تازہ ترین

سنتھن کشتواڑ قومی شاہراہ ہنوز بند

کشتواڑ//سب ڈویژن مڑواہ کو جموں کشمیر کے اضلاع سے جوڑنے والی واحد متی گاورن مرگن سڑک پر انتظامیہ نے برف ہٹانے کا عمل شروع کردیا۔ گاورن انشن 70کلومیٹر سڑک سنیچر کی الصبح برفباری کے سبب آمدورفت کیلئے بند ہوئی تھی جسکے بعد سوموار کی شام موسم میں بہتری کے ساتھ ہی انتظامیہ نے مشینری بھیج کر اس سڑک پر برف ہٹانے کا کام شروع کردیا اور آنے والے دو روز کے اندر اس پر آمدورفت بحال ہونے کا امکان ہے۔وہیں کشتواڑ سنتھن قومی شاہراہ پر ہنوز برف ہٹانے کا عمل شروع نہ ہوسکا۔ اگرچہ کشمیر کی جانب سے اس پر برف ہٹانے کیلئے مشینری کو بھیجاجانا تھا تاہم آج اس پر کوئی پیش رفت نہ ہوئی جسکے سبب یہ قومی شاہرہ آج چوتھے روز بھی آمدورفت کیلئے بحال نہ ہوسکی۔

ٹروما ہسپتال کھیلینی میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

ڈوڈہ //محکمہ صحت کی جانب سے ٹروما ہسپتال کھیلینی میں ایک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے خون عطیہ کیا۔چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر محمد یعقوب میر کی زیر نگرانی کیمپ میں عطیہ کیا گیا خون کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے اسٹور میں جمع رکھا جائے گا۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئے روز بیماروں کو خون کی ضرورت پڑتی ہے اور بروقت دستیاب نہ ہونے پر انہیں کافی مشکلات سے گذرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت نے رضاکارانہ طور پر ضلع میں خون عطیہ کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت منگل کے روز کھیلینی میں یہ کیمپ منعقد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بدھ کو پرائمری ہیلتھ سینٹر چنگا میں اسی طرح کا ایک اور کیمپ منعقد کیا جائے گا۔سی ایم او نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کے کیمپوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنا خون عطیہ کریں تاکہ ض

بھدرواہ ڈوڈہ شاہراہ پر نارنوں گاؤں کے لوگوں کا احتجاج

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں محکمہ جل شکتی کی ناقص کارکردگی کو لے کر آئے روز لوگ سڑکوں پر نکل کر متعلقہ محکمہ کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔ادھر منگل کے روز نارنو گاؤں سے آئے لوگوں نے بھدرواہ ڈوڈہ شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پینے کے صاف پانی کی قلت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔احتجاج میں شامل مرد و زن نے شرکت کرکے متعلقہ محکمہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے پچھلے کئی دنوں سے وہ پانی سے محروم ہیں اور متعلقہ حکام کوئی عملی قدم نہیں اٹھا رہے۔احتجاجی مظاہرین نے محکمہ کے ملازمین پر غیر اخلاقی برتاؤ و ناشائستہ الفاط کا استعمال کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔اس دوران سرپنچ پنچائت کلشاڑی ساجد میر نے بھی پانی کی عدم دستیابی پر متعلقہ حکام سے ہنگامی پر پانی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر

واڑون میں برفباری کے سبب بھاری نقصان

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقوں میںبرفباری نے تباہی مچادی ہے ۔مڑواہ و وڑاون میں بھاری پیمانے پر نقصان ہوا ہے جس کیلئے لوگوں نے انتظامیہ سے ٹیموں کو علاقہ میں بھیجنے کیلئے کہا ہے۔کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق واڑون کے افتی میں چوئی درمن پل برفباری کے سبب دریا میں ڈھہ گیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ پیدل چلنے والا پل کافی اہمیت کا حامل تھا جہاں عوام کو کئی کلومیٹر کا سفر چند منٹوں میں طے ہوتا تھا اگر اس پل کی مرمت کی گئی ہوتی تو یہ پل بچ جاتا۔ اگرچہ انھوں نے چند ماہ قبل ہی ضلع  انتظامیہ سے اس پل کی مرمت کی مانگ کی تھی لیکن باجود اسکے اسکی طرف توجہ نہ دی گئی اور آج یہ پل ڈھہ گیا۔انھوں نے انتظامیہ سے جلد اس پل کو تعمیر کرنے کی مانگ کی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقہ میں برفباری کے سبب بھاری پیمانے پر میوہ باغات کو نقصان پہنچاہے جسکے لئے انھوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ جلدازجل

مزید خبریں

کووڈایس او پیز کی خلاف ورزی پر16ہزارکا جرمانہ   2108 افراد کو ویکسین لگائی گئی، 1267 کا کووڈ ٹیسٹ کیا گیا  رام بن//ضلع رام بن میں کووڈ پروٹوکول کو نافذ کرنے کے لیے انفورسمنٹ مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے خلاف ورزی کرنے والوں کو چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر جرمانہ عائد کیا۔انفورسمنٹ ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ کار میں معائنہ کے دوران16,600 روپے جرمانہ وصول کیا۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ اپنے قریبی CVC پر کوویڈ ویکسی نیشن کی خوراک لیں۔ ضلع امیونائزیشن آفیسر رام بن ڈاکٹرسریش نے بتایا کہ آج رام بن ضلع میں 2108 افراد کو پہلی اور دوسری کوویڈ ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔چیف میڈیکل آفیسر رام بن ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مط

قومی شاہراہ پر مختلف تنگ مقامات پر ٹریفک جام

رام بن// جموں سری نگر قومی شاہراہ پر پیر کو سمرولی میں گاڑیوں کی آمدورفت میں کچھ گھنٹوں کے لئے خلل پڑا اور شاہراہ کے ناشری رام بن اور رام بن بانہال سیکٹر کے درمیان مختلف تنگ مقامات پر ٹریفک جام ہوگیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح گاڑیوں کی ٹریفک میں خلل پڑا ٹھیکیدار کمپنی این ایچ اے آئی نے تعمیراتی مقام سمرولی پر دھماکا کیا جس کی وجہ سے پیر کی صبح گاڑیوں کی ٹریفک چند گھنٹوں کے لیے متاثر ہوئی۔سینکڑوں ہلکی، درمیانے اور بھاری گاڑیاں شاہراہ کے دونوں اطراف پھنسی رہیں جب تک کہ سڑک کو سمرولی میں پتھروں سے صاف نہیں کیا گیا۔بعد از دوپہر چنانی ناشری ،مہاڑ، رام بن، سیری ماروگ پنتھیال اور دیگر مختلف مقامات پر ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔ڈرائیوروں اور مسافروں کی شکایت ہے کہ وہ مختلف تنگ سڑکوں پر وقفوں کے بعد پھنس جاتے ہیں جس کی وجہ سے ادھم پور اور رام بن کے درمیان ٹریفک جام ہوتا ہے۔اس رپورٹ کے

گورنمنٹ ہائی سکول کنسو میں 120 طلاب ،عمارت خستہ حال | تدریسی و غیر تدریسی عملہ کی 10 اسامیاں خالی ،پانی کی بھی قلت

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے تعلیمی زون بھٹیاس میں کے گورنمنٹ ہائی سکول کنسو کی عمارت جہاں خستہ حال ہے وہیں تدریسی و غیر تدریسی عملہ کی 10 اسامیاں خالی پڑی ہیں۔کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق تعلیمی زون بھٹیاس تحصیل کاہرہ کے گورنمنٹ ہائی سکول کنسو میں 120 سے زائد طلاب زیر تعلیم ہیں اور 5 کلاس روم ہیں جن کی حالت خستہ ہے۔سکول میں پینے کے صاف پانی کی بھی قلت پائی جاتی ہے جبکہ بیت الخلاء و کچن شیڈ کی حالت بھی ناگفتہ بہہ ہے۔ ہائی سکول میں ہیڈماسٹر، ماسٹر گریڈ کی 2،دو ٹیچرز، ایک لائبریری و 1 لیبارٹری اسسٹنٹ اور درجہ چہارم کی 3 اسامیوں سمیت تدریسی و غیر تدریسی عملہ کی 10 اسامیاں خالی پڑی ہیں جس کے نتیجے میں تعلیمی نظام متاثر ہو رہا ہے۔مقامی سرپنچ کملیشہ دیوی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا 1952 میں پرائمری سکول کنسو کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ 1990 میں مڈل و 2008 میں ہائی سکول کا درجہ دیا گیا لیکن اس کی ح

شاہراہ پر گرتے پتھروں کی زد میں کار آئی | خاتون اور 18 مہینے کے بچے سمیت چار زخمی

بانہال // پیر کے روز کڑکتی دھوپ میں دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب اننت ناگ سے جموں کی طرف جانے والی ایک 300  نمبر   خونی نالہ پل کے نزدیک گرتے پتھروں اور پسی کی زد میں آگئی۔ اس حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد زخمی ہوئے جن میں ایک خاتون اور ایک اٹھارہ مہینے کا بچہ بھی شامل ہے۔ پتھروں اور پسیوں کے گر آنے وجہ سے ملبے میں پھنسی کار کو باہر کھینچنے اور شاہراہ کی بحالی میں قریب ڈیڑھ گھنٹے تک کا وقت لگا۔ گرتے پتھروں کی وجہ سے شاہراہ کو بھی نقصان پہنچا ہے اور سڑک کی ایک باہری دیوار کا ایک حصہ بھی ڈھ گیا ہے۔ ایس ایچ او رامسو نظیر احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ فوج ، پولیس ، سی آر پی ایف ، کمپنی ورکروں اور مقامی لوگوں کی فوری مدد سے زخمیوں کو تباہ ہوئی کار سے نکال کر رامسو کے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ایمرجنسی ہسپتال بانہال اور وہاں سے

سنتھن میں مارے گئے دونوں نوجوان کی نعشیں | آبائی گاوں پہنچ گئیں،علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی

کشتواڑ//کشتواڑ سنتھن قومی شاہراہ پر پھنسے دو سبزی گاڑیوں میں مارے گے نوجوانوں کی نعشیں آج بعد دوپہر انکے آبائی علاقوں میں پہنچائی گئیں جسکے بعد انکی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایتوار کی صبح پانچ بجے کے قریب پولیس فوج و انتظامیہ نے برف میں پھنسے افراد کو نکال تھا جس میں دو افراد کی موت ہوئی تھی جبکہ دو افراد شدید زخمی حالت میں پائے گئے تھے جنکا علاج سب ضلع ہسپتال کوکرناک میں جاری ہے۔ وہیں کل انکی قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد انکی نعش کو بانہال کے راستے کشتواڑ بھیجا گیا تھا اور آج دائود مجید و امیتاز احمد کی نعشیں انکی آبائی علاقوں میں پہنچ گئیں۔ نعشیں پہنچتے ہی علاقہ میں صف ماتم چھاگیا اور ہر طرف چیخ و پکار سنائی دینے لگی جبکہ آخری رسومات میں ہزاروں کی تعدا میں لوگوں نے شمولیت کی۔امتیاز احمد اپنے پیچھے ڈیڑھ سال کی بچی و اپنی بیوی کو چھوڑ کر چلا گیا۔ مقامی لوگوں ن

سنتھن و مرگن شاہرائیں مسلسل بند ،فوری بحالی کا مطالبہ

کشتواڑ//سنتھن کشتواڑ قومی شاہراہ و مرگن انشن متی گاورن سڑک تیسرے روز بھی آمدورفت کیلئے بند رہی جسکے سبب عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں سڑکوں پر برف ہٹانے کا کام ابھی تک شروع نہ ہوسکا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ امسال سڑک پر برف ہٹانے کا کام اننت ناگ حکام کو دیا گیا ہے جبکہ انھیں اس متعلق مزید کوئی علمیت نہیں ہے۔مڑواہ و واڑون کی عوام نے  گاورن مرگن انشن سڑک پر جلد برف ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔انھوں نے بتایا کہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ کشتواڑ ، سرینگر و جموں میں درماندہ ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ کئی مسافر انشن و نواپچی میں پھنسے ہوئے ہیں اور انھیں جلد ازجلد اپنے مقامات پر پہنچایاجاناچاہئے۔ انشن کے مقامی نوجوان وقار احمد نے بتایا کہ مرگن سڑک سرما میں آمدورفت کیلئے بند رہتی ہے جبکہ اس سے قبل لوگ ضروری اشیا کا سامان گھروں میں لاکر رکھتے ہیں لیکن ام

مزید خبریں

ایمبولینس ڈارئیور کی نعش دوسرے روز بھی کشتواڑ نہ پہنچ سکی  عاصف بٹ کشتواڑ//برفباری کے سبب مرگن ٹاپ میں ہلاک ہوئے ایمبولینس ڈرائیور کلونت سنگھ کی نعش کو دوسرے روز بھی واپس نہ لایا جاسکا۔ سیاسی و سماجی کارکنان نے ا علیٰ حکام سے نعش کو انشن سے بذریعہ ہوائی جہاز لانے کا مطالبہ کیا ہے۔کشمیرعظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات کو مڑواہ سے واپس آرہے ضلع ہسپتال کشتواڑ کے ایمولینس ڈرائیور کو انشن میں مقامی لوگوں نے خراب موسم کی صورت میں سفر نہ کرنے کو کہا اور انھیں موسم بہتر ہونے کا انتظارکرنے کو کہا گیا جبکہ ناڈبل سے چندکلومیٹر دور انکی نعش کو ایتوار کی دوپہر ریسکو ٹیموں نے نکال لیا جسکے بعد انھیں انشن لایا گیا۔چیف میڈیکل افسر کشتواڑ نے بتایا کہ انھوں نے کل ہی ڈرائیور کی نعش کو بذریعہ ہوائی جہاز منتقل کرنے کیلئے ا علیٰ حکام کو سے رجوع کیاتھا جبکہ آج دوبارہ ڈویژنل کمشنر کو ا

خطہ چناب میں برف باری و بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا،معمولات زندگی متاثر

کشتواڑ+بانہال+ڈوڈہ+گول//خطہ چناب میں مسلسل دوسرے روز بھی بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میںبارشوںکا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجہ میں متعدد سڑکیںمسلسل بند پڑی ہیں جبکہ بیشتر رابطہ سڑکیںزیرآب آچکی ہیں اور بجلی اور پانی کی سپلائی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔اس دوران سردی کی شدت میںمزید اضافہ بھی درج کیاگیا ہے۔ کشتواڑ  سنیچر کی صبح شروع ہوئی موسلادھار بارشوں اور برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی ضلع میں جاری رہاجس کے سبب عوام کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے روز بھی پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری رہاتاہم دوپہر تین بجے کے بعد موسم میں قدرے بہتری آئی۔ضلع کے بالائی علاقوں واڑون ، مڑواہ دچھن ، کیشوان ، بونجواہ ، سرتھل ،پاڈر میں برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی۔واڑون

مرگن ٹاپ پھنسا ایمبولینس ڈرائیور فوت

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے مرگن ٹاپ پر پھنسے ایمبولینس ڈرائیور کی نعش مرگن سے برآمدکی گئی ۔کشمیر عظمی کو ملی تفصیلات کے مطابق مرگن ٹاپ میں پھنسے ایمبولینس ڈرائیور کی موت واقع ہوئی جسکی نعش کو بعد دوپہر نکالا گیا۔ مہلوک ڈرائیور کی پہچان کلونت سنگھ ولد منشی رام ساکنہ سیمنہ کالونی کے طور ہوئی جو جمعہ کو کشتواڑ میں فوت ہوئی مڑواہ کی خاتون کو لیکر مڑواہ گیا تھا اور واپسی پر خراب موسم کے سبب مرگن ٹاپ میں پھنس گیا جسکے بعد اسے بچانے کیلئے ریسکو آپریشن شروع کیا گیا تھاتاہم زیادہ برفباری کے سبب اسے بچایا نہ جاسکا اور دوسرے روز اسکی نعش کو نکالا گیا جبکہ مزید کچھ افراد کے ناڈبل میں پھنسے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جنھیں نکالنے کیلئے موسم کے بہتر ہونے کا انتظار کیا جارہاہے جسکے بعد انھیں اس ہوٹل سے نکالا جائے گا۔    

کشتواڑ میں میوہ باغات کو بھاری نقصان

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقوں میں ہوئی برفباری کے سبب میوہ باغات کوبھاری پیمانے پر نقصان پہنچاہے۔ کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق ضلع کے پہاڑی علاقوں واڑون ، دچھن و مڑواہ میں برفباری کے سبب میوہ باغات کو بھاری پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ واڑون کے مرگی ، گمری ، سکھنائی علاقوں میں دوفٹ سے زائد برفباری ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے کشمیرعظمی ٰکو فون پر بتایا کہ علاقہ میں میوہ باغات جن میں سیب و اخروٹ کے درختوں کو بھاری نقصان پہنچاہے جبکہ متعدد مقامات پر درختوں پر میوہ موجود تھا جومکمل طور ٹوٹ چکے ہیں جبکہ  جنگلات میں بھی درختوں کو نقصان پہنچاہے۔علاقہ میں زیادہ برفباری کے سبب لوگ گھروں میں ہی محصور ہوکررہ گئے ہیں اور مکمل تفصیلات موسم میں بہتری کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔مڑواہ میں بھی میوہ باغات کو نقصان ہونے کی اطلاع موصول ہورہی ہے جہاں سیب و اخروٹ کے درخت ٹوٹ چکے ہیں جبکہ دچھن میں ب

ڈوڈہ میں کووڈ 19 کے 2 نئے مثبت معاملات | 5 مریض صحتیاب ،452016 ٹیکے لگائے گئے

ڈوڈہ //ڈوڈہ میںکووڈ 19 کے 2 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 5 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران دو افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور پانچ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 40 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7678 پہنچ گئی ہے۔ ضلع میں کووڈ 19 سے 133 افراد فوت ہوئے ہیں اور 452016 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔  

’’ون کوکرُ‘‘…گول میں کیا اس کا شکار رُکے گا ؟

گول//’’ون کوکر‘‘جسے جموںو کشمیر کے علامتی پرندرے کا درجہ دیا گیا کیا اب اس کا شکار ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میں بند ہو گا ۔ اگر دیکھا جائے تو سب ڈویژن گول میں قریباً پانچ سال قبل ان کی خاصی تعداد ہے اگر یہ کہا جائے کہ ہزاروں میں تو بے جا نہ ہو گا کیونکہ پانچ سال قبل لوگ ان کاشکار نہ صر ف کارتوز سے کیا کرتے تھے بلکہ انہیں باقی اسکیموں جیسے ٹوکریوں کو جسے عرف عام میں ’’ڈکھ پل‘‘کہا جاتا ہے یہ لگا کر شکار کرتے تھے اور گول کے ملحقہ جنگلوں کے علاوہ اس دوران یہ بستیوں کا رُخ بھی کیا کرتے تھے لیکن ایک دو سال میں بے جا ان کا شکار ہوا گول میں آسمانی بطخوں یا جنگلی پرندوں یا چوپیائیو ں کا شکار کرنا کوئی جرم نہیں مانا جاتا ہے اور کھلم کھلا ان کا شکار کیا جاتا ہے ۔ جس دسوران ان ’’ون کوکروں‘‘کا بے دریغ شکار کیا جا رہا تھا اگر

مزید خبریں

موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر | ایس ایس پی کشتواڑ کا چھاترو ، چنگام ، واٹسر علاقوں کا دورہ    عاصف بٹ کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں مسلسل بارشوں و برفباری کے پیش نظر ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے کشتواڑ کے علاقے چھاترو، چنگام، واٹسر کے علاقوں میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔ انھوں نے ان علاقوں کے افسران و اہلکاروں کوہدایت دی کہ وہ کسی بھی قسم کی گاڑی کو سنتھن ٹاپ کی طرف جانے کی اجازت نہ دیں اور ان علاقوں کی ہر گھنٹہ کی صورتحال پی سی آر کشتواڑ کے ساتھ شیئرکریںجبکہ عام لوگوں کو گھر پر رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور کسی دریا یا نالے کے قریب نہ جانے کا بھی مشورہ دیا گیا۔لوگوں سے کہاگیا ہے کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں درج ذیل افسران اور ہیلپ لائن نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ایس ایس پی کشتواڑ 01995-259353، ایڈیشنل ایس پی919419138751،

خطہ چناب کے بالائی علاقوں میں برف باری اورمیدانی علاقوںمیں شدید بارشیں

 کشتواڑ+ڈوڈہ+گول+بانہال//خطہ چناب کے تینوں اضلاع کشتواڑ ،ڈوڈہ اور رام بن میں بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں شدید بارشوں سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔ تینوں اضلاع میں کئی شاہراہیں بند ہوچکی ہیں جبکہ سردی کی لہر میںاضافہ ہوچکاہے اور بیشترعلاقوں سے بجلی گل ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ کشتواڑ ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقوں میں سنیچر کی صبح شروع ہوئی تازہ برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارشوں سے عام زندگی بری طرح مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔ کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق ضلع کے بالائی علاقوں مڑواہ و واڑون میں ایک فٹ سے زائد برف جمع ہوگئی ہے جسکے سبب مڑواہ و واڑون کی چالیس ہزار سے زائد آبادی کٹ کررہ گئی ہے۔ مڑواہ و واڑون کو ملانے والی واحد مرگن سڑک پر دو فٹ سے زاید برف درج کی گئی ہے جسکے سبب کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی وہیں کشتواڑ سنت

پسیوں اور پتھروں کے گر آنے سے قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل

 بانہال // شدید بارشوں کی وجہ سے رام بن اور بانہال کے درمیان سنیچر کی علی الصبح ساڑھے تین بجے سے بند ہوئی جموں سرینگر قومی شاہراہ مسلسل بند ہے اور مسلسل بارشوں اور گرتے پتھروں کی وجہ سے سنیچر کے روز شاہراہ کی بحالی کا کام ممکن نہیں ہو سکا ہے۔جموں سرینگر شاہراہ رام بن کے نزدیک کیفٹیریا موڑ اور ماروگ کے علاقے میں گر آئی پسیوں اور پتھروں کی وجہ سے آمدورفت کیلئے مسلسل بند ہے۔ شاہراہ کے بند ہونے کے بعد اگرچہ تازہ ٹریفک کو ادھم پور اور قاضی گنڈ سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم بانہال اور ناشری ٹنل کے درمیان شاہراہ کے مختلف مقامات بیشتر ٹرکوں پر مشتمل پانچ سو کے قریب گاڑیاں سنیچر کی شام تک درماندہ تھیں۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ کل رات سے ہونے والی شدید بارش کے نتیجے میں گر آئی پسیوں اور پتھروں کی وجہ سے قومی شاہراہ رام بن کے کیفٹیریا موڑ اور ماروگ کے علاقے میں بند ہوگئی ہے جبکہ شا

ڈی سی رام بن کا قومی شاہراہ بحالی آپریشن کا معائنہ

رام بن// ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر روڈ کلیئرنس آپریشن کا معائنہ کیا اور راحت مراکز (مقرر کردہ جگہوں) پر پھنسے ہوئے مسافروں کو کھانے اور رات کی رہائش فراہم کرنے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔270 کلومیٹر طویل جموں سری نگر قومی شاہراہ ناشری اور بانہال کے درمیان کئی مقامات پر رات بھر کی بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گرنے اور پتھراو¿ کی وجہ سے بند ہوگئی۔فوری کارروائی کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر سڑک کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے مسافروں کو رات کی پناہ گاہ اور کھانا فراہم کرنے کے لیے عملدرآمد کرنے والی ایجنسیوں کو کام پر لگایا ہے۔ڈی سی نے ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ لینڈ سلائیڈنگ کو فوری طور پر صاف کرنے اور سڑکوں کو ٹریفک کے قابل بنانے کے لیے مناسب افراد اور مشینری تعینات کی جائے۔خراب موسمی

تازہ ترین