باغبانی محکمہ کی طرف سے بدھوانہ سانبہ میں ایک میگا بیداری کیمپ کا انعقاد

جموں//محکمہ باغبانی نے سانبہ ضلع کے سمب بلاک میں گورن پنچایت کے دُور دراز گائوں بدھوانہ میں ایک میگا بیداری کیمپ کا اِنعقاد کیا جس میں ضلع کے تمام باغبانی زونوں کے زائد اَز 200 کسانوں نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری باغبانی ، زرعی پیداوار اور بہبود ِ کساناں محکمے نوین کمار چودھری مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔دورانِ پروگرام ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں رام سیوک نے ضلع میں شجرکاری اور متعلقہ کاموں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی ۔اُنہوں نے کہا کہ کنڈی بیلٹ میں پھلوں کی فصلوں جیسے آونلا ( آملا) ، کھٹی ، آم اور سب سے اہم ایلوویرا کی کاشت کے بہت زیادہ اِمکانات ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اَپنے کھیتوں میں فصلوں میں تنو ع کو اَپنائیں تاکہ وہ سال بھر کما سکیں۔اُنہوں نے کہا کہ اِس کیمپ کا اِنعقاد محکمہ کی مرکزی معاونت والی مختلف سکیموں ک

تازہ ترین