تازہ ترین

شاہراہ 4 گھنٹوں تک بند

بانہال//رام بن کے نزدیک کیفٹیریا موڑ پر اتوار کی علی الصبح ہوئی بارشوں کے نتیجے میں سڑک پر ملبہ اور پتھراور پسیاں گر آئیں جس کی وجہ سے شاہراہ کئی گھنٹوں تک بند رہی۔ٹریفک حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اتوار کی صبح قریب پانچ بجے کیفٹیریا موڑ پر پسیاں گر آئیں اور گاڑیوں کی آمدورفت کم از کم چار گھنٹوں تک بند رہی۔بعد میں رام بن بانہال سیکٹر میں بھی کئی مقامات پر پتھر اور ملبہ گر آیا۔تعمیراتی کمپنی  اور بیکن نے پسیاں ہٹانے کا کام شروع کیا اور 4گھنٹے تک یہ کارروائی عمل میں لائی۔اسکے بعد صبح ساڑھے 9بجے شاہراہ دوبارہ بحال کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران رام بن بانہال سیکٹر میں بھی کئی مقامات پر پتھر اور ملبہ گر آیا تھا اسے بھی صاف کیا گیا۔ اتوار کو شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کو دونوں طرف سے چلنے کی اجازت تھی جبکہ آج پیر کے روز بھی شاہراہ پر دو طرفہ مسافر ٹریفک چلے گا۔   

کیشوان کا ناگڑنہ و میر محلہ پانی کی سے محروم | بوسیدہ پائنیں، ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،مقامی لوگ محکمہ جل شکتی سے نالاں

کشتواڑ //ضلع کشتواڑ سے چالیس کلومیٹر کی دوری پر واقع بلاک ٹھکرائی کا علاقہ کیشوان اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔جسکے سبب علاقہ کی عوام قدیم انسانوں کی طرز پر زندگی گزر بسر کرنے پر مجبور ہے۔جہاں علاقہ ضلع صدر مقام سے چالیس کلومیٹر کی دوری ہے وہیں، اس جانب حکام کوئی بھی توجہ نہیں دی رہی ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ کیشوان کے ناگڑنہ میر محلہ و بھارو محلہ جات میں عوام پینے کے پانی کی بوندھ بوندھ کیلئے ترس رہی ہے کیونکہ علاقے میں برسوں قبل نصب کی گئی پانی کی پائپیں جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں اور گذشتہ 20برسوں سے ان پائپوں کی کوئی بھی مرمت نہیں ہو سکی ہے جس کے نتیجے میں پانی لوگوں کے گھروں تک پہنچنے سے قبل ضایع ہو جاتا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ کے ملازمین بھی مجبور ہیں کیونکہ گائوں میں اگر نئی سکیموں کے تحت لوگوں کو نئے پانی کے پائپ فراہم کئے جاتے تو ان کا یہ

انجمن ترقی گوجری ادب ڈوڈہ کے اشتراک منعقدہ 5 روزہ ورکشاپ اختتام پذیر | ملک کی دس ریاستوں سے آئے 30 دانشوروں،قلمکاروں و فنکاروں نے شرکت کی

ڈوڈہ //انجمن ترقی گوجری ادب کے اشتراک سے کل بھارتی قبائلی زبانوں کے فروغ کیلئے ڈوڈہ ضلع کے مختلف علاقوں میں منعقد پانچ روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوئی جس میں ملک کی دس ریاستوں سے آئے 30 سے زائد دانشوروں، قلمکاروں، ادیبوں و فنکاروں نے شرکت کی۔قبائلی زبان کے مشہور قلمکار اشونی کمار پنکج کی سربراہی میں آئے وفد نے ڈوڈہ، بھدرواہ جائی، گندوہ ڈھڈکائی، چلی گلی کا دورہ کر کے گوجر بکروال و خانہ بدوش طبقہ سے بھی ملاقات کی۔ورکشاپ کے کوآڈینیٹر و معروف گوجری شاعر جان محمد حکیم نے اپنے افتتاحی کلمات میں پروگرام میں شامل سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قبائلی علاقوں سے متعلق تفصیلی خاکہ پیش کیا۔اس موقع پر بولتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہر سرکار قبائلی طبقہ کے لوگوں کو اپنے حقوق سے محروم رکھتی ہے۔ انہوں نے جنگلی اراضی و پہاڑوں پر رہائش پذیر قبائلی لوگوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے و ان کی زبانوں میں

کھواڈہ میں جنگلی جانور کا شہری پر حملہ

 کشتواڑ //ضلع کشتواڑ کی سب ڈویژ ن چھاترو کے علاقہ کھواڑہ میں جنگلی جانور کے حملے میں ا شخص شدید زخمی ہوا جسے زخمی حالت میں ضلع  ہسپتال منتقل کیاگیا۔ تفصیلارت کے مطابق یہ واقع شام سات بجے اس وقت پیش آیا جب بکروال اپنے خیمے کے قریب تھا کہ جنگلی جانور نے اس پر حملہ کرکے اُسے لہولہان کردیا۔ جسے مقامی لوگوں نے زخمی حالت میں ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا جہاں اسکا علاج جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ محکمہ وائلڈ لایف کی ایک ٹیم کو علاقے میں بھیج کر جنگلی درندوں کا قابو کیا جائے ۔واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران علاقہ میں دوسرا حملہ ہے، جہاں اُسے قبل جنگلی ریچھ نے خاتون پر حملہ کرکے اس کوزخمی کردیا تھا۔  

انسپائر ٹرسٹ بھلیسہ کا یک روزہ سیمینار اہتمام | معروف معالج ڈاکٹر اشتیاق احمد میر کو ’غنی پوری ایکسیلینسی‘ ایوارڈ سے نوازا گیا

ڈوڈہ //انسپائر ٹرسٹ بھلیسہ کی جانب سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے حصہ لیا اور اس دوران دسویں جماعت کے بچوں کے درمیان ریاضی، انگریزی و سائنس مضامین میں کویز مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔ تحصیلدار بھلیسہ ارشاد احمد شیخ کی صدارت میں منعقد سیمینار میں جموں و کشمیر کے مشہور و معروف معالج و جی ایم سی جموں میں کارڈیالوجی شعبے کے ایسوسیٹ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد میر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر محمد یعقوب میر ،علاقہ کے نامور ماہر تعلیم و ادیب غلام حسین ملک،سابق سی ایم او ڈاکٹر محمد اشرف میر، نائب تحصیلدار محمد حسین خان، معروف قانون دان ایڈووکیٹ امتیاز احمد میر، سابق جائنٹ ڈائریکٹر محکمہ پشو پالن ڈاکٹر عبد العزیز بٹ، سابق پرنسپل غلام حسین کوکا سابق پرنسپل محمد شفیع بٹ،غنیتہ العلوم کے سابق ہیڈ ماسٹر غلام حسین گنائی، ڈی ڈ

مزید خبریں

رام بن میں گائو خانہ ڈھہ گیا | 2گھوڑوں سمیت 4مویشی ہلاک ،6زخمی  محمد تسکین بانہال// رام بن کی پنچایت گام کے بیٹری چشمہ بستی میں اتوار کی علیٰ الصبح ہوئی بارشوں کے نتیجے میں ایک گاؤ خانہ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 2گھوڑے اور 2 بیل ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر6پالتو مویشی زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی رضاکار اور سماجی کارکن محمد رقیب نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ اتوار کی صبح ساڑھے پانچ بجے پنچھی رام ولد سنت رام ساکنہ حالہ ،اِندخانی بیٹری چشمہ تحصیل و ضلع رام بن کا ایک بڑا گاؤ خانہ بارشوں کی وجہ سے منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں گائو خانہ میں موجود تمام مویشی ملبے اور بھاری لکڑی کے نیچے دب گئے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پورے گاؤں کے لوگ وہاں پہنچے اور بچاؤ کاروائیوں کا آغاز کیا ،لیکن تب تک ملبے کے نیچے 2 بیل اور 2گھوڑے آکر ہلاک ہوچکے تھے جبکہ چھ مویشی اس حادثے میں زخمی بھی ہوئے

تازہ ترین