تازہ ترین

کورونا کی دوسری لہر

کشتواڑ میں اب تک 1406مریض صحتیاب :ڈی سی  عاصف بٹ  کشتواڑ //ضلع کشتواڑ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران کل 1570 افراد اس وبائی بیماری سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 124افراد کا علاج ضلع ہسپتال میں کیا گیا اس وقت ہسپتال میں صرف ایک ہی مریض زیر علاج ہے جبکہ دیگر سبھی افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں ۔ان باتوں کا اظہار ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک کمار نے ہفتہ وارکورونا پریس بریفنگ کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت پائے گے 1406افراد صحتیاب ہو ئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع میں کل 150 مثبت معاملے درج ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں سے مثبت معاملوں کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ ایک علاقوں میں کسیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کےلئے محکمہ نے 136 پنچایتوں میں رینڈم سمپلنگ عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں

جموں سرینگر شاہراہ پر شدید ٹریفک جام

بانہال // سنیچر کی صبح سے ہی جموں سرینگر شاہراہ پر رام بن اور بانہال کے درمیان ٹریفک جام کا شروع ہوا اوریہ سلسلہ سنیچر کی شام تک جاری تھا اور گاڑیوں کی آمدورفت سست روی کا شکار ہوکر رہ گئی ۔سنیچر کے روز شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کو دو طرفہ چلنے کی اجازت تھی لیکن اس دوران کشمیر سے جموں کی طرف مال بردار گاڑیوں اور جموں سے وادی کشمیر کی طرف سیکورٹی فورسز کی کانوائے کو چلنے کی اجازت تھی جس کی وجہ سے شاہراہ شدید ٹریفک جام کا شکار ہوگئی اور سینکڑوں مسافر اور مال گاڑیاں رام بن اور بانہال کے درمیان متعدد مقامات پرٹریفک جام میں پھنس کررہ گئیں۔ شدید ٹریفک جام کا یہ سلسلہ سنیچر کی شام تک جاری تھا اور دو طرفہ ٹریفک کئی گھنٹوں سے بانہال اور رام بن کے درمیان رینگتا رہا جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں مسافروں کوناقابل بیان مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک زرائع نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ زیر تعمیر فورلین شاہر

ڈائریکٹر فشری کا دورہ کشتواڑ

 کشتواڑ // جموں وکشمیر کے ڈائریکٹر فشری بشیر احمد بٹ کشتواڑ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ڈول ہستی میں قائم پانی کے ذخائر میں تقریبا 4 400000 کارپ فش بیجوں کا ذخیرہ کیا۔ان کے ہمراہ جوائنٹ ڈائریکٹر فشریز ی(سنٹرل) ایم منظور وانی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشری کے علاوہ دیگر افسران بھی موجو د تھے ۔اس موقع پر ڈائریکٹرنے بتایا کہ قدرتی آبی ذخائر میں مچھلیوں کی افزائش کو فروغ دینے کی کوششیں جاری ہیں اور اسی سلسلے میںضلع کشتواڑ کے ڈول ہستی آبی ذخیرے میں 04 لاکھ کارپ کے بیجوں کو ذخیرہ کیا ہے اور محکمہ باقاعدگی سے کام کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ فشری نہ صرف قدرتی آبی ذخائر بلکہ نجی شعبے اور کمیونٹی آبی وسائل میں ماہی گیری کی ترقی کےلئے اقدامات کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے منسلک کنبہ کے افراد کو کم لاگت والے مکانات ، انشورنس کور فراہم کرنے کے ذریعہ ماہیگیر کمیونٹی کی ترقی کے اقدامات بھی کرت

پینے کے صاف پانی کی قلت ، ڈوڈہ کے فنگوٹا گاﺅں کے لوگ سراپا احتجاج

ڈوڈہ // ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کے دفتر سے چند کلومیٹر کی دوری پر وا قع گاﺅں فنگوٹا پنچایت ریواڑہ ڈوڈہ کے مکینوں نے پینے کے پانی کی شدید قلت کے خلاف محکمہ پی ایچ ای ڈوڈہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے ایک مہینے سے پینے کے پانی کے بغیر ہیں اور محکمہ پی ایچ ای ڈوڈہ کے اہلکاروں اور افیسران کے کان پر جون تک نہیں رینگ رہی ہے۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں مستقل بنیادوں پرپینے کا پانی فراہم کیا جائے اور اپنے فرض میں کوتاہی برتنے والے محکمہ صحت عامہ ڈوڈہ کے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔فنگوٹا ڈوڈہ کے ایک سابق ایگریکلچر افسر پرتھوی راج بھگت نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ پی ایچ ا ی ڈوڈہ کا عملہ جان بوجھ کرا±ن کے علاقے کو نظرانداز کر رہا ہے جس کی وجہ سے پینے کے پانی کی شدید قلت کی وجہ سے گاﺅں کے درجنوں کنبوں کو ناقابل بیان مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ا

کشتوار میں دیسی شراب ضبط، 2گرفتار

کشتواڑ //کشتواڑ پولیس نے ضلع میں منشیات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے چھتر شالیمار کے قریب 4لیٹر دیسی شراب ضبط کی اور اس میں ملوث 2افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔ایک مصدقہ اطلاع پر کشتواڑ پولیس نے ایس ایچ او کشتواڑ عابد بخاری کی سربراہی میں چھتر شالیمار میں چھاپہ مارا جس دوران دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ان افراد سے چار لیٹر دیسی شراب ضبط کی گئی اور اُسے موقع پر ہی تباہ کیا گیا۔ گرفتار افراد کی شناخت بٹو کمار و بکو کمار ولد سادھو رام ساکنہ چھتر شالمیار کے طور ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر نمبر/2021 139 زیر دفعہ 48A ایکسایز ایکٹ کے تحت درج کرلیا ہے اور تحقیقات شروع کردی۔

تازہ ترین