تازہ ترین

ڈوڈہ سڑک حادثے میں نوجوان لقمہ اجل

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں منگل کی صبح ایک دلدوز سڑک سڑک حادثے میں 28 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ کے گنڈوہ بھلیسہ علاقے میں ملک پور چلی روڈ پر منگل کی صبح ایک ایکو وین ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر قریب پانچ سو فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ ڈرائیور کی شناخت سجاد احمد وانی ولد محمد حسین وانی ساکن سونہ واری بھلیسہ کے بطور ہوئی ہے۔  

بانہال بارہمولہ ٹرین سروس محدوود پیمانے پر بحال

سرینگر+بانہال// بانہال سے بارہمولہ تک11ماہ کے بعد پیر کو محدود پیمانے پر ریل سروس شروع ہونے کے بعد سینکڑوں مسافروں نے راحت کی سانس لی۔مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ ٹرین سروس کی بحالی سے نقل و حمل میں آسانی پیدا ہوگی اور سیاحت کے شعبے کو ’’ اچھافروغ‘‘ ملے گا۔گزشتہ برس کورونا وائرس کے بعد بانہال سے بارہمولہ تک137کلو میٹر تک چلنے والی ریل کے پہیے رک گئے۔ پیر کو ایک مرتبہ پھر محدود ریل سروس بحال ہونے کے ساتھ ہی بڈگام،سرینگر اور بانہال ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں میں غیر معمولی گہما گہمی دیکھنے کو ملی اور قریب 1100 مسافروں نے سفر کی سہولیات سے استفادہ حاصل کیا۔ریلوے حکام نے بتایا کہ جزوی طور پر خدمات دوبارہ بحال کرنے کے بعد کشمیر میں دو ٹرینوں کو پٹری پر کھڑا کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ عام دنوں کے دوران بانہال سے بارہمولہ تک ایک دن کو چھوڑ کر 15 ٹرینیں چلتی تھیں اورطلبا ء و

سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک یکطرفہ مگر آمدورفت دو طرفہ

بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک جام کا سلسلہ پیر دوسرے روز بھی جاری رہا جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پیر کے روز مخالف سمت سے بھی گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی جو ٹریفک جام کا سبب بنیں۔ تریفک جام کی سزا مرد و خواتین مسافروں اور بچوں کو کئی کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی قطاروں میں پھنس کر بھگتنا پڑی۔ پیر کو جموں سے وادی کی طرف ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی لیکن اتوار کی طرح پیر کو بھی مخالف سمت میں چل رہے ٹرکوں کی وجہ سے ناشری ٹنل اور بانہال کے درمیان شدید ٹریفک جام ہوا اور یہ سلسلہ پیرشام تک جاری رہا۔ محکمہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ٹریفک حکام مبینہ طور پر ٹرک والوں سے غیر قانونی انٹری کے نام پر زیادہ سے زیادہ رقم  بٹورنے کیلئے مخالف سمت سے گاڑیوں کی اجازت دیتے ہیں جس سے شاہراہ پر چلنا درد سر بن گیا ہے۔ ٹرکوں کو چلا رہے ہیں جس سے ٹریفک جام ہونا معمول بن