تازہ ترین

مرکزی وزیر مملکت پٹرولیم ، قدرتی گیس اور لیبرو روزگار کا ڈوڈہ دورہ

ڈوڈہ//جموں و کشمیر کے لیے مرکزی حکومت کے عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے پٹرولیم ، قدرتی گیس اور لیبر اور روزگار جناب رامیشور تیلی نے ضلع ڈوڈہ کا دورہ کیا۔یونین ایم او ایس نے اجولا -2 او کے تحت ایل پی جی کنکشن کے منظوری کے لیٹر تقسیم کیے ، بہت سے مستحقین میں ای-شرم کارڈ اور کمیونٹی ہال ڈوڈا میں اٹل بھیمیت یوجنا کے تحت شناخت شدہ کوویڈ کیئر ریلیف چیک کے علاوہ 4 کلومیٹر کی نئی چوڑی گھاٹ سڑک کا افتتاح کیا 813 لاکھ کی تخمینی لاگت سے CRF کے تحت تعمیر کیا گیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، یونین ایم او ایس نے تمام مستحقین خاص طور پر خواتین کو روایتی ایندھن سے چھٹکارا پانے کے لیے مبارکباد دی جو کہ صحت کے مسائل پیدا کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہند نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قابل قیادت کے تحت خاص طور پر جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے متع

فارسٹ ایکٹ کے تحت محکمہ جنگلات کا جانکاری پروگرام

بانہال //فارسٹ رائٹس ایکٹ کو زمینی سطح پر لاگو کرنے کیلئے محکمہ جنگلات ، فارسٹ رائٹس کمیٹیاں اور پنچائتی ادارے اور عام  لوگ متحرک ہوگئے ہیں اور مہا گرام سبھائوں میں ایک ایکٹ کے تحت مستحق قرار پانے والے افراد اور ضروری درکار لوازمات کے بارے میں لوگوں میں بڑے پیمانے پر آگاہی پھیلائی جارہی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی طرف سے اس مہینے کی 18 تاریخ کو مستحقین میں فارسٹ رائٹس دینے کیلئے ایک مجوزہ تقریب کا اعلان پہلے ہی کیا گیا ہے اور ضلع رام بن میں محکمہ جنگلات اور متعلقہ کمیٹیوں نے مستحق افراد کی فہرستوں کی جانچ پڑتال شروع کی ہے جبکہ کئی لوگ جنگلاتی آراضی پر اپنے دعوں کو بھی پیش کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز سب ڈویژن بانہال کی پنچایت چملواس اپر میں پنچایت اور محکمہ جنگلات کی طرف سے ایک مہا گرام سبھا کا انعقاد کی گیا جس میں گھاس کٹائی میں مشغول ہونے کے باوجود سماج کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے وال

محکمہ جل شکتی کے ہینڈ پمپ پر قبضہ

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے ڈی پی او دفتر کے قریب ایک رہایشی پر محکمہ کے ہینڈپمپ پر قبضہ کو لیکر محکمہ جل شکتی نے پولیس کومعاملہ درج  کرنے کو کہا۔ یہ ہینڈپمپ عوام کی سہولت کیلئے لگایا گیا تھاجس پر اس نے قبضہ کرلیا۔کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرمحکمہ جل شکتی کشتواڑ نے ایس ایچ او کشتواڑ کو لیٹر زیر نمبرJS/PHE/HQ/SDJ/661-62 تاریخ  14-9-2021 لکھا جس میں انھوں نے اس شخص کے خلاف مقدمہ درج کرنے کو کہا جس نے ہینڈپمپ کو اپنے گھر کے اندر قبضہ کیا ہے۔محکمہ کے ایک افسر نے نام بتایا کہ اس مقام پر 4سال قبل محکمہ نے ہینڈ پمپ لگایا تھا جسکے بعد اس جگہ پر مکان کی تعمیر کی گئی اور اسے جہاں گردنواح کے لوگ استعمال کرتے تھے وہیں اس نے اس پر قبضہ کرکے اسے گھر کے اندر رکھا جسکے بعد مقامی لوگوں نے محکمہ کو اسکی شکایت کی اور اس پر کاروائی کرنے کی مانگ کی۔جبکہ محکمہ نے پولیس کو

تتاپانی گول تباہی کے دہانے پر،رہنے کیلئے نہیں ہے کوئی انتظام

گول//جموںو کشمیر میں مشہور قدرتی گرم چشمہ جہاں جموںو کشمیر کے علاوہ لداخ ، کرگل سے بھی لوگ شفا پانے کے لئے آتے ہیں ۔ اگر بزرگوں کی مانیں تو اس قدرتی چشمے سے ریح کی بیماری ، ہڈیوں کی بیماری اور جوڑوں کے علاوہ معدے وغیرہ کی بیماری دور ہوتی ہے جس وجہ سے صدریوں سے اس گرم چشمے میں نہانے کے لئے دور ور سے یہاں لوگ آتے ہیں ۔ یہاں آنے والے زائراین کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاص انتظام نہیں ہے ۔ پہلے یہاں پر مقامی لوگوں نے عارضی شیڈ تعمیر کئے تھے جن کو انتظامیہ نے غیر قانونی قبضہ کہہ کر ان تمام شیڈوں کو مسمار کر دیا اور بعد میں انتظامیہ نے یہاں آنے والے زائرین کے رہنے کے لئے کوئی بندو بست نہیں کیا ہے ۔ یہاں پر پہلے سے ہی کچھ تعمیرات محکمہ تعمیرات عامہ نے بنائے ہیں جو نہایت ہی خستہ ہیں اور آج کل کے سیزن میں رش ہونے کی وجہ سے یہاں لوگوں کو سڑک کے بیچ اور گلیوں و لینٹر پر ڈیرہ ڈالنے کے لئ

گول میں والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر،سنگلدان ٹیم فاتح قرار

گول//گرین ویلی ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ ٹرسٹ کی جانب سے منشیات سے چھٹکارا پروگرام کے تحت والی بال ٹورنامنٹ منعقد کرایا گیا ٹورنامنٹ میں سب ڈویڑن گول کے مختلف علاقوں سے آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا آج دو سیمی فائنل اور فائنل میچ کھیلا گیا پہلا سیمی فائنل داڑم کی ٹیم نے ہایر سیکنڈری اسکول گول کی ٹیم کو آسانی سے ہرا کر جیتا جبکہ دوسرا سیمی فائنل سنگلدان کی ٹیم نے بھیمداسہ کو ہرا کر جیتا اس طرح فاینل میچ  داڑم اور سنگلدان کے درمیان کھیلا گیا  جو سنگلدان کی ٹیم نے آسانی کے ساتھ جیت لیا۔  یاد رہے کہ اس سال ابھی تک تین والی بال ٹورنامنٹ کرائے گیے جن میں سے دو ٹورنامنٹ سنگلدان کی ٹیم نے جیتے آج کے میچ میں بلاک میڈیکل آفیسر گول بشیر احمد ترگوال مہمان خصوصی تھے جبکہ نایب تحصیلدار گول محمد اقبال وانی و نایب تحصیلدار داڑم غلام نبی مغل مہمان ذی وقار تھے اس ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کا اعزا

اپنی پارٹی ایک بااعتماد سیاسی طاقت بن کر اُبھری ہے:الطاف بخاری

سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ اُن کی جماعت ایک بااعتماد سیاسی متبادل طاقت کے طور اُبھر کر سامنے آئی ہے ۔ اپنی پارٹی جموں وکشمیر میں آزادی سے جاری دھوکہ دہی کی سیاست کے دور کا خاتمہ کرنے کے قابل ہوئی ہے۔ بخاری ایک تقریب کے عاشیے کے دوران میڈیا سے بات کر رہے تھے جس میں سابقہ کانگریس نائب صدر رام بن الطاف حسین لون نے گول رام بن سے درجنوں کانگریس سیاسی کارکنان کے ہمراہ اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ بخاری نے کہاکہ جموں وکشمیر میں لوگ سیاسی جماعتوں کی جھوٹ پر مبنی سیاست سے اُکتا چکے ہیں جنہوں نے صرف عوام کی مشکلات میں اضافہ ہی کیا ہے۔ نئے ساتھی جو اپنی پارٹی میں شامل ہوئے، اِن میں محمد شبیر زرگر، محمد اقبال ، جلال الدین ، ریاض احمد، گلزار احمد، عبدالرشید بیگ، عبدالکریم ملک اور نسیم شامل ہیں ۔ الطاف بخاری نے اِ ن کا خیر مقدم کرتے ہوئے اِنہیں متعلقہ علاقوں میں ع

سو فیصدی گوجر آبادی پر مشتمل ڈوڈہ کا ہڈل گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی تحصیل بھلیسہ کے سو فیصد گوجر آبادی پر مشتمل گاؤں ہڈل میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دو ہزار نفوس پر مشتمل آبادی جہاں سڑک سے محروم ہے وہیں ناقص طبی نظام و تعلیمی اداروں میں بنیادی ڈھانچے کی کمی کے باعث کافی دقتوں سے گذرنا پڑ رہا ہے۔سابق سرپنچ و علاقہ کے نامور سیاسی و سماجی کارکن چوہدری ہاشم دین کی قیادت میں ایک وفد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 2013 میں پی ایم جی ایس وائی کی زیر نگرانی ساڑھے چھ کلومیٹر بھٹولی سے ہڈل سڑک کا کام شروع کیا گیا لیکن 8 برسوں کے بعد بھی دو کلومیٹر سڑک بھی تعمیر نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے تعمیراتی ایجنسی کی نااہلی و متعلقہ حکام کی عدم توجہی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سو فیصدی گوجر آبادی آج بھی قدیم انسان کی زندگی گذر بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 برسوں میں ساڑھے چھ کلومیٹر سڑک تعمیر

مزید خبریں

 روزانہ کا سفر کرنے والے  طالب علموں اور ملازمین کیلئے راحت  بانہال اور بڈگام سے دو دو ریل گاڑیوں میں رعایتی کرایہ پاس کی اجازت   محمد تسکین بانہال// ریلوے حکام نے بڈگام اور بانہال کے درمیان دو آنے جانے والی ریل گاڑیوں میں رعایتی ٹکٹوں یا ریلوے پاس  اجراء￿  کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے سے بانہال اور وادی کشمیر کے درمیان آنے جانے والے ملازمین، سکولی بچوں اور مریضوں کو بڑی راحت ملے گی۔ یہ رعائتی سکیم بانہال سے بارہمولہ کیلئے دو اور بڈگام سے بانہال کے درمیان دو  ٹرینوں پر لاگو ہوگی اور اسے ماہانہ، سہ ماہی ، ششماہی اور سالانہ کی بنیادوں پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ریلوے رعایتی کرایہ پاس کی یہ سکیم اگرچہ پہلے بھی چلتی تھی تاہم کووڈ کی وجہ سے اسے  بند کیا گیا تھا  اور اب دو دو مخصوص ریلوں میں اجازت کے ساتھ یہ ریلوے کرایہ پاس دوبارہ