تازہ ترین

خطہ چناب میں ہفتہ وار کورونا لاک ڈائون سے نظام زندگی مفلوج

ڈوڈہ+کشتواڑ+رام بن //کووڈ 19 کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے عائد کی گئی ہفتہ وار بندشوں کے سلسلے میں ڈوڈہ ضلع میں ایمرجنسی سروسز کو چھوڑ کر باقی ہر طرح کی تجارتی سرگرمیاں و عوامی ٹرانسپورٹ بند رہا۔اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر کے شہر و گام میں بندشیں عائد رہیں اور ایمرجنسی سروسز کے علاوہ باقی سبھی کاروباری ادارے بند رہے۔اس دوران امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے و ایس او پیز کے نفاذ کے لئے سیکورٹی فورسز و پولیس کی نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔ادھر گذشتہ روز ضلع انتظامیہ نے قصبہ ڈوڈہ میں یاسین سہروردی کے مکان سے طاہر سہروردی کے مکان تک کے علاقہ کو مائکرو کنٹینمنٹ زون قرار دے کر ہر طرح کی نقل و حرکت پر مکمل روک لگائی ہے۔ادھرجمعہ بعد دوپہر لگائے گئے ہفتہ وار کورونا لاک ڈائون کے دوسرے روزبھی ضروری خدمات کی دوکانوں کو چھوڑ کر سبھی دوکانیں وکاروباری

رام بن میں 787 ٹیکے لگائے گئے، 4155 نمونے جمع | کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر26ہزارروپے کا جرمانہ وصول

رام بن//ضلع امیونائزیشن آفیسر رام بن ڈاکٹر سریش کے مطابق محکمہ صحت نے ہفتہ کو ضلع میں 15-17 سال کی عمر کے 305 بچوں سمیت 787 لوگوں کو کووڈ ویکسین کی خوراکیں دیں۔پورے ضلع رام بن میں کووڈ پروٹوکول کو نافذ کرنے کے لیے انفورسمنٹ ٹیموں نے چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر جرمانہ عائد کیا۔انفورسمنٹ ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ کار میں معائنہ کے دوران 26,400 روپے کاجرمانہ وصول کیا۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ اپنے قریبی کووڈ ٹیکہ کاری مرکز پر کوویڈ ویکسین کی خوراک لیں۔چیف میڈیکل آفیسر رام بن ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 4155 نمونے اکٹھے کیے ہیں جن میں 876 آر ٹی پی سی آراور 3279آر اے ٹی نمونے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ضلع کے مختلف مخصوص ٹیکہ کاری مراک

بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری، شاہراہ قابل آمدورفت | خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر آج ٹریفک معطل رہنے کا امکان

بانہال // ہفتے کے روز بھی موسم ابر آلود رہا اور وقفے وقفے سے میدانی علاقوں میں ہلکی ہلکی بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شام تک جاری تھا۔ جمعہ کی دوپہر سے شام تک بانہال اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ایک انچ سے پانچ انچ تک برفباری ہوئی تھی جبکہ جواہر ٹنل اور اس کے پیر پنجال کے پہاڑی سلسلے پر نو انچ کے قریب تازہ برفباری ہوئی ہے۔ اس دوران جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت بغیر کسی خلل کے جاری رہی اور ہفتے کے روز معمول کے ٹریفک کو سرینگر سے جموں کی طرف جانے کی اجازت تھے۔ادھرٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز برف باری اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اتوار کے روز شاہراہ پر ٹریفک معطل رہے گا۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ اگر موسم ٹھیک رہا تواْس صورت میں صرف چھوٹی گاڑیوں کو جموں سے سری نگر کی طرف جانے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ اتوار ک

گول میں گزشتہ شام سے برف باری ،میدانی علاقوںمیں بارشیں | مہور گول روڈ دوروز بعدپھر مسدود، ملحقہ علاقہ جات کی سڑکیں بھی ہوئی منقطع

گول//گول وملحقہ جات میں گزشتہ روز سے برف باری و میدانی علاقوںمیں بارشوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جس وجہ سے جہاں بجلی سپلائی متاثر ہوئی ہے وہیں ملحقہ جات سڑکیں بھی ٹریفک کے لئے بند ہو گئیں ۔ وہیں اس دوران گول مہور روڈ پھر سے برف باری کی وجہ سے مسدود ہو کر رہ گیا جس وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوںکا سامنا کرنا پڑا۔ گول میں قریباً ایک فٹ برف پڑ ی ہے جبکہ دیگر بالائی علاقوں میں اس سے زیادہ بر ف جمع ہوئی ہے ۔ وہیں سنگلدان ، داڑم ، اندھ وغیرہ علاقوں میں گزشتہ روز سے ہی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ جہاں ایک طرف سے ہفتہ وار لاک کی وجہ سے لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایات جاری ہوئی تھی وہیں برف باری کی وجہ سے بھی لوگ گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ برف باری کی وجہ سے گول مہور روڈ ٹریفک کے لئے بند ہو گیا ہے وہیں دیگر لنک روڈوں پر بھی برف جمع ہوئی ہے جس وجہ سے کافی زیادہ پھسلن کی وجہ سے ٹریفک ک

چوتھے روزچیئرپرسن کا پکل ڈول تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج جاری | سبھی مطالبات کو تسلیم کرنے کے بعد ہی احتجاج ختم ہوگا: پوجا ٹھاکر

کشتواڑ//مقامی نوجوانوں کو پاور پروجیکٹوں میں روزگار فراہم کرنے اور آر آر پلان کی ادائیگی کو لیکر ٹھٹھرتی سردی میںضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن اور انکے ہمراہ ڈی ڈی سی ممبر ناگسینی فیصل ، سرپنچ بابو لال و چند مقامی لوگ دھرنے پر مسلسل چوتھے روز سے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔کمپنی کے مزدروں ودیگر ورکروں کو جمعہ کی شام دوبارہ سے پروجیکٹ سائٹ پر کام کرنے کو کہا گیااور احتیاتی طور پر کورونا پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاج میں چند لوگوں کو ہی بیٹھنے کیلئے کہاگیا تاکہ کورونا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن پوجا ٹھاکر نے بتایا کہ جب تک نہ انکے سبھی مطالبات کو کمپنی و انتظامیہ تسلیم نہ کرے ،اُس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔ان کا کہناتھا کہ اس سے قبل بھی انہوںنے تین روز تک احتجاج کیا تھا اور اس وقت انہیں یقین دہانی کرائی گی تھی کہ پندرہ روز کے اندر سبھی مطالبات کو منظور کیا

مزید خبریں

ضلع جموں گوڈ گورننس انڈیکس میں پہلے نمبر پر |  ڈوڈہ ، سانبہ اور پلوامہ بالترتیب دوسرے،تیسر ے اور چوتھے نمبرپر  نیوزڈیسک جموں//وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعے جاری کی گئی پہلی ڈسٹرکٹ گُڈ گورننس انڈیکس ( ڈی جی جی آئی ) کی جامع درجہ بندی میں یہاں جموں ضلع سرفہرست رہنے میں کامیاب ہوا ہے اس کے بعد ڈوڈہ ، سانبہ ، پلوامہ اور سرینگر کے اضلاع ہیں ۔ ڈی جی جی آئی ایک فریم ورک دستاویز ہے جس میں گورننس کے دس شعبوں کے تحت کارکردگی پر مشتمل ہے جس میں 116 ڈیٹا پوائینٹس کے ساتھ 58 اشارے ہیں ۔ یہ معیار ہر ایک اضلاع کے ذریعہ ڈیٹا اکٹھا کرنے ، اسکریننگ اور تصدیق کے سخت اور مضبوط عمل کے بعد اپنایا گیا ہے ۔ اس انڈیکس کے تحت جن گورننس سیکٹر کی کارکردگی کا جائیزہ لیا گیا ان میں زراعت اور اس سے منسلک شعبے (11 اشارے ) ، تجارت اور صنعت ( 5 ) ، انسانی وسائل کی ترقی ( 9 ) ، صحت عامہ ( 9 ) ، پبلک ان