تازہ ترین

سرتھل کشتواڑ میں سومو گاڑی کھائی میں جاگری، ایک جاں بحق،9زخمی

کشتواڑ//کشتواڑ سرتھل میں منگل شام چھ بجے ایک سومو گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگے۔ سومو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہرہوکر نیچے کھائی میں جاگری۔ حادثے کی خبر ملتے ہی بچاﺅ کاروائی شروع کی گئی اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔  ڈی ایس پی ہیڈکواٹر دیوندر بندرال نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ یہ گاڑی سرتھل سے کشتواڑ کی طرف محو سفرتھی اور یہ پاڈہ پانی کے مقام پر ڈیڑھ سو فٹ نیچے کھائی میں جاگری ۔سومو میں دس افراد سوار تھے جنہیں زخمی حالت میں ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص دم توڑ بیٹھا۔ جان بحق ہے شخص کی شناخت 35 سالہ چھتو رام ولد جودھ رام ساکنہ ترگام کے طور ہوئی ہے۔ جبکہ زخمیوں میں وجے کمار ولد جگدیش راج ، جگدیش راج ولد سنت رام ،سندیپ کمار ولد امر ناتھ، خیملا دیوی زوجہ پون کمار،ارجن کمار ولد امر چند سندیپ کمار ولد امر ناتھ ,سورج کم

ضلع ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، محکمہ صحت کا ملازم ازجان، دو دیگر زخمی

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے چپناری بھگوہ روڈ پر منگل کے روز ایک سڑک حادثے میں محکمہ صحت کا ایک ملازم از جان جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ میں چپناری علاقے کے نزدیک بھگوہ روڈ پر ایک ماروتی کار کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک مسافر کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ متوفی کی شناخت لسہ شیخ کے بطور ہوئی ہے جو محکمہ صحت میں ملازمت کرتا تھا۔  

طبی عملے کی کمی کا شاخسانہ

بانہال // وادی میں ریل گاڑی سے آنے والے مسافروں کیلئے ریلوے سٹیشن بانہال پر محکمہ صحت کی طرف سے قائم جانچ مرکز کو بند کردیا گیا ہے۔یوں روزانہ سینکڑوں لوگ بغیر کسی رکاوٹ کے وادی میں داخل ہورہے ہیں۔ ضلع انتظامیہ رام بن نے چند ہفتے قبل ریلوے سٹیشن بانہال پر مسافروں کو وادی کشمیر کا سفر طے کرنے کیلئے کوروناکا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا تھا اور مسافروں کو کووڈی ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ہی ریل  میں سفر کرنے کی اجازت دی جارہی تھی۔لیکن اب چند روز سے اس جانچ مرکز کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور مسافر بغیر کسی چیکنگ کے وادی جارہے ہیں۔  اس سلسلے میں بات کرنے پر بلاک میڈیکل افسر بانہال ڈاکٹر رابعیہ خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بانہال بلاک میں طبی عملے کی کمی ہے اور بانہال کے کئی علاقے containment زون کے زمرے میں آنے کی وجہ سے ملازمین پر سخت دبائو ہے اور انہیںکوویڈ ویکسین ، کوویڈ رجسٹ

بناء کام کے سرکاری دفاتر کا رخ نہ کریں:اے سی آر ڈوڈہ

ڈوڈہ //کورونا وائرس کی دوسری لہر سے اپنے آپ کو محفوظ بنانے کے لئے ٹیکہ لگوانا و ماسک پہننا لازمی ہے، لوگ سرکاری دفاترمیں بغیر ضرورت کے آنے سے احتیاط کریں۔ ان باتوں کا اظہار اے سی آر ڈوڈہ قیصر بھوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس مہلک وباء کے لئے ماہرین کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے ضلع کی عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور سرکاری دفاتر میں بناء کام کے جانے سے احتیاط کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص کام کی غرض سے دفتر میں جاتا ہے تو ماسک کا استعمال و سینیٹائزر سے ہاتھ دھونا نہ بھولیں۔بنکوں میں بھاری بھیڑ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کوؤڈ جانچ کے عمل میں ہر جگہ تیزی لائی گئی ہے اور بنکوں میں بھی ماسک پہننے، سماجی دوری بنائے رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ضلع خانہ بدوش لوگوں کی آمد کے حوالے سے اے سی آر نے کہا کہ عسر

ڈی سی کشتواڑ نے مارکیٹ کا اچانک معائنہ کیا

کشتواڑ// ڈپٹی کمشنر اشوک شرما نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس شفقت حسین بھٹ کے ساتھ کشتواڑ قصبے میں مارکیٹ کا اچانک معائنہ کیا اور COVID 19 کے رہنما اصولوں اور ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ قصبے کے معائنہ کے دوران انہوں نے دکانداروں پر زور دیا کہ وہ COVID 19 کے مناسب رویے پر خلوص دل سے عمل کریں ، اس کے علاوہ وبائی امراض کے خلاف جنگ میں عوام کا تعاون طلب کریں۔ ڈی سی نے ایس ایس پی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ کا بھی دورہ کیا اور آکسیجن جنریشن پلانٹ کے جاری سول کام کا معائنہ کیا اور وہاں موجود COVID19 نگہداشت کی سہولت کا جائزہ لیا۔معائنہ کے دوران ، انہوں نے ایگزیکٹو ایجنسی کے افسر کو ہدایت کی کہ وہ ڈبل شفٹوں میں کام کریں تاکہ او جی پی کے سول کام کو ایک ہفتہ کے اندر مکمل کیا جاسکے۔ ڈسٹرکٹ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پرویز اقبال وانی سے کہا گیا کہ وہ مریضوں کی حفاظت کے لئے فوری طور

جموں سرینگرقومی شاہراہ کی فور لینگ

رام بن// ڈپٹی کمشنررام بن مسرت الاسلام نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کے افسران کے ساتھ ایک مجازی میٹنگ کی جس میںجموں۔سری نگر نیشنل ہائی وے 4 لینگ پروجیکٹ کے معروف ناشری ۔رام بن اور رام بن۔بانہال بن سیکشنوں پرپیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہربنس لال ، جو زمینی حصول (قومی شاہراہ) کے کلیکٹر بھی ہیں،کے علاوہ پراجیکٹ ڈائریکٹر پرشوتم کمار ، تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندوں کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے دیگر اعلی افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران اراضی کے حصول ، ایچ ٹی ٹاورز کی شفٹنگ، موجودہ سڑک کی بحالی ، اراضی اور ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان معاوضے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے اراضی کے حصول اور معاوضے کے معاملات کے محل وقوع کے معاملات کا جائزہ لینے کے علاوہ تعمیراتی ایجنسیوں کے نمائندوں کے ذریعہ اج

خبرکااثر| سنگلدان میں جاگی انتظامیہ ،بازارکی نالیوںمیں صفائی شروع

 گول//گول سب ڈویژن کے گول اورسنگلدان بازاروں کی نالیوں میں گندگی کے ڈھیرسے متعلق حالیہ دنوں کشمیرعظمی نے ایک خبرشائع کی تھی جس کے پیش نظر آج سنگلدان میں انتظامیہ جاگی اور گریف حکام نے سنگلدان بازار سے گزرنے والی نالی میں گندگی صاف کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔مقامی لوگوں نے کشمیرعظمیٰ کاتہہ دل سے شکریہ کیاجووقتاًفوقتاًعلاقہ میں مسائل پرانتظامیہ تک بات پہنچانے کا اہم رول ادا کر رہاہے ۔ وہیں گول سب ڈویژن کے صدر مقام پر انتظامیہ کی آنکھ نہیں کھلی جس وجہ سے گول سے سلبلہ روڈ پر نالیوں کی حالت ابتر ہے اوربازار کے ساتھ ہی اسی نالی پرجہاں گندگی کے ڈھیر جمع ہے وہیں اس سڑک پر گاڑیاںکھڑی ہونے پر مقامی بستی نے سخت ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو چاہئے کہ ٹرانسپوٹروں کے لئے بس اڈھ بنایا جائے کیونکہ یہاں ہماری بستی ہے بستی کے سامنے اس طرح گاڑیاں کھڑی کرنا کہاں کاانصاف ہے ۔محمدشریف

خواتین کی بااختیاری کیلئے حکومت کی تمام پالیسیاں بے کار

کشتواڑ//خواتین کو ہر شعبے میں بااختیار بنانے کے تمام تر حکومتی دعوے زمینی سطح پر بے کار ثابت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انھیں دئے گئے اختیار کا استعمال کوئی اور کررہا ہے اور انھیں صرف دکھاوے کیلئے رکھا گیا ہے۔ سماجی کارکن شفقت شیخ نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی جانب سے پنچایتوں میں خواتین کیلئے ریزرویشن ۳۳فیصد کردی تھی تاکہ اس شعبے میں بھی خواتین مردوں کے مقابلے میں نظر انداز نہ کی جائیں اور انھیں یکساں سلوک کیا جائے لیکن حاصل کچھ نہ ہوا۔ایک طرف سے جہاں سرکار نے خواتین کو با اختیار بنانے کے قابل ِ ستائش اقدام اٹھائے تھے وہیں دوسری جانب خواتین کے اِن اختیارات کو چھیننے کا کام اْن کے اپنے ہی انجام د ے رہے ہیں۔ جہاں تک پنچایتوں میں خواتین کے اختیارات کا سوال ہے تو یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ خواتین کا پنچایتوں میں حصہ لینا برائے نام تھا کیونکہ اکثر پنچایتوں میں جہاں خواتین بطور

مزید خبرں

ڈوڈہ سے کووڈ 19 کے 12 نئے مثبت کیس ۔5 مریض صحتیاب ،1 شخص کی موت  اشتیاق ملک ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع سے پیر کے روز کوؤڈ 19 کے 12 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 5 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور ایک 50 سالہ شخص کی موت ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ، بھدرواہ، عسر ،ٹھاٹھری و گندوہ میں جاری کوؤڈ جانچ کے دوران پیر کو 12 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں اور اسطرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 285 پاکستان پہنچ گئی ہے اور صحتیاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 3529 ہو گئی ہے۔اس دوران گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں پریم نگر سے تعلق رکھنے والے پچاس سالہ شخص کی موت ہوئی ہے۔واضح رہے کہ پچھلے تین روز میں ضلع میں کوؤڈ 19 سے 3 اموات ہوئیں ہیں۔   امسال کشتواڑ میں کورونا سے پہلی موت عاصف بٹ کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں امسال کورنا وائرس سے پہلی موت واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ستر سال سے زا