تازہ ترین

مچیل یاترا کیلئے آئے لوگوں نے پاڈر میں کیا احتجاج | کہا یاترا کو معطل کیاگیا تو انہیں کشتواڑ سے پہلے ہی واپس کیوں نہیں کیاگیا

کشتواڑ//مچیل یاترا کیلئے جموں و دیگر مقامات سے آئے لوگوں نے پاڈر کے گلاب گڑھ میں احتجاج کیا جب انھیں مچیل جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ وہ جموں و دیگر اضلاع سے مچیل یاترا کرنے کیلئے آئے ہوئے تھے جبکہ انھیں کہیں بھی نہیں روکا گیا اور اب پاڈر میں انھیں آگے جانے کی اجازت ہی نہیں دی جارہی ہے۔ان کا کہناتھا کہ اگر انھیں ٹھاٹھری یا سے قبل ہی بتادیا ہوتا تو وہ یہاں تک نہیں آتے اور پہلے ہی واپس چلے جاتے۔ کٹھوعہ سے آئی خاتون نے روتے ہوئے کہا کہ وہ ماتا کے درشن کرنے کی غرض سے آئے ہوئے تھے اور بڑی مشکل سے کرایہ جمع کیا تھا  لیکن انھیں درشن کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ،اگر ضلع ترقیاتی کمشنر درشن کرسکتے ہیں تو انھیں کیوں اجازت نہیں دی جارہی ہے، انھیں امسال درشن کی اجازت دی جائے تو اگلے سال وہ سوچ سمجھ کر ہی رخ کرینگے۔ ایس ایچ اونے بتایا کہ ج

پکل ڈول پروجیکٹ تعمیر کررہی کمپنی کے خلاف ڈنگڈورو میں احتجاج | اگر رویہ تبدیل نہ کیا گیا تو بھوک ہڑتال کی جائے گی: ڈی ڈی سی چیئرپرسن

کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن و ڈی ڈی سی ممبر دچھن پوجھا بھنڈاری نے پکل ڈول پن بجلی پاورپروجیکٹ تعمیرکررہی کمپنی کے خلاف ڈ نگڈورومیں ڈیم سائٹ پر احتجاج کیا۔ کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جن مقامی لوگوں نے اپنی زمین پاور پروجیکٹ میں کھوئی ہے انھیں کمپنی لگاہی نہیں رہی ہے، اگرچہ لوگوں کو کمپنی میں روزگار دے رہی لیکن زمین کھوئے افراد اسے محروم ہیں اور دوسرے لوگوں کو کمپنی میں لگایا جارہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ وہ یہاں کی مقامی ڈی ڈی سی ممبر ہے جبکہ انھیں ان غریب عوام کی مشکلات کا بخوبی علم ہے جہاں انھوں نے اپنے گھر زمینیں کھوئی ہیں اور جو بھی آواز اٹھاتا ہے، اس کے خلاف پولیس ایف آئی آر درج کرتی ہے اور کوئی بھی اپنی اواز اٹھائے اسے دھمکیاں دی جاتی ہیں لیکن اب وہ کسی سے ڈرنے والی نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ آر آر پلان ابھی تک نہیں دئے گئے جہاں پہلے تعینات اے ڈی سی نے فایل

۔13کلو میٹر دوندی بونجواہ سڑک پر میکڈم بچھانے کا عمل شروع

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے علاقہ بونجواہ میں بونجواہ دوندی 13کلومیٹرسڑک پر میکڈم بچھانے کا عمل شروع کیا گیا جس سے علاقے کی عوام میں خو شی کی لہر پائی جارہی ہے ۔ اس موقعہ پر ڈی ڈی سی ممبر بونجواہ ، بی ڈی سی چیئرپرسن، پی ایم جی ایس وائی کے افسران و دیگر لوگ موجود تھے۔ لوگ اس سڑک پر میکڈم بچھانے کی کئی برسوں سے مانگ کررہے تھے اوربالآخرانکی اس مانگ کو پورا کیا گیا جس کو لیکر مقامی لوگوں نے ڈی ڈی سی ممبر بونجواہ ، بی ڈی سی چیئرپرسن،  پی ایم جی ایس وائی کے افسران کا شکریہ ادا کیا ۔ یہ سڑک علاقہ کی 30000ہزار سے زائد آبادی کو جوڑتی ہے ۔  

گول سلبلہ روڈپر لوگوںکااحتجاج، ٹریفک کوکیابند | نکاسی آب کا نظام نہ ہونے سے لوگوں کے رہائشی مکانات کو پہنچا نقصان

گول//گول سلبلہ روڈ پر لوگوں نے صبح ہی سلبلہ علاقہ میں روڈ پر پتھر ڈال کر مسدود کر دیا اور احتجاج کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ گول سے سلبلہ تک سڑک پر نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کا پانی لوگوں کے رہائشی مکانات اور زرعی اراضی میں جاتا ہے وہیں جگہ جگہ پر سڑک کے کنارے لوگوں نے تعمیراتی میٹریل بھی ڈال رکھا ہے جس وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں ۔ مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گول سے سلبلہ تک سڑک کی نالیوں کی حالت نہایت ہی ابتر ہے اور کسی بھی جگہ نالی ٹھیک نہیں ہے ۔ اگر چہ محکمہ اور انتظامیہ سے کئی مرتبہ التجاء بھی کی تھا لیکن یہاں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی اور ایک مرتبہ یہاں ایک دوجگہ پر پی ڈبلیو ڈی نے جس کے سپرد یہ روڈ ہے ، نالیوں میں جے سی بی کے ذریعے ملبہ نکالا لیکن یہ ملبہ سڑک کے کنارے ہی رکھ دیا اور بارشوں کی وجہ سے یہ ملبہ دوبارہ نالیوں میں گیا اور اس ملبے کی وجہ سے ٹ

تین برس سے لٹکتا ہوا گول چُنا کا پل | محکمہ تعمیرات عامہ کی غفلت شعاری سے لوگ پریشان،پل تعمیر کرنے کا مطالبہ

گول//تین برس قبل برسات کے موسم کے دوران شدید بارشوں کی وجہ سے گول سب ڈویژن کے چنا علاقہ میںایک پل جو ڈھہ گیا تھا ابھی تک اس پل کی دوبارہ تعمیر نہ ہو سکی ۔ اس پل کی وجہ سے کم و بیش تین پنچایت کے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ یہ پل کلی مستا ، گاگرہ ، آستان مرگ ، گوئی ، ڈاکہ ، چنا ، بھیمداسہ وغیرہ علاقوں کو سب ڈویژن گول کے ساتھ ملاتا ہے لیکن افسوس کا مقام ہے لوگوں کی اتنی زیادہ پریشانی کے با وجود محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور انتظامیہ کو ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے ۔ بارشوں کے دوران لوگوں کو دوگنا سفر کرنا پڑتا ہے اور کئی لوگ ضروری کام اور وقت پر نہیں پہنچ پاتے ہیں ۔ شدید بارشوں کے دوران اس چنا کے دریا پر پانی کا بھائو کافی زیادہ ہوتا ہے انسان کی بس کے باہر ہے جس وجہ سے لوگوں کو ہمیشہ یہاںپر بے بسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اس دریا کے پانی کو پار کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے جس وجہ سے

ڈوڈہ و بھدرواہ میں کرگل وجے دیوس منایا گیا | بھارتی فوج کے جوانوں کو پیش کیا گیاشاندار خراج عقیدت

ڈوڈہ //یوٹی کے دیگر حصوں کی طرح ڈوڈہ ضلع میں بھی کرگل وجے دیوس کے موقع پر ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قومی پرچم لہرایا۔ ایکس سروس مین لیگ ڈوڈہ کی طرف سے بھدرواہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران بھاری تعداد میں لوگوں نے کرگل جنگ میں شہید ہوئے جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔مقررین نے بھارتی فوج کی بہادری کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جانوں کی پرواہ کئے بناء سرحدوں پر دن رات کھڑے رہ کر ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔ تیجس ایک پہل فاؤنڈیشن نے ٹاک ریزیڈنسی ڈوڈہ میں کرگل وجے دیوس منایا جس دوران انہوں نے وار میموریل پر پھول برساتے ہوئے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر آکاش پریہار نے کرگل دیوس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان بہادر جوانوں کی مثالیں آج تک تازہ

مزید خبریں

ڈوڈہ میں کووڈ 19 کے 3 نئے مثبت معاملات | 13 مریض شفایاب ،188324 افراد نے ٹیکے لگوائے  اشتیاق ملک ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں پیر کے روز صرف 3 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 13 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیر کو ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران تین افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور تیرہ مریض شفایاب ہوئے ہیں اور اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد سمٹ کر 68 رہ گئی ہے جبکہ شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 6997 پہنچ گئی ہے۔ وہیں ضلع میں کورونا وائرس سے اب تک 124 افراد فوت ہوئے ہیں اور 188324 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔     ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے ٹھاٹھری کا کیا دورہ | عوامی مسائل کا لیا جائزہ، اے ای ای و جی آر ایس معطل  اشتیاق ملک ڈوڈہ //ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے

تازہ ترین