بڑے جانور کی قربانی سے متعلق اخبار میں اشتہار

رام بن//ضلع صدر وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) رام بن کی طرف سے ضلع مجسٹریٹ کے سامنے مدرسہ فیض الاسلام ناگبل بانہال کے سربراہ غلام رسول کے خلاف تحریری شکایت درج کرنے پر پولیس اسٹیشن بانہال میں کیس درج کیاگیاہے۔ذرائع نے بتایا کہ جامعہ اسلامیہ فیض الاسلام بانہال کے زیر اہتمام عید الاضحی پر اجتماعی قربانی کے عنوان سے ایک اشتہار سامنے آیا جس میں ایک اخبارمیں بڑے اور درمیانے درجے کے جانوروں کی قیمت کا ذکر کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق شکایت کنندہ نے غلام رسول کے ذریعہ دیئے گئے اخباری اشتہار پر اعتراض جتایا۔اس سلسلے میں شکایت کنندہ وی ایچ پی کے ضلع صدر آشیش شرما نے ضلع مجسٹریٹ کے سامنے ایک تحریری شکایت درج کروائی،,جس میں بتایا گیا ہے کہ بانہال میں کچھ ایسی سرگرمیاں جاری ہیں جو ضلع میں بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرسکتی ہیں۔شکایت کنندہ نے الزام لگایاکہ بانہال میں اب غیر قانونی مو

ریلوے ٹنل تعمیراتی کمپنی کی طرف سے نکالے گئے مقامی کامگاروںکا احتجاج اوردھرنا | ریلوے ٹنل نمبر ۔48 پرکام بند، پہلے بیرونی ورکروں کی چھُٹی کرنیکا مطالبہ

بانہال// ضلع رام بن میں گول سنگلدان کے داڑم علاقے میں ریلوے ٹنل نمبر 48 کو تعمیر کرنے والی کمپنی گیمن انجینئرنگ اینڈ کنٹریکٹرز لمیٹڈ کی طرف سے نکال باہر کئے گئے مقامی ورکروں نے ٹنل کے باہر دھرنا دیکر ٹنل کے اندر جاری کام کو بند کردیا ہے اور بدھ کی رات خواتین نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔ ہڑتالی ورکروں کا کہنا ہے کہ سینکڑوں غیر ریاستی ورکر گیمن انجینئرنگ  میں کام کرتے ہیں لیکن پہلے ان  مقامی ورکروں کو کام سے نکالا گیا ہے جن کو ریلوے پروجیکٹ کی زد میں آنے کی وجہ سے اپنا سب کچھ کھونا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ورکروں کو باہر کا راستہ دکھانے کے خلاف مقامی مرد و خواتین میں غم غصہ پایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سے سرکاری سطح پر ان پروجیکٹوں میں مقامی بیروزگاروں کو ترجیحی دینے کی باتیں کی جارہی ہیں لیکن دوسری طرف سے گیمن انڈیا لمیٹڈ جیسی کمپنیوں نے مقامی ہنر مند ورکروں کے سا

تین ماہ کی راشن سے محروم،گول کی آبادی امور صارفین محکمہ سے نالاں

گول// لاک ڈاون کے ساتھ ہی جہاں عام لوگ ذخیرہ جمع کرنے کی دوڑ میں تھا وہیں غریب لوگ بھی غذائی اجناس کوگھروں میں ذخیرہ کرنے کے لئے آگے لیکن انہیں کیا معلوم کہ ان کے حقوق پر شب و خون مارا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم کی جانب سے پہلے تین مہینے کے مفت راشن کے ساتھ ہی لوگ جوق در جوق مفت راشن جمع کرنے میں لگ گئے اور ڈیگر لوگ ان سے کہنے لگے کہ یہی پورا راشن ہے لیکن ان غریب لوگوں کو کیا معلوم کہ جو راشن وہ معمول میں لیتے ہیں وہ بھی لینا ہے او رطرح سے کئی پنچایتوں میں اس طرح کیا گیا کہ لوگوں کو صرف مفت راشن دیا گیا جبکہ معمول کے مطابق جو راشن کارڈ پر وہ راشن لیتا ہے وہ نہیں دیا گیا ۔ اس سلسلے میں آج ایک وفد سرپنچ کلی مستا احد اللہ کی صدارت میں ٹی ایس او گول بشیر احمد ملک سے ملاقی ہوا اور دوردراز علاقوں ، گاگرہ ، کلی مستا ، گگر سولہ وغیرہ علاقوں کی صورتحال سے با خبر کیا ۔اور اس موقعہ پر ٹی ایس او

گول سلبلہ روڈ پر پانی کی نکاسی کا نظام ہی نہیں

گول// گول بازار سے سلبلہ جانے والی سڑک کی حالت نہایت ہی ابتر ہے جہاں بالخصوص بارشوں کے دوران گاڑیوں کی تو دورکی بات ہے انسانوں کا پیدل چلنابھی دشوار بن جاتا ہے ۔ اگر چہ حال ہی میں اس سڑک پر کھڈے بھرنے پر سرکاری خزانے سے رقومات نکالی گئیں لیکن اس کے با وجود سڑک کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی ۔ لوگوں نے سڑک کے کنارے ریت ، بجری وغیرہ جمع کر رکھی ہے اورساتھ ہی مٹی کی وجہ سے نالیاں مکمل طو رپر بند پڑی ہیں جس کے نتیجہ میں بارشوں کے دوران یہ سڑک ندی کی صورت اختیار کرجاتی ہے ۔سڑک کی حالت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن متعلقہ حکام اور انتظامیہ اس پر کوئی بھی توجہ نہیں د ے رہی۔ اس سڑک پر سفر کرنے والے لوگوں کاکہناہے کہ اگر چہ سڑک پر تمام تعمیری کام محکمہ تعمیرات عامہ کے زیر نگرانی ہی ہوتا ہے لیکن اس کے با وجود سڑک کی حالت جوں کی توں ہوہے ۔انہوں نے بتایاکہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ اور ٹھیکید

بھدرواہ میں آگ،مکان نذر آتش

بھدرواہ//ضلع ڈوڈہ میں بدھ کے روز ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں مویشی ہلاک ہوئے اور لاکھوں روپے مالیت کی املاک کو نقصان پہنچا۔ مکان کی مالک 70 سالہ کرشنا دیوی گھر میں اکیلی تھی اور اس کا بیٹا اور بہو کسی شادی میں شرکت کے لئے رشتے دار کے گھر گئے تھے۔آگ خشک لکڑی سے دو منزلہ عمارت کے باورچی خانے میں لگی اور جلد ہی مویشی بھی اس کی لپیٹ میں آگئے۔بعد میں پڑوسیوں نے آتشزدگی پر قابو پانے کی کوشش کی اور پولیس اور سول انتظامیہ کو فون کیا۔مقامی پنچایت کے سرپنچ دھرم سنگھ نے بتایا’’یہ گائوں سے کچھ فاصلے پر واقع تھا اور جب مجھے کال موصول ہوئی تو ہم موقعہ پر پہنچے اور دیکھا کہ سب کچھ راکھ میں بدل گیا ہے‘‘۔اس خاتون کے مزدور پیشہ بیٹے سنتوش نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ انہیں کھانا اور رہائش فراہم کرے۔انہوں نے کہا’’میں سبکچھ کھو چکا ہوں ، میرے

لاک ڈائون کی خلاف ورزی

ڈوڈہ //انتظامیہ نے کووڈ 19 کے سلسلہ میں دی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر شکنجہ کسنے کا عمل جاری رکھا ہے۔ ڈوڈہ کے سب ڈویژن گندوہ میں پچھلے دو ہفتوں سے سیول و پولیس انتظامیہ نے مشترکہ طور پر ماسک نہ پہننے و گاڑیوں میں سفر کے دوران کوتاہی برتنے پر دو سو افراد کا چالان کر کے ایک لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا ہے۔ ایس ڈی ایم گندوہ ڈاکٹر پریتم لال تھاپا نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایات پر کووڈ 19 سے محفوظ رکھنے کے لئے بتائی گئی حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے پر انتظامیہ نے مختلف ناکوں کے دوران دو سو افراد کے خلاف چالان کیا گیا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماسک پہننے کو معمول بنائیں اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھتے ہوئے سینیٹائزر کا استعمال کریں۔ دریں اثناء ایس ڈی ایم نے ایس ایچ او ارون شرما کے ہمراہ ملکپورہ و گندوہ میں ایماء مساجد و

ڈوڈہ میں ترقیاتی سکیموں کے تحت جاری کام کاج کا معائنہ| پنچایتی اِداروں کے نمائندوں کا ترقی میں کلیدی رول:بصیر خان

ڈوڈہ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے منگل کو ڈوڈہ کا دورہ کر کے وہاں محکمہ دیہی ترقی کے تحت منریگا، پی ایم اے وائی اور دیگر سکیموں پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ اُنہوں نے مختلف پیچایتی راج اور بلدیاتی اِداراوں کے نمائندوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان کے ساتھ تبادلہ خیا ل کیا اور اُن کے مسائل سنے۔مشیر موصوف نے دورے کے دوران بلاک کھِلانی کے پنچایت حلقہ ملہوری کا بھی دورہ کر کے وہاں راگی سے بتی تک سڑک پر جاری کام کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے حلقہ میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اُنہوں نے پریوتی حلقے کا دورہ کر کے وہاں آبپاشی تالاب ، گندے پانی کے نکاسی کے لئے زیر تعمیر نالی اور پی ایم اے وائی مکانات پر جاری کام بھی معائینہ کیا۔ مقامی لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشیر موصوف نے ان کے متعلقہ علاقوں میں کام کی رفتار او

بانہال میں دو ہفتوں بعد لاک ڈائون میں دو دن کی چھوٹ | عید کی خریداری کیلئے بھاری تعداد میں لوگ بازار میںآمڈ آئے

بانہال // پچھلے دو ہفتوں سے جاری لاک ڈائون میں منگل کے روز ڈھیل دی گئی جس دوران لوگوں کی بھاری تعداد نے خریداری کی جبکہ شاہراہ ر واقع ٹھٹھاڑ مارکیٹ میں دس جولائی کو سربمہر کی گئی پوری ماکیٹ کو بھی منگل کے روز کھول دیا گیا۔ ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس کی طرف سے جاری ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحی کے پیش نظر لاک ڈائون کی وجہ سے بانہال کی بند مارکیٹ 28 اور 29 جولائی کو  صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک کھلی رہیں گی۔تاہم دکانداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے دکانوں کے باہر گاہکوں میں سماجی دوریوں کو بنائے رکھنے میں اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ کہ وہ ماسک کا اہتمام سختی سے یقینی بنائیں اور عائد بندشوں پر عمل پیرارہیں۔ لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلاوجہ مارکیٹوں میں نہ آئیں اور مجبوری کی صورت میں ہی قصبوں اور مارکیٹ کا رخ کریں۔  

ریاسی میں بجلی کٹوتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ریاسی// ضلع ریاسی کے علاقے چنکاہ میں مقامی لوگوں کی طرف سے محکمہ بجلی کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس احتجاجی مظاہرہ میں بی ڈی سی چیئرپرسن ، سرپنچوں ، ٹھاکراکوٹ بلاک کے پنچوں سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے مطالبے پر محکمہ بجلی کے خلاف نعرے بازی کی۔اس دوران  چنکاہ کے مقام سڑک کو بھی گاڑیوں کیلئے بند کردیاگیاجس کے نتیجے میں طویل عرصہ تک جام لگ گیا۔ مظاہرین نے گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے نارلو اور پناسہ سڑک کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔ بعدازآں نائب تحصیلدار ٹھاکراکوٹ نے موقعہ پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دلایاجس کے بعد وہ وہاں سے پرامن طور پرمنتشر ہوگئے۔  

انجمن اسلامیہ بھدرواہ کے صدر پرمقدمہ درج

ڈوڈہ //انتظامیہ نے انجمن اسلامیہ بھدرواہ کے صدر کے خلاف نماز جمعہ کے موقعہ پر مبینہ طور پراشتعال انگیز تقریر کرنے پر مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے ضلع مجسٹریٹ کی حکمنامہ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر انجمن اسلامیہ بھدرواہ نے کووڈ 19 کے اس بحران کے دوران نماز جمعہ کے موقع پر تقریر کی جبکہ اس مہلک وباء کے دوران کسی بھی قسم کی بھیڑ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ پولیس کے ایک آفیسر نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ صدر انجمن اسلامیہ بھدرواہ نے جمعہ کے روز اشتعال انگیز تقریر کی جس کے پیش نظر تھانہ پولیس بھدرواہ میں 124A 153A،505Bو188IPCکاکیس درج کیاگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی تقریر نفرت سے بھری تھی جس سے سماج میں انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔  

رام بن میں بجلی گرنے سے 3 شہری جھلس گئے

رام بن//ہفتہ کی صبح آسمانی برق گرنے سے ایک خاندان کے 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔سبھی زخمیوں کو ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیاگیاہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔زخمیوں کی شناخت اعجاز احمد ولد محمد حنیف ،اس کی اہلیہ سائرہ بانواور رقیہ بیگم زوجہ نصیر احمد ساکنان چکا راج گڑھ کے طور پر ہوئی ہے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال رام بن نے بتایاکہ ان کی حالت مستحکم اور خطرے سے باہر ہے۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اعجاز احمد کے رہائشی مکان پرآسمانی برق گرنے کے نتیجے میں دو خواتین اورخود اعجاز زخمی ہوگئے۔اس دوران رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔راج گڑھ پولیس کے ذریعہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرایا گیا۔قبل ازیں انہیں پی ایچ سی راج گڑھ میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

بھدرواہ میں انجمن اسلامیہ صدر کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

سرینگر//پولیس نے ہفتے کو بھدرواہ میں انجمن اسلامیہ کے سربراہ کیخلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کیا۔ اُن پر الزام ہے کہ انہوں نے گذشتہ روز ایک ’اشتعال انگیز اور ملک دشمنی‘ کا بیان جاری کیا تھا۔ پرویز احمدشیخ کیخلاف پولیس سٹیشن بھدرواہ میں درج ایف آئی آرمیں اُن پر الزام ہے کہ اُنہوں نے ضلع مجسٹریٹ کے احکامات کے برعکس نماز جمعہ کا انعقاد اور اہتمام کیا۔ انجمن کے صدر کیخلاف دفعہ124اے(غداری) اور153اے (مذہب وغیرہ کی بنیاد پر دشمنی بڑھانا)505بی، آئی پی سی اور وبائی بیماری ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔پولیس نے یہ مقدمہ ملزم کی اُس تقریر کے بعد دائر کیا جو انہوں نے گذشتہ روز نماز جمعہ کے موقع پرجامع مسجد بھدرواہ میں کی ۔ پولیس کی طرف سے نامزد تحقیقاتی آفیسر کے مطابق شیخ کی تقریر سماج میں تناﺅ پیدا کرنے والی اور اشتعال انگیز تھی۔  

ڈگڈول رام بن میں سڑک حادثہ

بانہال // جمعرات کی صبح جموں سرینگر قومی شاہراہ پر را م بن کے ڈگڈول علاقے میں جموں سے وادی کشمیر کی طرف جانے والی ایک ٹاٹا موبائل گاڑی ڈگڈول اور بیٹری چشمہ کے درمیان سڑک سے لڑھک کر کم از کم 400سو فٹ گہرے کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دونوں افرادا موقع پر ہی لقمہ اجل بنے۔ اس حادثے میں گاڑی میں سوار 9 مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی خبر ملتے ہی رام بن پولیس ، ایس ڈی آر ایف اور سول کیو آر ٹی رام بن کے رضاکارجائے حادثہ پر پہنچے اور ان کی کئی گھنٹوں کی سخت محنت کے بعد ہی نالہ بشلڑی کے کناروں تک لڑھک کر پہنچی گاڑی سے لاشوں کو ناقابل رسائی کھائی سے نکالنے کے بعد ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا۔ پولیس نے اس حادثے میں مرنے والوں کی شناخت  27 سالہ ارشاد احمد کوہلی ولد محمد شفیع کوہلی ساکنہ اومو ویری ضلع اننت ناگ اور 26 سالہ منظور احمد ولد جمال الدین ساکن

اپنی پارٹی کاوفدایل جی سے ملاقی

سرینگر//اپنی پارٹی کاایک وفد رفیع احمد میر کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقی ہوااورمطالبات پر مشتمل ایک یاداشت پیش کی۔ پارٹی ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق وفد نے جنوبی کشمیر کے لوگوں کو درپیش مسائل ، مشکلات ومطالبات سے ایل جی کو آگاہ کیا۔ اپنی پارٹی لیڈر اور کوکرناگ سے سابقہ لیجسلیچر بھی وفد کا حصہ تھا جنہوں نے کوکرناگ اسمبلی حلقہ کے عوامی مطالبات گورنر کے سامنے رکھے۔ سابقہ لیجسلیچر نے پینے کے صاف پانی، بجلی سپلائی، سڑکوں کی خستہ حالی، کیجول لیبرز کی ریگولر آئزیشن ، بقیہ اجرتوں کی واگذاری، صحت اور کھیل کود ڈھانچہ سے متعلق مشکلات ومطالبات لیفٹیننٹ گورنر کو بتائے۔ ضلع اننت ناگ کے عوامی مسائل بارے رفیع احمد میر نے گورنر کو بتایاکہ جنوبی کشمیر میں جنوبی کشمیر میں بلواسطہ اور بلاواسطہ طور سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد گذشتہ سال اگست کے بعد سے جاری بندشوں سے پریشا

فورلین شاہراہ اور کشمیر ریل پروجیکٹ پر کام معطل کرنے کا حکم

بانہال //کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکام نے  سرینگر جموں شاہراہ کوفور لین شاہراہ بنانے اور کشمیر ریل پروجیکٹ کاکام معطل کردیاہے جبکہ تعمیراتی کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ورکروں کے سوفیصدی ٹیسٹ کویقینی بنائیں اور بیرون جموں وکشمیر سے اُسی ورکر کو لایاجائے جس کا ٹیسٹ منفی ہو۔منگل کی شام تک ضلع رام بن میں کوروناکے وبائی وائرس سے متاثرین کی تعداد 419تک پہنچ گئی تھی اور متاثرین میں جموں سرینگر فورلین شاہراہ اور کشمیر ریلوے پروجیکٹ پر تعمیراتی کمپنیوں کے ورکروں کی ایک بڑی تعداد  ہونے کی وجہ سے بدھ کے روز سے فورلین شاہراہ اور کشمیر ریل پروجیکٹ پر جاری کام کو فوری طور سے معطل کر دینے کا حکم جاری کیا گیا۔  بدھ کے روز ضلع مجسٹریٹ رام بن ناظم زئی خان کی طرف سے جاری ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں کووڈ19 سے متاثرہ مثبت افراد کے کیس تیزی سے بڑھ رہے ہیں

بارشوں سے شاہراہ پر پسیاں اور پتھر گرآئے

بانہال //شدید گرمی کے بیچ ہوئی بارشوں کے نتیجے میں منگل کی دوپہر بعد سے جموں سرینگر شاہراہ پر پنتھیال اور رام بن کے نزدیک شاہراہ پر پتھر گرآئے جس سے ٹریفک کی نقل وحرکت متاثر ہوئی ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے رام بن اجے آنند نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ رام بن کے نزدیک بارشوں کی وجہ سے ترشول موڑ پر پتھروں کو صاف کرکے اس حصے کو منگل کی سہہ پہر بعد قابل آمدورفت بنایا گیا ہے تاہم پنتھیال کی پسی میں منگل کی شام تک پتھروں کے گرنے کے جاری سلسلے کی وجہ سے  ٹریفک کی نقل وحرکت فی الحال متاثر تھی اور منگل دیر گئے شام تک بحالی کے امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کے بند ہونے  کی وجہ سے پنتھیال اور ناشری ٹنل کے درمیان کشمیر کی طرف آنے والی کم از کم 500مال بردار گاڑیاں بشمول ٹرک ٹینکراور پاس پر چلنے والی مسافر گاڑیاں مختلف مقامات پر روک دی گئی ہیں ، جن میں بیرونی ریاستوں سے

گول میں قتل کی سنسنی خیز واردات | طلاق کے مرحلے سے گزر رہے خاوند نے بیوی پر ٹرک چڑھادیا

بانہال // ضلع رام بن کے گول علاقے میں ہفتے کے دن پیش آئے ایک دلخراش واقعہ ایک 23 سالہ خاتون کو اس کے سابقہ شوہر نے اپنے ٹرک کی زد میں لاکر موقعہ پر ہی ہلاک کر ڈالا۔ اس سلسلے میں پولیس نے قتل اور سازش کا مقدمہ درج کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس جوڑے کے حال ہی میں عدالت کے ذریعہ سے طلاق کے بارے میں معاملات طے ہوئے اور ہفتے کے روز خاتون کی مانگ پر اسلامی شریعت کے مطابق بھی طلاق کے معاملے پر بات چیت ہوئی جس کے بعد23 سالہ مہلوک خاتون خالدہ بیگم دختر جاوید احمد شان  اپنے والد کے گھر کی طرف آرہی تھی کہ اس دوران اس کے شوہر ٹرک ڈرائیور محمد صادق ملک ولد محمد ملک نے پیچھے سے اس پر ٹرک چڑھا کر موقعہ پر ہی سفاکی سے مار ڈالا ۔ مہلوک خاتون کے رشتہ داروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ملزم نے ٹرک سے کچلنے کے بعد ٹرک سے اتر کر اس کی موت کی تصدیق کے بعد خود کو پولیس اسٹیشن گول میں خودسپردگی کی۔ انہوں ن

رام بن میں 300کا ہندسہ بھی پار

بانہال //محمد تسکین// ضلع رام میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور جمعرات کے روز 23 سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت کل 27 افراد کے نمونے مثبت آئے جن میں 2حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔ ضلع رام بن میں متاثرہ مریضوں کا ہندسہ 300 کو پار کر گیا ہے تاہم بدھ کی شام تک 209 افراد صحت یاب ہوگئے ۔چیف میڈیکل افسر رام بن داکٹر محمد فرید بٹ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 13 جولائی کو لئے گئے کووڈ نمونوں کی جانچ کے نتائج کے بعد سی آر پی ایف کیمپ بھوم چندرکوٹ کے 23 اہلکار مثبت آئے جبکہ بانہال سے 2حاملہ خواتین سمیت 4 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جن میں سے ایک کا سفری پس منظراننت ناگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانہال کے 4میں سے 2 مثبت افراد کے نمونے رینڈم ٹیسٹنگ میں سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ آئیں اور ماسک کا استعمال ہر حال میں کریں تاکہ سماج میں پ

پچھلے چند ہفتوں کے دوران 12اموات | رام بن میں نوجوانوں میں ہی نہیں معمر افراد میں بھی خودکشی کا رجحان

را م بن //پچھلے جمعہ کو ضلع کے بٹوت بونباری علاقے میں ایک معمر خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی جبکہ چند روز قبل گلی نیرا گائوں کی 22سالہ لڑکی نے بھی مبینہ طور پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیاجس سے ایک بار پھر رام بن میں خودکشیوں کا معاملہ زبان زدہ عام ہے۔62سالہ خاتون کی نعش اس کے گھر کے نزدیک درخت سے لٹکتے ہوئے پائی گئی جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں لیکن ایک پولیس افسر کاکہناہے کہ یہ معاملہ خودکشی کا ہی لگتاہے۔اسی طرح سے22 سالہ لڑکی کی نعش بھی گھر کے قریب درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی ملی۔یہ دونوں واقعات ضلع میں خود کشی سے ہورہی اموات کا تسلسل ہیں اور خودکشی کے بڑھتے رجحان پر ہر شخص پریشان ہے ۔ضلع میں گذ شتہ کچھ دنوں سے نو جوان لڑ کوں اور لڑ کیوں میں خو د کشی کا رجحان دیکھاگیاہے لیکن تشویشناک بات یہ ہے کہ کچھ معمر افراد بھی سخت قدم اٹھارہے ہیں۔خودکشی کے بڑ ھتے رجحان پر گہر ی

رام بن۔ بانہال سیکٹر میں فورلین شاہراہ کا کام تیسرے روز بھی بند

بانہال //جموں سرینگر قومی شاہراہ پررام بن۔ بانہال سیکٹر میں فورلین شاہراہ کی تعمیرکا کام مسلسل تیسرے روز بھی ٹھیکیداروں کی ہڑتال کی وجہ سے بند رہا۔ تعمیراتی کمپنی ہندوستان کنسٹریکشن کمپنی اور اس کی ایک ذیلی کمپنی آشا پورہ روڈ وئز کی طرف سے 2 درجن سے زائدمقامی ٹھیکیداروں کی لگ بھگ 50 کروڑ رپے کی رقم واگذار کرنے میں ناکامی کے خلاف درجنوں ٹھیکیداروں کی ہڑتال اور احتجاج جاری ہے ۔سنیچر کے روز ٹھیکیداروں نے بانہال اور رامسو میں تعمیراتی کمپنیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ اگرچہHCC کی طرف سے تعمیری کام کیلئے لائی گئی ایک اورذیلی کمپنی CPPPL یا چودھری پاور پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹیڈنے رام بن بانہال سیکٹر میں بقایا دار ٹھیکیداروں کی طرف سے بند کئے گئے تعمیراتی کام کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی، تاہم اس دوران رامسو میں زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی اورٹھیکیداروں و CPPPL  کے ایک اعلیٰ عہدیدار نا

تازہ ترین