تازہ ترین

شاہراہ پر 4گھنٹے تک ٹریفک بند

بانہال// بانہال اور بارہمولہ کے درمیان جمعہ کے روز ریل سروس معطل رکھی گئی جبکہ شاہراہ  چند گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد بحال کی گئی۔ جمعرات کی شام شمالی ریلوے کے حکام نے جمعہ کے روز احتیاطی طور پربانہال بارہمولہ ریل سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ یوں بانہال اور بارہمولہ کے درمیان دن میں 5بار ٹرین کی آواجاہی بند کی گئی۔ ادھر بارشوں کی وجہ سے جموں سرینگر شاہراہ پر رام بن کے کیفٹیریا موڑ علاقے میں پسیوں کے گر آنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت جمعہ کی صبح 4گھنٹے تک بند کی گئی۔ٹریفک صبح چار بجے بند کیا گیا اوت 8بجے تک پسی صاف کی گئی اور گاڑیوں کی آمد و رفت بحال کی گئی۔ جمعہ کے روز مسافر گاڑیوں کو دونوں طرف سے چلنے کی اجازت تھی جبکہ رام بن اور بانہال میں درماندہ ٹرکوں کو نکلانے کے بعد جمعہ سہ پہر بعد ادہمپور سے وادی کی طرف مال بردار ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی گئی۔جمعہ کو  ٹرانسپورٹروں

ڈوڈہ کے گندوہ میں آشا ورکروںکا احتجاج

ڈوڈہ //یوٹی کے دیگر حصوں کی طرح ڈوڈہ ضلع میں بھی آئے روز آشاورکر اپنی مانگوں کو لے کر پر امن احتجاج کررہی ہیں تاہم حکام کی طرف سے کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ان باتوں کا اظہار ڈوڈہ کی سب ڈویڑن گندوہ میں احتجاج کررہی آشا ورکروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔س دوران انہوں 'ہم کیا چاہتے انصاف، ہماری مانگیں پوری کرو' کے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ وہ کئی برسوں سے محکمہ صحت کی زیر نگرانی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی مراعات میں اضافہ نہیں کیا جاتا ہے۔ دیکشہ دیوی نامی ایک آشاورکر نے کہا کہ جہاں انہوں نے قومی دیہی صحت مشن کے تحت مختلف اسکیموں کو گھر گھر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا وہیں کوو¿ڈ 19 کے اس ڈیڑھ برس کے عرصے میں قرنطینہ مراکز، ٹیکہ کاری مہم و ٹیسٹنگ کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی و اہل و عیال کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔زونہ بیگم نامی ا

ریچھ کے حملے میں شہری شدید زخمی

بانہال//جمعہ کی سہہ پہر بعد بانہال کے اوپری علاقے میں کالے ریچھ کے ایک حملے میں ایک شخص شدید طور زخمی ہوا ہے اور اسے ایمرجنسی ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا ہے اور اس کا علاج چل رہا ہے۔انچارج وائلڈ لائف بانہال نجم الدین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جمعہ کی سہ پہر بعد قریب ساڑھے تین بجے بانہال کے چنجلو علاقے میں ریچھ کے ایک حملے میں ایک درمیانہ عمر کا شخص زخمی ہوا ہے۔ انہوں نے اس کی شناخت عبدالوحید زوہدہ عمر 45 سال ولد عبدالحمید زوہدہ ساکنہ چنجلو بانہال کے طور کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص چنجلو کے اوپری علاقوں میں جارہا تھا کہ وہاں ایک کالا ریچھ اچانک نمودار ہوا اور عبدالوحید پر حملہ آور ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ نزدیکی لوگوں کی بچا ﺅکاروائیوں کے بعد ریچھ زخمی شخص کو وہیں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ عبدالوحید کے چہرے اور سر پر زخم آئے ہیں اور اسے بانہال ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ م

ڈی ڈی سی چیئرپرسن کشتواڑ کا بلاک ٹھکرائی کا دورہ

کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن پوجا ٹھاکر نے بلاک ٹھکرائی کی متعدد پنچایتوں کا دورہ کیا۔ انھوں نے ٹھکرائی کے کیشوان، انجول و پکالن و سراوہ علاقے کا دورہ کیا۔ضلع ترقہاتی کونسل کی چیئرپرسن کا پہلا دورہ تھا۔انہوں نے علاقے کے غریب لوگوں کو درپیش حقیقی مسائل کو صبر سے سنا۔ علاقے میں بنیادی بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کا اب بھی فقدان ہے۔ پوجا ٹھاکر نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ ٹھکرائی علاقہ کی خوشحالی اور مجموعی ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔ سرپنچ انجول دیشا دیوی نے انہیں علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیاجن میں انجول سڑک کی بلیک ٹاپنگ ، سکولی عمارتوں کی مرمت ، سرکاری دفاتر میں وقت کی پابندی ، صحت کے مراکز میں بنیادی ادویات اور عملے کی عدم دستیابی ، دفاتر میں رشوت خوری کا روکنا اور دیہی ترقیات کے محکمے کو منظم کرنے کی ضرورت ، واٹرشیڈ ڈیپارٹمنٹ ، اور دیگر اہم دفاتر کی علاقہ م

مڑواہ میں سومو گاڑی حادثے کا شکار، تین افراد زخمی

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کی سب ڈویڑن مڑواہ میں جمعہ کی صبح سڑک حادثے میں تین افراد زخمی ہوے جن میں دو افراد کو ضلع ہسپتال اننت ناگ مزید علاج کیلئے منتقل کیا گیا۔ یہ حادثہ صبح نو بجے کے ہاینن کے قریب اس وقت پیش آیا جب سومو گاڑی آستان گام کی طرف جارہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر لڑھک گئی جس دوران اس میں سوار تین افراد کو شدید چوٹیں آئیں جنھیں مقامی لوگوں نے سی ایچ سی مڑواہ منتقل کیا جہاں سے بعد میں دوافراد کو مزید علاج کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جنکی شناخت رفیقہ بیگم و عسما جان کے طور ہوئی۔   

ریلوے کمپنیوں میں بڑے پیمانے پر دھاندلیوں کا الزام

گول// کٹرہ بانہال ریلوے لائن پر مختلف ریلوے تعمیری کمپنیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر سی ایس آر کو خرد برد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پی ڈی پی کے ضلع صدر رام بن شہباز مرزا نے کہا کہ قریباً بیس سال ہوئے ہیں سنگلدان میں مختلف ریلوے تعمیری کمپنیاں کام کر رہی ہیں لیکن زمینی سطح کی صورتحال کی طرف اگر دیکھا جائے تو ان کی جانب سے عوامی فلاح بہبود کے لئے کوئی کام دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔ یہاں پر اربوں روپیوں کا کام ہوا ہے لیکن ایک ہائر سکینڈری سکول کی عمارت، گول اور سنگلدان ہسپتالوں میں دو الٹرا ساونڈ مشینوں کے سوا کوئی کام نہیں ہو رہا ہے ۔ شہباز مرزا کا کہنا ہے کہ زمین کی کھدائی اور ٹنلوں کی تعمیر کی وجہ سے قدرتی ذخائر نیست نابود ہو گئے ہیں جس میں خاص کر کے پانی کے ذخائر ختم ہونے کی وجہ سے لوگ بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں ۔ اندھ سے لے کر داڑم ، کوہلی اور بانہال تک سینکڑوں چشمے ریلوے ٹنلوں کی و

دلواہ بدھن روڈ پرمبینہ طور غیرمعیاری میٹریل کا استعمال

گول//گزشتہ روز تتا پانی سنگلدان روڈ پر مبینہ طورغیر معیاری میٹریل ڈالنے جانے کے بعد آج پھر سے ایک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ۔سب ڈویژن گول کے دلواہ بدھن روڈ پرمبینہ طور غیر معیاری میٹریل ڈالنے لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ 900میٹر سڑک پر میکڈم کا کام ڈالنا مقصود ہے لیکن جس طرح سے اس میں غیر معیاری میٹریل کا استعمال ہو رہا ہے اس سے سڑک ہفتوں میں ہی ڈھہ جائے گی ۔ کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی کے ضلع صدر صدام حسین گنائی نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے تحت اس سڑک میں بہت ہی زیادہ غیر معیاری میٹریل کا استعمال ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ عدالت عالیہ نے ٹنلوں سے نکلنے والے ملبے کو کسی بھی تعمیری میں استعمال کرنے سے منع بھی کیا ہے لیکن اس کے با وجود بلا خوف اس غیر معیاریل میٹریل کو استعمال میں لایا جا رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ یہ تمام معاملہ ٹھیکیدار اور محکمہ کے درم

مزید خبریں

ڈوڈہ ضلع میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کا سلسلہ جاری  نجی و سرکاری اداروں میں کام کاج متاثر، سیول سوسائٹی شدید برہم  اشتیاق ملک ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کا سلسلہ پچھلے کئی دنوں سے جاری ہے جس کے نتیجے میں سرکاری و نجی اداروں میں کام کاج بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے سیول سوسائٹی نے محکمہ کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 132 و 33 کے وی کے ترسیلی نظام کی مرمت کے نام پر دن بھر بجلی بند رکھی جارہی ہے جس کی وجہ نجی و سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈوڈہ، بھدرواہ ،ٹھاٹھری ،کاہرہ ،گندوہ و چلی پنگل سے آئے کئی وفود نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے۔وفد میں شامل سابق سرپنچ لیاقت علی شیخ نے کہا کہ 132 و 33 کے وی کے ترسیلی نظام کو بہتر