تازہ ترین

شاہراہ پر پتھر گرتے رہے

بانہال // بدھ کوہفتہ وار ضروری مرمت کے بعد جمعرات کو جموں سرینگر شاہراہ پر دو طرفہ مسافر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی جبکہ ادہمپور  میں پچھلے 2 روز سے سینکڑوں کی تعداد میں درماندہ مال بردار گاڑیوں کو بھی وادی روانہ کیا گیا۔جمعرات کی دوپہر سے رام بن اور بانہال سیکٹر میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے شام تک جاری رہا،تاہم شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت بغیر کسی خلل کے جاری رہی۔پنتھیال اور دیگر کچھ مقامات پر اکا دکا پتھر گرنے کے واقعات بھی پیش آئے تاہم ٹریفک چلتا رہا۔ٹریفک حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کی سرینگر اور جموں سے مسافرگاڑیوں کو چھوڑنے کے بعد جکھینی ادہمپور سے جمعرات کی سہ پہرسے مال بردار ٹریفک کو وادی کی طرف بحال کیا گیا ۔ان گاڑیوں میں ایندھن سے لدھے ٹینکر ، سبزی ،پھل ، مرغ اور اشیایہ ضروریہ کے سامان سے لدھے ٹرک شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو جموں سے سرینگر کی طرف گاڑیوں

ڈی سی رام بن کا ناشری میں کوویڈ سیمپلنگ سنٹر کا معائنہ

رام بن//ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت اسلام نے نمونے لینے کے عمل میں پیشرفت کا معائنہ کرنے کے لئے بٹوت کے ناشری میں کوویڈ سمپلنگ سنٹر کا دورہ کیا۔انفیکشن کی دوسری لہر کے پیش نظر رام بن ضلع میں کوویڈ کے نمونے لینے کا عمل تیز کردیا گیا ہے اور ممکنہ معاملات کا پتہ لگانے کے لئے مسافروں ، ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز کی بھرپور جانچ کی جارہی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے انٹر ڈسٹرکٹ اور انٹرا ڈسٹرکٹ مسافروں کی بے ترتیب جانچ کے لئے جواہر ٹنل ، ریلوے سٹیشن بانہال اور چنانی ناشری سرنگ کے شمالی پورٹل میں کوویڈ ٹیسٹنگ کی سہولیات قائم کی ہیں۔مرکز کا معائنہ کرتے ہوئے ڈی سی نے ہیلتھ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مثبت معاملے کی نشاندہی کرنے کے لئے آر ٹی پی سی آر اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کے نمونے اکٹھا کرنے میں تمام تر احتیاط برتیں جو ضلع میں کوویڈ 19 انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے میں مددگار ثابت ہوگی۔  

تتا پانی میں غیرقانی تجاوزات کو ہٹایاگیا

گول//گول سب ڈویژن کا مشہور گرم چشمہ تتا پانی جہاں پر سالہا سال سے غیر قانونی طور پر محکمہ مال کی اراضی پر عارضی ڈھانچے بنائے گئے تھے اور کئی مرتبہ پہلے بھی انتظامیہ نے یہاں پر غیر قانونی قبضہ کرنے سے لوگوں کو منع کیا تھا لیکن دس روز قبل انتظامیہ نے انہیں پندرہ اپریل کو مکمل بطور پر یہاں سے غیر قانونی ڈھانچوں کو منہدم کرنے اور اُٹھانے کو کہا تھا اور آج تحصیلدار گول نثاق الفاروق گنائی کی قیادت میں محکمہ مال کی ایک ٹیم پولیس کے ہمراہ تتا پانی پہنچی جنہوں نے جے سی بی لگا کر یہاں پر غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا اور کچھ لوگوں نے خود ہی اپنے عارضی ڈھانچے ہٹائے تھے ۔ اس موقعہ پر تحصیلدارگول نثاق الفاروق گنائی نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر غیر قانونی طور پر قبضے کرنے والوں کو پہلے ہی نوٹس دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ تتا پانی علاقہ سیاحتی نقشے پر آیا ہے جس وجہ سے یہ قدم اُٹھ

عوام کو مؤثر خدمات فراہم کرنا پبلک سروس محکموں کا عزم ہونا چاہئے:مشیر بھٹناگر

 جموں// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سیکرٹریٹ میں محکمہ جموں صوبہ کے لئے جل شکتی  گرمائی تیاریوںکا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔مشیر موصوف نے موسم گرما کے ساتھ مون سون سیزن کے دوران پانی کی فراہمی کے منظر نامے پر توجہ مرکوز کرنے والے محکمہ کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس کے علاوہ گزشتہ میٹنگوں کے ایکشن ٹیکن رپورٹوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔اُنہوںنے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر عوام کوخدمات کی فراہمی کے بارے میں خاص توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ۔ مشیر موصوف نے افسران سے کہا کہ عوام کو مؤثر خدمات سرانجام دینے کے لئے عوامی خدمت محکموں کا عزم ہونا چاہئے۔اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ فراہمی ، نتائج اور شکایات کے ازالے کے نظام پر توجہ دیں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔میٹنگ  کے دوران مشیر بھٹناگر نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو بلا تعطل پانی