تازہ ترین

کشتواڑ میں 242 ملازمین غیر حاضر ، 11 دفاتر بند پائے گئے

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے مختلف سرکاری دفاتر میں وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے ضلع بھر میں مختلف سرکاری دفاتر کا معائنہ کرنے کے لئے تحصیل اور سب ڈویژن سطح پر مختلف ٹیمیں تشکیل دیں۔ ضلع بھر میں مختلف ٹیموں کے ذریعہ کئے گئے معائنے کے دوران 242 ملازمین غیر حاضر پائے گئے جبکہ اس کے علاوہ 11 دفاتر بھی بند پائے گئے۔ خاطی افسران / عہدیداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تمام غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں کو روکنے کے علاوہ متعلقہ کنٹرولنگ آفیسر کو حکم دیا کہ وہ متعلقہ غیر حاضر ملازم سے ہفتے کے اوقات میں وضاحت طلب کریں تاکہ خاطی افسران کے خلاف آئندہ کارروائی شروع کی جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی پابندیوں اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ایسی کاروائی ضلع  میں آئندہ بھی چلائی جائیں گی۔  

چین سنگھ کے اعزاز میں تقریب منعقد | ضلع انتظامیہ نے کیا ڈوڈہ پہنچنے پر والہانہ استقبال

ڈوڈہ //ملکی و بین الاقوامی سطح پر رائفل نشانہ بازی میں مشہور کھلاڑی چین سنگھ کے اعزاز میں ضلع انتظامیہ نے ڈوڈہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیاجس دوران ڈی سی وکاس شرما ،ایس ایس پی ممتاز احمد و دیگر آفیسران نے ان کا استقبال کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بولتے ہوئے کہا کہ چین سنگھ نے عالمی سطح پر ملک، یوٹی و اپنے آبائی خطہ کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سنگھ ملک کے لئے قیمتی اثاثہ ہیں۔ایس ایس پی نے چین سنگھ کو ڈوڈہ ضلع کو اس ہونہار نوجوان پر فخر ہے اور وہ نوجوانوں کے لئے ایک مشعل راہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ چین سنگھ نے ضلع انتظامیہ کا اعزازی تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اپنے آبائی ضلع میں میری کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔واضح رہے کہ 31سالہ چین سنگھ کا تعلق ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ کے دور دراز گاؤں چنوری سے ہے اور اس وقت وہ انڈین آرمی میں جے سی او کے ع

مڑواہ کی عوام کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج | علاقہ میں راشن و ادویات کی قلت ، ماہ رمضان سے قبل مرگن ٹاپ کھولنے کی مانگ

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ مڑواہ میں جمعہ کی نماز کے بعد مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف زوردار احتجاج کیا۔ نواپاچی و آستان گام میں مقامی لوگوں نے علاقہ میں راشن، ادویات و دیگر ضروری اشیاء کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کیا۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ سے مرگن سڑک بند پڑی ہے جسکے سبب علاقہ میں ضروری اشیا و دیگر سازو سامان ختم ہوچکا ہے جسکے سبب عوام کو سخت مشکلات سے دوچار ہوناپڑرہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ماہ رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہونے جارہاہے،توانتظامیہ کو اس کیلئے ضروری اقدامات کرنے چاہئے تھے اورضروری اشیا ء کو پہنچانا چاہے تھا لیکن انتظامیہ خواب غفلت میں ہے اور لوگوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔مقامی لوگوں نے مانگ کی کہ مرگن سڑک کو جلد آمدورفت کے قابل بنایا جائے تاکہ عوام کو ضروری اشیا ئے خوردنی میسر ہوسکے اور انھیں مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔واضح رہے کہ 40000 سے ز

مزید خبریں

این سی عمر عبد اللہ کی جلد صحت یابی کی خواہش مند  جموں//صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا اور نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنماؤں نے پارٹی کے نائب صدر عمر عبد اللہ کی جلد صحت یابی کی خواہش کی جو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔شیر کشمیر بھون جموں سے جاری ایک مشترکہ بیان میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنماؤں نے کہا "ہماری دعائیں ہمارے پیارے رہنما کے ساتھ ہیں اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں"۔انہوں نے عمر عبد اللہ کی صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ، امید ہے کہ وہ پارٹی کی رہنمائی کرتے رہیں گے اور جموں وکشمیر کے عوام کو نئی جوش و جذبے کے ساتھ رہنمائی کریں گے۔این سی رہنماؤں نے پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کو کواڈ 19 کے کامیاب علاج کے بعد اسپتال سے فارغ ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان سے وائرس سے مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی۔       کشتواڑ میں چرس سمیت1