تازہ ترین

ڈوڈہ میں تباہ کن بارش ، کئی پل ڈھ گئے، دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ

ڈوڈہ//ڈوڈہ ضلع میں گذشتہ شب ہوئی تباہ کن بارشوں سے بدھ کو سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔اس دوران شدید بارشوں کی وجہ سے ضلع میں فصلوں و پھلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے جبکہ بھلیسہ، بونجواہ، کاہرہ ،ٹھاٹھری کے متعدد علاقوں میں بارش کا پانی رہائشی مکانوں کے اندر احاطوں میںجمع ہوا ہے اور کئی عارضی پل بہہ گئے ہیں اورپینے کے پانی کی کئی اسکیموں کو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔۔ ادھر دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے قصبہ ٹھاٹھری کے سینکڑوں رہائشی کنبوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور ندی نالوں کے نزدیک جانے سے اجتناب کریں۔ اطلاعات کے مطابق بونجواہ علاقہ میں بھی سیلاب سے سرنگا و ناگا میں پل بہہ گئے ہیں جبکہ 14 میگاواٹ چوہدری پاور پروجیکٹ دوندی کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے درجنوں دیہات میں بجلی سپلائی متاثر ہوئی

سالانہ کایا کلپ ایواڑوں کا اعلان | ضلع ہسپتالوں میں ادھمپور کو پہلی پوزیشن

سری نگر//جموںوکشمیر میں نے منگل کو نیشنل ہیلتھ میشن نے ’’کایاکلپ 2020-21 ‘‘  ایوارڈوں کا اعلان کیا ۔عوامی صحت سہولیات ایوارڈ دینے کا اِقدام کایا کلپ ایوارڈز ملک میں ہر سال صحت عامہ سہولیات کی حوصلہ اَفزائی کرنے کیلئے دئے جاتے ہیں تاکہ طبی اداروں میں معیاری سہولیات، صفائی و ستھرائی کا خاص خیال رکھا جاسکے۔مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم یاسین چودھری نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع ہسپتال کے زُمرے میں پہلی پوزیشن ضلع ہسپتال اودھمپورنے حاصل کی اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ادارے کو مزید بہتری کیلئے 50 لاکھ روپے کاایوارڈدیا جاتا ہے ۔کمیونٹی ہیلتھ سینٹرس( سی ایچ سی ) کے زُمرے میں پہلی انعام سی ایچ سی کٹرہ ، ریاسی اور دوسرا انعام سی ایچ سی پٹن بارہمولہ نے حاصل کی ہے جس کے لئے ایوارڈ کی رقم بالترتیب 15لاکھ روپے اور 10لاکھ روپے ہے ۔ صحت و طبی تعلیم محکمہ کے ایڈیشنل چیف سی

بانہال کا گیارہ سالہ بچہ لاپتہ

بانہال//پیر کی صبح سے بانہال کے عشر علاقے سے ایک گیارہ سالہ لڑکا لاپتہ ہوگیا اور منگل کو بھی جاری رہنے والی تلاشی کاروائیوں کے باوجود اس لڑکے کا کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ اس سلسلے میں بانہال پولیس نے ناشری ٹنل اور جواہر ٹنل تک تمام پولیس تھانوں کو اطلاع کی ہے اور سوشل میڈیا کے زریعے بھی اس خبر کو شیئر کیا جارہا ہے لیکن ابھی تک لاپتہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ رشتہ داروں نے لڑکے کی شناخت اویس احمد ڈار ولد محمد اسحاق ڈار ساکنہ عشر بانہال عمر گیارہ سال کے طور کی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بارے میں کوئی بھی اطلاع نزدیکی پولیس سٹیشن کو دیں ۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ بانہال میں بھی اطلاع کی گئی ہے۔  

قومی شاہراہ پر ٹرک حادثے میں دو افراد زخمی | کنبہ کے 4افراد سمیت چناب برد ہوئی گاڑی تاحال ملنا باقی

بانہال //جموں سرینگر شاہراہ پر منگل کی صبح پیش آئے ٹرک کے ایک حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں ایمرجنسی ہسپتال بانہال منتقیل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کیلوں سے لدھا یہ ٹرک کٹھوعہ سے سرینگر کی طرف آنے کے دوران بانہال کے نزدیک چملواس کے مقام سڑک سے نیچے لڑھک گیا۔ اس حادثے میں ٹرک میں سوار دو افراد زخمی ہوئے اور انہیں پولیس ، فوج اور رضاکاروں کی مدد سے بانہال ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی یے۔ پولیس نے زخمیوں کی شناخت ڈرائیور راجیش کمار ولد بنسی لعل ساکنہ کٹھوعہ اور سمرن جیت ولد وریندر کمار ساکنہ کٹھوعہ کے طور کی ہے۔ادھر پیر کے روز کار سمیت دریائے چناب میں گرے جموں کے ایک  کنبے کے چار افراد کے بارے میں کوئی اتہ پتہ نہیں چل پایا ہے اور بچا کاروائیوں میں شامل لوگوں کے ہاتھ کچھ نہیں نہیں لگا ہے۔ ایس ایچ او رام بن پردیپ کمار شرما نے کشمیر عظمیٰ کو بتای

پکل ڈول پروجیکٹ تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری | ڈی ڈی سی چیئرپرسن کی حمایت میں ممبراور سرپنچ و پنچ بھی میدان میں آئے

کشتواڑ//پکل ڈول پاور پروجیکٹ تعمیر کررہی کمپنی کے خلاف احتجاج کررہی ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن و ڈی ڈی سی ممبر دچھن پوجا  ٹھاکر رات بھر ڈیم سائٹ کے قریب احتجاج پر بیٹھی رہی جبکہ دوسرے روز بھی یہ احتجاج جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن علاقہ میں تعمیرہورہے پاورپروجیکٹ میں مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم نہ کرنے اور آر آر پلان نہ دینے کو لیکر احتجاج کررہی ہے۔ انھوں نے یہ احتجاج سوموار صبح شروع کیا تھا وہی انکی حمایت میں آج ڈی ڈی سی ممبر پلماڑ طاہر مسعود ، پلماڈ سی کے سرپنچ و نایب سرپنچ  پنچ بھی آئے جنھوںنے ڈنگڈورو میںجاکر کمپنی کے خلاف احتجاج کیا۔ آخری اطلاع ملنے تک یہ احتجاج جاری تھی جبکہ احتجاج کررہے چیئرپرسن و ممبران سے ملنے کمپنی یا ضلع انتظامیہ کی طرف سے کوئی بھی نہیں آیا ۔  

نہوچ اور تلواڑہ میں محکمہ بجلی کے خلاف مظاہرے

ریاسی//سب ڈویژن مہور کے وارڈ نمبر ایک نہوچ میں محکمہ بجلی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لوگ سڑک پر اتر آئے اور محکمہ کے خلاف مظاہرے کئے۔نہوچ کے وارڈ نمبر ایک کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں آج تک بجلی نصیب نہ ہوسکی۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے وارڈ میں آج تک بجلی کے کھمبے اور ترسیلی تاریں نہ بچھائی جا سکیں۔مقامی باشندوں نے بتایا کہ اگرچہ 2008سے آج تک عارضی طور پر انہوں نے گھروں تک لکڑی کے کھمبوں کے ذریعے بجلی پہنچائی تھی اور عارضی طور پر وہ بجلی استعمال کر رہے تھے لیکن گزشتہ روز محکمہ کے ملازمین نے ان کی بجلی کاٹ دی جس کی وجہ سے تقریباًسترگھر گھپ اندھیرے میں چلے گئے۔واضح رہے کہ نہوچ پنچایت 3 وارڈ ایسے ہیں جنہیں آج تک بجلی فرہم نہ ہوسکی۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہم ووٹ بھی دیتے ہیں پھر بھی ہمیں بنیادی سہولیت سے محروم رکھا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ 2019میں جموں کشمیر کو سوبھاگیہ سکی

مزید خبریں

ویکسین میسر نہ ہونے سے پالتو جانوروں میں منہ اور پائوں کی بیماری نمودار، زمیندار پریشان کئی مال مویشیوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ، متعلقہ ضلع افسر سے معاملہ اٹھائینگے: ڈائریکٹر پشوپالن محمد تسکین بانہال //ضلع رام بن کے درجنوں دیہات میں گھریلو پالتو جانوروں میں پائوں اور منہ کی بیماری سے کئی مال مویشیوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے اور محکمہ انیمل ہسبنڈری جانوروں کیلئےFMDویکسین فراہم کرنے میں مکمل طور ناکام ہوکر رہ گیا ہے ۔ضلع رام بن کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ ضلع کے پوگل پرستان، سینا بتی ، نیل ، سناسر ، ساونی ، سنہ اور رام بن کے علاقوں میں پالتوں جانوروں میں منہ اور پائوں کی بیماری کے علاہ black quarterبیماری پھیلی ہوئی ہے جسے عرف عام میں شام کہا جاتا ہے اور اس سے کئی جانوروں کی موت واقع ہوئی ۔عبدالحمید خان نامی پوگل کے ایک زمیندار نے بتایا کہا کہ پوگل کے اوپر پہاڑی علاقوں میں منہ کی

تازہ ترین