تازہ ترین

ایس ڈی آر ایف میں بطور سیول ڈیفنس وارڈن کام کررہے نوجوان سراپا احتجاج

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع سے ایس ڈی آر ایف میں سیول ڈیفنس وارڈن کے طور پر کام کر رہے رضاکار نوجوانوں نے یوٹی انتظامیہ سے واضع پالیسی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈوڈہ کے گندوہ میں جمعہ کے روز اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج کر رہے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ 2013 سے ایس ڈی آر ایف میں بطور سیول ڈیفنس وارڈن کام کر رہے ہیں اور اس کے لئے انہیں باقاعدہ طور پر تربیت بھی دی گئی ہے جبکہ متعدد بار پولیس ویریفیکیشن بھی ہوچکی ہے’ہم کیا چاہتے انصاف، ہماری مانگیں پوری کرو' کے نعرے بلند کرتے ہوئے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ بطور سیول ڈیفنس وارڈن انہوں نے ناگہانی آفات، سڑک حادثات و زلزلوں کے دوران بچا کارروائیوں میں شرکت کی ہے۔فرید احمد نامی ایک بے روزگار امیدوار نے کہا کہ ڈوڈہ ضلع کے چالیس نوجوانوں کو فروری 2013 میں ایس ڈی آر ایف میں بطور سیول ڈیفنس وارڈن تعینات کیا گیا تھا اور اس کے بعد ہمیں آفات سماوی کے دوران بچا و

گردوارہ پربندھک کمیٹی پونچھ وفد الطاف بخاری سے ملاقی

سرینگر//گردوارا پربندھک کمیٹی پونچھ جنرل سیکریٹری سردار سورجن سنگھ جنہوں نے گذشتہ روز اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، نے جمعہ کو لال چوک سرینگر میں پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری سے ملاقات کی۔ وفد میں سردار راجندر سنگھ، سردار گردیو سنگھ اور سردار امرجیت سنگھ بھی موجود تھے جنہوں نے بخاری کو شا ل پیش کی اور جموں وکشمیر کے لوگوں کی آواز بننے کے لئے اُن کی انتھک کاو¿شوں کو سراہا۔وفد نے بخاری کی تعریف کی جنہوں نے بطوروزیر تعلیم جموں وکشمیر کے اسکولی نصاب میں پنجابی زبان کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ خاص کر سکھ طبقہ اُن کی خدمات کو نہیں بول سکتی جو انہوں نے عوامی بہبود کے لئے سرانجام دیں۔ سردار سورجن سنگھ نے اپنی پارٹی صد سے گذارش کی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ پنجابی زبان کو یونین ٹیراٹری میں سرکاری زبان کا درجہ دیاجائے۔ وفد نے آنند میرایج ایکٹ جموں وک

سابقہ ایم ایل اے پونچھ شاہ محمد تانترے ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی میں شامل

سرینگر//سابقہ پی ڈی پی لیڈر اور سابقہ ایم ایل پونچھ شاہ محمد تانترے نے جمعہ کو لال چوک سرینگر میں منعقدہ تقریب کے دوران ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ جماعت میں تانترے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے یہ اعتماد ظاہر کیاکہ اُن کی شمولیت سے خطہ پیر پنجال میں پارٹی کیڈر کے حوصلے بلند ہوں گے۔ بخاری نے کہا”میری خطہ پیر پنجال خاص طور سے پونچھ کے ساتھ خصوصی وابستگی ہے جہاں مجھے بطور انچارج ضلع ترقیاتی بورڈ 2015-16خدمت کا موقع بھی ملاتھا۔ ضلع کے اندر ترقی کی وسیع صلاحیت موجود ہے بشرطیکہ کے اِس کو صحیح قیادت ملے“۔بخاری نے تانترے کی طرف سے بطور ایم ایل اے اپنے حلقہ میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کی تعریف کی اور اُنہیں لوگوں کا سچا نمائندہ قرار دیااور کہاکہ ”تانترے صاحب نے ہمیشہ پونچھ میں لوگوں کو درپیش مشکلات ومسائل کو اُجاگر کیا اور اُن

گول سنگلدان میں پولیس کی مختلف کاروائیاں

گول//جموںوکشمیرپولیس نے سب ڈویژن گول کے سنگلدان علاقہ میں منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو الگ الگ مقامات پر تین افراد کو گرفتار کر کے پانچ سو گرام چرس اور تیس کلو گرام پکی برآمد کی پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک ناکے کے دوران سنگلدان کے باندن علاقے میں دو مشتبہ افراد کو روکا اور تلاشی کے دوران ان سے پانچ سو گرام چرس برآمد ہوئی جن کی شناخت مشکور احمد ولد عبدالمجیدبٹ ساکنہ باندن سنگلدان اورانگریز سنگھ ولد سرم چند ساکنہ مینجل سنگلدان کے طورپر کی گئی ۔ وہیں آج ہی پولیس کو ایک خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سنگلدان گول روڈ پر ایک اسی طرح کے ایک اور واقعے میں پولیس نے ملک موڈ سنگلدان پر ایک گاڑی کو روکا اور تلاشی کے دوران گاڑی سے 30 کلو گرام پھکی برآمد کی گئی اس کارروائی میں ایک شخص کو موقع پر گرفتار کیا گیا جس کی شناخت الطاف حسین ولد بشیر احمد ساکنہ سمڑ کے طورپر کی گئی ۔اس سلسلے میں

رام بن میں 1177 رجسٹرڈ تعمیراتی کارکنوں میں 89 لاکھ روپے تقسیم

رام بن//لیبر ڈیپارٹمنٹ رام بن نے جموں و کشمیر بلڈنگ اور دیگر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ (JKBOCWWB) کی مختلف اسکیموں کے تحت 1177 رجسٹرڈ تعمیراتی کارکنوں میں 89 لاکھ 41ہزار 500 روپے کی رقم تقسیم کی۔ڈپٹی کمشنر مسرت الاسلام نے ڈی بی ٹی موڈ کے ذریعہ رجسٹرڈ ورکرز کے وارڈوں کے لئے 81 لاکھ 91ہزار 500 روپے اور پیشہ ورانہ تعلیم کے لئے 7لاکھ50ہزار روپے سمیت فنڈز جاری کیے۔تعلیمی امداد سکیم کے تحت ، رجسٹرڈ مزدوروں کے بچوں کو دیگر سماجی امداد کے علاوہ تعلیمی اور پیشہ ورانہ وظائف فراہم کیے جاتے ہیں۔اسسٹنٹ لیبر کمشنر ، (اے ایل سی) رام بن انگریز سنگھ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اے ڈی) روزگار رام بن نریش کمار اس موقع پر موجود تھے۔مزدوروں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لوگوں کو حکومت کی مرکزی سرپرستی میں آنے والی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لئے آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے مزدوروں پر زور دیا کہ وہ PMJAY -

تازہ ترین