این آئی اے کے ہاتھوں کشتواڑ میں حزب المجاہدین جنگجو کی گرفتاری کا دعویٰ

سرینگر//حکام نے بدھ کو بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور آر ایس ایس عہدیدار اور اس کے حفاظتی اہلکار کو ہلاک کرنے میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے نے گذشتہ رات ایک چھاپہ مار کر مذکورہ جنگجو کو ضلع کے ہنجالا علاقے سے گرفتار کرلیا۔ حکام نے گرفتار شدہ کی شناخت رستم علی کے طور کرتے ہوئے کہا کہ اُس کا نام این آئی اے کی چارج شیٹ میں شامل تھا جو ادارے نے آر ایس ایس عہدیدار کی ہلاکت کے کیس کے سلسلے میں پیش کر رکھا ہے۔ آر ایس ایس عہدیدار چندر کانت شرما کو اپنے حفاظتی اہلکار سمیت گذشتہ برس ماہ اپریل میں ایک حملے کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کا الزام حزب پر ڈالتے ہوئے مبینہ طور ملوث جنگجوﺅں کی شناخت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں نثار احمد شیخ،نیشاد احمد اور آزاد ن

بھاری پتھر گرنے سےپنتھیال پر شاہراہ بند

بانہال// جموں سرینگر شاہراہ پر پنتھیال کے مقام پرگرتے پتھروں کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت منگل کی صبح سے  بار بار متاثر رہی۔دوپہر سے بھاری چٹانوں سے پتھر گرنے کا سلسلہ شروع ہوا جس کی وجہ سے جموںجانے والے خالی اور کشمیرجانے والے مال بردار ٹرکوں کو شاہراہ کے کئی مقامات پر روک دیا گیا جبکہ فوج کی کانوائے کو بانہال ہیلی پیڈ پر ہی روک دیا گیا ۔ڈی ایس پی ٹریفک بانہال شمشیر سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پنتھیال کے مقام پرملبے اور پتھروں کے ڈھیر جمع ہوئے  اور پنتھیال کا پورا علاقہ گرد و غبار کے بادلوں سے گرا رہا۔انہوں نے کہا کہ پتھروں کے گر آنے کا سلسلہ منگل کی صبح سے ہی شروع ہے اور اس میں دوپہر بعد شدت آئی ۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر پنتھیال کے مقام سڑک کو نقصان پہنچا ہے اور منگل شام تک بھی ٹریفک کی بحالی ممکن دکھائی نہیں رہی ۔       

تازہ ترین