تازہ ترین

نامور ادیب و شاعر عاصم فریدی نہ رہے

ڈوڈہ //ڈوڈہ کے نامور ادیب، قلمکار و شاعر اللہ ریکھا عرف عاصم فریدی مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ وہ 72 برس کے تھے۔ مرحوم کا تعلق قصبہ ڈوڈہ کے اکرم آباد سے تھا اور وہیں پر جمعرات کو وفات پا گئے۔ عاصم فریدی کا شمار خطہ چناب کے نامور شعراء میں کیا جاتا تھا جبکہ ادب سے بھی ان کا گہرا تعلق تھا۔ مرحوم نے نوے کی دہائی میں کئی فلمیں و ڈرامے بھی لکھے ہیں اور متعدد بار کل ہند مشاعروں میں شریک ہو کر خطہ کی ترجمانی کی ہے۔ عاصم فریدی محکمہ اطلاعات و نشریات سے بطور انفارمیشن آفیسر سبکدوش ہوئے تھے۔ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر اپنے آبائی قصبہ میں پڑھائی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کرکے پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا۔ انہوں کی وفات پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغام میں سماجی کارکن و قلمکار اشتیاق احمد دیو،معر

جموں سرینگر شاہراہ کی بندش

 بانہال // جموں کشمیر پولیس نے جموں سرینگر شاہراہ کو اپریل اور مئی کے مہینوں میں جمعہ کے بجائے بدھ کو ٹریفک کیلئے بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔جوائنٹ ڈائریکٹر آر اینڈ بی سیول سیکریٹریٹ کی جانب سے پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل( ٹریفک) کے نام ایک خط روانہ کیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ  شاہراہ کی مرمت کیلئے ہفتے میں جمعہ کو دونوں جانب سے غاڑیوں کی آمد و رفت بند کرنے کیلئے جو احکامات پہلے نافذالعمل تھے ان میں تھوڑی سی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اب جمعہ کے بجائے اپریل اور مئی کے مہینوں میں بدھ کو ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہا کرے گی۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ نئے احکامات کے تحت 14، 21اور2814اپریل کے علاوہ مئی کے مہینے میں  5،12،19اور 26مئی کو شاہراہ دونوں طرف کے ٹریفک کیلئے بند رہیگی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹریفک سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ&nbs