے کا بندوبست کیا۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے سماجی کارکن مکیش پریہار نے کہا کہ گندنہ کے بیشتر دیہات سڑک رابطہ سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں منی دیوی نامی بیمار خاتون کو تین کلومیٹر تک پالکی میں بٹھا کر سڑک پر پہنچایا گیا اور وہاں سے بذریعہ گاڑی گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں غریب عوام کو سبز باغ دکھائے جاتے ہیں مگر ووٹ حاصل کرنے کے بعد خاطر میں ہی نہیں لاتے۔ شیش رام نامی ایک شہری نے کہا کہ گاؤں میں ڈسپنسری تک نہیں ہے اور معمولی درد پر علاج و

دو ماہ سے اے ٹی ایم بند | مڑہوٹ میںجموں کشمیر بنک کے خلاف احتجاج

سرنکوٹ// سرنکوٹ کے صدر مقام سے لگ بھگ چودہ کلو میٹر دور مڑہوٹ گاؤں میں اے ٹی بیکار ہونے کی وجہ سے لوگوں نے جموں کشمیر بنک کے خلاف احتجاج کیا۔مقامی سرپنچ ہاڑی سکندر نورانی نے سخت نعرے بازی کی ۔انہوں نے جموں کشمیر بنک کے اعلیٰ حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں جموں کشمیر بنک کی ایک ہی شاخ موجود ہے۔ مذکورہ علاقوں کی آبادی لگ بھگ چالیس ہزار سے زائد ہے۔سکندر نورانی نے کہا کہ مذکورہ علاقوں کے لوگ صبح ہی قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں اور انہیں وہیںشام ہوتی ہے جن میں بزرگ ،نوجوان اور خواتین قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ دو ماہ سے اے ٹی ایم مشین بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر بنک کے اعلیٰ حکام حواب غفلت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اے ٹی ایم کو نہیںکھولا گیاتو وہ جموں پونچھ شاہراہ کا رخ کریں گے ۔  

مینڈھر کالج میں ایس ٹی طلاب وظیفہ سے محروم

مینڈھر//گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر میں ایس ٹی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلاب نے سرکار کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی طلاب نے سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ ابھی بھی سینکڑوں کی تعداد میں ایس ٹی طبقہ سے تعلق رکھنے والے سٹوڈنٹ موجود ہیں جن کو وظیفہ نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ سرکارسے باربار اپیل کرنے کے باوجود کچھ ہی طلباء کا وظیفہ آیا لیکن زیادہ تعداد میں طلباء ابھی بھی ایس ٹی وظیفے کا انتظار کررہے ہیں۔  

بلاک ڈیولپمنٹ انتخابات، منڈی اور لورن میںکل ووٹنگ

منڈی// ضلع پونچھ کے منڈی اور لورن بلاکوں میں بھی ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ دونوں بلاکوں میں 13 امید وار اپنی قسمت آزمائی کرنے جارہے ہیں۔ بلاک لورن سے سات جبکہ منڈی بلاک سے 6 امید وار میدان میں ہیں جن کیلئے 36338 رائے دہندگان اپنے حق  رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اعداد و شمار کے مطابق منڈی بلاک میں 22173 میں 11569مرد اور 10604 خواتین اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔ لورن بلاک سے 14154 میں 7393مرد جبکہ 6761 خواتین اپے ووٹ کا استعمال کریں گے۔ انتظامی ذرائع کے مطابق دونوں بلاکوں میں 75 پولنگ بوتھوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں 6 پولنگ بوتھوں کو انتہائی حساس جبکہ27کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ منڈی بلاک میں 44 پولنگ بوتھوں کا قیام عمل میںلایا گیا ہے جن میں سے ساوجیاں حدِ متارکہ کے قریبی 3 پولنگ بوتھ انتہائی حساس ہیں جبکہ 9 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔۔ ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے سیکورٹی کے حو

ٹینکر کی ٹکر سے سومو کو حادثہ

بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر بدھ کی شام پیش آئے ٹاٹا سومو حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے ۔ یہ گاڑی اننت ناگ سے جموں جارہی تھی۔ ڈگڈول فوجی کمیپ سے تھوڑی دوری پر شام کو یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹاٹا سومو زیر نمبر JK03C/2724 کو مخالف سمت سے آنے والے ایک ایندھن سے بھرے ٹینکر نے ٹکر ماری ۔ جائہ حادثہ سے فرار ہوئے ٹینکر ڈرائیور کو پولیس سٹیشن رامسو کے نزدیک گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی رام بن نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ٹا ٹا سومو مخالف سمت سے آنے والے ٹینکر کی ٹکر کے بعد لڑھک کرنیچے گری ، جس میں تین لوگ زخمی ہوئے۔

درختوں کاصفایاکرنے کیلئے کیمیائی مواد کااستعمال

سرینگر// جنگلات میں کیمیائی مواد کا ستعمال کرکے درختوں کا صفایا کرنے کا معاملہ جموں کشمیر ہائی کورٹ کے راڈار پر ہے،جبکہ عدالت عالیہ نے محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملے کو زیر غور لائے۔ جموں کشمیر ہائی کورٹ نے پرنسپل چیف کنرویٹر اور چیف کنرویٹر فارسٹس کو ہدایت دی ہے کہ جموں کشمیر کے جنگلات میں درختوں کو ختم کرنے کیلئے کیمائی مواد کو استعمال میں لانے کے معاملے کی جانچ کریں۔ عدالت عالیہ کی چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس پنیت گپتا پر مشتمل بنچ نے اس سلسلے میں موصولہ شکایات پر ایک حکمنامہ جاری کیا۔ عدالت نے کہا’’ معاملے  کے اس پہلو کو محکمہ جنگلات کی طرف سے جانچ کرنے کی ضرورت ہے،اور اس درخواست کی ایک نقل پرنسپل چیف کنرویٹر آف فارسٹس جموں کشمیر کے علاوہ چیف کنزرویٹر فارسٹس کشمیر کو روانہ کی جائے،تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے ،رپورٹ میں درختوں کو ختم

’بھارت اب پاکستان کیلئے اتنابڑا خطرہ نہیں‘

سرینگر//پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ (ر) لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی کا کہنا ہے کہ  اندرونی سلامتی کو لاحق خطرات اس وقت ملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں جن سے نمٹنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔جے کے این ایس کے مطابق، جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان کو لاحق اندرونی و بیرونی خطرات میں سے ان کے خیال میں اس وقت زیادہ بڑا خطرہ کون سا ہے، تو ان کا کہنا تھا ،’ ’بھارت اب اتنا بڑا خطرہ نہیں ہے۔‘‘انھوں نے کہا کہ5، اگست2019 کے اقدامات کے بعد بھارت کے لیے خود اتنے بڑے مسائل کھڑے ہو گئے ہیں کہ وہ اب ہمارے لئے خطرہ نہیں رہا۔اسد درانی کا کہنا تھا،’’کشمیر پر جو کچھ بھارت نے کیا، اس کے بعد مشرقی سرحد پر ہمارے لئے کوئی خطرہ نہیں ہے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ کبھی اگر وہ(بھارت) بالا کوٹ جیسا کچھ کرنا چاہیں تو اس کیلئے تیاری ک

بلاک ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات | بانہال کی دو نشستوں 66 فیصد رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے

بانہال // ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں منگل کو ضلع رام بن کے حلقہ انتخاب بانہال اے اور بی کی دو نشستوں پر انتخابات عمل میں لائے گئے اور بلاک بانہال کے کل 28253 رائے دہندگان میں 18711 رائے دہندگان نے اپنے حق کا استعمال کیاجو کل پولنگ کا 66.23 فیصد بنتا ہے۔بانہال اے میں کل 14843 ووٹروں میں مرد ووٹروں کی تعداد 7831 جبکہ ووٹروں کی تعداد 7012 ووٹ کے اہل تھے۔ ان میں سے کل 9683 ووٹوں نے اپنے حق کا استعمال کیا جو مجموعی پولنگ کا 65.23 فیصد تھا۔ ان میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 5177 جبکہ 4506 خواتین نے اپنے حق کا استعمال کیا۔ بانہال بی میں 13505 افراد ووٹ دینے کے اہل تھے۔ جن میں 65.99 فیصدووٹروں نے اپنے حق کا استعمال کیا جس میں 4881 مرد اور 4031 خواتین نے اپنے حق کا استعمال کیا۔ بانہال کی دونوں نشستوں پر 66.23 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ بانہال اے خواتین کیلئے مخصوص تھا اور آٹھ خواتین امیدوارمی

چنائوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

ڈوڈہ //انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈوڈہ انتظامیہ نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے محکمہ دیہی ترقی کے 2 ملازمین کو معطل کر کے بلاک کونسل چیرمین ،لمبردار  انتخاب لڑ رہے امیدوار  کے نام وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ اس دوران 4 وی ڈی سی ممبران کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈی آئی سی ڈوڈہ سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق نوڈل آفیسر ایم سی سی سورت سنگھ نے محکمہ دیہی ترقی کے دو ملازمین کو معطل کر کے انہیں اپنے دفتر میں اٹیچ کر کے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔ اس دوران انہوں نے انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد مہم چلانے پر بلاک کونسل چیرمین کے نام وجہ بتاؤ نو ٹس جاری کیا ہے جبکہ 4 وی ڈی سی ممبران کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے جو ایک مخصوص سیاسی جماعت کی مہم چلا رہے تھے۔ ادھر ضلع الیکشن آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈوئی فوڈے نے ایک بار پھر سبھی سرکاری ملازمین کو ہدائت دی ہے کہ وہ

بانہال بارہمولہ ریل خدمات کو بحال کرنے کا مسافروں کا مطالبہ

سرینگر//کوروناوائرس کی عالمگیر وباء کے پیش نظر اس سال مارچ میں بانہال بارہ مولہ ریل سروس بند کئے جانے سے مسافروں کو سخت پریشانیوں کاسامنا ہے اوروہ مطالبہ کررہے ہیں کہ ریل سروس کو فوری طور بحال کیا جائے جبکہ محکمہ ریلویز کاکہناہے کہ وہ ریل خدمات بحال کرنے کیلئے تیار ہے تاہم جموں کشمیرانتظامیہ کی اجازت لازمی ہے۔ سی این آئی کے مطابق امسال  مارچ میںجموںکشمیر میںکورونا وائرس کے پھیلائو کوروکنے کیلئے مکمل لاک ڈائون کیا گیا جس دوران تمام تجارتی و کارو باری سرگرمیاں ٹھپ رہنے کے علاوہ ٹرانسپورٹ اور ریل خدمات بھی معطل کی گئیں ۔ اگرچہ بعد میں ٹرانسپورٹ خدمات کو مشروط بنیادوں پر چلنے کی اجازت دی گئی ،تاہم بانہال سے بارہمولہ کے مابین چلنے والی ریل خدمات ہنوز بندپڑی ہوئی ہے اور ابھی تک ان خدمات کو بحال کرنے میں جموں کشمیر انتظامیہ سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ہے ۔ گزشتہ نو ماہ سے مسلسل ریل خدمات بند

اپنی پارٹی اُمیدوار محمد فاروق نے ڈی ڈی سی حلقہ رام بن اے سے نامزدگی فارم بھرا

رام بن//نومبر29 //محمد فاروق نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دیکر اپنی پارٹی کے منڈیٹ پر ڈی ڈی سی حلقہ رام بن ۔اے  سے کاغذات نامزدگی بھرا۔ پریس بیان کے مطابق اپنی پارٹی نے محمد فاروق کو رام بن اے میں اُن کی عوامی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے منڈیٹ دیا ہے جوکہ کئی سالوں سے ضلع میں لوگوں کی بہبودی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ فاروق ضلع رام بن سے کانگریس پارٹی کے بلاک صدر تھے جنہوں نے حمایتوں سمیت پارٹی چھوڑ کر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ کاغذات نامزدگی فارم بھرنے کے بعد فاروق نے اعتماد ظاہر کرنے کے لئے اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری، نائب صدر اعجاز احمد خان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ڈی ڈی سی حلقہ رام بن اے تعمیر وترقی کے لحاظ سے کافی پسماندہ ہے اور سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے۔ فاروق نے کہاکہ اُن کے حلقہ میں لوگ بنیادی سہولیات سڑکر ابطہ، مناسب پبلک ٹرانسپورٹ، صاف پانی اور بجلی س

شاہراہ پر 3گھنٹے تک ٹریفک بند | سمرولی میں ڈرائیور جاں بحق،مغل روڑ بحال نہ ہوسکا

 با نہال+کنگن// سرینگر جموں شاہراہ پر اتوار کو بھی یک طرفہ ٹریفک کی آمد رفت جاری رہی تاہم سہ پہر کے بعد پسیاں گر آنے سے ٹریفک میں خلل پڑا۔ ادھر مغل روڑپر ساتویں روز بھی ٹریفک کی آمد رفت بند رہی۔ لداخ شاہرا ہ دوسرے روز بھی یکطرفہ طور بحال رہی۔ اتوار کو سرینگر جموں شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری رہی ، اور گاڑیوں کو جموں سے سرینگر آنے کی اجازت دی گئی ۔ محکمہ ٹریفک کے مطابق ساڑھے 4بجے  کے قریب رام بن کے ترشول موڈ پر فور لین شاہراہ کی کشادگی کے دوران ایک پہاڑی ہی کھسک کر شاہراہ پر آگئی جس کے دوران کئی مسافر گاڑیوں میں سوار لوگ بال بال بچ گئے۔ 3گھنٹے تک ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا جس کے دوران تعمیراتی کمپنی نے بھاری مشینری کا استعمال کر کے شاہراہ پر پتھر صاف کرنے کا آغاز کیا اور قریب 7بجے تک یہ کام مکمل کیا۔ اسکے بعد ٹریفک دوبارہ بحال کیا گیا۔دریں اثناء سمرولی ادہمپ

جمعہ کو سرینگرجموں شاہراہ بند رہی

بانہال// سرینگرجموں شاہراہ پرجمعہ کے روز فورلین شاہراہ کی ضروری مرمت اور دیکھ ریکھ کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت بند رہی اور کسی بھی گاڑی کو وادی کشمیر سے جموں یا جموں سے سرینگر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ جمعہ کے روز ناشری ٹنل اور بانہال کے درمیان فورلین شاہراہ کی ضروری مرمت اور کشادگی کے کام کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت بند رہی۔ یہ سلسلہ پچھلے ڈیڑھ ہفتے سے جاری ہے اور ہر ہفتے کے جمعہ کو شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کیاجاتا ہے۔ اس دوران بانہال اور سرینگرا ور اننت ناگ کے درمیان مقامی ٹریفک بلا خلل چلتا رہا۔ ادھر ٹریفک پولیس نے اطلاع دی ہے کہ آج یعنی سنیچر کے روز سرینگر سے جموں کی طرف ٹریفک کو چلنے کی اجازت ہوگی۔مسافر برادر گاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سنیچروار کی صبح 8 بجے سے دوپہر 12بجے تک قاضی گنڈ کو پار کریں اور اس کے بعد کسی بھی مسافر گاڑی کو جموں کی طرف چلنے کی اجازت نہیں دی جائے

برفباری اور بارشوں کے باوجود3ہزارگاڑیاں جموں پہنچی

بانہال// سرینگرجموں شاہراہ پربانہال اور رام بن سیکٹر میں موسلادھار بارشوں  کے باوجود وادی کشمیرسے تین ہزار گاڑیاں جموں کیلئے روانہ ہوئی ۔  پتھروں کے گرآنے کے پیش نظر منگل کی شام بند کی گئی جموں سرینگر شاہراہ کو بدھ کی صبح 8 بجے ٹریفک کیلئے دوبارہ بحال کیا گیا۔ بدھ کی شام تک مسلسل بارشوں کے باوجود شاہراہ پنتھیال سمیت کئی مقامات پر پتھروں کے گر آنے سے کئی گھنٹوں تک بند رہنے کے باوجود خلاف توقع قابل آمدورفت تھی اور گاڑیاں سست روی کے بیچ جموں کی طرف بڑھ رہی تھیں۔ بدھ کی صبح پنتھیال اور دیگر مقامات پر شاہراہ کو صاف کرکے اسے دوبارہ قابل آمدورفت بنایا گیا تھا اور پنتھیال کم از کم تین بار بند رہنے کے بعد بدھ کی شام پانچ بجے دوبارہ قابلِ آمدورفت بنایا گیا اور شام 7 بجے تک شاہراہ قابل آمدورفت تھی۔ ڈی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے بانہال شمشیر سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شاہراہ پ