تازہ ترین

ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفہ وقفہ سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ سمیت متعدد سڑکوں پر پسیاں گرنے کا عمل شروع ہوا اور کئی گھنٹوں تک ٹریفک نظام معطل رہا۔ موسلا دھار بارش سے رابطہ سڑکیں مزید خستہ حال ہوئی ہیں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پانی و بجلی کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچنے سے متعدد دیہات میں پانی و بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے۔ اس دوران گذشتہ روز کاہرہ کے گوئلہ گاؤں میں پتھر گرآنے کی وجہ سے ایک رہائشی مکان تباہ ہوا ہے تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز بھی گندوہ، بھلیسہ، بونجواہ ،ٹھاٹھری ،بھدرواہ ،گندنہ و دیگر مضافات میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث عوامی زندگی بری طرح مفلوج ہوئی ہے۔ مسلسل بارشوں سے جمعہ و ہفتہ کی شب ٹھاٹھری ک

گول میں متعدد رابطہ سڑکیں منقطع

گول//گول و ملحقہ جات میں لگا تار شدید بارشوں کی وجہ سے جہاں فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے وہیں رابطہ سڑکوں کو بھی کافی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں اور لوگوں کو آنے جانے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ گول بھیمداسہ ، کلی مستا وغیرہ علاقوں کی رابطہ سڑکیں مختلف مقامات پر پسیاں گر آنے کی وجہ سے مسدود ہو کر رہ گئی ہیں جس وجہ سے لوگ گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور لوگوں کو گول صدر مقام پر پہنچنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ وہیں دوسری رابطہ سڑکیں کھنڈرات کی شکل اختیار کر گئی ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ تمام چھوٹی بڑی سڑکوں پر نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے تمام بارشوں کا پانی سڑکوں پر چلتا ہے اور اس طرح سے یہ پانی لوگوں کی زرعی اراضی اور رہائشی مکانات میں چلا گیا ۔ اس دوران شدید بارشوں کا پانی لوگوں کی دکانوں میں بھی چلا گیا ۔ لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ک

گول سب ڈویژن میں مکئی کی فصل کو شدید نقصان

گول //کئی روز سے لگا تار شدید بارشوں کی وجہ سے پورے سب ڈویژن میں مکئی کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔مقامی لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا تھا کہ لوگوں کے اس نقصان کا جائزہ لینے کیلئے علاقہ جات میں ٹیموں کو روانہ کیا جائے ،اس سلسلے میں محکمہ زراعت کے زونل آفیسر دھرمندر سنگھ کی سربراہی میں ایک ٹیم جس میں AEAsسنجیب کمار ، سجاد احمد گت ، عبدالمجید نائیک ، غلام نبی ملک کے علاوہ دوسرے ملازمین کی ٹیم نے سب ڈویژن گول کے بلاک گول ، داڑم کے پنچایتوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے علاقہ جات میں جا کربارشوں سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا ۔ کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے زونل آفیسر دھرمندر سنگھ نے کہا کہ انہوں نے بلاک گول اور بلاک داڑم کا دورہ کیا اور ہر پنچایت میں زمینی سطح پر بارشوں سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کی مکئی کے فصل کا کافی نقصان ہوا ہے اور محکمہ غری

سیلاب متاثرین کی بحالی

کشتواڑ // کشتواڑ ضلع کے دچھن ہونزڑ اور دیگر حصوں میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی فوری امداد اور بحالی کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر اشوک شرما نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی اور سول اور پولیس انتظامیہ کی میٹنگ کی صدارت کی۔ ڈی سی آفس کمپلیکس میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کشوری لال شرما، اے ڈی ڈی سی شام لال ، جی ایم ڈی آئی سی ، خالد حسین ملک ،جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد اقبال ،ڈی ایف او مڑوہ وجے کمار کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔ڈی سی نے لائن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کیں کہ ایس ڈی آر ایف کے رہنما خطوط کے مطابق متاثرہ افراد کی فوری امداد اور بحالی کے لیے کمر کس لیں ۔انہوں نے ایس ڈی ایم مڑوہ کو ہدایت کی کہ وہ یو ڈی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایس ڈی آر ایف کے اصولوں کے مطابق معاوضے کی ادائیگی کے عمل کو فوری طور پر متاثرین کے کھاتوں میں داخل کریں

ڈوڈہ و بھدرواہ کے جنگلات میں میکنیکل کٹر کا ناجائز استعمال

ڈوڈہ //ڈوڈہ و بھدرواہ جنگلات ڈویژن میں سبز سونے کا ناجائز کٹاؤ جاری ہے جس کیلئے مکینیکل کٹر کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ادھر ہفتہ کے روز محکمہ جنگلات و فارسٹ پروٹیکشن فورس کی ٹیم نے ڈی ایف او بھدرواہ چندر شیکھر کی ہدائت پر رینج آفیسر افتخار بھٹی و بلاک فارسٹ آفیسر اعجاز زرگر کی قیادت میں چرالہ رینج کے کمپارٹمنٹ 9 بنی ٹانٹا میں گھر گھر تلاشی کارروائی کی جس دوران 4 مکینیکل کٹر کو ضبط کیا گیا۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے بلاک فارسٹ آفیسر اعجاز زرگر نے کہا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر گھر گھر تلاشی مہم کا آغاز کیا گیا جس دوران موقع سے ہی چار مکینیکل کٹر برآمد کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ جنگل مافیا کوؤڈ 19 کا فائدہ اٹھا کر دوران شب غیر قانونی طور پر لکڑی کی اسمگلنگ کے لئے ان مشینوں کا استعمال کرتا ہے۔ ڈی ایف او بھدرواہ چندر شیکھر نے کشمیر عظمیٰ کو اس حوالے سے بتایا کہ ابھی تک پورے ڈویژن سے34 م

ڈبلیو ایف او کا وفد ڈی سی ملاقی

ڈوڈہ //ڈبلیو ایف او نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کا وفد ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما سے ملاقی ہوا اور انہیں کئی عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ تحصیل صدر بھالہ شارق ملک و کوآڈینیٹر خالد ملک و ابرار ملک کی قیادت میں وفد نے جہاں لوگوں کے مسائل سے ڈی سی کو آگاہ کیا ،وہیں محکمہ دیہی ترقی میں ہورہی مالی بدعنوانی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ڈبلیو ایف او نے کہا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں مرکزی معاونت والی اسکیموں میں ہیرا پھیری کرکے محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین و پنچائتی نمائندگان غریب عوام کے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں۔ ڈی سی نے وفد کو یقین دلایا اس معاملے میں تحقیقات کرکے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔   

مزید خبرں

ڈوڈہ میں کورونا وائرس کے 10 نئے مثبت معاملات درج   اشتیاق ملک ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع سے ہفتہ کو کوؤڈ 19 کے 10 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 7 مریض صحتیاب ہوئے ہیں. اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران دس نئے افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور سات مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 95 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7031 پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 125 افراد فوت ہوئے ہیں اور 203275 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔   نیشنل ہومین رائیٹس کونسل رام بن کو سڑک حادثات پر تشویش  شاہراہ کی مکمل تعمیر اور سڑک حادثات کی روکتھام کیلئے اقدامات اٹھانے پر زور  محمد تسکین رام بن / نیشنل ہیومن رائٹس اینڈ سوشل جسٹس کونسل ضلع رام بن نے