تازہ ترین

بانہال میں مزدوروں پر گولی چلانے والا ٹھیکیدار گرفتار

بانہال//پولیس نے منگل کو بانہال میں ایک تعمیراتی کمپنی کے ٹھیکیدار کو مزدوروں پر گولی چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ مذکورہ ٹھیکدار محمد سلیم بٹ بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقامی لیڈر بھی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ شام پیش آیا اور اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ اطلاعات میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹھیکیداار نے مزدوروں پر اس وقت اپنے لائسنس والے پستول سے گولی چلائی جب وہ اپنے بقایا معاوضے کا مطالبہ کرنے کیلئے جمع تھے۔  ٹھیکیدار کے مطابق اس نے اپنی حفاظت میں گولی چلائی۔

ڈوڈہ میں20سالہ موٹر سائیکل سوار سڑک حادثے میں از جان

سرینگر//ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری قصبہ میں منگل کو ایک20سالہ موٹر سائیکل سوار اس وقت جاں بحق ہوگیا جب اُسے ایک کار نے ٹکر ماری۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق گپتیشور سنگھ ولد دل چند ساکن ناگنی کٹھیارا ٹھاٹھری سے ڈوڈہ جارہا تھا جب ایک کار نے اسے ٹکر ماری۔ اس حادثے میں مذکورہ موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی از جان ہوگیا۔ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر35کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے۔  

رام بن میں کشمیر شاہراہ پر پنجاب کا ٹرک ڈرائیور بظاہر حرکت قلب بند ہونے سے فوت

جموں// صوبہ جموں کے ضلع رام بن میں ڈگڈول علاقے کے نزدیک کشمیر شاہراہ پر گذشتہ شب پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیور کی بظاہر حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع رام بن کے ڈگڈول علاقے کے نزدیک سری نگر۔ جموں شاہراہ پر گذشتہ شب ایک ڈرائیور نے اپنی ٹرک سڑک کے ایک طرف کھڑا کی تھی کہ اچانک سینے میں شدید درد ہونے کے بعد اس کی موت واقع ہوئی۔ متوفی ڈرائیور کی شناخت درشن سنگھ ساکن امرتسر پنجاب کے بطور ہوئی ہے۔  

گول میں فارسٹ رائٹس ایکٹ جانکاری کیمپ کا اہتمام | بلاک گول کے پنچایت ممبران نے کی شرکت

گول//بلاک گول میںپنچایت گھر پرمحکمہ دیہی ترقی کی جانب سے فارسٹ رائٹس ایکٹ جانکاری کیمپ کا اہتمام کیاجس میں بلاک گول کے پنچایتی نمائندوں و لوگوں  نے حصہ لیا ۔ بی ڈی او گول کی صدارت میں منعقدہ کیمپ میں رینج آفیسر گول ، فارسٹر آفیسران سرپنچوں و پنچوں و معزز شہریوں و کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔اس موقعہ پر لوگوں کو جنگلات کے نئے قوانین بارے جانکاری دی اور کہا کہ جن لوگوں کے پاس جنگل کی اراضی ہے ان کے لئے سرکار نے کچھ قوانین بنائے ہیں جس کے تحت وہ اس اراضی پرقابض ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے اس موقعہ پرکمیٹی کے ممبران و سرپنچوں و پنچوںسے کہا کہ وہ لوگوں کو اس کی تمام جانکاری دیں تا کہ وہ کاغذات بناسکیں۔ بی ڈی او گول نے اس موقعہ پرکہا کہ لوگوں کے حقوق کے تحفظ کس طرح کیا جائے گا یہ تمام قوانین کی جانکاری لوگوں کو،ممبران ،و سرپنچوں و پنچوں کو دی تاکہ لوگوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے ۔ &nbs

مزید خبریں

ڈی سی ڈوڈہ نے سوشل سیکٹر سکیموں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا  ڈوڈہ// ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (ڈی ڈی سی) ڈوڈہ ، وکاس شرما نے آئی سی ڈی ایس اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے اہم عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کی اور مختلف سماجی تحفظ سکیموں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور ایم ایس کے ، چائلڈ لائن ، آئی سی پی ایس اور ون اسٹاپ سینٹرکے کام کاج کا جائزہ لیا۔ اجلاس کے دوران ڈی ڈی سی نے مختلف پنشن سکیموں ، باہر ہونے کی حیثیت ، زیر التوا معاملات، ایس ایم اے ایس ، آر ایم وی ، پری اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے تحت معاملات کی منظوری ، پی ایم ایم وی وائی کے نفاذ ، پوشن ابھیان پروگرام ، پی ایم اے جی وائی سکیم کے تحت دستیاب فنڈز اورخرچ ہونے والے فنڈز ، آر بی ایس کے وغیرہ کے تحت سکریننگ کے علاوہ بی بی بی پی سکیم کے تحت کارناموں سے متعلق تفصیلات مانگیں۔ڈی ڈی سی نے تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ تمام مستفی