تازہ ترین

بارشوں کے باوجود قومی شاہراہ قابل آمدورفت

بانہال// سنیچروار کی صبح گیارہ بجے سے شروع ہوئی ہلکی ہلکی بارشوں کا سلسلہ شام چھ بجے تک جاری رہا۔ رام بن کے علاقے میں تیز بارشوں کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سیتارام پسی ماروگ کے قریب ملبے کی بھاری مقدار پسی کی صورت میں شاہراہ پر گر آئی جس کی وجہ سے وہاںسے گزر رہی دو مسافر گاڑیاں ملبے میں پھنس گئیں تاہم تمام مسافر بچ نکلے اور بعد میں دونوں مسافر بردار گاڑیوں تویرا اور نجی کار کو اس ملبے سے باہر نکالا گیا۔ ٹریفک کنٹرول یونٹ رام بن نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے رام بن کے نزدیک کیلا موڑ اور ماروگ کے درمیان سیتارام پسی سنیچر کے روز ایکٹیو رہی اور وقفے وقفے سے ملبہ گرتا رہا تاہم ملبے کو ساتھ ساتھ ہٹاکر ٹریفک متاثر ٹریفک کو بحال کیا جاتا رہا۔ انہوں نے کہا سنیچروار کے روز شاہراہ مجموعی طور ٹریفک کیلئے بحال رہی اور کئی مقامات پر شاہراہ پر پتھر اور پسیاں بھی گرتی رہیں۔ انہ

مشیر بصیر خان کابانہال دورہ،دیہی ترقی اور دیگر ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

سیاحتی مقامات اور ٹریکنگ روٹس کو تلاش کرنے پرزور، بانہال بس سٹینڈکیلئے زمین کی نشاندہی اور تعمیر کیلئے منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت رام بن// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ضلع رام بن کے بانہال سب ڈویژن کا ایک وسیع دورہ کیا تا کہ مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں ، جے پی ڈی سی ایل کی جانب سے سردیوں کی تیاریوں ، کووڈ تخفیف کی کوششوں اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ مشیر نے ڈی ڈی سی چیئر پرسن ڈاکٹر شمشاد شان ، صدر ایم سی ، بیوپار منڈل ، پی آر آئی کی قیادت میں کئی وفود سے بھی بات چیت کی جنہوں نے انہیں اپنے مطالبات اور شکایات سے آگاہ کیا جس کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے گا ۔ بصیر خان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر مسرت الاسلام ، بی ڈی سی چیئر پرسن راشدہ بیگم ، ڈی ڈی سی ممبران ، چیف انجینئر جے پی ڈی سی ایل اے کے سچدیوا ، ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں کشور سنگھ چب ، ڈائریکٹر سیاحت بی ڈی سی چئیر پر

گول میں شدید بارشیں ،ندی نالوں میں طغیانی

گول// گول و ملحقہ جات میں شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کی سی صورتحال بنی جس وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اور لوگ گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے ۔ گزشتہ دوروز سے وقفے وقفے سے شدید بارشوں کی وجہ سے سڑکیںزیر آب آئیں ۔ سڑکوں میں آبِ نکاس کا کوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے رہاےشی مکانات اور زرعی اراضی میں پانی جانے کی وجہ سے لوگوں کو کافی نقصانات سے دوچار ہونا پڑا ۔ گول میں گول سلبلہ ، بائی پاس پرتمولہ و دیگرسڑکوں میں نالیوں کی خستہ حالت کی وجہ سے تمام پانی سڑکوں پر رواں دواں رہا جس وجہ سے جہاں لوگوں کو پیدل چلنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا وہیں دوسری جانب یہ سارا پانی لوگوں کی زرعی اراضی اور رہائشی مکانات میں گیا جس وجہ سے لوگوں کو نقصانات سے دوچار ہونا پڑا ۔ اسی طرح کی صورتحال سنگلدان میں بھی رہی ۔ گول اور سنگلدان کے بازاروں میں آبِ نکاس کی حالت

کشتواڑ میں محض17 کووڈمثبت معاملات

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں کوروناوائرس کے کل 17 مثبت معاملے اس وقت ہےں جبکہ ہسپتال کے اندر کورونا کا کوئی مریض زیرعلاج نہیں ہے۔ ان باتوں کی جانکاری ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک کمار شرما نے ہفتہ وار کورونا پریس بریفنگ کے دوران دی۔ انھوں نے بتایا کہ ضلع میں دوسری لہر کے دوران کل 2045 مثبت معاملے درج کیے گئے جن میں 2012صحتیاب ہوئے جبکہ اس وقت ضلع کے اندر کل 17 مثبت معاملے ہیں جو گھروں کے اندر ہی زیرعلاج ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس ہفتہ میں کل 15معاملے سامنے آے جبکہ مثبت معاملوں کی تعدا 0.25فیصد پہنچ گئی۔انھوںنے عوام کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام اسی طرح انتظامیہ کا تعاون کرے اور ماسک پہنے ، سماجی دوری اختیار کرے اور احتیاتی تدابیر پر عمل کرے تو بہت جلد کشتواڑ میں مثبت معاملے 0تک پہنچ جائیں گے اور کشتواڑ کورونا سے پاک ہوجائے گا۔ گزشتہ تین روز کے دوران ضلع سے کوئی بھی مثبت معاملہ سامنے نہیں

گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں ناقص طبی نظام سے عوام پریشان:سوامی راج شرما

ڈوڈہ //گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں ناقص طبی سہولیات سے مریضوں کو درپیش مشکلات پر بھاجپا نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جی ایم سی انتظامیہ کی نااہلی پر انہیں ہدف تنقید بنایا ہے۔ڈوڈہ میں ضلع صدر بی جے پی سوامی راج شرما نے ایک پریس کانفرنس کے دوران گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ غریب لوگ چندہ جمع کر کے اپنی طبی جانچ کی خاطر جی ایم سی کا رخ کرتے ہیں لیکن وہاں تعینات طبی و نیم طبی عملہ انہیں پرائیویٹ کلینکس پر جانے کا مشورہ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی ماہ سے آپریشن تھیٹر غیر فعال ہے اور ڈاکٹر مریضوں کا آپریشن ایک نجی نرسنگ ہوم میں کرتے ہیں جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جی ایم سی انتظامیہ غریب عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں کس قدر سنجیدہ ہے۔بی جے پی ضلع صدر نے کہا کہ اس معاملہ کو متعدد بار گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے ذمہ داروں کی نو

سابق رکن اسمبلی بھدرواہ بصیر خان و دیہی ترقی کے پرنسپل سیکرٹری سے ملاقی

ڈوڈہ //سابق رکن اسمبلی بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار نے ایل جی کے مشیر بشیر احمد خان و محکمہ دیہی ترقی و پنچائت راج کے پرنسپل سیکرٹری سے ملاقات کرکے متعلقہ محکمہ کے تحت جاری فلاحی اسکیموں کی عمل آوری سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔پریہار نے آواس پلس یوجنا سے محروم رہے مستحق و بے سہارا کنبوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آن لائن رجسٹریشن کا عمل بند ہونے سے کئی مستحق و غریب لوگوں کو اس زمرے میں نہیں لایا گیا ہے۔سابق ایم ایل اے نے وی ڈی سی ممبران، ایس پی اوز و عارضی ملازمین کو بھی مرکزی معاونت والی اسکیموں سے فائدہ پہنچانے کی مانگ کی۔ انہوں نے کہا کہ قلیل سی تنخواہ پر ان کا گذر بسر کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔پریہار نے ہر اس کنبہ کو آواس پلس یوجنا کے تحت گھر تعمیر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کے مکان کچے ہیں اور اس کے بچاو¿ کے لئے ٹین کی چادریں ڈالیں ہیں لیکن اس ک

ڈوڈہ ٹھاٹھری قومی شاہراہ کی تعمیر

ڈوڈہ //ڈوڈہ ٹھاٹھری قومی شاہراہ کی تعمیر اگر چہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی زیر نگرانی جاری ہے تاہم لوگوں نے پر گائیڈ لائن کے خلاف کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ کی تعمیر سے دونوں طرف سے بھاری ملبہ و پتھر جمع کر کے رکھا جارہا ہے جس کے نتیجے سڑک تنگ ہوچکی ہے اور سفر کرنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں تعمیراتی ایجنسی بھاری ملبہ چناب میں ڈالتے ہیں جس سے نہ صرف پیڑ پودوں کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ آبی جانوروں کے لئے بھی خطرہ لاحق رہتا ہے۔ڈی ڈی سی ممبر کاہرہ و خطہ چناب میں عام آدمی پارٹی کے انچارج معراج ملک نے تعمیراتی ایجنسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ کی تعمیر عوام کی سہولیات کے لئے عمل میں لائی جا رہی ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے لیکن نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا تمام قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر کام کررہی

رام بن میں ”آزادی کا امرت مہااتسو دوڑ“

رام بن//رام بن میں ”آزادی کا امرت مہااتسو دوڑ“نہرو یووا کیندرا ڈوڈہ کی جانب سے منعقد ہوئی جس میں رضا کارانہ طو رپر پچیس نوجوانوں نے شرکت کی ۔ یہ دوڑ ہندوستان کی آزادی کے بعد منائی جا رہی ہے اور آج دو بجے ڈی سی آفس رام بن کے احاطہ سے مہمان خصوصی ڈی ڈی سی چیر پرسن ڈاکٹر شمشادہ شان نے جھنڈی دکھاکر اس ریلی کویہاں سے روانہ کیا جو میترا چوک سے ہوتے ہوئے میترا پارک تک گئی ۔ اس پروگرام میں ضلع یوتھ آفیسر کوشل گپتا ،اکونٹ اینڈ پروگرام اسسٹنٹ سرودیپ سنگھ ، این ایس ایس پروگرام آفیسر وکی رتن ،آفس بیرور،شیخ یوتھ کلب این وائی ایس محمد فیاض ، بٹو رام ،اشفاق اشرف نے رضا کارانہ طو رپر اس پروگرام میں شمولیت کی اور اس طرح کے پروگراموں کو کافی سراہا ۔ 

مزید خبریں

 سڑک حادثات میں خاتون سمیت تین زخمی محمد تسکین بانہال//بارشوں کی وجہ سے سڑک پر پیدا ہوئی پھسلن کی وجہ سے رامسو اور ناچلانہ کے درمیان ایک ٹاٹا سومو اورتویرا گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کی وجہ سے ایک خاتون سمیت تین مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس اور رضاکاروں کی مدد سے زخمیوں کو بانہال ہسپتال پہنچایا گیا جہاں تمام زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے اور انہیں ہسپتال سے رخصت کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسافر گاڑیوں کی یہ تصادم آرائی سڑک پر بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہوئی پھسلن کی وجہ سے پیش آئی۔ اس دوران جمعہ کی شام پیڑاہ اور سنیچر کے روز ناچلانہ کے نزدیک دو ٹرک سڑک پر پلٹ گئے تاہم دونوں ٹرکوں میں سوار افراد معمول خراشوں کے ساتھ بچ نکلے ہیں۔     ہائرسکینڈری سکول تریگام میں فریڈم رن کا اہتمام  کشتواڑ//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کشتواڑ نے بلاک تریگام میں

تازہ ترین