تازہ ترین

ایک دن کی معطلی کے بعد

سرینگر// ضروری مرمت کے پیش نظر ایک دن کی معطلی کے بعد سرینگر جموں اور سرینگر لہہ شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے ۔ اگرچہ جمعرات کی صبح سرینگر جموں شاہراہ پر پسیاںگر آنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل میں پھر خلل پڑا تھا، تاہم بعد میں ٹریفک کو دوبارہ بحال کیا گیا ۔ محکمہ ٹریفک کے ایک سنیئر آفیسر نے سی این آئی کو بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے ناشری اور جواہر ٹنل کے درمیان سڑک کی ہفتہ وار مرمت کیلئے شاہراہ پر ٹریفک معطل رکھا تھا۔ٹریفک پولیس کے مطابق جمعرات کو لداخ کو کشمیر اور وادی کو ملک کے ساتھ جوڑنے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کر دیا گیا۔ ادھر جمعرات کی صبح اگرچہ شاہراہ پر رام بن کے قریب پسیا ں گر آنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کچھ گھنٹوں تک بند ہوئی تھی تاہم بعد میں شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کر دیا گیا ۔اسی دوران 86

مطالبات کے حق میں رامسو میں آشا ورکروں کا احتجاج

بانہال//ضلع رام بن کے سب ڈویژن رامسو میں کام کرنے والی آشا ورکروں نے ماہانہ مشاہرہ میں اضافہ اور واگذاری کو لیکر جموں سرینگر شاہراہ پر زبردست احتجاجی مظاہرے کئے اور کچھ وقت کیلئے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی۔ رامسو میں شاہراہ پر جموں و کشمیر آشا ورکرس یونین کے بینر تلے آشا ورکروں نے اپنے مطالبات کے حق میں صدائے احتجاج کے طور نعرے بھی بلند کئے اور بعد میں ایس ڈی ایم رامسو چودھری دل محمد خان کر ایک میمورنڈم بھی پیش کیا ۔ میڈیکل بلاک اکھڑال کے رامسو ، مکرکوٹ ، نیل ، پوگل پرستان سینابتی ، آلنباس ، اہمہ دردہی ، سوجھمتنہ ، دھنسمتہ وغیرہ کے دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں کووڈ کی روک تھام کیلئے اپنے فرائض انجام دینے والی ان خواتین ہیلتھ ورکروں کا کہنا ہے کہ سرکار کی طرف سے انہیں گھر گھر جاکر کووڈ ویکسین لگوانے اور کووڈ جانچ کروانے میں صف اول کی ورکروں کے طور کام پر لگا رکھا ہے مگر افسوس کی

مڑواہ کے جنگلات میں سبز سونے کی لوٹ

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کی سب ڈویژن مڑواہ کے جنگلات میں سبز سونے کی بے دریغ کٹائی جاری ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سرسبز درختوں کی بے دریغ کٹائی دیکھی جاسکتی ہے۔منگلی و آفتی کے جنگلات میں ان درختوں کو کاٹا گیا ہے جسکے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور فارسٹ گارڈ کو معطل کردیا جبکہ اسکے خلاف تحقیقات کا حکم جاری کیا گیا۔ مڑواہ فارسٹ ڈویژن کے کمپارٹمنٹ نمبر 47میں غیر قانونی طور درختوں کی کٹائی کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوے ڈی ایف او مڑواہ نے رینج افسر کو موقعہ پر جاکر حالات کا جایزہ لینے کو کہا جس دوران وہاں کئی فٹ لکڑی بھی ضبط کی گئی جبکہ ڈی ایف او مڑواہ بھی جلد دورہ کررہے ہیں اور ملوثین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں نے بھی سبز سونے کی لوٹ پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اس کام میں ملوث سبھی افراد کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کی ہے۔انھوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف ملازمی

بلڈ بنک سہولت کے بغیر ہی خون کا عطیہ

بانہال//جمعرات کے روز ایمرجنسی ہسپتال بانہال میں تعینات ایک ڈاکٹر نے ایک خاتون بیمار کو خون کا عطیہ دیکر اس کی جان بچائی اور انہیں خون کی حصولیابی کیکئے مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑا۔بانہال ہسپتال ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ایک حاملہ خاتون منیرہ بیگم ساکنہ ترگام تحصیل کھڑی کو بانہال ہسپتال میں داخل کیا گیا اور اس کے آپریشن کیلئے اسےAپازیٹیو خون کی سخت ضرورت آن پڑی جو بانہال ہسپتال میں بلڈ بنک نہ ہونے کی وجہ سے ممکن نہ تھا ۔ایسے میں یہاں تعینات ہڈیوں اور جوڑوں کے ڈاکٹر فرید احمد وانی نے اپنے خون کا عطیہ پیش کرکے آپریشن کی راہ ہموار کی اور محفوظ ڈیلیوری ممکن ہو پائی ۔ اس بلڈ ٹرانسفیوژن کیلئے بانہال ہسپتال لیبارٹری میں تعینات عملہ نے بھی کمال مہارت کا مظاہرہ کرکے بغیر بلڈ بنک کے یہ کام انجام دیا۔بعد میں اس خاتون کو مزید بلڈ ٹرانسفیوژن کیلئے سرینگر کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاک

گول میں نیشنل کانفرنس کااجلاس ، پارٹی کو مضبوط کرنے کی مہم کا کیا آغاز

گول//گول ڈاک بنگلہ میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس زیر صدارت ڈی ڈی سی ممبر گول چوہدری سخی محمد منعقد ہوا جس میں ڈی ڈی سی چیر پرسن ضلع رام بن و نیشنل کانفرنس لیڈر ڈاکٹر شمشادہ شان مہمان خصوصی کے طو رپر موجود تھیں جبکہ اس موقعہ پر دیگر این سی لیڈران و کار کنان نے حصہ لیا۔ اس موقعہ پر پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشادہ شان نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے زمینی سطح سے ہی کام کیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے جانباز سپاہیوں کو پارٹی کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کرنے کے لئے کام کرنا ہو گا تا کہ علاقہ کی ترقی ممکن ہو سکے ۔ اس موقعہ پر سالہا سال سے رکے پڑے تعمیری پروجیکٹوں پر ڈاکٹر شمشادہ شان نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کی طرف کسی حکومت نے دھیان نہیں دیا ہے اور گول کے ساتھ سیاسی دشمنی اس وقت بھی زوروں پر ہے اور یہاں کی عوام کو ک

گول ہسپتال کے سامنے ایچ ڈی ایف عارضی ملازمین کا خاموش احتجاج

گول// سب ضلع ہسپتال گول کے ایچ ڈی ایف عارضی ملازمین کا خاموش احتجاج ہوا جس میں تمام عارضی ملازمین نے حصہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ انہیں مہینوں سے اجرت سے محروم رکھاگیااورانہیں مستقل بھی نہیں کیاجا رہا ہے جس وجہ سے انکامستقبل مخدوش نظر آ رہا ہے ۔ان ملازمین کاکہناہے کہ اگرچہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے انہیں قلیل مشاہرہ دیاجارہاتھا لیکن کووڈ کی وجہ سے ہسپتال میں بہت کم لوگوں کا آنا جانا رہاجس وجہ سے ان کی تنخواہ بھی پوری نہیں ہو پاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں اور حال ہی میں ایک ڈرائیور کو حادثہ پیش آیا لیکن محکمہ کی جانب سے ایک روپے بھی کوئی امداد نہیں مل جو کسی افسوس سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے ہسپتال میں چند عارضی ملازمین کا خرچہ نہ نکلنا کسی افسوس سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باقی عارضی ملازمین کے لئے اگر سرکار کے پاس رقوم ہے تو ہمارے لئے کیوں نہ

سابق رکن اسمبلی بھدرواہ نے کاہرہ و چرالہ کے دیہاتوں میں راشن تقسیم کیا

ڈوڈہ //بھاجپا لیڈر و سابق ممبر اسمبلی بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار نے'سیوا ہی سنگھٹن' پروگرام کے تحت تحصیل کاہرہ و چرالہ کے کئی دیہات کا دورہ کرکے سینکڑوں کنبوں میں راشن،ماسک،سینیٹائزر و دیگر ضروری اشیاء تقسیم کیں۔ انہوں نے ضلع نائب صدر سیوا ہی سنگھٹن سنجے صراف، منڈل صدر گندوہ ہرناد سنگھ، منڈل صدر چرالہ بھوشن کمار و دیگر بھاجپا کارکنوں کی موجودگی میں جوڑا، ہلارن، یوجا،سیچل،گلو،جیاء￿  کے سینکڑوں کنبوں میں ضروری اشیا کے ساتھ ماسک و سینیٹائزر بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ کوؤڈ 19 کے بحران کے دوران بھدرواہ، بھلیسہ و ٹھاٹھری کے تیس کنبوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ قیادت کی ہدایات پر بی جے پی ورکر گھر گھر جا کر عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ پریہار نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور پینتالیس سال سے اوپر

ضلع مجسٹریٹ رام بن کی زیر صدارت ضلعی روڈ سیفٹی کمیٹی کا اجلاس

رام بن// ڈسٹرکٹ روڈ سیفٹی کمیٹی کا اجلاس ضلع مجسٹریٹ مسرت الاسلام کی زیر صدارت منعقدہوا ۔ اجلاس کو حادثات کو کم کرنے ، سڑکوں کی حفاظت کے بارے میں شعور بیدار کرنے ، سڑکوں کے حفاظتی آڈٹ اور سڑکوں کی مجموعی بہتری کے بارے میں آگاہی کے لئے روڈ سیفٹی اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے بلایا گیا تھا۔ڈی ایم کو بتایا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے ایسے اہم مقامات کی نشاندہی کی ہے جو جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ہونے والے سب سے زیادہ سڑک حادثات کا مرکز رہے ہیں۔ ڈی ایم کے ذریعہ تعمیراتی ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام مقامات کو ترجیح پر برقرار رکھیں۔ڈی ایم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ناشری ، کنفر برج ، کرول ، مہر ، ڈگڈول ، خونی نالہ ، انوکھی فال ، رامسو ، ڈگڈول ، شیر بی بی ،بیٹری چشمہ اور ہنگنی جیسے اہم مقامات پر فلورسنٹ پینٹ کریش رکاوٹیں اور عکاس سائن بورڈ کھڑا کرکے ان حادث

مزید خبرں

ڈوڈہ میں 56 نئے مثبت کیس، 50 مریض شفایاب  اشتیاق ملک  ڈوڈہ //ڈوڈہ میں کورونا وائرس کے 56 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 50 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کو ڈوڈہ، بھدرواہ، عسر ،ٹھاٹھری و گندوہ میں ہوئی کووڈ جانچ کے دوران 56 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور 50 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ ضلع میں شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 5137 و فعال کیسوں کی تعداد 1026 رہ گئی ہے اور اب تک کورونا وائرس سے 93 افراد فوت ہوئے ہیں اور سوا لاکھ کے قریب ٹیکے لگائے گئے ہیں۔       بلڈ بنک سہولت کے بغیر ہی خون کا عطیہ بانہال ہسپتال میں ڈاکٹر نے خون کر حاملہ خاتون کی جراحی ممکن بنائی  محمد تسکین بانہال//جمعرات کے روز ایمرجنسی ہسپتال بانہال میں تعینات ایک ڈاکٹر نے ایک خاتون بیما

تازہ ترین