تین ماہ کی راشن سے محروم،گول کی آبادی امور صارفین محکمہ سے نالاں

گول// لاک ڈاون کے ساتھ ہی جہاں عام لوگ ذخیرہ جمع کرنے کی دوڑ میں تھا وہیں غریب لوگ بھی غذائی اجناس کوگھروں میں ذخیرہ کرنے کے لئے آگے لیکن انہیں کیا معلوم کہ ان کے حقوق پر شب و خون مارا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم کی جانب سے پہلے تین مہینے کے مفت راشن کے ساتھ ہی لوگ جوق در جوق مفت راشن جمع کرنے میں لگ گئے اور ڈیگر لوگ ان سے کہنے لگے کہ یہی پورا راشن ہے لیکن ان غریب لوگوں کو کیا معلوم کہ جو راشن وہ معمول میں لیتے ہیں وہ بھی لینا ہے او رطرح سے کئی پنچایتوں میں اس طرح کیا گیا کہ لوگوں کو صرف مفت راشن دیا گیا جبکہ معمول کے مطابق جو راشن کارڈ پر وہ راشن لیتا ہے وہ نہیں دیا گیا ۔ اس سلسلے میں آج ایک وفد سرپنچ کلی مستا احد اللہ کی صدارت میں ٹی ایس او گول بشیر احمد ملک سے ملاقی ہوا اور دوردراز علاقوں ، گاگرہ ، کلی مستا ، گگر سولہ وغیرہ علاقوں کی صورتحال سے با خبر کیا ۔اور اس موقعہ پر ٹی ایس او

گول سلبلہ روڈ پر پانی کی نکاسی کا نظام ہی نہیں

گول// گول بازار سے سلبلہ جانے والی سڑک کی حالت نہایت ہی ابتر ہے جہاں بالخصوص بارشوں کے دوران گاڑیوں کی تو دورکی بات ہے انسانوں کا پیدل چلنابھی دشوار بن جاتا ہے ۔ اگر چہ حال ہی میں اس سڑک پر کھڈے بھرنے پر سرکاری خزانے سے رقومات نکالی گئیں لیکن اس کے با وجود سڑک کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی ۔ لوگوں نے سڑک کے کنارے ریت ، بجری وغیرہ جمع کر رکھی ہے اورساتھ ہی مٹی کی وجہ سے نالیاں مکمل طو رپر بند پڑی ہیں جس کے نتیجہ میں بارشوں کے دوران یہ سڑک ندی کی صورت اختیار کرجاتی ہے ۔سڑک کی حالت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن متعلقہ حکام اور انتظامیہ اس پر کوئی بھی توجہ نہیں د ے رہی۔ اس سڑک پر سفر کرنے والے لوگوں کاکہناہے کہ اگر چہ سڑک پر تمام تعمیری کام محکمہ تعمیرات عامہ کے زیر نگرانی ہی ہوتا ہے لیکن اس کے با وجود سڑک کی حالت جوں کی توں ہوہے ۔انہوں نے بتایاکہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ اور ٹھیکید

بھدرواہ میں آگ،مکان نذر آتش

بھدرواہ//ضلع ڈوڈہ میں بدھ کے روز ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں مویشی ہلاک ہوئے اور لاکھوں روپے مالیت کی املاک کو نقصان پہنچا۔ مکان کی مالک 70 سالہ کرشنا دیوی گھر میں اکیلی تھی اور اس کا بیٹا اور بہو کسی شادی میں شرکت کے لئے رشتے دار کے گھر گئے تھے۔آگ خشک لکڑی سے دو منزلہ عمارت کے باورچی خانے میں لگی اور جلد ہی مویشی بھی اس کی لپیٹ میں آگئے۔بعد میں پڑوسیوں نے آتشزدگی پر قابو پانے کی کوشش کی اور پولیس اور سول انتظامیہ کو فون کیا۔مقامی پنچایت کے سرپنچ دھرم سنگھ نے بتایا’’یہ گائوں سے کچھ فاصلے پر واقع تھا اور جب مجھے کال موصول ہوئی تو ہم موقعہ پر پہنچے اور دیکھا کہ سب کچھ راکھ میں بدل گیا ہے‘‘۔اس خاتون کے مزدور پیشہ بیٹے سنتوش نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ انہیں کھانا اور رہائش فراہم کرے۔انہوں نے کہا’’میں سبکچھ کھو چکا ہوں ، میرے

لاک ڈائون کی خلاف ورزی

ڈوڈہ //انتظامیہ نے کووڈ 19 کے سلسلہ میں دی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر شکنجہ کسنے کا عمل جاری رکھا ہے۔ ڈوڈہ کے سب ڈویژن گندوہ میں پچھلے دو ہفتوں سے سیول و پولیس انتظامیہ نے مشترکہ طور پر ماسک نہ پہننے و گاڑیوں میں سفر کے دوران کوتاہی برتنے پر دو سو افراد کا چالان کر کے ایک لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا ہے۔ ایس ڈی ایم گندوہ ڈاکٹر پریتم لال تھاپا نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایات پر کووڈ 19 سے محفوظ رکھنے کے لئے بتائی گئی حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے پر انتظامیہ نے مختلف ناکوں کے دوران دو سو افراد کے خلاف چالان کیا گیا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماسک پہننے کو معمول بنائیں اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھتے ہوئے سینیٹائزر کا استعمال کریں۔ دریں اثناء ایس ڈی ایم نے ایس ایچ او ارون شرما کے ہمراہ ملکپورہ و گندوہ میں ایماء مساجد و

تازہ ترین